ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے،پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی سے ملاقات کروائی جائے،اراکین کی پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر نعرے بازی
جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات پر تحفظات کا اظہار ، اسد قیصر کی گفتگو

اپوزیشن اتحاد (تحریک تحفظ آئین پاکستان) نے مطالبات پورے ہونے تک پارلیمنٹ ہاؤس کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مشاورت جاری ہے کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔ اپوزیشن اتحاد کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر پھر سے دھرنا شروع کر دیا گیا جس میں پارلیمنٹیرنز نے مرکزی دروازے پر نعرے بازی کی۔اس سے قبل مشاورتی اجلاس میں اراکین نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اراکین نے مطالبہ کیا کہ پہلے اس بات کا تعین کرلیا جائے کہ پارٹی کو علیمہ خان، بانی پی ٹی آئی کی فیملی چلائی گی یا پھر سیاسی کمیٹی۔ جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین نے کہا کہ ہم تین دن سے دھرنے پر بیٹھے ہیں اس کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر ہمارے ہی خلاف مہم اور بیان بازی جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی اپوزیشن اتحاد

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار