چودھری شوگر ملز کیس ؛مریم نواز کی بطور گارنٹی جمع کرائی گئی رقم واپسی کیلئے درخواست تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائی گئی رقم کی واپسی کیلئے مریم نواز کی درخواست پر 8صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے فیصلہ جاری کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے نیب کو کیس بند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب ایک ہفتے کے اندر کیس بند کرنے کا ریفرنس دائر کرے،احتساب عدالت ایک ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ کرے گی،ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائی گئی 7کروڑ کی واپسی کیلئے استدعا کی گئی ،نیب کے مطابق 2020میں مریم نواز کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کیاگیا، تفتیش مکمل ہونے پر بتایا گیا کیس میں کہیں کرپشن ثابت نہیں ہوئی،نیب ترمیم ایکٹ کے تحت کیس کلوز کرکے تفتیش بند کردی گئی،نیب ترمیمی ایکٹ رپورٹ متعلقہ عدالت میں دائر کرنے سے نہیں روکتا ،سپریم کورٹ کے مطابق چیئرمین نیب خود سے انویسٹی گیشن بند نہیں کر سکتے،یہ اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے۔
ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیل کے جائیں گے: شاداب خان
لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ نیب وکیل نے اعتراف کیا نیا ایگزیکٹو بورڈ بند انویسٹی گیشن دوبارہ کھولنے کا حکم دے سکتا ہے،ضروری ہے کہ کیس بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے،انویسٹی گیشن بند کرنے یا واپس لینے کیلئے متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا، عدالت نے متعدد ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔