پنجاب بھر میں مستحقین کیلیے مفت افطار کا اہتمام ہو گا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں 2ہزار مستحق افراد کیلیے مفت افطار کا اہتمام کیا جائے گا۔ صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی طرف سے افطار دستر خوان کا انتظام کیا جارہا ہے، کسی قسم کی غیرمعیاری چیزوں کی کوئی شکایت نہیں، بہترین انتظامات پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔