برطانیہ میں بے روزگاری 5برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح تقریباً پانچ برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق 2025 کے اختتام پر ملک میں بے روزگار افراد کی شرح بڑھ کر 5.2 فیصد ہوگئی، جو گزشتہ تقریباً پانچ برسوں میں سب سے زیادہ سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک جانے کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے چند اصول
برطانیہ میں اوسط سالانہ اجرت میں اضافے کی رفتار بھی سست ہو کر تقریباً چار برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ اس صورتحال کا سب سے زیادہ اثر نوجوانوں پر پڑا ہے، جہاں 16 سے 24 برس کی عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح ایک دہائی سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق اس وقت برطانیہ میں 16.
اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وبا کے بعد پہلی بار ہر دستیاب ملازمت کے مقابلے میں ملازمت کے متلاشی افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی ہے، جبکہ حالیہ مہینوں میں خالی آسامیوں کی تعداد تقریباً مستحکم رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کتنے فیصد ملازمین کو خوراک کے حصول، بچوں کی نگہداشت میں مشکل کا سامنا؟
وزیر برائے محنت و پنشنز، پیٹ میک فیڈن نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو روزگار دلانے کے لیے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی بے روزگاری میں کمی حکومت کی اہم ترجیح ہے، اور اسی مقصد کے لیے لیبر پارٹی حکومت اپرنٹس شپ پروگرامز کو نوجوانوں کے لیے مزید قابلِ رسائی بنا رہی ہے اور 50 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک تہائی سے زائد آجر نئے کارکنوں کے حقوق سے متعلق قوانین کے باعث بھرتیوں میں کمی کر رہے ہیں، جس سے روزگار کی صورتحال مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ بے روزگاری پیٹ میک فیڈن
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ بے روزگاری
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم