حکومت بلوچستان نے 3 لاکھ 28 ہزار خاندانوں کیلیے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے 3 لاکھ 28 ہزار خاندانوں کے لیے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا ،ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کے مطابق پیکج صوبے کے تمام اضلاع میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جائے گا۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبے بھر کے 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی رمضان پیکج منظور کیا گیا ہے۔ یہ پیکج صوبے کے تمام اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا اور اس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار تقسیم کار کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ہے اور ہر ضلع میں 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ حکام کے مطابق اب تک 20 سے زائد اضلاع میں رمضان پیکج پہنچایا جا چکا ہے جبکہ باقی اضلاع میں بھی جلد فراہمی مکمل کر لی جائے گی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پیکج کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور سخت نگرانی کے تحت تقسیم کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ راشن صرف مستحق اور غریب خاندانوں تک محدود رکھا جائے گا اور کسی غیر متعلقہ فرد کو فائدہ نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ جہانزیب خان کے مطابق یہ رمضان پیکج ہر خاندان کے لیے پندرہ دن کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے تاکہ مہنگائی کے دور میں مستحق طبقات کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان پیکج اضلاع میں جائے گا گیا ہے
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن