چولستان جیپ ریلی خطے کیلئے اہم اقدام، بسنت سے ثقافتی رونقیں بحال ہوئیں: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
بہاولپور(نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کو سلام پیش کرتی ہوں، پنجاب میں ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے رونقیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔
چولستان جیپ ریلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 سال بعد بسنت منائی گئی جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، نوازشریف کی خواہش تھی کہ پنجاب اور لاہور میں بسنت دوبارہ بحال ہو اور مقامی ثقافت کو فروغ ملے۔
انہوں نے چولستان جیپ ریلی کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں دیگر ممالک کے ڈرائیورز نے بھی شرکت کی جو اس کی بین الاقوامی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، ایسے مقامی میلوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے روزگار کے مواقع بھی بڑھتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنی ثقافت، ورثے اور چولستان سے خاص محبت ہے اور انہوں نے اس خطے کی ترقی کیلئے نمایاں کام کیے جو سب کے سامنے ہیں، چولستان جیپ ریلی کا انعقاد اس علاقے کیلئے نہایت اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دراوڑ فورٹ پہلے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا تاہم اب وہاں بہترین کام کروایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پوری دنیا کیلئے سیاحت کے دروازے کھول رہی ہیں اور ان کے وژن کے مطابق تمام تاریخی مقامات کو بحال کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل انٹرنیٹ پر دیگر ممالک کی ثقافت دیکھتی ہے تاہم بسنت کے تین دن نوجوان اپنی ثقافت سے جڑے رہے، پنجاب حکومت عوام کو ان کی ثقافت واپس لوٹا رہی ہے۔
انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ اگلے سال چولستان جیپ ریلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز خود آئیں گی، چولستان اوردراوڑ کے عوام کے ساتھ مل کر اس فیسٹیول کو کامیاب بنایا گیا، فیصل حسن شادی خیل کے جذبات کو سمجھتی ہوں، فیصل حسن شادی خیل نے بدقسمت حادثے کے بعد ریس میں حصہ نہیں لیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی میں اے ایس آئی شہید ہوئے، ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جیپ ریلی میں حصہ لینے والوں کیلئے قانون سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے، آئندہ جو بھی جیپ ریلی میں شرکت کرے گا اس کو بالکل تحفظ دیا جائے گا۔
مزید برآں، مریم اورنگزیب اک کہنا تھا کہ پہلی بار ٹورازم اتھارٹی قائم کی گئی ہے تاکہ سیاحت کے شعبے کو منظم انداز میں فروغ دیا جا سکے، پورے محکمہ ٹورازم کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شاباش دیتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی رونقیں دوبارہ بحال کردیں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چولستان جیپ ریلی مریم اورنگزیب جیپ ریلی میں مریم نواز انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم