وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری کی جانب سفر کے دوران سڑک کنارے ایک ڈھابے پر رک کر خود چائے بنائی اور پھر خود ڈال کر پی، جسے سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔

مریم نواز کا مری ایکسپریس وے پر مختصر قیام ، مقامی ریسٹورنٹ میں گڑھ کی چائے پی pic.twitter.com/qb7ZYfDCWt

— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 16, 2026

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے، اور کہا جا رہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔

سینیئر صحافی وقار ستی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا یہ صرف چائے کا کپ نہیں تھا بلکہ سادگی، عوامی رابطے اور زمینی حقیقتوں سے جڑے رہنے کا ایک مضبوط پیغام تھا۔

مری کی جانب سفر کے دوران مریم نواز شریف نے سڑک کنارے ایک سادہ سے ڈھابے پر رک کر خود چائے بنائی۔
یہ صرف چائے کا کپ نہیں تھابلکہ سادگی، عوامی رابطے اور زمینی حقیقتوں سے جڑے رہنے کا ایک مضبوط پیغام تھا۔ ????????
pic.

twitter.com/1anFHBWfXb

— Waqar Satti ????️???????? (@waqarsatti) February 16, 2026

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج مری کا دورہ کیا، جہاں مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

مریم نواز دورہ مری کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گی، جو پہلے سے وہاں پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews دورہ مری مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مریم نواز وی نیوز مریم نواز

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا