سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے رافیل طیارہ معاملے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا تھا کہ انکے پاس ایسی مصدقہ معلومات ہیں جو امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور انل امبانی کے نام سے متعلق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری اور بھارت-امریکہ معاشی تعلقات کے تناظر میں مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے "میک اِن انڈیا" اور "اِسکل انڈیا" جیسے پروگراموں پر سوالات اٹھائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی "ایپسٹین فائلز" پر بحث نہیں کرنا چاہتی، تاہم سوشل میڈیا کے بڑھتے اثرات اور امریکہ کے ساتھ بھارت کی معاشی شراکت داری پر سنجیدہ غور ضروری ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم ایپسٹین فائلز پر بات نہیں کرنا چاہتے، سوشل میڈیا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ یہ فائلیں کافی پہلے تیار کی گئی ہوں گی اور کئی دنوں بعد منظر عام پر آئیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تیار کئے ہیں، بدلتی ہوئی دنیا میں ہمیں محتاط رہنا ہوگا اور ایپسٹین فائلز صرف ایک موضوع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پورا بازار امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انہیں 500 ارب ڈالر کی منڈی دیں گے اور ابھی چند دن پہلے ہم نے رافیل طیارے خریدے۔ تو پھر "میک ان انڈیا" اور "اِسکل انڈیا" کا کیا ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اگر غیر ملکی منڈیوں پر انحصار بڑھتا رہا تو گھریلو مینوفیکچرنگ اور روزگار کے فروغ سے متعلق سرکاری اقدامات کمزور پڑ سکتے ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کو انڈین یوتھ کانگریس نے جنتر منتر پر احتجاج کرتے ہوئے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے مکر دوار کے باہر مظاہرہ کیا۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس ایسی مصدقہ معلومات ہیں جو امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور انل امبانی کے نام سے متعلق ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے کہا ہے کہ میں اپنے پاس موجود اعداد و شمار کی تصدیق کروں گا۔ محکمہ انصاف کی فائلوں میں ہردیپ پوری اور انیل امبانی کا نام موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بھارت-امریکہ جوہری معاہدے کے معاملے پر نریندر مودی پر دباؤ تھا اور حکومت نے حساس معاملات کو مناسب طریقے سے نہیں سنبھالا۔
راہل گاندھی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ہردیپ سنگھ پوری نے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان میں محض "تفریحی عنصر" ہے۔ انہوں نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کو بے بنیاد الزامات لگانے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک نوجوان لیڈر (راہل گاندھی) نے پارلیمنٹ میں کچھ باتیں رکھیں، لیکن ان کی عادت ہے کہ بے بنیاد الزامات لگائیں۔ سیاسی نظام میں دو طرح کے رہنما ہوتے ہیں ایک وہ جو ذمہ داری سنبھالتے ہیں اور ملک کو آگے بڑھانے میں زندگی وقف کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو محض الزامات اور تماشہ آرائی کرتے ہیں۔ مرکزی وزیر نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ راہل گاندھی کی باتوں میں تفریحی پہلو زیادہ ہوتا ہے۔ سیاسی حلقوں میں رافیل طیاروں کی خریداری، "میک ان انڈیا" پالیسی اور ایپسٹین فائلز کے الزامات کو لے کر گرما گرمی تیز ہوگئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہردیپ سنگھ پوری انہوں نے کہا کہ ایپسٹین فائلز راہل گاندھی
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :