مغرب، ایران کیساتھ امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئےایک امریکی عہدیدار کا ایکسیوس سے کہنا تھا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان آج ہونے والے جوہری مذاکرات توقع کے مطابق آگے بڑھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں ایران کے جوہری پروگرام کو لے کر امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوا۔ مذاکرات کے اختتام کے بعد، غیر ملکی میڈیا اور حکام اپنا اپنا بیانیہ پیش کر رہے ہیں۔ یہ بیانیہ، اس موقف کا تسلسل ہے جو گزشتہ ہفتوں کے دوران مغربی حلقوں میں ان مذاکرات کے حوالے سے زیر گردش ہے۔ ان مذاکرات پر امریکیوں کے ساتھ ساتھ مغربی میڈیا اور عہدیداروں نے کبھی کبھار مختلف اور کبھی متضاد موقف اختیار کیا۔ فطری بات ہے کہ یہ میڈیا مہم کسی طور بھی قابل تصدیق نہیں۔ نیز ذرائع ابلاغ میں مغربی طرز تفکر کی بازگشت کا یہ مطلب بھی نہیں کہ اُن کا موقف ٹھیک ہے۔ خاص طور پر جب ماضی کا تجربہ یہ بتاتا ہو کہ پروپیگنڈہ اور میڈیا، مغربی حکومتوں کا وہ ہتھیار ہے جسے وہ اپنے اسٹریٹجک اہداف کے حصول کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ اس کے باوجود، اگر آپ ایران مخالف میڈیا مہم کا جائزہ لیں تو آپ کو ان عناصر کے ممکنہ محرکات اور اہداف کا اندازہ ہو سکتا ہے۔ اسی بنیاد پر، اس رپورٹ میں ان تمام دعوؤں کو جمع کیا گیا ہے جو مغربی حکام اور میڈیا نے آج منگل کے روز، ایران کے ساتھ امریکہ کے بالواسطہ جوہری مذاکرات کے بارے میں کئے ہیں۔ یہ رپورٹ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ تمام فیصلے ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے
نیٹو میں امریکی سفیر "میٹ وٹکار" نے نیوز میکس کو بتایا کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو ان معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے و ان کی تصدیق کے لئے ایک نظام تشکیل دینا ضروری ہوگا۔ میٹ وٹکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی وہ شخص ہیں جو ایران کے بارے میں تمام فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی صدر حقیقی سفارت کاری کو موقع دینے کے خواہاں ہیں تاکہ ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ سفارتی طور پر حل کیا جا سکے۔
ایکسیوس کا دعویٰ
ایکسیوس ویب سائٹ کو ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان آج ہونے والے جوہری مذاکرات توقع کے مطابق آگے بڑھے۔ اس کے علاوہ، وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس ویب سائٹ کو بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی۔ تاہم بہت سے موضوعات کا دوبارہ جائزہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانیوں نے یقین دلایا کہ وہ دو ہفتوں کے اندر موجودہ خلیج کو پُر کرنے کے لئے مزید تفصیلی تجاویز کے ساتھ مذاکرات میں واپس آئیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مذاکرات کے امریکہ کے ایران کے کے ساتھ
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔