data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معروف غیر سرکاری سماجی تنظیم جاگو جگاؤ نے ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول،اولڈ کیمپس کے علامہ آئی آئی قاضی ہال میں ’’آل حیدرآباد سہ لسانی انٹر کالجز ڈیکلیمیشن کونٹیسٹ 2026 کا انعقاد کیا جس میں مختلف کالجوں کے 45 طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی تھے جنہوں نے جاگو جگاؤ کے منتظمین کی جانب سے بامعنی اور فکر انگیز موضوعات کے انتخاب کو سراہا اور طلبہ کے اعتماد، تحقیق اور زبان پر عبور کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ”عزت کردار اور دیانت داری سے حاصل ہوتی ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ علم، تنقیدی سوچ اور مضبوط اقدار کے ساتھ خود کو تیار کرے تاکہ وہ ڈیجیٹل دور کے چیلنجز، خصوصاً سائبر کرائم اور ذہنی صحت جیسے مسائل کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔”سابقہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے تقریب میں موجود طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری اور جہدِ مسلسل ہی سے زندگی میں کامیابی ملتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ کا احترام کیے بغیر حاصل کی گئی کامیابی بے معنی ہوتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئیجاگو جگا? کے صدر عمران نور نے کہا کہ سماج میں کثیر لسانیت کلچر کو فروغ دینے, نوجوانوں میں مثبت تنقیدی سوچ بیدار کرنے اور اُن کی تقریری صلاحیتوں و اعتماد کو پروان چڑھا کر اُنہیں بااختیار بنا کر ترقی کی سمت پر گامزن کرنے کے لیے جاگو جگا? مستقبل میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اُنہوں نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے مخلصانہ خدمات انجام دینے والی شخصیات علامہ آئی آئی قاضی, عبدالستار ایدھی، شہیدحکیم محمد سعید سمیت دیگر کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری