لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان کارڈ دینے کا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مبارک مہینے میں ہر خاندان کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے، سہولت بازاروں میں بھی عوام کو ریلیف ملے گا۔
نگہبان رمضان پروگرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمت اور رحم کا مہینہ ہے، دنیا بھر میں رمضان المبارک عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رمضان کی آمد پر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، جبکہ دنیا میں رمضان کی آمد پر خصوصی بچت کاؤنٹر لگائے جاتے ہیں، مخیر حضرات مل کر رمضان میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں، کمشنرز، ڈی سیز، پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ستھرا پنجاب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں لائنوں میں لگا کر لوگوں کو راشن دیا جاتا ہے، کوشش ہے اس بار رمضان میں مستحق لوگوں کو خود چل کر حکومت کے پاس نہ آنا پڑے، تقریباً 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ دیئے جا رہے ہیں، اب تک 4 لاکھ رمضان نگہبان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ رمضان نگہبان کارڈ مستحق خاندانوں کی دہلیز تک پہنچایا جا رہا ہے، جس سے 10 ہزار روپے کا راشن خریدا جا سکتا ہے، کارڈ کی ایکٹیویشن کی ضرورت نہیں، 9 ہزار 200 اے ٹی ایم مشینوں سے کیش نکلوایا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی کریانہ سٹوروالا اضافی پیسے مانگے تو فوراً شکایت درج کروائیں، پنجاب پولیس آپ کی شکایت پر فوراً ایکشن میں آئے گی، یہ 10 ہزار روپے آپ کی امانت ہیں، سہولت بازاروں میں بھی کارڈ کے استعمال کی سہولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی بہن، بھائیوں کے روزے بھی ہمارے ساتھ شروع ہو رہے ہیں، مسیحی کمیونٹی کو بھی 10 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، اس حوالے سے پیرا فورس کو ہدایات جاری کر دی ہیں، پیرا فورس کے اہلکار پورے پنجاب میں موجود ہوں گے، رمضان میں پیرافورس کا کام صرف پرائس کنٹرول کا ہوگا، مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے، پرائس کنٹرول آپریشن پورا رمضان جاری رہے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ تمام جگہوں پر سہولت بازار فعال کر دیئے ہیں، جن کی جیب تنگ ہے وہ بھی رمضان سہولت بازاروں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، رمضان میں مخیر حضرات خود سے دسترخوان کا اہتمام کرتے ہیں، تمام ڈسٹرکٹس کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں کہ مخیر حضرات کی لسٹ بنائیں، مخیر حضرات کو پنجاب حکومت کی جانب سے سرٹیفکیٹ ملے گا، پنجاب کی 147 تحصیلوں میں 300 دسترخوان مخیر حضرات خود لگائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مخیرحضرات رمضان المبارک میں پنجاب حکومت کا حصہ بنیں، غریبوں، مساکین کی رمضان میں بڑھ چڑھ کر خدمت کریں۔

پنجاب کے ثقافتی تہوار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ بسنت کے تہوار پر بہترین نظم وضبط کا مظاہرہ کیا گیا، بسنت پر نظم وضبط کو جس طرح یقینی بنایا گیا ایسی مثال نہیں دیکھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مخیر حضرات مریم نواز ہزار روپے نے کہا کہ

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم