عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں، حنیف طیب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور انتظامیہ تو موجود ہیں لیکن ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خوروں کے سامنے یہ فعال نظر نہیں آتی، وفاقی صوبائی اور شہری انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے رمضان المبارک کی آمد سے چند دن قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو افسوسناک قرار دیا، پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7 روپے اضافہ سے اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ کے کرایوں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنے گا جس سے غریب، متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے پیٹرولیم منصوعات میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں فوری کمی کرنے کی اپیل کی تاکہ رمضان میں عوام میں مہنگائی کا بوجھ کم کیا جاسکے۔
ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ یہ بات افسوس کے ساتھ کہنی پڑتی ہے کہ دنیا بھر میں دیگر مذہبی تہواروں کے موقع پر وہاں حکومتیں اور تاجر قیمتوں میں کمی کردیتے ہیں لیکن یہاں تو رمضان سے قبل ہی سے مہنگائی کا طوفان آجاتا ہے، اشیائے خوردونوش عام دنوں کے مقابلے میں دگنے داموں فروخت ہونے لگتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور انتظامیہ تو موجود ہیں لیکن ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خوروں کے سامنے یہ فعال نظر نہیں آتی، وفاقی صوبائی اور شہری انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہنگائی پر قابو پانے حنیف طیب کے لئے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔