گجرات:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچوں کا مقدر انتشار، بدتمیزی یا پسماندگی نہیں ہو سکتا، وہ بھی ترقی اور تعلیم کے اتنے ہی حق دار ہیں جتنے ملک کے دیگر صوبوں کے نوجوان۔

یونیورسٹی آف گجرات میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف پنجاب کے نوجوان لاکھوں کی تعداد میں ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف خیبرپختونخوا کے حالات تشویشناک بتائے جاتے ہیں، وہ صوبائی عہدے سے پہلے خود کو پاکستانی سمجھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ملک کے ہر خطے میں یکساں ترقی ہو۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ تیرہ برسوں میں خیبرپختونخوا کے عوام کو وہ ترقی نہیں مل سکی جس کے وہ مستحق تھے اور وہاں کے لوگوں کو ترقی کے ثمرات سے مکمل طور پر آگاہی نہیں دی گئی، یہ خوشی کی بات نہیں بلکہ افسوس کی بات ہے کہ بعض علاقوں کے بچے بنیادی سہولتوں اور معیاری تعلیم سے محروم رہ جائیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبے کے راستے بند کرنے یا رکاوٹیں کھڑی کرنے سے دوسرے علاقوں کے کاروبار یا ترقی پر فرق نہیں پڑتا، اصل ضرورت باہمی تعاون اور مثبت سوچ کی ہے، پاکستان کے تمام صوبے ایک جسم کی مانند ہیں اور اگر ایک حصہ کمزور ہو تو پورا ملک متاثر ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے خیبرپختونخوا کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کے ترقیاتی ماڈل کو دیکھیں اور اپنے بچوں کو تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں، نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

خطاب کے اختتام پر انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اختلافِ رائے کو برداشت کرنا سیکھیں، نفرت کے بجائے علم اور تحقیق کو اپنائیں اور ملک کی تعمیر میں فعال کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل خیبرپختونخوا کے

پڑھیں:

شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی

چولپون آتا (کرغزستان): ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔

ایران 2023 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔

وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

We are in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, to participate in the meeting of the Council of Foreign Ministers of the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Member States.

Iran attaches great importance to the SCO and similar multilateral arrangement, which represent a vital force for… pic.twitter.com/CCGd7mxcL8

— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) July 24, 2026

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا