عمران خان کی نظر آج بھی جوانوں کی طرح ہے، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260217-08-14
اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی نظر آج بھی جوانوں کی طرح ہے،اپوزیشن نہیں چاہتی کہ اْن کی رپورٹ اچھی آئے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میںطلال چودھری نے دعویٰ کیا کہ دھرنے کے شرکا کو مختلف اقسام کے پراٹھے پہنچائے گئے، علامہ راجا ناصر عباس اس کی تصدیق کرلیں ورنہ ہمارے پاس سارے شواہد ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ایسے لوگوں کو بھی پہنچایا گیا جو پارلیمنٹیرینز نہیں تھے جبکہ مسلح افراد کو پارلیمنٹ لاجز تک پہنچایا گیا جہاں فیملیز موجود تھی، اس طرح کے اقدامات سے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد نئی ایس او پیز اور ہدایت جاری کی گئی ہیں، ہمارا ان بزدلوں سے واسطہ ہے جو مساجد اور امام بارگاہوں کو نہیں چھوڑتے۔طلال چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور رپورٹس تسلی بخش ہیں اور اْن کی نظر جوانوں کی طرح ہے وہ دیکھ اور پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی کی آنکھ بچ جانے پر مایوسی ہوئی کیونکہ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ رپورٹس اچھی آئیں، ان کی سیاست نہیں رہی اور یہ چاہتے ہیں کوئی حادثہ ہو جائے۔طلال چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج ناکام ہو چکا ہے، انہوں نے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ بھی تبدیل کر کے دیکھ لیا مگر کوئی کامیابی نہیں ملی اور نہ ہی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلال چودھری نے پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔