بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہو گا: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج ہم نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نام دیے ہیں، ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہو گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں اہلِ خانہ کے ملاقات کرا دیں تو تشویش ختم ہو جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علیمہ آپا بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ دھرنا جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس چاہتے ہیں کہ سب میں اتفاق ہو۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت چاہتی ہے کہ اختلافات کے بجائے مشاورت سے فیصلے ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔