پورا پاکستان روشن لیکن میرا لیپ ٹاپ کیوں نہیں؟ طالبہ کی مریم نواز سے دلچسپ شکایت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک طالبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دلچسپ انداز میں شکایت کی ہے کہ اسے بٹن روشن ہونے والا لیپ ٹاپ کیوں نہیں دیا گیا۔
طالبہ نے ویڈیو میں کہا پورا پاکستان جگمگا رہا ہے۔ آپ نے پورا لاہور اور مری کے راستے تک روشن کیے ہیں لیکن میرے لیپ ٹاپ کی باری پر بتیوں میں کیا کمی آ گئی تھی؟ میرا بچپن کا خواب تھا کہ مجھے بتیوں والا لیپ ٹاپ چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif صاحبہ نوٹ کریں سارے لاہور اور مری تک کی آپ نے بتیاں جلا دیں ہیں لیکن جو سٹوڈنٹ کو لیپ ٹاپ دئیے جا رہے ہیں اُسکے کی بورڈ کی بتیاں نہیں جلتیں کمرے میں ایک ایکسٹرا لائٹ جلانی پڑتی pic.
— Muzamil (@muzamil_45) February 16, 2026
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کی بورڈ لائٹس دیکھنے کے لیے ایکسٹرنل لائٹ جلانی پڑے گی تاکہ مجھے کی بورڈ کی لائٹس نظر آئیں۔ کیونکہ رات 10 بجتے ہی میری بہنیں کہتی ہیں کہ ’لائٹ بند کر دو‘ تو میں تب کیا کروں؟۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طالبہ کے انوکھے انداز اور طنزیہ بیان پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔ کسی نے کہا کہ اس کے بعد لیپ ٹاپ کو پنک کرنے اور اس پر تتلیوں کی بھی فرمائش آئے گی تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ یہ قوم کسی حال میں خوش نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پنجاب لیپ ٹاپ لیپ ٹاپ لیپ ٹاپ اسکیم مریم نواز مریم نواز لیپ ٹاپ وزیراعلٰی پنجاب ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب لیپ ٹاپ لیپ ٹاپ لیپ ٹاپ اسکیم مریم نواز مریم نواز لیپ ٹاپ ویڈیو وائرل
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔