data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن اور ملک کی معروف نیوروفزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کیلئے رمضان المبارک میں کراچی میں ایک بڑے دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اندرون و بیرون ملک سے لوگ آن لائن بھی شرکت کرسکیں گے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ قوم رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امریکی جیل میں قید ان کی ہمشیرہ اور قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی صحت، سلامتی ، جلد رہائی اور وطن واپسی کے لئے سحری و افطاری کے موقعوں پر خصوصی دعائیں کریں۔انہوں نے کہا عافیہ صدیقی بے گناہ ہیں اور 23سال سے امریکی جیل میں نا کردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ عافیہ کا اکیسویں صدی کا پہلا ربع قید ناحق میں گزر گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی حکمران نے عافیہ کی رہائی کے معاملے پر بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دعا مومن کا ہتھیار ہے، ہمارا توکل اللہ پر ہے ، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ قوم دعا کرے کہ حکمرانوں کی بے حسی ختم ہو۔ انہوں نے علماء کرام و آئمہ مساجد سے پرزور اپیل کی کہ پنجگانہ نمازوں، تراویح اور جمعہ کے اجتماعات میں ڈاکٹر عافیہ کی صحت ،عافیت کے ساتھ رہائی اور وطن واپسی کے لئے خصوصی طور پردعائیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی بے لوث حمایت نے ہمیں حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اجتماعی دعائوں کے اہتمام کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرضرور شیئر کریں تاکہ دنیا بھر میں اس طرح کی دعائیہ تقاریب کا انعقاد ہوسکے اور ہمارے حوصلے مزید بلند ہوسکیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ کی انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان