عمران خان کی علاج کیلئے باہر جانے کی کوئی ڈیمانڈ نہیں، نہ حکومت ایسا کچھ سوچ رہی ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسلام آباد (آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علاج کیلئے ملک سے باہر جانے کے مطالبے کی تمام خبروں کی تردید کردی۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان یمں خواجہ آصف نے مختلف عناصر کی جانب سے پھیلائے جانے والے پراپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے کہ انہیں علاج کے لیے باہر بھیجا جائے اور نہ ہی حکومت ایسا کچھ سوچ رہی ہے یہ سب اخباری باتیں ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عمران خان کی جانب سے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کے مطالبے سے متعلق زیرِ گردش ہیں۔
پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات مسترد کردیئے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔