رمضان میں مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا انتباہ، پیرافورس دوکان سیل کرے گی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں کسی بھی دکاندار یا ایجنٹ کی جانب سے اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بڑھانے پر فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیرا فورس کے اہلکار پورے رمضان کے دوران اشیاء کی سستی فراہمی یقینی بنائیں گے اور مہنگائی کرنے والے دکانداروں کو 3 دن کے لیے سیل کر دیا جائے گا۔ جو بھی ایجنٹ غیر قانونی طور پر پیسے طلب کرے گا، اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے مستحق افراد کے لیے نئے فلاحی پروگرام کا اجرا
وزیرِ اعلیٰ نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پنجاب بھر میں سہولت بازار اور ہوم ڈیلیوری سروس فعال ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ پنجاب میں تقریباً 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان کے دوران مالی امداد دی جائے گی۔ مزدور کارڈ رکھنے والوں کو 7 ہزار روپے اضافی دیے جائیں گے اور دیگر مستحق خاندانوں کے لیے ’مریم کو بتائیں‘ ہیلپ لائن اور آن لائن پورٹل فعال کیا گیا ہے، جہاں صرف شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر رقم منتقل کر دی جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ رمضان میں ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں افطار دسترخوان لگائے جائیں تاکہ مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سہولت میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات جو دسترخوان لگائیں گے، انہیں سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور غربا و مساکین میں تقسیم کیے جانے والے کھانے کے معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے رمضان کے دوران عوام کی سہولت کو ترجیح دی ہے اور کسی شہری کو مالی معاونت یا ضروری سہولت سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ پرائس کنٹرول آپریشن پورے مہینے میں جاری رہے گا اور ہر شہری کو بروقت سہولت میسر آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پیرا فورس حکومت گورننس مریم نواز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیرا فورس حکومت گورننس مریم نواز مریم نواز جائے گی جائے گا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔