اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے مقدس مہینے رمضان المبارک کے آغاز سے محض ایک ہفتہ قبل عوام پر مہنگائی کا بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جسکے بعد اسکی نئی قیمت 258.

17 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 275.70 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر حکومت کے 15روزہ ریویو کے بعد کیا گیا ہے۔ اس فیصلے نے سال کے آغاز میں نظر آنے والے قیمتوں کے استحکام کو ختم کر دیا ہے، جب نئے سال پر قیمتوں میں کمی کے بعد نرخوں کو برقرار رکھا گیا تھا۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور بجلی کی پیداواری لاگت بڑھے گی، جسکا براہ راست اثر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر پڑے گا اور عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ صارفین کے بجٹ کو شدید متاثر کریگا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عوام پہلے ہی بجلی اور گیس کے مہنگے ٹیرف اور محدود آمدنی سے پریشان ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قیمتوں میں کی قیمتوں گیا ہے کے بعد

پڑھیں:

5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا

تیمور جھگڑا - فوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔

پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔

23 جولائی کیلئے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔

اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا