2025-06-12@12:36:55 GMT
تلاش کی گنتی: 113
«ارب ڈالر تھا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے چھ سے سات فی صد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقعے پر ایک انٹرویو میں اورنگزیب نے کہا کہ دو اداروں کے ساتھ ہم ٹرم شیٹ پر دستخط کرنے میں آگے بڑھے ہیں ان میں سے ایک دو طرفہ قرض ہے جبکہ دوسرا تجارتی قرض ہے.(جاری ہے) محمد اورنگ زیب نے کہا کہ یہ قرضے قلیل مدتی یا ایک سال تک کے ہیں پاکستان کے مرکزی بینک کے سربراہ جمیل احمد نے اگست میں بتایا تھا کہ...
لاہور: پاکستان ریلوے کی 300 سے لیکر 400 کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتہ ہو گئیں۔ آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، جن ریلوے ٹریک پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھیں ان پر قبضہ ہو چکا، سیکڑوں رہائشی اور کمرشل بلڈنگ بن چکی ہیں۔ زیادہ تر ریلوے ٹریک کی پٹڑیاں چوری ہوچکی ہیں، ٹرینوں کی بندش سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زائد خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق 1980 تک ریلوے ملک بھر میں 4 ساڑھے چار سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100 سے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق کرلیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا ’دو اداروں کے ساتھ ٹرم شیٹ پر دستخط کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملنے والا یہ قرض قلیل مدتی یا ایک سال تک کے لیے ہیں، ایک بینک کے ساتھ دو طرفہ قرض اور دوسرے کے ساتھ تجارتی قرضہ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔ خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا، قرض کی رقم 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان آئے گا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کے منہ میں گیدڑ کی زبان ڈال دی ہے، اس لیے اپوزیشن ’اووو‘ کرکے اپنی لابیز میں چلی جاتی ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا کہ اپوزیشن جب بول رہی ہوتی ہے تو حکومتی بینچز پر مکمل خاموشی ہوتی ہے لیکن جب حکومتی بینچز سے وزرا یا لیڈر آف دی ہاؤس کھڑے ہوتے ہیں تو اپوزیشن کا رویہ قابل افسوس ہوتا ہے، اپوزیشن والے اپنے لیڈر کی کرتوتوں کو چھپانے کے لیے کیا کیا کررہے ہیں، آج لیڈر آف اپوزیشن نے ملک کی معاشی ترقی کی پروان کو گیدڑ سے تشبیہہ دی، وزیرقانون نے چیئرمین سینیٹ سے...
کراچی: روسی ٹینس پلیئر ڈینیئل میڈویڈوف پر آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں بدتمیزی کرنے پر 76 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا، وہ سیزن کے ابتدائی گرینڈ سلم کی انعامی رقم سے کٹوتی پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں ریکٹ توڑنے سے قبل 5 بار نیٹ پر اسے مارا بھی تھا۔ روسی ٹینس پلیئر کو تھائی وائلڈ کارڈ پلیئر کیسیڈٹ سیمراج سے ناکامی کا خطرہ تھا، جس پر وہ وقتی طور پر غصے میں آپے سے باہر تھے۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں انہوں نے امریکی حریف لیرنر ٹیان کے خلاف اپنا سامان سائیڈ لائن پر پھینک دیا تھا اور بعدازاں وہ میچ کے بعد میڈیا سے بات کرنے بھی نہیں آئے...
سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن نے اپنی باکسنگ کے بعد کی زندگی کو ایک نئی سمت دی ہے اور فلوریڈا کے علاقے ڈیلرے بیچ میں 13 ملین ڈالر کی شاندار جائیداد خرید کر مداحوں کو حیران کردیا۔ یہ خریداری جیک پال کے خلاف ہونے والے ہائی پروفائل مقابلے کے دو ماہ بعد ہوئی، جو مائیک ٹائسن کی پروفیشنل باکسنگ کے کیریئر کا آخری مقابلہ تھا۔ نومبر 15 کو ہونے والے اس مقابلے نے دنیا بھر کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا، جہاں 80 ہزار افراد نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر مقابلہ دیکھا اور 60 ملین افراد نے نیٹ فلکس پر براہ راست اس کا لطف اٹھایا۔ اگرچہ مائیک ٹائسن کو جیک پال کے خلاف متفقہ فیصلے میں...
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ریسرچر اور بعد میں اسی کے خلاف آواز بلند کرنے والے ہندوستانی نژاد نوجوان سچیر بالاجی اپنی چھبیسویں سالگرہ کے پانچ دن بعد چھبیس نومبر ۲۰۲۴ کو سان فرانسسکو میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کے اپارٹمنٹ میں پولیس اس وقت داخل ہوئی جب ان کے والدین تین دن سے ان سے رابطہ نہیں کر پارہے تھے۔ جب پولیس داخل ہوئی تو سچیر کی لاش غسل خانے میں پڑی تھی اور ان کے سر پر گولی کا زخم تھا اور غسل خانہ خون سے بھرا ہوا تھا ۔ سان فرانسسکو پولیس نے ان کی موت کو سرسری سی تحقیقات کے بعد خود کشی قرار دے کر...
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا اور یہ 114,804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسی دوران، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی۔ ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے ہو گئی، جب کہ گزشتہ روز اس کی قیمت 278 روپے 72 پیسے تھی۔
پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں کی جانے والی اسمگلنگ کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کے مثبت اثرات سامنے آگئے، مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 79 فیصد کمی آگئی۔ ڈان نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی کمی آگئی۔ ذرائع کے مطابق جولائی تا نومبر2024 میں سالانہ بنیاد پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں79 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ افغان ٹرانزٹ46 کروڑ46 لاکھ ڈالرز رہیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی تا نومبر 2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا...
فوٹو: فائل چترال میں 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز یعنی 6 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کی ادائیگی پر مارخور کا شکار کرلیا گیا۔ڈائریکٹر فاریسٹ آفس (ڈی ایف او) وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کے دوسرے کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپانوی شکاری نے چترال کے علاقے گہریت گول کنزروینسی میں 5 منٹ میں 160 میٹر کے فاصلے سے مارخور کا شکار کیا۔ مارخور کے شکار کی ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر کی ریکارڈ بولیگلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کےلیے 1 لاکھ 86 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ بولی لگ گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہسپانوی شکاری نے 1 لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں شکار کا...
190ملین ڈالرکیس کا فیصلہ آرہا ، انصاف کے تقاضے پورے ہونگے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین ڈالر کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آ رہا ہے، جس میں توقع ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں نے امریکا میں کرائے کی بلڈنگ میں کانگریس کی جعلی سماعت کا ڈراما رچانا شروع کر دیا ہے۔ سیالکوٹ میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ حکومت اور عوام کا پیسہ تھا، برطانیہ نے حکومت کو پیسے بھجوائے، بانی پی ٹی آئی...
نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ گھر کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے کے بعد خریدا تھا۔ ایڈوِن کاسترو نامی اس شخص نے نومبر 2022 میں دو ارب ڈالر سے زائد کی لاٹری جیتی تھی جس کے بعد انہوں نے ہالی وُڈ ہِلز کے علاقے میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بنگلہ خریدا۔ ایڈوِن کاسترو کا یہ گھر بدقسمتی سے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کی نذر ہوگیا۔ آگ کی وجہ سے پورا علاقہ جلنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کے بنگلے کے صرف ستون اور لکڑی کا کچھ سامان باقی رہ گیا ہے جس کی مالیت 38 لاکھ ڈالر ہے۔آگ لگنے کے بعد ایڈوِن کاسترو کا بنگلہ...