امریکا میں پوکیمون کا نایاب کارڈ ریکارڈ قیمت پر نیلام، ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد میں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا بھر میں آن لائن شہرت اور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے میدان میں پہچانے جانے والے لوگن پال کے پاس موجود پوکیمون کا ایک نایاب ترین کارڈ حالیہ نیلامی میں ریکارڈ ساز قیمت پر فروخت ہو گیا، جس نے کلیکٹیبلز کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منفرد کارڈ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد رقم میں نیلام ہوا، جس کے بعد یہ نہ صرف سب سے مہنگا پوکیمون کارڈ بن گیا بلکہ اب تک فروخت ہونے والا مہنگا ترین ٹریڈنگ کارڈ بھی قرار پایا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ نایاب کارڈ 1998 میں ہونے والے ایک خصوصی مقابلے کے انعام کے طور پر چھاپے گئے محض 39 کارڈز میں شامل تھا، تاہم ان میں سے یہ واحد کارڈ ہے جسے پروفیشنل اسپورٹس آتھنٹیکیٹر کی جانب سے مکمل 10 میں سے 10 نمبر دیے گئے، کارڈ پر پوکیمون کی دنیا کے سب سے مقبول کردار پکاچو کی تصویر بنی ہوئی ہے، جس نے اس کی قدر کو مزید بڑھا دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق لوگن پال نے یہ تاریخی کارڈ 2021 میں 52 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں خریدا تھا اور اسی وقت یہ دنیا کا سب سے مہنگا پوکیمون کارڈ بن گیا تھا۔ بعد ازاں 2022 میں جب انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے ایونٹ ریسل مینیا میں ڈیبیو کیا تو وہ اس قیمتی کارڈ کو گلے میں لٹکا کر رنگ میں اترے، جس کے بعد یہ کارڈ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
حال ہی میں لوگن پال نے اس نایاب کارڈ کو معروف آن لائن نیلام گھر گولڈِن کے ذریعے نیلامی کے لیے پیش کیا، جہاں اسے کاروباری شخصیت اے جے اسکارامُوچی نے 1 کروڑ 64 لاکھ 92 ہزار ڈالر میں خرید لیا۔ اس شاندار نیلامی کے ساتھ ہی یہ کارڈ نہ صرف پوکیمون کلیکشن بلکہ مجموعی طور پر ٹریڈنگ کارڈز کی تاریخ کا مہنگا ترین سودا بن گیا۔
ماہرین کے مطابق اس فروخت نے کلیکٹیبل مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ نایاب اور تاریخی اشیا آج بھی عالمی سطح پر غیر معمولی قدر رکھتی ہیں، جبکہ لوگن پال کی شہرت نے بھی اس کارڈ کی مقبولیت اور قیمت کو کئی گنا بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی