ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو باہر بٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کو آسانی سے شکست دے دی، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور اسپنرز مکمل طور پر ناکام دکھائی دیے۔

بعد ازاں، 176 رنز کے تعاقب میں قومی بلے بازوں نے ہمیشہ کی طرح قوم کو مایوس کیا، عثمان خان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا جب کہ 7 کھلاڑی ملکر بھی 20 رنز نہیں بناسکے۔ 

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھاکر نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مطالبہ کردیا۔ 

پروگرام میں گفتگو کے دوران سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو نمبییا کے خلاف اگلے میچ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو باہر بٹھاتا، ان کی جگہ باہر بیٹھے نئے لڑکوں کو موقع دیتا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سینئرز پلیئرز کب سے کھیل رہے ہیں لیکن اتنے اہم میچ میں اگر یہ کارکردگی نہ دکھائیں تو ٹیم میں ان کی موجودگی کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے بہتر باہر بیٹھے نئے لڑکوں کو موقع دینا چاہیے۔ 

شاہد آفریدی نے کپتان کے فیصلوں پر بھی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کو بولنگ نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، جو اپنے ٹرمپ کارڈ عثمان طارق کو 10 اوورز کے بعد کیوں لایا گیا؟

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا

فائل فوٹو 

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔

سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا