یہ مذاکرات بھی پہلے دور کی طرح بالواسطہ ہوں گے اور عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعدی کی ثالثی میں جنیوا میں واقع عمانی سفارت خانے میں منعقد کیے جائیں گے۔ مذاکرات کے اس دور کا موضوع بھی جوہری معاملہ ہے، اور امکان ہے کہ اس مرحلے میں یورینیم افزودگی، اس کی سطحوں، پابندیوں کے خاتمے، اور ایران کے اقتصادی فوائد کے امور پر غور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عمان کی ثالثی سے منعقد ہو گا۔ تسنیم کے مطابق یہ مذاکرات بھی پہلے دور کی طرح بالواسطہ ہوں گے اور عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعدی کی ثالثی میں جنیوا میں واقع عمانی سفارت خانے میں منعقد کیے جائیں گے۔ مذاکرات کے اس دور کا موضوع بھی جوہری معاملہ ہے، اور امکان ہے کہ اس مرحلے میں یورینیم افزودگی، اس کی سطحوں، پابندیوں کے خاتمے، اور ایران کے اقتصادی فوائد کے امور پر غور کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایرانی مذاکراتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ وفد میں مجید تخت‌ روانچی (سیاسی معاون)، اسماعیل بقائی (ترجمان)، کاظم غریب‌ آبادی (قانونی و بین الاقوامی امور کے معاون)، حمید قنبری (اقتصادی سفارت کاری کے معاون) اور فنی، اقتصادی اور قانونی ماہرین بھی شامل ہیں۔

امریکی وفد کی قیادت اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر (ٹرمپ کے داماد) کر رہے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق پابندیوں کا مکمل خاتمہ کسی بھی سفارتی عمل کا لازمی جزو ہے، اور اس دور میں اقتصادی اور فنی ماہرین کی موجودگی اسی بات کی نشاندہی کرتی ہے۔ گزشتہ رات سید عباس عراقچی نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ملاقات کی، جس میں ایران کے جوہری امور اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مؤقف اور نکات واضح کیے گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے عمان اور خاص طور پر عمانی وزیر خارجہ کی سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایران نتیجہ خیز سفارت کاری کے ذریعے قوم کے جائز مفادات اور حقوق کے تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سنجیدہ ہے۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ سفارتی راستے پر واپسی کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی علاقائی کوششوں کے تناظر میں دیکھا۔ یہ فیصلہ مختلف علاقائی ممالک کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطوں اور مشاورت کے بعد کیا گیا، جنہوں نے اختلافات کے حل کے لیے مکالمے کو واحد راستہ قرار دیا۔

ایران کی اس سفارتی عمل میں شمولیت کا مطلب صرف جوہری معاملے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ ایران اس وقت اس عمل میں شامل ہوا جب اسے یقین دہانی کرائی گئی کہ مذاکرات صرف جوہری موضوع تک محدود ہوں گے۔ ایران نے نئے مذاکرات کے لیے علاقائی رابطوں کے ذریعے دو شرائط پیش کیں، جنہیں امریکی فریق نے قبول کیا جن میں پہلی شرط یہ تھی کہ افزودگی کے اصول کو تسلیم کیا جائے اور دوسری شرط مذاکرات صرف جوہری موضوع تک محدود ہوں۔ امریکہ کی جانب سے ان شرائط کو قبول کرنا اس بات کی علامت سمجھا جا رہا ہے کہ واشنگٹن اپنے سابقہ اقدامات کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران