افسوس ہےکہ خیبرپختونخواکے بچے پتھرکے زمانے میں رہتے ہیں، پنجاب کی جین زی دنیا کو فتح کرنےکی تیاری میں ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہے، دماغ میں گالی ہے، 13 سال ہوگئے خیبرپختونخوا میں، لوگوں کو پتا ہی نہیں ترقی کس چڑیا کا نام ہے، کہتے ہیں بس انہیں شعور دے رہے،کونسا شعور؟
گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اٹک کے اس پار خیبرپختونخوا ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہے، دماغ میں گالی ہے، پنجاب کے بچے لاکھوں کی تعداد میں ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، ادھر ہونہار ہے ادھر انتشار ہے، یہ کوئی خوشی کی بات نہیں، میں پنجاب بعد میں ہوں پہلے پاکستانی ہوں، خیبرپختونخوا کے راستے بند کرنے سے پنجاب کے کاروبار کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتشار خیبر پختونخوا کے بچوں کا نصیب نہیں ہو سکتا، ٹوٹی سڑکیں ان کا مقدر نہیں ہو سکتیں، بدتمیزی بھی خیبرپختونخوا کےبچوں کا مقدر نہیں ہوسکتی، پاکستانی ہونے کے ناتے مجھے بہت افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، کے پی کے لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ آج کے دور میں تعلیم ضروری ہے، خیبرپختونخوا کے بھائیوں سے کہتی ہوں خدا کا واسطہ ہے پنجاب کےبچوں کی طرف دیکھو، ترقی کی طرف دیکھو۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو بیمار ہے اس کے لیے ہم شفا کی دعا کرتے ہیں، اس کا برا کوئی نہیں چاہتا، جس قسم کی بھی سہولت اسے چاہیے، اسے ڈاکٹرز اورعلاج چاہیے وہ اسے دیا جا رہا ہے، جس علاج کی اسے ضرورت ہے وہ اسے دیا جارہا ہے، یہ اڈیالہ جیل میں ہے لیکن میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس کو کھانا نہ دو، اس کو یہ نہ دو اس کو وہ نہ دو ، وہ اچھا کھانا کھاتا ہے تو مریم نواز شریف کو خوشی ہے مجھے کوئی پرابلم نہیں، اس کا برا کوئی نہیں چاہتا لیکن آپ نے یہ حرکتیں کبھی نہیں کرنی، آپ اختلاف کریں ، پرفارمنس، پالیسی اور خدمت پر سوال کریں، سیاست میں ذاتیات کو اٹھا کر باہر پھینک دیں، انتشار، فتنہ، گھراؤ جلاؤ ، آگ لگانےکو اٹھا کے پاکستان سے باہر پھینک دیں۔
بھارت نے گرین شرٹس کو ایکسپوزکر دیا، بابراعظم کبھی میچ ونر نہیں رہے ،شاہد آفریدی
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آگے بڑھ رہا ہے، پنجاب کی ہر بیٹی اوربیٹے کا مستقبل روشن ہے، لیپ ٹاپ کی تقسیم سرکاری تقریب نہیں، یہ وہ جشن ہے جو ایک ماں اپنےبچوں کی کامیابی پرمناتی ہے، پنجاب کی جین زی دنیا کو فتح کرنےکی تیاری میں ہے ، آپ لوگوں کا جذبہ دیکھتی ہوں تو ساری تھکن دور ہوجاتی ہے، پنجاب کے پاس جتنے بھی وسائل ہیں وہ سب اپنے بچوں، بیٹیوں پر نچھاور کرنے ہیں، میرے تمام وسائل آپ کے قدموں میں حاضر ہیں، بہت خوش ہوں کہ جین زی صحیح راستے پر ہے، اس کو اس کا حق مل رہاہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا کے کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔