Jasarat News:
2026-07-24@02:12:44 GMT

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آبا د(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، یاسر کھارا ایڈووکیٹ ،میاںطاہرایوب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیامیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغازپر قیمتوںمیں کمی کردی جاتی ہے مگر حکومت نے عوام پرپیٹرول بم گرادیاہے جس مہنگائی کاطوفان آئے گا۔ رمضان المبارک رحمت، برکت اور آسانی کا مہینہ ہے مگر حکومت نے اس مقدس مہینے کو بھی مہنگائی کے عذاب میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف ایندھن تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کے اثرات براہِ راست اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں عوام پر منتقل ہوتے ہیں۔ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لیے یہ فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ترین سطح پر آچکی ہیں جبکہ ہماری حکومت لیوی ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر ہو گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوںنے اس ظالمانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔

وقائع نگار خصوصی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں اضافہ

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے