جامعہ کراچی کے قریب جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے ایک معروف تعلیمی ادارے جامعہ کراچی کے وعقب میںخشک جھاڑیوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ فائر بریگیڈ کی اضافی نفری کو فوری طور پر طلب کیا گیا تاکہ شعلوں پر قابو پایا جا سکے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود جامعہ کراچی کے قریب جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔آگ تیزی سے پھیل رہی تھی جس کے باعث علاقے میں خطرہ بڑھ گیا تھا، تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی۔ خشک جھاڑیوں اور تیز ہواوں کی وجہ سے آگ بے قابو ہو گئی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے نہ صرف یونیورسٹی کے مختلف حصوں تک پہنچنے لگے بلکہ قریبی عمارتوں اور دیگر علاقوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔