2025-09-17@21:50:15 GMT
تلاش کی گنتی: 5530
«جائے گا»:
(نئی خبر)
لاہور: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، میانوالی میں الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، پہلے مرحلے میں 15 الیکٹرک بسیں میانوالی پہنچا دی گئیں۔ میانوالی میں 15 ستمبر کو الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا جائیگا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ میانوالی کے عوام کو چند دن بعد جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے جا رہے ہیں، لاہور کے بعد اب پنجاب کے تمام اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ میانوالی کے بعد وزیر آباد اور پھر مرحلہ وار تمام اضلاع میں بس سروس کا افتتاح کیا جارہا...
برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سیلاب اور مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاونڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان بھی کیا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا...
اسلام آباد: ملک میں گزشتہ کچھ ہفتے مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوگئی۔ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز، ٹماٹر، آلو، چاول، انڈے اور چینی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دال مونگ، ماش، ایل پی جی، لکڑی اور کپڑے بھی مہنگے ہوئے حالیہ ایک ہفتے میں پیاز 12.17 فیصد اور ٹماٹر...
ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.2فیصد کمی،سالانہ شرح 5.03فیصد ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد سالانہ شرح پانچ اعشاریہ صفر تین فیصد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائیضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،پیاز، ٹماٹر،آلو،چاول،انڈے اور چینی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال مونگ،ماش،ایل پی جی،لکڑی،کپڑے بھی مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں پیاز 12.17فیصد،ٹماٹر 10.47 فیصد مہنگے ہوئے،آلو 3.57 فیصد،چاول 1.63 فیصد،انڈوں کے دام 1.52 فیصد تک بڑھے۔ایک ہفتے میں 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی،گزشتہ ہفتے آٹا 9.80 فیصد اورمرغی کی قیمت میں 3.20 فیصد کمی آئی،گزشتہ ہفتے 25...
لاہور: حبیب آباد اور رینالہ خورد کے درمیان گزشتہ روز دو مالی گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ سامنے آگئی۔ جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں پچھلی ٹرین کے ڈرائیور، اگلی ٹرین کے گارڈ اور اسٹیشن ماسٹر رینالہ خورد کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیشن ماسٹر رینالہ خورد نے پوری ٹرین پہنچنے کو یقینی بنائے بغیر پیچھے سے آنے والی مال گاڑی کے لیے کلیئرنس سگنل دیا۔ پہلی ٹرین کا گارڈ مطلوبہ سیفٹی اقدامات لینے اور اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع دینے میں ناکام رہا۔ ٹرین ڈرائیور نے کاشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا، لائن پر اگلی مال گاڑی کے لوڈ کو نہ دیکھ سکا اور اوور اسپیڈ کے باعث کنٹرول نہ...
اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سیلاب اور مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان بھی کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام متاثرہ عوام کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،...
پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کام جاری ہے، جہاں حکومت سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ادارے بھی مصروف عمل ہیں، تاہم ایسے میں بعض غیرمصدقہ اطلاعات بھی عوامی جذبات کومہمیز دینے کا باعث بن رہی ہیں۔ سیلاب زدگان کے امداد کے حوالے سے سوشل میڈٰیا پر حالیہ پوسٹ میں بعض افراد نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے ضلع قصور میں سیلاب سے متاثرہ آبادی میں امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے ہیرا پھیری کرتے ہوئے سولر پینل تقسیم نہیں کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اظہارِ اخوت، امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچ گئے جماعت اسلامی کے سابق سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے سوشل میڈیا پوسٹ...
پاکستان کرکٹ ٹیم آج بروز جمعہ دبئی میں عمان کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلتے ہوئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز منگل کو ہوا، جہاں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی۔ بدھ کو بھارت نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے ہرایا، جبکہ جمعرات کو ابو ظہبی میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے مات دی۔ یہ بھی پڑھیے ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟ چوتھے میچ میں آج پاکستان اور عمان دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان کی تیاری اور کوچ کا بیان پاکستان ایشیا کپ میں قدم رکھنے سے قبل یو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کی عام مارکیٹ میں آٹے کے تھیلوں کی وافر سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 8 لاکھ 27 ہزار آٹا تھیلے فراہم کیے گئے۔ 4 لاکھ 87 ہزار سے زائد 10 کلو آٹا تھیلے عام مارکیٹ میں سپلائی کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے آٹے کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 3 لاکھ 40 ہزار 20 کلو آٹا تھیلے سرکاری نرخوں پر فراہم کیے...
جمعہ کی صبح ایک ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد دہلی ہائیکورٹ کو خالی کرالیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد عدالت میں موجود جج حضرات کو ہنگامی طور پر 11 بج کر 40 منٹ پر کارروائی روک کر ججز لاؤنج منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل اور دیگر آفیشل ای میل آئی ڈیز پر صبح 10 بج کر 41 منٹ پر ایک ای میل موصول ہوا جس میں ’ججز چیمبرز‘ میں بم دھماکے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم کسی خاص نام کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ دوپہر 12 بج کر 20 منٹ تک دہلی ہائی کورٹ...
دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل گرین شرٹس کو دبئی میں ’وارم اپ‘ کا موقع ملے گا۔ مشکل وقت سے گزرنے والے اوپنر صاحبزادہ فرحان کے لیے یہ اہم میچ ہے جہاں وہ اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ روٹیشن پالیسی کے بجائے مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ اسپنرز کے کردار کو فیصلہ کن سمجھا جا رہا ہے۔ عمان پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ میں شریک ہے، مگر ٹیم کو اپنے نصف سے زائد سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں۔ فروری میں امریکہ کے ہاتھوں سیریز وائٹ واش...
ملک بھر میں تباہ کن سیلاب کے اثرات کے بعد معیشت دباؤ کا شکار ہے اور ایسی صورتحال میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن 25 ستمبر سے 8 اکتوبر 2025 تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ مذاکرات 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت دوسری جائزہ گفتگو ہوں گے، جس کے بعد تیسرے قسط کی مد میں 1.1 ارب ڈالر جاری ہونے ہیں۔ سیلاب کے معاشی اثرات اور نظرثانی انگریزی اخبار کے رپورٹر مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق تباہ کن سیلاب کے بعد، ملک کا مجموعی معاشی ڈھانچہ گراوٹ کا شکار ہے، اس لیے معاملات پر نظرثانی یا دوبارہ سے طے کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے، ان میں حقیقی...
امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ایئرلائنز کے بوئنگ طیارے کا انجن اچانک فیل ہوگیا تاہم عملے کی بروقت حکمتِ عملی کے باعث بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ دورانِ پروازانجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، کپتان نے فوری طورپرطیارے کا رخ بدل کر اسے لاس اینجلس ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول اورریسکیو ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ بحفاظت لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافر وعملہ محفوظ رہے، ایئرلائنز نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی...
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ برآمد کنندگان کو مزید سہولتیں دے کر برآمدات بڑھائی جائیں گی۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت سیمنٹ اور کلنکر برآمدات بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضال، عارف حبیب، پورٹ قاسم، کے پی ٹی، اسٹیٹ بینک، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ ٹاسک فورس کمیٹی نے اجلاس میں اپنی پیش رفت پر بریفنگ دی اور اس موقع پر ہارون اختر نے کہا کہ پورٹ قاسم پر دو اضافی ملٹی پرپز برتھ جلد مکمل ہوں گی، پورٹ قاسم اتھارٹی اضافی برتھ کی تعمیر...
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں جرگے اور تاجروں نے بڑھتی ہوئی غیر اخلاقی سرگرمیوں اور فحاشی کو روکنے کیلیے خواجہ سراؤں کو فوری ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی شہر میں خواجہ سراؤں کے ناچ گانوں ، فحاشی اور غیر اخلاقی اڈوں اور اس کے ذریعے صوابی سمیت دیگر اضلاع کے نوجوانوں کے اخلاق اور امن تباہ کرنے کے خلاف صوابی، مانیری کے جرگوں اور تاجران نے امن چوک میں مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ سے جلد از جلد صوابی میں دیگر صوبوں اور اضلاع سے آکر رہائش کرنے والے خواجہ سراؤں کو نکالنے کے مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ اگر خواجہ سراؤں کو یہاں سے نہ نکالا گیا تو ڈی پی...
عرب، اسلامی سربراہ اجلاس اتوار کو قطر میں ہوگا جس میں اسرائیلی حملے پر بحث کی جائے گی۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر اتوار کو ہنگامی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس کے لئے وزرائے خارجہ کے ابتدائی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اسکے بعد ہنگامی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس ہوگا۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ اجلاس 14 سے 15 ستمبر کے دوران دوحہ میں ہوگا جس میں قطر پر اسرائیلی حملے کے معاملے پر غور کیا جا ئے گا۔ Post Views: 4
دوحہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کا ایک روزہ ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر قطر، شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس میں حماس کے پانچ رہنما اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کو قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے قطری قیادت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ...
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانا اور قیمتوں میں استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ کم آمدنی والے اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مہنگائی کے رجحانات کا جائزہ لینے کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزارتِ خزانہ، توانائی، پیٹرولیم، منصوبہ بندی، قومی غذائی تحفظ، اسٹیٹ بینک، بیورو آف اسٹیٹکس اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ کمیٹی وزیرِاعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے تاکہ مہنگائی کے دباؤ پر...
اداکارہ نعیمہ بٹ کی نماز سے متعلق انسٹا اسٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقیہد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اداکارہ نعیمہ بٹ کی نماز سے متعلق حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نماز ادا کرنے کے بعد حجاب میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا، ’بے شک، نماز پوری کائنات میں سب سے محفوظ جگہ ہے، شب بخیر۔‘ نعیمہ کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ بعض صارفین نے اداکارہ کی اس پوسٹ کو سراہا، جبکہ دیگر نے تصویر میں موجود اداکارہ کے میک اپ...
سی ڈی اے کا سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے مس سیولین ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس کے مطابق سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم زون-5 اسلام آباد کی منظوری 10 جولائی 1994 کو دی گئی تھی جس کا رقبہ 2,985 کنال پر مشتمل ہے۔ اسکیم میں قبروں، سڑکوں، پارکس اور عوامی سہولیات کے لیے مخصوص زمین 4 اپریل 1995 کو ٹرانسفر ڈید کے تحت سی ڈی اے کے نام منتقل کی گئی تھی۔تاہم سی ڈی اے نے نشاندہی کی ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے منظور شدہ...
اسلام آباد: سعودی آئل کمپنی وافی انرجی نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بطور امداد 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل عطیہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے سعودی سفارت خانے میں ایک تقریب ہوئی جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیٹرولیم مصنوعات کی یہ امداد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے جاری امداد میں تعاون کے لیے یہ پیٹرولیم مصنوعات این ڈی ایم اے کو دی جاری ہیں، مشکل وقت میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں، سیلاب زدگان کی بحالی اور پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ آئل عطیہ کرنے...
ملتان: دریائے چناب کے بپھرنے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا چاروں جانب سے بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آگیا جبکہ اوچ شریف سپرہائی وے پر لگایا گیا شگاف بھی مزید بڑا ہوگیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے بھی جلال پور پیر والا کے نواحی گاؤں 86ایم بند پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب انخلا آپریشن کے لیے خود اسپیکر پر اعلان کرتی رہیں جبکہ کمشنر ملتان اور دیگر حکام بھی جلال پور پیر والا میں موجود ہیں جہاں صبح 6 بجے سے آپریشن جاری ہے۔ تحصیل جلالپور کے 90 فیصد نواحی علاقے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ہنگامی طور پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک کی سنجیدہ مشاورت کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ قطری قیادت کا دوٹوک اعلان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے حملے کو ’خطے کے لیے فیصلہ کن موڑ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف ننھے یوٹیوبرز محمد شیراز اور مسکان نے اپنی سوشل میڈیا آمدنی کو مثبت مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے پرانے اسکول کو جدید تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا ہے۔ شیراز کے والد نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو کے ذریعے اسکول کی خستہ حالی دنیا کے سامنے رکھی تھی، جہاں بچے کھلے آسمان تلے، بغیر میز اور کرسی کے، سیڑھیوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔ ان بچوں کے پاس نہ مناسب لباس تھا، نہ جوتے اور نہ ہی بنیادی سہولیات۔ View this post on Instagram A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs) اب شیرازی فیملی نے یوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی...
پیرس: فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں تقریباً دو لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر ایمانوئیل میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پیرس سمیت مختلف شہروں میں کچرے کے ڈبوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی، جبکہ مغربی شہر رینس میں ایک بس نذر آتش کردی گئی۔ سڑکوں اور ہائی ویز کو بند کر دیا گیا، جس کے باعث ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 500 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔...
قطر پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ اسلام آباد: پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ...

’’ وسیع تر برکس تعاون‘‘ سے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے اعتماد میں اضافہ ہو گا ، سی ایم جی کا تبصرہ
’’ وسیع تر برکس تعاون‘‘ سے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے اعتماد میں اضافہ ہو گا ، سی ایم جی کا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :8ستمبر کے بر کس ممالک کے رہنماؤں کے آن لائن سمٹ کے بارے میں بین الاقوامی رائے کا مثبت اظہار سامنے آیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے سربراہی اجلاس میں ” وسیع تر برکس تعاون” کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تین نکاتی تجاویز پیش کیں۔ شرکاء اجلاس کا ماننا ہے کہ برکس ممالک کو یکجہتی اور تعاون کو مستحکم کرنا چاہیے، مشترکہ طور پر بحرانوں اور چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے، اور ان کے...
قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا...
پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملہ خطے کے لیے اہم موڑ، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم کا دوٹوک اعلان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ قطر کے خلاف اسرائیل کی غیر اعلانیہ اور غیر قانونی جارحیت پر غور کیا جاسکے۔ In view of the unprovoked illegal Israeli aggression against the brotherly State of #Qatar, #Pakistan, along with #Algeria and #Somalia, has requested an Emergency meeting of the UN...
فرانس میں ملک گیر احتجاجی تحریک ’بلاک ایوری تھنگ‘ کے تحت ہزاروں مظاہرین سڑکوں، ریلوے ٹریکس اور گیس اسٹیشنز پر جمع ہو گئے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے 80 ہزار سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکار تعینات کیے گئے، جو 2018 کی یلو ویسٹس تحریک کے بعد سب سے بڑا سیکیورٹی آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ تحریک موسم گرما میں دائیں بازو کے حلقوں سے شروع ہوئی تھی مگر بعدازاں بائیں بازو، مزدور یونینوں اور طلبہ تنظیموں نے بھی اس میں شمولیت اختیار کر لی۔ مزید پڑھیں: فرانسیسی حکومت کا انہدام: وزیرِاعظم...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران ججز اور وکلا کے درمیان بحث میں سخت سوالات سامنے آئے۔ سپر ٹیکس پر دورانِ سماعت عدالت میں ججز اور وکلا کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا جس میں ٹیکس کی نوعیت، اس کے اثرات اور ٹیکس دہندگان میں تفریق پر مختلف پہلوؤں پر بحث ہوئی۔ ایف بی آر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سابقہ عدالتی فیصلوں کی بنیاد پر دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سپر ٹیکس صرف ان اداروں پر لاگو کیا گیا ہے جن کی آمدن 300 ملین روپے سے زائد ہے۔ یہ ٹیکس 15 منتخب شعبوں پر لگایا گیا...
یوروگوئے کے اسٹار فٹبالر کو میجر سوکر لیگ میں حریف ٹیم کے کوچ پر تھوکنا مہنگا پڑ گیا۔ میجر سوکر لیگ نے انٹر میامی کے اسٹار کھلاڑی لوئس سواریز پر تین میچز کی پابندی عائد کر دی۔ انہیں یہ سزا گزشتہ دنوں پیش آنے والے ناخوشگوار واقع پر دی گئی۔ لوئس سواریز نے لیگز کپ فائنل کے بعد سیٹل ساؤنڈرز کے اسٹاف ممبر پر تھوک دیا تھا۔
لاہور سے جدہ جانے والے عمرہ زائرین کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مرتبہ غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کا سفر بار بار متاثر ہوا اور انتظامیہ کو دونوں طیارے گراؤنڈ کرنا پڑے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلی پرواز پی اے 470، ایئربس اے 320، لاہور سے جدہ روانہ ہوئی لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارے کے موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ صورتحال کے پیش نظر پائلٹ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا جبکہ انجینئرز کی جانچ کے بعد طیارے کو مزید پرواز کے لیے غیر موزوں...
کراچی: سونا مزید مہنگا ہونے سے نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 41 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 ہزار 654 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 3514 روپے فی تولہ مہنگا ہونے سے 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔...
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا۔ سوریا کمار یادیو وزیر داخلہ محسن نقوی اور اور کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے کی وجہ سے غدار قرار دے دیا گیا۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے پہلے، ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو توجہ کا مرکز بن گئے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت ہمیشہ میدان میں ہوتی ہے، اور جارحیت کے بغیر، مجھے نہیں لگتا کہ آپ یہ کھیل کھیل سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ میں میدان میں اترنے کے لیے بہت پُرجوش...
کراچی(نیوز ڈیسک) لاہور سے جدہ روانہ ہونے والے عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو الگ الگ ہنگامی صورتحال سے دوچار ہوگئے۔ ایئرلائن کے مطابق پہلی پرواز پی اے 470، ایئربس اے 320، رات گئے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم دورانِ پرواز موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا اور طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے متبادل طیارے کا بندوبست کیا۔ منگل کی رات ساڑھے 9 بجے زائرین کو دوبارہ جدہ کے لیے روانہ کیا گیا، مگر پرواز کو ایک اور حادثاتی صورتحال پیش آگئی۔ ٹیک آف کے چند لمحوں...
کراچی: مینز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا سفر بدھ سے شروع ہوگا، بلو شرٹس کا ابتدائی ٹاکرا یو اے ای سے دبئی میں شیڈول ہے۔ مقامی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 7 بجے شب کھیلا جائے گا، بھارت طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر رہا ہے، بطور ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپیئن بھارت ایونٹ میں فیورٹ ہوگا۔ شبمن گل ٹی ٹوئنٹی میں بطور نائب کپتان واپسی کر رہے ہیں، حالیہ سیزن میں انہوں نے آئی پی ایل میں 650 رنز 155.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنا رکھے ہیں اور ایشین کپ میں بھی ان سے بہترین پرفارمنس کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، یو اے ای کے کوچ بھارتی نژاد...
جدہ روانہ ہونے والے عمرہ زائرین کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 الگ الگ ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایئرلائن کے مطابق پہلی پرواز، پی اے 470، ایئربس اے 320 رات گئے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی، تاہم دورانِ پرواز طیارے کے موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیش آگئی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا اور طیارے کو مزید پرواز کے قابل نہ سمجھتے ہوئے گراؤنڈ کر دیا گیا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے فوری طور پر مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل طیارے کا بندوبست کیا۔ منگل کی رات تقریباً ساڑھے 9...
لاہور: لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک شہری کو گاڑی میں ملکہ ترنم نور جہاں کا مشہور گانا "جھانجراں دے پاواں چھنکار" اونچی آواز میں سننا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے شہری کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے اے ایس آئی رحمت کے بیان پر گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم گاڑی میں گانا انتہائی بلند آواز میں چلا رہا تھا، جو ساؤنڈ ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ جب پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو شہری نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر بھارتی شدت پسندوں کے شدید ردِعمل کی زد میں آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کسی کو ٹیم میں شامل کرنے یا نکالنے میں میرا کردار نہیں، بھارت کیخلاف ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد شدت پسند صارفین نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’غدار‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔ ????Trophy unveiling moments! ACC President...
آٹوموبائل ساز کمپنی چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان السُوین کا نیا ماڈل ’بلیک سیریز‘ لانچ کر دیا ہے، جسے 3 ویریئنٹس میں پیش کیا گیا ہے۔ 1.3 لیٹر مینول کمفرٹ، 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی کمفرٹ، اور 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی لومیئر۔ کمپنی کے مطابق، بلیک سیریز میں اندرونی حصے کو مکمل طور پر نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں آل بلیک لیذر سیٹس، ڈور ٹرمز، آرم ریسٹ اور ہیڈ لائنر شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چنگان السوین کی خریداری پر بڑی رعایت، 2 سال کی مفت سروس کی بھی پیشکش خاص طور پر ڈی سی ٹی لومیئر ایڈیشن میں اب 10.4 انچ کا جدید ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے جو ایپل کار پلے،...
جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر شوا باخ (Schwabach) میں ایک اپارٹمنٹ کی رہائشی عمارت میں رات گئے بار بار دروازے کی گھنٹیاں بجنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ مکینوں کا خیال تھا کہ کوئی شرارتی نوجوان ڈنگ ڈانگ ڈچ کھیلتے ہوئے گھنٹیاں بجا کر فرار ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں رہائشیوں نے بتایا کہ گھنٹی بجنے پر باہر لگے موشن سینسر کیمروں میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی تھی جس پر ان کی تشویش مزید بڑھ گئی۔ انہیں خدشہ تھا کہ کوئی نہ کوئی چالاک طریقے سے شرارت کر رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مکمل معائنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئی۔...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی پولیس نے گاڑی میں اونچی آواز میں ’جھانجر دی پاواں جھنکار‘ گانا چلانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شہری نے اپنی گاڑی میں اونچی آواز میں گانا لگا رکھا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑی کو مشکل سے روکا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’آپ گانے سے کب توبہ کریں گے‘، چاہت فتح علی خان کے نئے گانے ’توبہ توبہ‘ پر دلچسپ تبصرے پولیس کے مطابق مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور کیس پولیس کی مدعیت میں رجسٹر کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ناکہ بندی کے دوران بسم اللہ چوک...
بھارتی کپتان کو محسن نقوی، سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دیدیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار دے دیا گیا۔ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی اور سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔تصاویر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا۔ایک صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کے نام پر...
کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں اور شہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے منگل کو اہم اقدام اٹھاتے ہوئے طارق روڈ کے دونوں اطراف کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا۔ اس فیصلے کا مقصد ہنگامی حالات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہریوں کو مشکلات سے بچانا ہے۔ ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اگر موسلا دھار بارش کے باعث شارع فیصل زیرِ آب آتی ہے تو ٹریفک کو ہنگامی راستے کے طور پر طارق روڈ سے گزارا جائے گا، اس لیے وہاں گاڑیوں کی پارکنگ مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ طارق روڈ پر کسی بھی قسم...
میڈیا نمائندگان پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے کیس میں پولیس نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 21-آئی لگائی جائے گی، جو میڈیا نمائندگان کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے، ڈرانے، دھمکانے اور تشدد سے متعلق ہے۔ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر رینک کے افسر کے سپرد کی جائے گی تاکہ تحقیقات...
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 3 روپے ہزار 514 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے کا ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹس کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 654 ڈالر پر جاپہنچا۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
وزیراعظم کا ٹیکس دہندگان کو کاروبار دوست ماحول دینے اور ٹیکس چوروں کو پکڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس دہندگان کو کاروبار دوست ماحول دینے اور ٹیکس چوروں کو پکڑنے کا حکم دیدیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات کیحوالے سے جائزہ اجلاس میں ٹیکس دہندگان کی پزیرائی کے لئے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کے لیے کاروبار دوست ماحول اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس چوروں کو پکڑنے کا حکم دیدیا۔اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے...
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار دے دیا گیا۔ ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی اور سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔ Ye gaddari desh kabhi nahi bhulega Suryakumar Yadav aur BCCI. pic.twitter.com/oABk2CGVpJ — Sickular Circus (@sickularcircus) September 9, 2025 ایک صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کے نام پر پڑنے والی مار کو...
بھارتی سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں دلہا اپنی دلہن کو گود میں اٹھا کر شادی میں انٹری دینے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جیسے ہی وہ سیڑھیوں پر قدم رکھتا ہے، بیلنس کھو بیٹھتا ہے اور دونوں زمین پر گر جاتے ہیں۔ یہ حادثہ سوشل میڈیا پر ایک مضحکہ خیز ویڈیو کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ خوش قسمتی سے دُلہا دلہن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہا نے گرنے کے باوجود اپنی دلہن کو بانہوں میں مضبوطی سے تھامے رکھا اور فوراً سنبھالا جس پر محفل میں قہقہے اور تالیاں بجنے لگیں۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں آئے ہیں۔ کچھ نے...
سعودی شہر جدہ میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی بیانات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’فلسطینی عوام کی بےدخلی اور محاصرے کی مذمت کرتے ہیں‘۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کے لیے رسائی دی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں۔ Post Views: 6
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے کیس میں پولیس نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 21-آئی لگائی جائے گی، جو میڈیا نمائندگان کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے، ڈرانے، دھمکانے اور تشدد سے متعلق ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر رینک کے افسر کے سپرد کی جائے گی تاکہ تحقیقات مؤثر انداز میں آگے بڑھائی جا سکیں۔ واضح رہے کہ علیمہ خان سے...
کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بجھانے کے دوران 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جب کہ ملبے تلے دب کر ریسکیو اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں گارمنٹس فیکٹری میں صبح 6 کے قریب آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کی شدت میں اضافے کے بعد مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔ ترجمان فائر بریگیڈ نے کہا کہ آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، 10 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ پانی اور...
کراچی انڈسٹریل ایریا میں موجود گارمنٹس کی فیکٹری آگ لگنے سے زمین ہوگئی ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو کی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ 3 زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں فیکٹری کی عمارت میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری تھیں کہ عمارت اچانک دھماکے سے گر گئی۔ عمارت گرنے پر وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں اور میڈیا نمائندوں نے بھاگ کر جان بچائی اور بھگدڑ مچ گئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مشہور زمانہ فلم ’دبنگ‘ کو ریلیز ہوئے، 15 سال مکمل ہونے پر فلم کے ڈائریکٹر ابھینیو کشیپ نے چند دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سپرہٹ آئٹم نمبر میں ملائکہ اروڑا کو شامل کرنے کے فیصلے پر سلمان خان اور ارباز خان دونوں کو اعتراض تھا۔ ابھینیو کشیپ کے مطابق، ارباز خان اپنی اُس وقت کی اہلیہ کو ’آئٹم گرل‘ کہلانے پر راضی نہیں تھے، جبکہ سلمان خان کو ملائکہ کے کپڑوں پر اعتراض تھا۔ یہ بھی پڑھیے فلم دبنگ کے لیے سلمان خان مونچھیں لگانے کے لیے تیار کیوں نہیں تھے؟ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ارباز خان دراصل کافی قدامت پسند ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اُن کی خواتین ڈھکی چھپی رہیں،...
لاہور: ایک ٹرافی 8 دعویدار، کس کا چلے گا وار، ٹیمیں ایشیا کپ میں مقابلے کیلیے تیار ہیں، میلہ منگل سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا، افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ابوظبی اسٹیڈیم پر مقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل کو ہو رہا ہے، کپتانوں کی میڈیا کانفرنس اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن صبح ساڑھے گیارہ بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اسی روز ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا ،ٹورنامنٹ میں سب کی نظریں پاکستان اور بھارت کے مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، دونوں ٹیمیں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد پہلی...
چین 2025 سے 2029 کے دوران 3 ہزار پاکستانی شہریوں کو تربیتی اور تعلیمی مواقع فراہم کرے گا۔ یہ معاہدہ ’چین-پاکستان ایکشن پلان (2025-2029)‘ کا حصہ ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ بیجنگ کے دوران اتفاق ہوا۔ منصوبے میں سائنس، ٹیکنالوجی اور افرادی وسائل کو تعاون کے اہم شعبے قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین کتنے لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت دے گا؟ وزیر اطلاعات کی دورہ چین سے متعلق پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین اطلاقی اور بنیادی سائنس میں مشترکہ تحقیقی پروگرامز کو فروغ دیں گے۔ ٹریننگ کن شعبوں میں دی جائے گی؟ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت نئی لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی جو قدرتی آفات کی روک...
مالی سال 2026 کے ابتدائی دو ماہ میں مہنگائی کی شرح نمایاں کمی کے ساتھ 3.5 فیصد تک آ گئی ہے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 10.4 فیصد تھی۔ وزارتِ منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی اشیائے ضروریہ کی مؤثر نگرانی اور حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 14.1 فیصد اضافے سے 1,661 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ صرف اگست میں یہ اضافہ 13.5 فیصد ریکارڈ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 5 ستمبر کو 154,277 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18.1 کھرب روپے تک جا پہنچی۔ زرعی قرضوں میں 36.9 فیصد...
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک خاتون ڈرائیور کی لاپرواہی بڑے حادثے کا باعث بن گئی۔ گاڑی فیری ٹرمینل سے ٹکرا کر سمندر میں جاگری۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری سے فٹ پاتھ عبور کرتی ہوئی بائیک شیلٹر اور ٹرمینل کے شیشے توڑتی ہوئی آگے بڑھی، پھر پل کے کنارے سے چھلانگ لگا کر سمندر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں شیشے اور لوہے کے ٹکڑے چاروں طرف بکھر گئے جبکہ گاڑی چند ہی لمحوں میں پانی میں ڈوب گئی۔ حادثے کے فوراً بعد قریبی شہریوں نے فوری ردعمل دکھاتے ہوئے لائف رنگ پھینک کر خاتون کو پانی سے نکالا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان...
کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، واٹر بورڈ، کے الیکٹرک، کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارش کے دوران شہریوں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کی صورتحال اور ڈائیورژن کے بارے میں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے...
نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوان بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق "جنریشن زی" احتجاج نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے علاقے مائتیگھرا میں ایک قومی یادگار کے مقام سے شروع ہوا۔ اس احتجاج کا انعقاد نوجوانوں کے سماجی تنظیم ہامی نیپال نے کیا جسے 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ قانون کی بالادستی، شفافیت اور انصاف ہے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوان اسکول اور کالج یونیفارم پہن کر جمع ہوگئے اور سڑک کو بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ نوجوانوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف بھی ناراضی کا اظہار کیا اور بدعنوان...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ سیلاب متاثرین تک بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری امداد پہنچائی جائے، جس کی وزیراعظم نے یقین دہانی کرا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بلاول بھٹو متحرک، مریم نواز کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب سینٹرل پنجاب سے ہوتا ہوا ملتان اور جنوبی پنجاب پہنچ چکا ہے، ایسے وقت میں پیپلز پارٹی کے نمائندے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا فوکس ہمیشہ عوام کی خدمت پر ہے۔ لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول...
لاگوس کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک اور خونی وار کیا ہے جس میں کم از کم 63 افراد جان سے گئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں دارالجمال میں ہوا، جہاں حال ہی میں بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم فوری طور پر متاثرہ گاؤں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس المیے پر انتہائی رنجیدہ ہیں لیکن اعتراف کیا کہ فوجی نفری اتنی نہیں کہ ہر گاؤں کو مکمل تحفظ دیا جا سکے۔ گورنر کے مطابق حال ہی...
بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے اپنی یادگار فلم *رنگیلا* کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ 1995 کی اس فلم کے مشہور گانے *رنگیلا رے* پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ رام گوپال ورما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم *رنگیلا* نے ریلیز کے وقت زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور اس کا گانا *رنگیلا رے* آج بھی مداحوں کو یاد ہے۔ نئی ویڈیو میں ارمیلا آسمانی اور سفید رنگ کے شارٹ فراک میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ مداحوں نے تبصروں میں...
زیڈ کے بی کا ملک گیر مشن: صحت، تعلیم اور روزگار کی مفت فراہمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد،: زیڈ کے بی کے وائس چیرمین محبت بن ظاہر (ایم بی زیڈ) نے صحت عامہ، تعلیم اور روزگار کی پاکستان بھر میں فراہمی کے مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اس وقت پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کر چکی ہے۔ عیدمیلاد النبیﷺ اور یوم دفاع کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستانی قوم کو فرقہ واریت اور اقربا پروری کے خلاف یکجا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔...
لاہور: بھارت آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جس پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارت نے سفارتی ذرائع سے پاکستان میں مزید پانی چھوڑے جانے سے متعلق آگاہ کیا۔ پاکستان میں مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ بدستور موجود ہے۔ وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی معلومات کے پیش...

یادگار آپریشن سومنات میں پاک بحریہ نےبھارتی مواصلاتی نظام تباہ کیاتھا، وزیراعظم کایوم بحریہ پر پیغام
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری کی داستانوں سے بھرپور ہے جس میں 1965 کی جنگ میں آپریشن سومنات ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے، اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کرتے ہوئے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا تھا۔ یوم بحریہ پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ سے وابستہ تمام جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی تابناک تاریخ اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے...
برمنگھم میں زیورات کی دکان کے افتتاح کے موقع پر کرینہ کپور خان سے ایک انوکھا سوال کیا گیا جس نے سب کو چونکا دیا۔ سوال یہ تھا کہ پاکستان کے گلوکاروں عاطف اسلم اور علی ظفر میں سے ان کی پسند کون ہیں، اور کیا وہ کبھی کسی پاکستانی گانے کے میوزک ویڈیو میں آئی ہیں؟ کرینہ نے لمحہ بھر توقف کے بعد مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی موقع ملتا تو وہ عاطف اسلم کے میوزک ویڈیو میں کام کرنا پسند کرتیں۔ یہ جواب سنتے ہی تقریب میں موجود مداحوں نے زبردست تالیاں بجائیں۔ View this post on Instagram A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk) اگر کرینہ کپور عاطف اسلم کے گانے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے طیارے میں خرابی محسوس ہونے پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ طیارہ 200 سے زائد مسافروں سمیت بحفاظت لینڈ کر گیا۔ بعد ازاں معائنے میں انکشاف ہوا کہ جہاز سے ایندھن لیک ہو رہا تھا۔ سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ایئرلائن کے انجینئرز نے طیارے کی مرمت کا کام بھی سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین تھے، جو لینڈنگ کے بعد محفوظ مقام...
کراچی: سیرین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ سیرین ایئر کے طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ سیرین ایئر کے کپتان نے طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ لینڈ کیا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارے کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایندھن لیک ہو رہا ہے۔ سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ طیارے کی مرمت کے لیے ایئرلائن انجینئرز نے بھی اپنا کام شروع کر دیا۔ مسافر طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین سوار ہیں۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے موٹر بائیکر فیلی گزشتہ 8 ماہ سے ایک منفرد مشن پر دنیا بھر کا زمینی سفر کر رہے ہیں جس کا مقصد 45 ممالک کی سیر ہے۔ وہ اب تک 15 ممالک کا کامیابی سے سفر کر چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دلکش خطے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پولینڈ کے بائیکر کو اسکردو میں حادثہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل فیلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے مختلف حصوں کا سفر کیا لیکن گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی، فلک بوس پہاڑوں، منفرد ثقافت اور لوگوں کی بے مثال مہمان نوازی نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
نوشہروفیروز: قومی شاہراہ پر سدہوجہ کے مقام پر کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں سات افراد جانبحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت علی احمد جانوری کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع خیرپور کے گاؤں لقمان جان محمد جانوری کا رہائشی تھا۔ علی احمد جانوری کے والد غلام محمد جانوری کی کراچی میں وفات ہو گئی تھی اور وہ اپنے والد کی میت کو گاؤں لے جارہے تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں علی احمد جانوری، اس...
خاص طور پر پچھلے ایک شدید بارشی ماہ کے دوران ملک بھر میں سیلابوں نے جو تباہیاں مچائی ہیں، ہمارے ہمہ قسم کے حکمران اور ذمے دار سرکاری طبقہ اشرافیہ اِن تباہیوں کو اپنی نااہلیوں اور بَیڈ گورننس کے نتائج تسلیم کرنے کے بجائے اِن سیلابی تباہ کاریوں کو کلائمیٹ چینج اور بھارتی آبی یلغار کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں ۔ ممکن ہے Climate Changeاور بھارتی آبی یلغار نے بھی کچھ حصہ ڈالا ہو ، مگر تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہم انسانوں کی فاش غلطیوں ، کوتاہیوں اور مجرمانہ نااہلیوں نے بھی اِس عظیم تباہی میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے ذمے داران کا کہنا ہے کہ اِس بار...
امریکہ کی یونیورسٹی آف لوئسول میں کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر رومن یامپولسکی نے پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سنہ 2030 تک 99 فیصد کارکنوں کو بے روزگار کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارکنوں کے لیے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں کمپنیاں لاگت میں کمی اور آمدنی بڑھانے کے لیے تیزی سے اے آئی سسٹمز پر دارومدار بڑھا رہی ہیں۔ اے آئی سیفٹی کے حوالے سے ایک نمایاں آواز سمجھے جانے والے پروفیسر یامپولسکی کے مطابق یہاں تک کہ کوڈرز اور پرامپٹ انجینئرز بھی آٹومیشن کی آنے والی لہر سے محفوظ نہیں رہیں گے جو تقریباً تمام ملازمتوں کو چھین سکتی ہے۔ پروفیسر کا کہنا تھا کہ ’ہم...
اسلام آباد: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ، بہاولپور اور کھاریاں گیریژنز میں بھی پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقاریب میں افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک...
یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج نہایت ملی و قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ شہریار خان نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کو اعتماد دیا اور دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔...
لاہور: پنجاب میں اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد خواجہ سرا مختلف ہنر سیکھ کر ایک باعزت اور باوقار زندگی گزار رہے ہیں۔ ’’پہچان‘‘ کے نام سے شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے نومبر 2024 میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو پہلی مرتبہ منظم اور باضابطہ تربیت فراہم کی گئی۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت بیوٹی اینڈ گرومنگ، کُلنری آرٹس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دستکاری، پرفارمنگ آرٹس اور ڈیجیٹل فری لانسنگ جیسے شعبوں میں جدید تربیت دی گئی۔ اب تک 1054 خواجہ سرا اس...
کراچی: گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کے سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی کے ایک معروف شاپنگ مال میں امدادی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات سے آگاہی کے لیے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رہے گا۔ TagsShowbiz News Urdu
نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں شدت پسند تنظیم کا حملہ، 60 سے زائد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں 7 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ ریاست بورنو کے سرحدی علاقے میں واقع گاؤں دارل جمال پر کیا گیا۔ برطانوی میڈیا نے مقامی افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آور گاؤں میں داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جبکہ کئی مکانوں کو آگ بھی لگا دی۔ رپورٹس کے مطابق شدت...
ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور جان لے گیا جب کہ پنجاب کے ضلع قصور میں نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ گاؤں پیال کلاں کا عمران نامی نوجوان دوستوں کے ساتھ دریائے ستلج کا سیلاب دیکھنے گیا، تتارا کامل گاؤں میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریا میں گر گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں گرنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے، ریسکیو کی 2 کشتیاں نوجوان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
قصور (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کے شوق نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ پنجاب کے ضلع قصور میں ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دریائے ستلج کے تیز بہاؤ کی نذر ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گاؤں پیال کلاں کا رہائشی عمران اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے ستلج کے سیلابی منظر کو دیکھنے تتارا کامل گاؤں گیا تھا۔ وہاں ویڈیو بناتے ہوئے وہ اچانک پھسل کر گہرے پانی میں جا گرا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دو کشتیاں روانہ کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی۔ تاہم تیز دھارے کے باعث تاحال عمران کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں اس وقت پانی...
7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر تاریخ رقم کی۔ اسی یادگار دن کی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور کامیابیوں پر فخر کرتی ہے۔ ایم ایم عالم کا سنہرا باب 1965 کی جنگ میں اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو آج بھی دنیا کی عسکری تاریخ میں مثال ہے۔ انہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ معجزہ آج بھی پاک فضائیہ کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب سمجھا جاتا ہے۔ شیر دل جوانوں کی بہادری 1965 کی جنگ کے دوران...
ملک بھر میں مون سون کا دسواں اسپیل آج سے داخل ہورہا ہے، جس کے ساتھ ہی مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سندھ کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی رپورٹس کے مطابق میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدرآباد میں شدید بارشوں کے سبب سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب کراچی میں پیر سے بدھ تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی...
ABUJA: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے سرحدی علاقے کے ایک گاؤں دارل جمال میں شدت پسندوں کی ایک وحشیانہ کارروائی میں 53 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے گاؤں میں داخل ہو کر بے رحمی سے فائرنگ کی اور کئی مکانات کو آگ لگا دی۔ شدت پسندوں نے 20 سے زائد مکانات اور 10 بسوں کو بھی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں افراتفری اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دارل جمال کے مکین جو طویل عرصے تک بے گھر ہو...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان شدید بارشوں کی زد میں ہے اور اس صورتحال میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جان بوجھ کر پاکستان کی جانب پانی چھوڑا، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سے بھی ان کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی بددعائیں مودی کو جینے نہیں دیں گی۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ مودی نے...
کراچی: سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا اور قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3ہزار 552ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 77ہزار 900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029روپے بڑھ کر 3لاکھ 23ہزار 988روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ Tagsپاکستان
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسیجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب میں مجروا کروایا اور اس میں 20 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔ حکیم شہزاد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گجرات میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے جب کہ سیلابی پانی کے خطرے کے پیشِ نظر پنجاب کے پانچ بڑے شہروں کی واسا کی مشینری اور عملہ گجرات پہنچ چکا ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ کے خصوصی حکم پر ہاؤسنگ، کمیونیکیشن، ورکس، لوکل گورنمنٹ اور اریگیشن کے پانچ صوبائی سیکریٹریز گجرات میں موجود ہیں، جنہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال مکمل کنٹرول میں آنے تک وہیں موجود رہیں اور تمام آپریشن کی نگرانی براہِ راست کریں۔ لاہور سمیت دیگر شہروں سے سینکڑوں واٹر پمپ، ایکسویٹرز، جنریٹرز، واٹر باؤزرز اور ایندھن کی فراہمی کے...

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری ، فیصل آباد 17 سال بعد ون ڈے کی میزبانی کرے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جو تینوں فارمیٹس پر مشتمل ہوگی۔ سیریز کا آغاز15 اکتوبر سے ہوگا، جب کہ پاکستان12 اکتوبر سے باقاعدہ طور پرآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ سیریز پہلا ٹیسٹ: 15 اکتوبر، قذافی اسٹیڈیم، لاہور دوسرا ٹیسٹ: 20 اکتوبر، راولپنڈی اسٹیڈیم ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلا میچ: 28 اکتوبر، راولپنڈی دوسرا میچ: 31 اکتوبر، لاہور تیسرا میچ: 1 نومبر، لاہور ون ڈے سیریز مقام: اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد تاریخیں: 4، 6، اور 8 نومبر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے میچ...
انڈر 23 فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائر مقابلوں میں پاکستان آج اپنا دوسرا میچ کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گا۔ تفصیلات کے میچ کمبوڈیا کے نیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔ It’s Matchday! ???????? Pakistan U23 take on Cambodia today in the AFC U23 Asian Cup 2026 Qualifiers. Kick-off at 17:00 PKT, National Sports Complex of Cambodia. pic.twitter.com/pROma9uO5N — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) September 6, 2025 پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں عراق کے ہاتھوں شکست کے بعد بھرپور تیاری کی ہے۔ Every touch is history pic.twitter.com/B8obekMNAC — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) September 5, 2025 واضح رہے کہ عراق نے پاکستان کو 1-8 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول...