2025-07-26@14:06:59 GMT
تلاش کی گنتی: 859

«اسرائیلی حملے»:

(نئی خبر)
    تہران: ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی حالیہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو گئیں۔ ہیلینا غولامی کی شہادت کی تصدیق ایرانی کراٹے فیڈریشن نے کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہیلینا غولامی نہ صرف کراٹے کی ماہر کھلاڑی تھیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں۔ ان کی شہادت پر ایران بھر میں کھیلوں سے وابستہ حلقوں میں سوگ کی فضا ہے۔ یاد رہے کہ 13 جون 2025 کو اسرائیل نے ایران کیخلاف جارحیت شروع کی تھی۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام اور یورینیم افزودگی سے متعلق نئے معاہدے پر مذاکرات جاری تھے۔...
    ایرانی صدر سے ایک ٹیلفونک گفتگو میں وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کا پاکستان ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ سی ایم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کا پاکستان ایرانی عوام اور...
    تہران: ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی حالیہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو گئیں۔ ہیلینا غولامی کی شہادت کی تصدیق ایرانی کراٹے فیڈریشن نے کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہیلینا غولامی نہ صرف کراٹے کی ماہر کھلاڑی تھیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں۔ ان کی شہادت پر ایران بھر میں کھیلوں سے وابستہ حلقوں میں سوگ کی فضا ہے۔ یاد رہے کہ 13 جون 2025 کو اسرائیل نے ایران کیخلاف جارحیت شروع کی تھی۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام اور یورینیم افزودگی سے متعلق نئے معاہدے پر مذاکرات جاری تھے۔...
    تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل پر ایرانی کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں تھرڈجنریشن خیبرشکن میزائل استعمال کیے گئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے مطابق یہ میزائل مہلک ترین اور فضاؤں میں ہدف تک چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاسداران انقلاب کا بتانا ہے کہ اس حملے میں میزائل پہلے گرے، سائرن بعد میں بجے، ابھی مزید خطرناک میزائل استعمال ہونا باقی ہیں، اسرائیل پر 40 میزائل داغے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اتوار کی صبح اسرائیل پر حملے میں پہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل استعمال کیے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خیبر شکن میزائل 4 ٹن 500کلو گرام وزنی اورساڑھے10 میٹر لمبا ہے، اس میزائل کا قطر 80 سینٹی میٹر، وارہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے،...
    اسلام ٹائمز: احتجاجی اجتماع میں مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض الحسن، حسن رضا سہیل، آغا دانش حیدر، مولانا علی سجاد عابدی، ایس ایم نقی و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملے اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ کردیا، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق ایران نے امریکی حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے اوپر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور اسرائیل کے بیشتر علاقوں میں ہنگامی الرٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اردن کے محکمہ عوامی تحفظ کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام صوبوں میں فضائی حملے کے خطرے کے پیشِ نظر سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ دریں اثنا،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی طیاروں نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں حملے کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تین جوہری سائٹس پر کامیاب حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114724035571020048 ان کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ نے ایران کے تین اہم جوہری مراکز پر کامیاب حملہ کیا، جس میں فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا گیا, حملے میں فردو ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) تحریک انصاف کے وفد کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، کہا اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایرانی سفارت خانے جا کر ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی کیا۔ اپنے ایک میں انہوں نے کہا کہ دفاع کرنا ایران کا حق ہے، اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران کا وفد جنیوا گیا ہے، امید ہے جلد امن بحال ہوگا۔(جاری ہے) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ ہے، یکجہتی اور آگے بڑھنے کی سوچ ہو تو ملک ترقی کرتے ہیں، یکجہتی کیلیے حکومت کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔اسرائیلی حملے میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا، وہ حسن نصراللہ کے محافظ اور خصوصی مشیر سمجھے جاتے تھے۔ابو علی الخلیل آخری مرتبہ 23 فروری کو حسن نصراللہ کے جنازے میں نظر آئے تھے، حزب اللّٰہ نے ابوعلی الخلیل کی ایران میں شہادت کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں میزائل ذخیرہ گاہوں اور لانچنگ...
    مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان اور ایران کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ شہید کے قریبی محافظ اور مشیر ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے ایران روانگی کے دوران نشانہ بنایا۔ وہ حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصراللّٰہ شہید کے انتہائی قریبی اور بااعتماد محافظ کے طور پر جانے جاتے تھے، جو کئی برسوں سے ان کے سیکیورٹی اور اسٹریٹیجک امور سے وابستہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی جگہ نعیم قاسم کو سربراہ منتخب کرلیا حزب اللّٰہ نے ابوعلی الخلیل کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    یروشلم (نیوز ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی 9ویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران کے اندر میزائل حملے کیے ہیں جن میں ایرانی میزائلوں، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ اصفہان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم مرکز ہے اور یہاں ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس...
    اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان کو اہلیہ سمیت مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق ڈرون حملے میں 2 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایرانی جوہری سائنسدان اپنی اہلیہ سمیت موجود تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اسلحہ منتقلی یونٹ کے کمانڈر بہنام شہریاری کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق بہنام شہریاری ایران سے مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کو اسلحہ منتقل کرنے کی تمام کارروائیوں کے نگران تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> تہران: ایران پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے سلسلے میں ایک اور ایٹمی سائنسدان اسیر طباطبائی قمشہ اپنی اہلیہ سمیت شہید ہو گئے، جس کے بعد شہید ہونے والے سائسندانوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شہید سائنسدان اسیر طباطبائی قمشہ ایک اہم تحقیقی پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے اور اُن کا شمار ملک کے تجربہ کار ایٹمی ماہرین میں ہوتا تھا۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اُس وقت نشانہ بنے جب ان کے گھر پر اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی جوہری ماہرین کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے، ان ماہرین کو مختلف شہروں میں ان کے گھروں، دفاتر اور تنصیبات پر...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے نمائندے شدید سفارتی جھڑپ میں ملوث ہوئے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جارحیت کے الزامات لگائے اور اپنے اپنے مؤقف کو عالمی سطح پر واضح کرنے کی کوشش کی۔ ’ایران کا نیوکلیئر پروگرام خطرہ ہے‘، اسرائیل کا مؤقف اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت تک اپنے حملے جاری رکھے گا جب تک ایرانی خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔ ’اسرائیل انسانیت کے خلاف جنگ کر رہا ہے‘، ایران کا جواب ایران کے مستقل مندوب...
    ایرانی میزائل تنصیبات پر تازہ اسرائیلی حملے پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کردیا، اسرائیل اسرائیل نے اصفہان کے جوہری مرکز اور قم کو نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا ایران کا جوہری پروگرام کئی سال پیچھے چلا گیا، اسرائیلی وزیر خارجہ ایرانی میزائل تنصیبات پر تازہ اسرائیلی حملے اسرائیل نے ایران پر یہ تازہ حملے ایسے وقت میں کیے ہیں جب تہران نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ وہ جوہری مذاکرات میں اس وقت تک واپس نہیں آئے گا جب تک اسرائیل اپنی فضائی کارروائیاں بند نہیں کرتا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو ایک "طویل مہم" کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک...
    اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس سے پہلے سے کشیدہ خطے میں مزید تناؤ بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سجیل 2 میزائل: اسرائیل میں تباہی مچانے والے جدید ترین ہتھیار کی خاص بات کیا؟ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آمین پورجودکی (جسے آمین فار جودخی بھی لکھا جاتا ہے) جو پاسداران کے ایرو اسپیس فورس میں دوسری ڈرون یونٹ کی قیادت کر رہے تھے، اسرائیلی فضائیہ کے نشانہ بنائے گئے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ہفتے کے روز ہوا تھا، لیکن حملے کی صحیح جگہ یا دیگر تفصیلات فوری طور پر...
    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔ اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اہلکار کے مطابق ’’خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا‘‘۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جوہری مواد کی تباہی کو روکنے کےلیے اسے منتقل کیا...
    بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اسرائیل نے نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں رافیل گروسی نے کہا کہ اس سے کیمیائی اور تابکاری آلودگی کے امکانات ہیں، اصفہان کی جوہری تنصیبات میں تابکاری کی سطح بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ رافیل گروسی نے کہا سفارت کاری کے ذریعے ایران اسرائیل کشیدگی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت ملنی چاہیے، ایران کے پاس یورنیم کا ذخیرہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہے، آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے رسائی...
    تہران، مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) ایران نے جنگ کے نویں روز میزائل حملوں کی اٹھارہویں لہر چلا دی جس سے اسرائیل پھر لرز اٹھا، ایران نے آج صبح میزائلوں سے اسرائیل کی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیلی فوجی مراکز، فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نےاصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کاکوئی اخراج نہیں ہورہا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام نے حیفا، تل ابیب، جنوبی اسرائیل اور شمالی علاقوں میں میزائلوں کو روکنے کی کوشش کی، مقبوضہ بیت المقدس اور ایلات میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ ایک میزائل حیفا کی بندرگاہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی جنگ جمعہ کو دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی، جبکہ یورپی حکام نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ واشنگٹن آئندہ 2 ہفتوں میں اس جنگ میں ممکنہ مداخلت سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ اسرائیل نے گزشتہ جمعہ کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا چاہتا ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ جمعہ کو جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی پر حملے بند نہیں کیے جاتے، اُس وقت تک جوہری مذاکرات پر بات چیت ممکن نہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ’’ہم نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ سنجیدہ اور باوقار بات چیت کی۔ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اسرائیل کے حملے جاری رہے تو کسی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مذاکرات کا موضوع بنایا جا سکتا ہے۔ عراقچی نے اسرائیل پر الزام لگاتے...
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ کہ ناجائز ریاست جو کہ مسلمانوں پر دن رات ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے فلسطین غزہ اس کے بعد اب ایران پر حملہ کر دیا ہے، حملے کے ساتھ ساتھ ایرانی میڈیا پر جو کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ملتان میں بھی ایرانی میڈیا ہاوسز پر صیہونی فورسز کے حملے کے خلاف اور ایرانی صحافی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میڈیا کونسل کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینئر نائب صدر ملتان پریس کلب خالد چودھری، نائب صدر شریف جوئیہ، فنانس سیکرٹری فرحان ملغانی، صدر ایم یو جے انجم پتافی سمیت سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی ایمبولینس سروس ماگن ڈیوڈ آدو (MDA) کے مطابق، اسرائیل کے شمالی شہر کارمیئل میں ایک 51 سالہ خاتون اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی جب وہ ایران کے تازہ میزائل حملے کے دوران حفاظتی پناہ گاہ میں پناہ لیے ہوئے تھی اور شہر میں خطرے کے سائرن بج رہے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے خاتون کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی۔MDA کے مطابق ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں حیفہ میں زخمیوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ ان میں تین افراد شدید زخمی ہیں جن میں 16 سالہ لڑکا شامل ہے جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی میزائل حملوں نے جہاں قابض ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، وہیں اسرائیل کی سائنسی دنیا کو بھی گہرا دھچکا پہنچایا ہے۔اسرائیل کے مشہور سائنسی تحقیقی ادارے وائزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس پر ایرانی میزائل حملے کے بعد سائنسدانوں نے اعتراف کیا ہے کہ اس حملے نے ان کی کئی برسوں کی محنت اور تحقیق کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 15 جون کو ہونے والے اس حملے میں انسٹیٹیوٹ کی دو اہم تحقیقی عمارتیں براہِ راست نشانہ بنیں، جبکہ کئی دیگر تجربہ گاہیں اور سائنسی لیبارٹریز بھی شدید متاثر ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ڈرون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورتحال اور مسلسل حملوں کے باعث اسرائیل کے اندر بے چینی کی لہر تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔صہیونی ریاست کے سرکاری بیانیے اور عسکری دعووں کے برعکس عوامی سطح پر اس جنگ کے طویل ہونے اور اس کے تباہ کن اثرات سے متعلق سنجیدہ تشویش جنم لے چکی ہے۔ تل ابیب سمیت مختلف اسرائیلی شہروں کی سڑکوں پر ایسے بل بورڈز نظر آ رہے ہیں جن پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے صاف لفظوں میں اپیل کی گئی ہے کہ وہ جنگ میں کودیں اور اس تنازع کو ختم کروائیں۔اسرائیلیوں کی جانب سے یہ عوامی مطالبات اس وقت سامنے آئے، جب اسرائیلی حکومت اور فوجی ترجمان مسلسل اس بات کے دعوے کررہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جون 2025ء) اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فوجی مہم کے ذریعے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن وہ اس خطے میں جوہری تباہی سے بھی بچنا چاہتا ہے، جہاں کروڑوں لوگ رہتے ہیں اور دنیا کا زیادہ تر تیل پیدا ہوتا ہے۔ خلیج میں تباہی کے خدشات اس وقت بڑھ گئے، جب اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے خلیج کے ساحل پر واقع بوشہر میں ایک مقام پر حملہ کیا، جہاں ایران کا واحد جوہری پاور اسٹیشن ہے۔ تاہم بعد میں اس نے کہا کہ یہ اعلان غلطی سے کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے اب تک کن مقامات کو نشانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں وقت کے ساتھ شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ ایران کی جانب سے تازہ جوابی حملوں میں صہیونی ریاست کے کئی شہروں پر میزائل داغے گئے ہیں، جس سے ہر جانب دھماکوں کی گونج ہے، جس کے باعث متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور حملہ کیا ہے، جس میں میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔اسکائی نیوز عربیہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حملے کے دوران اسرائیل کے کئی شہروں میں فضا دھماکوں...
    اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے جاری ہیں، میزائل حملے میں متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق تازہ حملے میں بیر شیبہ میں سائرن بجا دیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیر شیبہ میں دھماکے کی آواز سنائی دی اور عمارت سے دھوئیں اٹھتے دیکھے گئے۔ ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس سے متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات پر دھواں اٹھ رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بحیرہ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جنوبی...
    اسرائیلی حملے رکنے تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے، ایرانی وزیر خارجہ کا دو ٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز جنیوا (آئی پی ایس )ایران نے اسرائیلی حملے رکنے تک مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا موجودہ حالات میں کسی سے بھی خصوصا امریکا سے اس معاملے پر مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے۔ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شراکت دار ہے، موجودہ حالات میں، اور جب تک صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ ہم کسی سے...
    کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً ہر دو ایرانی میزائلوں میں سے ایک میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بناتا...
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں ایران کسی سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔  یہ بیان انہوں نے جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ سے اہم ملاقات سے قبل دیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا: "جب تک اسرائیل ہماری سرزمین پر حملے جاری رکھے گا، ہم کسی بھی فریق سے بات کرنے کو تیار نہیں"۔ انہوں نے مزید کہا: "ایران کی مزاحمت کے بعد مجھے یقین ہے کہ دنیا اس جارحیت سے خود کو الگ کر لے گی"۔ عراقچی سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی ملاقات فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ہونی...
    امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس میزائلوں کی تعداد اسرائیل کے پاس موجود انٹرسیپٹرز سے کہیں زیادہ ہے، جس سے اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیت میں شدید کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی دفاعی نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور اگر ایران مکمل حملے کی جانب بڑھا تو اسرائیلی آئرن ڈوم اور دیگر دفاعی نظام ممکنہ طور پر تمام حملوں کو روکنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیل میں تباہی مچا دی،14 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں تباہ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال خطے میں طاقت کا توازن متاثر کر سکتی ہے۔ تاہم امریکا خفیہ ذرائع سے اسرائیل کی بھرپور مدد کر رہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، ایران کسی بھی فریق سے مذاکرات نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ردعمل کے بعد بظاہر دیگر ممالک اس جارحیت سے خود کو دور رکھنے میں ہی عافیت سمجھیں گے۔
    ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے۔" اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا...
    اسرائیلی فوج نے رات گئے تہران میں ایرانی فوجی تنصیبات اور ایک جوہری تحقیقاتی مرکز پر وسیع فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، صہیونی فوج کے ان حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے، جنہوں نے 120 بم اور میزائل داغے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات میں تہران میں واقع متعدد میزائل سازی کے کارخانے شامل تھے، جو ایران کی وزارت دفاع کے صنعتی مرکز کے طور پر کام کر رہے تھے۔ فوج کے مطابق ان اہداف میں وہ فوجی صنعتی مقامات شامل تھے جہاں میزائل کے پرزے تیار کیے جا رہے تھے، اور وہ تنصیبات بھی جہاں میزائل انجن کے لیے خام مال تیار کیا...
    ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، جس سے علاقے میں شدید مالی نقصان ہوا، کئی گاڑیاں جل گئیں، اور مائیکروسافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جمعے کی صبح کیا گیا۔ ایرانی میزائل ایک رہائشی علاقے میں گرا جس کے باعث قریبی عمارتوں، گاڑیوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ اگرچہ کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، لیکن مالی نقصان کافی زیادہ ہے۔ ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ ایڈم کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد فائرفائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا گیا۔ حملے کے ایک روز قبل بھی ایران کا...
    تہران: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات پر دھواں اٹھ رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بحیرۂ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں سینکڑوں گاڑیوں کی تباہی کی اطلاعات آئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت میزائل حملے کی چودھویں لہر اٹھی جس کی ایران نے ویڈیو بھی جاری کی، اس لہر میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی میں جہاں ایرانی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائیاں کی ہیں، وہیں دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے اب تک اپنی نئی نسل کے میزائل استعمال ہی نہیں کیے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران امریکی دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا،  شہرام اکبرزادہ اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران پر اچانک اور بغیر جواز کے حملے کیے گئے، جن میں جوہری، فوجی اور رہائشی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد فوجی کمانڈر، ایٹمی سائنسدان اور شہری شہید ہوئے۔ ایران نے ان حملوں کے فوری بعد جوابی کارروائیاں شروع کیں، اور 19 جون تک ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز کی ایرو اسپیس فورس نے ’آپریشن ٹرو...
    تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر دوبارہ میزائل داغے اور ڈرون حملے کیے جن سے فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے یونٹ82 ہنڈرڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ساتھ ہی دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی تیسرا فریق جنگ میں شامل ہوا تو اسکے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔ کونسل نے کہا کہ اگر بیرونی کرداروں نے تنازعہ بڑھانے کی کوشش کی تو ایران کا فوجی اور اسٹریٹیجک ردعمل فوری، متناسب اور پہلے سے طے شدہ طریقہ کے مطابق ہوگا۔ کونسل نے کہا کہ ایران کا عزم...
    مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں، اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ہدف بنانے کی کھلی دھمکی کے بعد اسرائیل نے خامنہ ای کے رہائشی علاقے اور متعدد جوہری اہداف بھی نشانہ بنائے ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے تہران کے ’لاویزان‘ علاقے میں جو اعلیٰ عہدے داروں اور خامنہ ای کے قریبی حلقے کا رہائشی علاقہ سمجھا جاتا ہے، نئی فضائی کارروائی کی، جس سے وہاں آگ اور دھواں اٹھتا رپورٹ کیا گیا ہے۔ ایک اور حملے میں اسرائیل نے بڑے پیمانے پر نطنز، اراک، اسفہان اور خورم آباد سمیت جوہری مراکز پر حملے کیے۔ خاص طور پر ارا ک ہیوی واٹر ریئیکٹر کے گنبد...
    ایران نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی کے بعد جنرل مجید خادمی کو نیا انٹیلی جنس سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل خادمی پہلے وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور حساس سیکیورٹی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ یہ تقرری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے تہران پر حملے کیے تھے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کے کئی سینئر افسران شہید ہوئے۔ #BREAKING General Mohammad Pakpour, Commander-in-Chief of the IRGC, appointed General Majid Khademi as the head...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے ایران اسرائیل جنگ کی صورتحال کو خطے کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران میں جاری اسرائیلی جارحیت کھلی دہشت گردی ہے۔ہر ملک کو اپنی سلامتی کے لیے اقدامات کرنے کی آزادی ہے تو ایران کو کیوں نہیں۔امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کرکے منافقانہ کردار ادا کر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طاقت کے نشے میں منہ زور ہاتھی بن گیا ہے پوری دنیا پر امریکی حکمرانی کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اب جبر کا دور اپنے اختتام پر ہے ،غزہ سے اٹھنے والی مزاحمت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو بیدار کیا ہے۔ایران کے خلاف اسرائیل اور...
    دو سال سے قریب عرصہ گزرگیا، اسرائیل فلسطینیوں پر اپنی جبری ریاستی دہشت گردی کے ذریعے آگ و خون کے گولے برسا رہا ہے۔ 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اسرائیل کی بربریت، سفاکی اور جارحیت کا یہ عالم ہے کہ وہ اسپتالوں، اسکولوں، پناہ گاہوں اور رہائشی بستیوں پر بھی بمباری کرنے سے گریز نہیں کرتا۔ نہ ہی خوراک اور دیگر امدادی سامان غزہ کے متاثرین تک پہنچنے دیتا ہے نتیجتاً بھوک اور پیاس سے مظلوم فلسطینی اپنی جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ اقوام متحدہ سے لے کر یورپی ممالک اور مسلم حکمرانوں تک کہیں سے کوئی ایسا موثر، ٹھوس اور بھرپور اقدام اب تک...
    آج اسرائیل، ایران جنگ کو شروع ہُوئے آٹھ دن ہو چکے ہیں۔اسرائیل اگر پچھلے آٹھ دنوں میں ایران کے کئی شہروں پر پیہم خونریز حملے کررہا ہے تو ایران بھی اسرائیل کو بھرپور جواب دے رہا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کو ایرانی مزاحمت کا اندازہ نہیں تھا۔ امریکی صدر جس بے انصافی سے ایران اور اس کی سینئر ترین قیادت کو خونی دھمکیاں دے رہے ہیں ، اِس اسلوب نے امریکی باطن کو عیاں کر دیا ہے ۔ اسرائیل ، ایران مناقشے نے سارے مشرقِ وسطیٰ سمیت پاکستان کو بھی یکساں متاثر کیا ہے ۔ یہ جو ابھی حکومتِ پاکستان نے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑی ہے، یہ بھی اسرائیل ایران جنگ کے پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: ایران کی جانب سے تازہ بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے کے اثرات کو اسپتال پر حملے سے جوڑنے کی کوشش کی جو کہ حقائق سے متصادم اور عالمی سطح پر مسترد کی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح کیے گئے بیلسٹک میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور ایک خفیہ انٹیلی جنس کیمپ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں اسرائیلی فوجی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جسے اسرائیلی میڈیا نے موجودہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے...
    ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبرکو مستردکر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کر دیا۔اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔ خیال رہے کہ امریکی اوربرطانوی اخبارات نے خبردی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری...
    اسرائیلی وزیر دفاع کی ہسپتال پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیل کے وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے بیئر شیبع کے سوروکا میڈیکل سینٹر پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے ردعمل میں براہِ راست ایرانی رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو اپنے جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی۔ وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے نوعیت کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ ریاستِ اسرائیل پر منڈلاتے خطرات کو ختم...
    غزہ میں امداد کیلئے جمع افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 11فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی)کے مطابق امدادی کارکنوں اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فائرنگ اور حملوں میں کم از کم 33 افراد جان سے گئے جن میں 11 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، یہ لوگ مرکزی صلاح الدین روڈ پر امداد کیلئے جمع تھے۔اس کے علاوہ اسرائیل نے...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں صدور نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ میں امریکا کی شمولیت پر چین کا سخت بیان، نتائج کیا ہوں گے؟ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی جوہری پروگرام یا مشرقِ وسطیٰ کی کوئی بھی کشیدہ صورتحال فوجی کارروائی سے حل نہیں کی جا سکتی۔ تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔کریملن کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں سربراہان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے سفارتی حل پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے جڑے تمام مسائل کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے روس کی ممکنہ ثالثی کو سراہتے ہوئے کہا کہ روسی کردار کشیدگی میں کمی کے لیے مؤثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس تنازع میں اگر امریکا نے فوجی مداخلت...
    ایران کے جابر حکمرانوں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،بیان ایران کے تازہ میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آپے سے باہر ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو جاری کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ایران کے جابرحکمرانوں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
    اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ملک پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ظالموں کو اسپتال پرحملےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔ اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ آج کے حملے کا بدلہ خامنہ ای سے لیں گے، وہ بنکر میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کو مزید زندہ رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کر دیں گے۔ اسرائیلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) ۔ اسرائیل کا اراک اور نطنز میں ایرانی جوہری مقامات پر حملوں کا دعویٰ ۔ ایرانی میزائل نے بیر شیبہ میں ہسپتال کو نشانہ بنایا، اسرائیل ۔ ہسپتال پر ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیل کا جوابی کارروائی کا اعلان ۔ ایران پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 639 افراد ہلاک ہو چکے، ہیومن رائٹس گروپ جمعرات کو اسرائیل۔ایران تنازعے اور مشرق وسطیٰ کے وسیع تر بحران میں تازہ ترین پیش رفت کی تفصیلات جانیے: اراک اور نطنز میں ایرانی جوہری مقامات کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ رات بھر فضائی حملوں کے دوران ایران کے شہر اراک میں ایک...
    اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ آج کے حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ خامنہ ای بنکر میں بیٹھ کر عوام پر حملے کروا رہے ہیں۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران میں موجود خطرے کو ختم کرنے کے لیےحملوں میں شدت کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے آج اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس میں اسرائیلی میڈیا نے بڑی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Post Views: 6
    تازہ ایرانی میزائل حملے پر نیتن یاہو آگ بگلولہ ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز ایران کے تازہ میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آپے سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جابرحکمرانوں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر آج صبح بھی تازہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا، اس حوالے سے کم از کم 6 علاقوں میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب ایران نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا میزائل حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے علی الصبح اسرائیل کے مختلف شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن کے نتیجے میں اب تک 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق ایران کے حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ صحرائے نقب کے کم از...
    اسرائیل پر ایران کے تازہ تباہ کن حملے نے اسرائیلی قیادت کے اوسان خطا کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن نے ایران کے تباہ کن حملے پر اپنے شدید ردعمل میں ایران کو سخت نتائج کی خبر دی ہے۔ הבוקר, רודני הטרור של איראן שיגרו טילים לעבר בית החולים סורוקה בבאר שבע ולעבר אוכלוסייה אזרחית במרכז הארץ. נגבה את מלוא המחיר מהרודנים בטהרן. — Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) June 19, 2025 اسرائیلی وزیر اعظم نے ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج صبح ایران کے آمرانہ حکمرانوں نے بیئر شیوا اسپتال کے سوروکا اسپتال اور ملک کے وسطی علاقے...
    ایران نے میزائلوں سے اسرائیل پر اب تک سب سے بڑا حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیلی ذرائع نے بڑے پیمانے پر تباہی کا اعتراف کیا ہے۔ جنوبی اسرائیل کے شہر بئر سبع اور تل ابیب میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اردن میں موجود الجزیرہ کی نمائندہ نور عودہ کے مطابق، ایرانی میزائل حملوں میں بئر سبع کا ’سوروکا اسپتال‘ بھی متاثر ہوا۔ اسپتال کو پہنچنے والا نقصان براہِ راست حملے سے نہیں ہوا بلکہ دھماکے کی شدت سے پیدا ہونے والی ارتعاشی لہر کے باعث ہوا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملے...
    ایران اسرائیل جنگ؛ یورپی وزرائے خارجہ کا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ، کل اہم بیٹھک ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز یورپی وزرائے خارجہ نے ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جینوا میں ہوگا، برطانیہ، فرانس اورجرمنی کے وزرائے خارجہ مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات امریکا کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں، اور ان کا مقصد ایران سے سخت...
    ایران نے پانچ روز سے جاری جنگ میں اسرائیل کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسرائیلی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ایران اب تک اسرائیل پر تقریباً 400 بیلسٹک میزائل اور 1,000 ڈرونز داغ چکا ہے۔ اسرائیلی فوجی عہدیدار کے بقول ان میں سے تقریباً 20 بیلسٹک میزائل اسرائیل کے شہری علاقوں میں گرے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے مزید میزائل فائر ہونے کا سراغ لگایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام ان خطرات کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیلی...
    اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی چھٹے روز بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران میں مختلف مقامات پر حملے کیے ہیں اور اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں، جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے۔ یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل جنگ سے ٹرمپ کو دور رہنا چاہیے، امریکا کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ سے اب تک ایران، شام اور عراق میں انہوں نے 1100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملے ایران کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر ڈرون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران / تل ابیب: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، ایران نے “آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت اسرائیل پر حملوں کی دسویں لہر کا آغاز کر دیا، جس میں بیس سے زائد میزائل فائر کیے گئے، پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ اسرائیل کے دفاعی نظام کو غیر مؤثر قرار دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی میزائلوں کے تازہ حملے کے بعد پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، خصوصاً تل ابیب، حیفہ اور دیگر اہم شہروں میں خوف و ہراس کی فضا ہے، حملے کے بعد تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں،...
    اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز نے ایران کے راکٹ لانچرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فورسز ایرانی میزائل سسٹمز اور بیلسٹک تنصیبات پر مربوط حملے کر رہی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے CNN کے مطابق، اسرائیل نے ایران کی جوہری، بیلسٹک اور کمانڈ صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے مطابق، اب تک 70 ایرانی فضائی دفاعی بیٹریوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ حملوں میں اصفہان سمیت ایران کے 12 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں زمین سے زمین تک مار...
    ترکی(نیوز ڈیسک)ترکی کے ایک معروف اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے جانے والے اسرائیلی جنگی طیارے مختصر وقت کے لیے ترک فضائی حدود میں داخل ہوئے، تاہم ترک فضائیہ نے فوری ردِ عمل دیتے ہوئے انہیں وارننگ دے کر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ترک فضائیہ کے ایف-16 طیاروں نے فوری اڑان بھر کر اسرائیلی طیاروں کو خبردار کیا، جس کے بعد وہ ترک حدود سے نکل گئے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی کو اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع مل چکی تھی اور بطور نیٹو رکن، ترکی نے اپنی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے مکمل چوکسی اختیار کر رکھی ہے۔ ترک...
    روس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ حملے دنیا کو ایک ایٹمی تباہی کے دہانے پر لے جا سکتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی پاسداری کی ہے، اور تہران کے جوہری پروگرام کا واحد حل سفارتکاری ہے، نہ کہ فوجی حملے۔ ماسکو نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر ان جوہری تنصیبات پر حملے بند کرے جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں ہیں۔ بیان میں اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا...
    ایران میں اسرائیلی حملے سے شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی، 1326 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن ڈی سی میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایران بھر میں کم از کم 585 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1326 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تنظیم کے مطابق مرنے والوں میں 239 عام شہری اور 126 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں جبکہ دیگر کی شناخت جاری ہے۔ ایرانی حکومت کی جانب سے تاحال حملوں کے بعد باقاعدہ اموات کی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی جا رہی، آخری بار پیر کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 224 افراد کی ہلاکت اور 1277...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر متعدد حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے شعلے دور سے نظر آئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران اور کرج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ اسرائیلی حکام نے تہران کے ڈسٹرکٹ 18 کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے قریب واقع آئل ریفائنریوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیل نے میزائل تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس پر اکتوبر میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔
    ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے "مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول" حاصل کر لیا ہے اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملوں کے آگے بے بس ہو چکا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے کئی حملوں میں تازہ ترین ہے۔ اس حملے کے بعد پورے اسرائیل، بشمول تل ابیب، میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی میڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکیے کی فضائیہ نے ایران پر حملہ کرنے کیلیے جانے والے اسرائیلی طیاروں کو وارننگ دیکر اپنی حدود سے باہر نکال دیا۔ترک اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر ابتدائی حملے میں شامل اسرائیلی طیارے مختصر وقت کے لیے ترکیے کی فضائی حدود میں بھی داخل ہوئے تھے۔اسرائیلی طیاروں کی نشاندہی ہوتے ہی ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے اڑان بھری اور اسرائیلے کے طیاروں کو خبردار کیا اور ترکیے کی حدود سے واپس جانے کا کہا گیا، وارننگ کے بعد اسرائیلی طیارے فوری طور پر ترکیے کی فضائی حدود سے نکل گئے۔ترک اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ ناٹو رکن ہونے کے باعث اور اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کی جانب...
    ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف آئندہ دنوں میں ایک فیصلہ کن اور بڑی کارروائی کی پیشگی اطلاع دیتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر تل ابیب اور حیفا جیسے اہم شہروں سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں جنرل موسوی نے کہاکہ اب تک ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائیاں محض وارننگ تھیں، تاہم اصل اور بھرپور جواب بہت جلد دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران ’شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائے گا‘ جنرل موسوی نے اپنے بیان میں واضح کیاکہ ایران کی قوم اور...
    امریکا اور اسرائیل نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے متعدد بار آیت اللہ خامنہ ای کو خبردار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ جنگی جرائم کے ارتکاب اور اسرائیلی شہریوں پر میزائل حملے بند کرے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل پر حملے جاری رکھے تو آپ کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کو امریکی حملے کے بعد گرفتار کرکے عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی دی گئی تھی۔ اسرائیل اور ایران نے...
    احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں نے کہا کہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی، رہنماؤں نے صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی اسرائیل کے جمہوری اسلامی ایران پر حملوں اور ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے دستور...
    قطر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے توانائی کے مراکز پر اسرائیلی حملے عالمی تیل کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کریں گے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایرانی حصے پر حملہ ایک غیر سوچا سمجھا اقدام ہے جو توانائی کے تحفظ کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی مزید بحرانوں یا کشیدگی کو برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے خطے میں توانائی اور جوہری تنصیبات کو “لاپرواہی سے نشانہ بنانے” کے خلاف بھی خبردار کیا۔ ترجمان نے ان رپورٹس کی تردید کی کہ ایران نے قطر سے اسرائیلی فضائی حملے روکنے کے لیے ثالثی کی درخواست کی...
    پروفیسر شارل فلیش مین (جن کی لیب اس حملے میں محفوظ رہی) نے تسلیم کیا کہ نقصان ناقابلِ تلافی ہے، لائف سائنسز کی لیبارٹریز ایسے مواد پر انحصار کرتی ہیں جنہیں کئی سال کی محنت سے جمع اور محفوظ کیا جاتا ہے، جب ایک لیب تباہ ہو جاتی ہے، تو وہ تمام مواد بھی ضائع ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ میزائل حملے نے وسطی مقبوضہ فلسطین کے شہر رہووت میں واقع وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے مطابق اسرائیلی کے جنگی تحقیقی مرکز کی متعدد عمارتوں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا، جب کہ ایک اہم تجربہ گاہ مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ...
    ایران کے صیہونی ریاست پر جاری جوابی تابڑ توڑ حملے جاری ہیں جس سے اسرائیلی شہری شدید خوف کا شکار ہوگئے۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق جنگ کے باعث پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے شہری ملک چھوڑنے کے لیے بحری راستہ اپنا رہے ہیں۔ ایرانی حملوں سے خوف زدہ اسرائیلی شہریوں کی منزل قبرص ہے جہاں کوچ کرجانے کے لیے ہرزلیا کے مرینا پر اسرائیلیوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ علی الصبح سے ہی اسرائیلی شہری بہت بڑی تعداد میں ہرزلیا کے مرینا پہنچ جاتے ہیں اور مہنگے داموں سیٹ خرید کر ملک چھوڑ دینا چاہتے ہیں۔ یاٹ میں سیٹوں کے حصول کے لیے صبح 7 بجے ہی مسافر بڑی تعداد میں پہنچ جاتے ہیں جس سے ہرزلیا کا مرینا ایک عارضی ائیرپورٹ کی حیثیت کرچکا...
    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں نے کہا کہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں، اس حساس صورتحال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی کے پاک محرم ہال میں شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ صادق جعفری، حیدر عباس ثقفی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ بدر الحسنین، علامہ علی رضا مطہری، علامہ اطہر مشہدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، صابر ابو مریم، غیور عباس و دیگر موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر...
    ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملے کیے ہیں جن میں 5 افراد زخمی ہوگئے، ایران کے حملوں میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور موساد کے آپریشن سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔ برطانویخبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب میں اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے ایک بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ’ہم نے تل ابیب میں صہیونی حکومت کی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی ’امان‘ اور صہیونی حکومت کی دہشت گرد کارروائیوں کی...
    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جہاں ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائلوں اور ڈرونز کا تبادلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ اس صورتحال نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور علاقائی طاقتوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو صدام جیسے انجام کی دھمکے دے دی ہے۔ نطنز کی زیر زمین جوہری تنصیبات کو نقصان: آئی اے ای اے کی تصدیق اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی نگران ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں نطنز کی حساس اور زیرِ زمین یورینیم افزودگی تنصیبات کو براہِ راست نقصان پہنچا ہے۔ ہائی ریزولیوشن سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد یہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے رولز میں تبدیلی کے معاملے پر جسٹس بابر ستار کا قائم مقام چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ کے رولز تبدیلی کے معاملے پر جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت دیگر ججز کوخط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز کو کو لکھے گئے خط میں جسٹس بابر ستار نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن مجھے موصول ہوا، آئین کے آرٹیکل 208 کے تحت اتھارٹی کے پاس رولز بنانے کا اختیار ہے اور آرٹیکل 192 کے مطابق اتھارٹی سے مراد چیف جسٹس...
    اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق ان فرار ہونے والوں کا پس منظر مختلف ہے کچھ وہ ہیں جو اسرائیل میں پھنس گئے تھے، کچھ بیرون ملک اپنے خاندان سے جا ملنے کے خواہاں ہیں، جبکہ کئی افراد نے مستقل طور پر اسرائیل چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مثال کے طور پر ایک قابض شخص نے بتایا کہ وہ پرتگال میں اپنی ساتھی کے کہنے پر وہاں مستقل سکونت اختیار کرنا چاہتا ہے۔ قبرص کا یہ بحری سفر یاخٹ کی نوعیت اور رفتار کے مطابق 8 سے 25 گھنٹے پر محیط ہوتا ہے۔ حکومتی وارننگ کے باوجود ان مقامات کی جانب فرار کو روکنے کی کوشش دراصل غیرمنظم انخلا کی روک تھام اور نتن یاہو حکومت کی طرف سے استحکام کے...
    اسلام ٹائمز: ایران نے آئی ڈی ایف اور اسرائیلی فضائیہ کی صلاحیتوں کا گہرا مطالعہ کیا، خاص طور پر ان کارروائیوں کا جو ایران، عراق اور یمن جیسے ”تیسرے دائرے“ میں کی جا رہی تھیں۔ اسی تناظر میں تہران نے دفاعی بقاء کو اولین ترجیح دی اور پھر ہتھیاروں کے ذخیرے، ڈرون بیڑے، اور میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز کو مضبوط کیا۔ ایران نے ملک بھر میں ایئر ڈیفنس سسٹمز تعینات کئے، جن میں مقامی، ایشیائی ساختہ، اور روسی S‑300 دفاعی نظام شامل ہیں، یہ سب ایک ایسی حفاظتی ڈھال بنانے کے لیے ہیں جو اسرائیلی حملوں کو روکے۔ خصوصی تحریر اسرائیل کی 13 جون کو کی گئی جارحیت کے مقابلے کمزور سمجھے جانے والے ایران کی جانب سے گزشتہ...
    واشنگٹن، بیجنگ : چین اور امریکہ کی قیادت کے نئے بیانات نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے، دو دن میں سب پتا چل جائے گا جبکہ چین نے اس بیان کو جلتی پر تیل ڈالنے کا مترادف قرار دے دیا۔ چینی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو جلتی پر تیل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملوں سے جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور صورتحال کو پرسکون بنانے کے لیے سفارتی راستہ ہی واحد...
    اسلام ٹائمز: ایران پر اسرائیلی حملے نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے۔ کیا ایران پر حملہ کے نتیجہ میں جنگ مختصر ہوگی یا طویل؟ عرب ممالک کا کیا ردعمل ہوگا؟ پاکستان کی پوزیشن کیا ہوگی؟ بڑی طاقتوں روس اور چین کا رول کیا ہوگا؟ کیا ایران فلسطین کی مانند تنہا رہ جائیگا؟ کیا ایران بھی اسرائیل کی نیوکلئیر تنصیبات کو نشانہ بنائے گا؟ ایران پر اسرائیلی حملے میں اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ امریکہ و اسرائیل ایران پر طویل جنگ مسلط کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، طویل جنگ میں اسرائیل کا نقصان زیادہ ہوگا۔ تحریر: اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ تین ماہ قبل ہم نے اپنے مضمون بعنوان "کیا اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتاہے"...
    واشنگٹن/لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں امریکی نشریاتی ادارے” سی بی ایس“ کے مطابق کینیڈا سے واپسی پرایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ”سیز فائر “کی بات نہیں کی بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران مکمل طور پر اپنا جوہری پروگرام ختم کر دے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں میں کمی لائے گا ٹرمپ نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں آپ کو نظر آ جائے گا ابھی تک دونوں فریقین میں سے کسی نے اپنی کارروائیاں کم نہیں کی ہیں...
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے مزید 40 افراد شہید ہوگئے جن میں سے تقریباً نصف کو امریکا کی زیر نگرانی چلنے والے امدادی کیمپ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ تباہی کے بعد اسرائیل بچ جانے والے مظلوم فلسطینیوں کو خوارک کی تلاش میں بھی مسلسل پریشان کر رہا ہے، اسرائیل نے امریکا کی زیرنگرانی چلنے والے امدادی کیمپ کے قریب حملہ کر کے 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب نہتے شہری امریکی تعاون سے چلنے والے امدادی تنظیم ’غزہ ہیومینٹیرین فاؤندیشن‘ کے کیمپ کی جانب خوارک کی تلاش میں جارہے تھے۔ اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیلی امداد...
    ایران کے دارالحکومت تہران میں صبح سویرے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جب کہ اسرائیل نے ایک بار پھر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد ائیر ڈیفنس سسٹم کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے تہران کے مشرقی، جنوب مشرقی علاقوں اور خوزستان کے شہر اہواز میں بھی سنے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے فوجی تنصیبات اور میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تہران خالی کرنے کی سخت وارننگ جاری کی تھی، جس میں انہوں نے ایران کو جوہری معاہدے سے انکار کو...
    (گزشتہ سے پیوستہ) اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی میزائل دفاعی نظام نے درجنوں میزائل داغے تاکہ ایرانی حملے کو روکا جا سکے۔ایک اسرائیلی عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ امریکی افواج بھی اسرائیل کو ان میزائلوں کو روکنے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ایک اسرائیلی عورت بروز ہفتہ علی الصبح ایران کے داغے گئے میزائل کے وسطی اسرائیل میں گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئی، جیسا کہ اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے۔ جب کہ تل ابیب کے بڑے علاقے میں غیر معمولی تباہی کی اطلاعات آ رہی ہیں۔اسی دوران، اسرائیلی ویب سائٹس نے تل ابیب میں ایک ’’انتہائی سنگین واقعے‘‘کی خبر دی ہے، جو ایرانی میزائل کے گرنے کے بعد پیش آیا۔ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے بھی تہران پر تازہ حملہ کیا۔ ایرانی حملے کے بعد اسرائیل کی حیفہ ریفائنری مکمل طور پر بند کر دی گئی، اور حملے میں 3 ملازمین کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نے کہا کہ آپریشن “وعدہ صادق سوم” کی یہ 9ویں لہر ہے جو صبح تک جاری رہے گی، اور ہم دشمن کو ایک لمحہ کے لیے بھی سکون نہیں لینے دیں گے۔ایرانی سیکیورٹی کونسل نے اس...
    ایران کے سرکاری میڈیا ادارے IRIB کے دفتر پر اسرائیلی حملے میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق ہو گئے ہیں۔  سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق نیما رجب پور (نیوز ایڈیٹر) اور معصومہ عظیمی (سیکریٹریٹ اسٹاف) حملے کا نشانہ بنے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے تہران میں واقع IRIB ہیڈکوارٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں لائیو براڈکاسٹ جاری تھی، جسے اچانک بند کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حملے سے قبل خبردار کرتے ہوئے کہا تھا: "ایرانی پروپیگنڈا اور اشتعال انگیزی کا منبع جلد ختم ہونے والا ہے۔" یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں خطرناک اضافہ ظاہر کرتا ہے، جہاں اب میڈیا کو بھی جنگ کا نشانہ بنایا...