پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا‘ کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی‘ سکھر (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے احترام رمضان آرڈیننس پر عملدر آمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مہینے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل 7 روپے 32پیسے مہنگا کرنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، عوام جو پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلوں سے پریشان ہیں جبکہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑکر رکھ دی ہے، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر کارپٹ بمباری کے مترادف ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اشیائے خورونوش سمیت روزمرہ استعمال کی تمام چیزیں مہنگی ہو جائیں گی۔ رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے سے قبل قیمتوں میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ سحر و افطار کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز مزید متحرک ہو جائیں گے اور مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کا استحصال کریں گے۔ بدل دو نظام کو سنوار دو سندھ کو مہم سمیت دعوت کے ابلاغ کے لیے ذمے داران سوشل میڈیا کے تمام ٹولز کو بہتر انداز میں استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سوشل میڈیا میٹ اپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھرو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے بھی خطاب کیا جبکہ سکھر و لاڑکانہ ڈویژن کے ڈجیٹل میڈیا کے ذمے داران شریک تھے۔ صوبائی امیر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا، یہ2 دھاری تلوار کی مانند کی طرح ہے،معاشرے کے بگاڑ ،بنائو اور کسی بھی تنظیم کی دعوت، منشور اور مہمات کو چلانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جانا ازحد ضروری امر ہے، سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے،جو لوگوں کو جسمانی طور پر موجود ہونے کے بغیر بات چیت کرنے کی اجازت دیتا ہے اور آج دنیا میں روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے، سوشل میڈیا کا استعمال روز مرہ زندگی کا لازمی جز بن چکا ہے، نام نہاد حکمران ٹولے کی جانب سے قومی میڈیا پر پابندیوں اور پیکا ایکٹ کے نام پر صحافت کو اپنے گھر کی لونڈی بنادیا گیا ہے، جس کی وجہ سے آج لوگ حقائق کو جانچنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔تاہم تحریک اسلامی سے وابستہ افراد کو سوشل میڈیا پر احتیاط قومی وقار اور زبان و بیان کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سکھر میں سوشل میڈیا میٹ اپ سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔