2025-06-23@18:37:33 GMT
تلاش کی گنتی: 30638

«واضح کر»:

(نئی خبر)
    بیٹا ٹیکنالوجیز کے تیار کردہ برقی طیارے آلیا سی ایکس300 نے مکمل طور پر بجلی کی طاقت سے مسافروں کو لے کر کامیاب پرواز مکمل کرتے ہوئے ہوا بازی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، یہ اپنی نوعیت کی پہلی پرواز ہے جس میں 4 مسافروں کے ہمراہ یہ طیارہ امریکی شہر ایسٹ ہیمپٹن سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک پرواز کرتا ہوا پہنچا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پرواز میں تقریباً 70 ناٹیکل میل یعنی 130 کلومیٹر فاصلہ صرف35  منٹ میں طے کیا گیا، اس برقی پرواز پر لاگت صرف 8  ڈالر آئی، جب کہ اسی روٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنے پر 160  ڈالر خرچ آتا ہے۔ مزید برآں، چونکہ اس...
    جنگ جواری ٹرمپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، ترجمان خاتم الانبیا یونٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز ایرانی فوج کے خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایران کی 3 بڑی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقت ور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جنگ جواری ٹرمپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ اس نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کی طرف سے انجام دیا، جو ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام ایک دم توڑتی...
    وادی نیلم(اوصاف نیوز) برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ کے بعد نکال لی گئی،تفصیلات کے مطابق 24 فروری کو 3 نوجوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش4 ماہ بعد نکال لی گئی۔ آزاد کشمیر پولیس کے مطابق وادی نیلم کے علاقے دودگئی میں برفانی تودے تلے دبے تیسرے نوجوان کی لاش بھی نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تیسرے نوجوان کی لاش کو 4 ماہ بعد نکالا گیا ہے جب کہ 2نوجوانوں کی لاشیں پہلے ہی نکالی جا چکی تھیں۔ واضح رہے کہ 24فروری...
    پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ میں حجاب کرنا شروع کردیا ہے جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اریج فاطمہ 2017 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں اور 2019 میں شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک منتقل ہوگئی تھیں۔ اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حجاب کرنا شروع کردیا ہے۔ تاہم سابقہ اداکارہ نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا ہے کہ انہیں حجاب کرنے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا...
    — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ان درخواستوں پر سماعت کی، جس کے دوران متعلقہ حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان نے 9 مئی کے مختلف واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں، جن پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اسرائیل کے ایران میں ”رجیم چینج“ آپریشن میں بھی واشنگٹن کی شمولیت کا عندیہ دیا ہے ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ ”حکومت کی تبدیلی“ کی اصطلاح استعمال کرنا سیاسی طور پر درست نہیں لیکن اگر ایران کی موجودہ حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو حکومت کیوں تبدیل نہ ہو؟ ایران کو دوبارہ عظیم بناﺅ“امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بیان امریکی صدر کی تہران میں اسرائیلی ”رجیم چینج“پالیسی کی کھل کر حمایت کرتا ہے.(جاری ہے) قبل ازیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات بحال کرنے اور جنگ میں شدت...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )چین نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے سے واشنگٹن کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور بیجنگ کو تشویش ہے کہ یہ صورت حال قابو سے باہر ہو سکتی ہے چینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے سفیر فو کونگ کا کہنا تھا کہ تمام فریق طاقت کے استعمال کی خواہش کو قابو میں رکھیں تنازعات کو مزید خراب کرنے سے گریز کریں اور جلتی پر تیل نہ ڈالیں.(جاری ہے) فو کونگ نے کہا کہ تمام فریقین خاص طور پر اسرائیل صورت حال کی سنگینی سے بچنے اور جنگ کے پھیلاﺅکو روکنے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی کریں انہوں نے کہا کہ...
    راولپنڈی:تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک عقیل عباسی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کا شاخسانہ ہے، رقم کم دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران شاپ پر لڑکی کے ساتھ آئے نوجوان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ اور جھگڑے کے دوران نوجوان خود بھی ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے تعاقب میں ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ Post Views: 2
    خیبر پختونخوا میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر وفاق کی طرز پر ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ احتجاج سرکاری ملازمین اسمبلی اجلاس سے قبل بڑی تعداد میں اسمبلی چوک پہنچے اور خیبر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بجٹ 2025: افسران کے الاؤنسز میں کٹوتی اور نچلے ملازمین کے لیے ریلیف کی تیاری مظاہرین کا مؤقف تھا کہ جب وفاقی ملازمین کو 25 سے 30 فیصد ڈسپیریسی ریڈکشن الاؤنس دیا جا سکتا ہے، تو خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو کیوں محروم...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے باز رکھنے میں کردار ادا کرے کیونکہ یہ اقدام امریکی فضائی حملوں کے ردعمل میں ایران کی جانب سے متوقع ردعمل کے طور پر سامنے آ سکتا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے مارکوروبیو نے کہاکہ میں بیجنگ میں چینی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے پر ایران سے بات کرے کیونکہ چین اپنی تیل کی فراہمی کے لیے آبنائے ہرمز پر بری طرح انحصار کرتا ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران واشنگٹن کی جانب سے اپنے جوہری مراکز پر حملے کے...
    اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دائرہ کار میں آنے والی جوہری تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کی۔پیر کے روزانہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال شدید کشیدہ ہو چکی ہے، چین کو شدید تشویش لاحق ہے کہ حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہیے، تاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے...
    سوشل میڈیا کا عروج اور معاشرتی زوال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تحریر: حمزہ خان ایک دور تھا جب محفلیں گلیوں میں جمتی تھیں، چائے خانوں میں بحث و مباحثہ ہوتا تھا، اور بزرگوں کی محافل میں نوجوان سیکھتے تھے۔ مگر آج کل ہر فرد کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی اسکرین ہے جس نے دنیا کو قریب تو کیا ہے، مگر دلوں کو دُور کر دیا ہے۔ یہ اسکرین سوشل میڈیا کی ہے، جس نے نہ صرف ہماری ترجیحات کو بدلا ہے بلکہ ہمارے رویّے، سوچنے کا انداز، اور بات چیت کا سلیقہ بھی بدل دیا ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے۔ ہر دوسرا نوجوان فیس بک، انسٹاگرام،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو جلائو گھیرائو کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔(جاری ہے) جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج صوبائی دارالحکومت لاہور کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے والٹن روڈ پر بننے والے نئے اوور ہیڈ برج اور حال ہی میں مکمل ہونے والے جدید انفرا اسٹرکچر مشتمل منصوبے ’روٹ 47‘ کا معائنہ کیا۔ ’روٹ 47‘ کو باقاعدہ طور پر عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، 4.5 کلومیٹر طویل، 2 طرفہ اور 3 رویہ یہ سڑک جدید اسمارٹ سٹی اصولوں کے تحت تعمیر کی گئی ہے، جو لاہور کی پہلی مکمل اسمارٹ اور انفراسٹرکچر سے مزین شاہراہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں ایئر پنجاب لانے کا فیصلہ، اب تک کتنی تیاری ہوچکی؟ یہ سڑک کلمہ چوک کو والٹن...
    نومئی کے 8 مقدمات: عمران خان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 8 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کئی...
    ایران کی مسلح افواج کی خاتم الانبیاء یونٹ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقتور جوابی اقدامات امریکا کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق، اس یونٹ کے ترجمان نے، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کے ایما پر انجام دیا گیا، جو ایران کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ #BREAKING Spokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8 — Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025 ترجمان نے مزید کہا کہ یہ دشمنانہ کارروائی موت کے گھاٹ اترتی ہوئی...
    ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے ہیں، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے اہم اقتصادی پالیسیوں اور ٹیکس اصلاحات پر اظہار خیال کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، اپوزیشن ارکان نے سپیکر کے سامنے احتجاج کیا، جبکہ رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی کی۔ اس موقع...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو معاشی خودمختاری دلانے کے لیے ایک انقلابی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق، یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع تک محدود ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور شامل ہیں۔ صرف بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین اس اسکیم کی اہل ہوں گی۔ تعلیم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔55 سال کی عمر تک کی خواتین اپلائی کر سکتی ہیں۔ خواتین کا تعلق دیہی علاقوں سے ہونا لازم ہے۔ مزید پڑھیں: مریم...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرمڈ فورسز کے سول سروس میں بغیر امتحان شامل ہونے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سول سروس رولز 1956 کے سیکشن 3 پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزار وکیل علی عظیم آفریدی کا کہنا تھا کہ سول شخص کو سی ایس ایس کے لیے پہلے تحریری اور پھر انٹرویو پاس کرنا ہوتا ہے جبکہ آرمڈ فورسز کو سی ایس ایس کلیئر کرنے کے لیے صرف انٹرویو دینا پڑتا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آرمڈ فورسز کے افسران کے سول سروس میں آنے سے آپ کے کون...
    اسلام آباد: نیپرا میں کے الیکٹرک کی ایف سے اے سے متعلق ریلیف کی درخواست ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دی گئی۔ کے الیکٹرک نے اپریل کے لیے 4 روپے 69 پیسے کی کمی مانگ رکھی ہے۔ سماعت شروع ہوتے ہی پاور ڈویژن نے سماعت کو مؤخر کرنے کی استدعا کی۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق کے الیکٹرک سے متعلق ایک نظرثانی درخواست دائر کی ہوئی، ایف سی اے کی درخواست میں ریلیف سے یونیفارم ٹیرف نہیں رہے گا۔ وفاقی حکومت ایف سی اے کی مد میں 21 ارب کی سبسڈی دے چکا۔ حکام نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں اور اس طرح کے اقدامات مشکلات پیدا کریں گے، ایڈجسٹمنٹ کے لیے فِسکل...
    معروف پاکستانی فلم و ٹی وی اداکارہ ثناء نواز نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل دور کے بعد شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ ثناء جنہیں لوگ ثنا فخر کے نام سے جانتے ہیں، نے 2000 کی دہائی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی۔ حالیہ دنوں میں ثنا کی ذاتی زندگی میں شدید مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے شوہر فخر سے طلاق لے لی۔ ثنا اور فخر کے 2 بیٹے بھی ہیں۔  طلاق کے بعد ثناء نواز برطانیہ منتقل ہو گئیں ہیں جہاں وہ کچھ پاکستانی منصوبوں پر بھی کام کریں گی۔ ایک...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمڈ فورسز کے افسران کے بغیر تحریری امتحان دیے سول سروس میں شامل ہونے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سول سروس رولز 1956 کے سیکشن 3 پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ سویلین امیدواروں کو سی ایس ایس (Central Superior Services) میں شامل ہونے کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا تحریری امتحان اور انٹرویو دونوں مرحلے کامیابی سے مکمل کرنا ہوتے ہیں، جبکہ آرمڈ فورسز کے افسران کو صرف انٹرویو دینا پڑتا ہے، جو میرٹ کے اصول کے خلاف ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت نے عوام کا بڑا مطالبہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا سوموار کو دورہ کیا،اس موقع پر او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، فارمیسی، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق خواجہ سلمان رفیق نے پی آئی ٹی بی کو کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت ، مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔(جاری ہے) اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رمضان سومرو بھی موجود تھے۔ وزیرصحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں میں...
    سیاسی تھکن کے اس ماحول میں کسی نئی سیاسی جماعت کا وجود میں آنا واقعی بڑے اچنبھے کی بات ہے-آج کل ہم چرچا سن رہے ہیں ایک نئی سیاسی جماعت عوامی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا جس کے چیئرمین زیبر احمد انصاری ہیں-کافی دوستوں سے بات ہوئی،کچھ صحافیوں سے بھی تبادلہ خیال کیا تو معلوم ہوا زبیر احمد انصاری ہمہ وقت مصروف رہنے والی ایک ہمہ گیر شخصیت ہیں نیٹ کھنگالا تو زبیر احمد انصاری کے متعلق کافی معلومات ملیں۔ پتہ چلا کہ وہ ایک محب وطن سچے اور پکے پاکستانی ہیں۔زندگی کے کتنے ہی سال سماجی خدمات کو دیئے ہیں۔سوشل کاموں کے لئے ہر وقت متحرک رہتے ہیں۔اللہ نے جتنی باکمال مردانہ وجاہت دی ہے انہیں اتنی ہی صفات...
    کراچی(اوصاف نیوز) ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث ائیر انڈیا، ترکیہ، قطر، جرمنی، امارات، امریکا سمیت مختلف ممالک کے 33 مسافر طیارے اسرائیل ایران جنگ کے دوران فضائی حدود بند ہونے سے پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ان طیاروں کے عملے کے کئی سو ارکان بھی متعلقہ ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ امارات ائیر کا بوئنگ 777 طیارہ پرواز ای کے 977 کے طور پر 13 جون کو دبئی سے تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ اترا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے باعث پرواز واپسی کی نہ جا سکی۔ ترکیہ کی کم لاگت کی پیگیس ائیر کی 3 پروازیں پی سی 6624، 1637 اور 512 اسی رات میرسن، انقرہ اور استنبول سے امام خمینی...
    نیویارک(اوصاف نیوز)ایرانی مندوب سعید ایراوانی نےسلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل میں ایران کے مندوب سعید ایراوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران پرامریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا جب کہ اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ایرانی مندوب سعید...
    —فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ اور ایک شخص زخمیکراچی ملیر کینٹ کے علاقے بھٹائی آباد گلی نمبر ایک...  پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جہاں مقتول کی شناخت حضور بخش کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے تاہم وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
    مریم نواز— فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیوہ خواتین کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔مریم نواز نے خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔ مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال...
    فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کو بانی پی ٹی آئی کی کوئی پروا نہیں ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ آج 9 مئی کے 35 مقدموں میں سے ایک مقدمے کی سماعت لاہور میں تھی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جو ہمارے ساتھ ہوا موجودہ لیڈر شپ کے ساتھ ہوتا تو وہ بھاگ جاتے، موجودہ لیڈر شپ سے پارٹی نہیں چل رہی، بانی پی ٹی آئی کو اس پر فیصلہ کرنا ہو گا۔ فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہینپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے... ...
    ---فائل فوٹو موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر میاں سے بچھڑنے والی بیوی کو ملا دیا۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے کراچی جانے والی فیملی نماز کے لیے جڑانوالہ سروس ایریا پر رکی تھی، بیوی ابھی نماز پڑھ رہی تھی کہ شوہر نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شوہر کو 20 کلومیڑ آگے جانے کے بعد احساس ہوا کہ اس کی بیوی ساتھ نہیں ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن پر پیغام ملنے کے بعد میاں بیوی کو آپس میں ملوا دیا۔
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے سعودآباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق سعودآباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان محمد شہاب خان عرف کارا اور منصور عالم عرف چرکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ملزمان سے ایک عدد آٹو رکشہ، دو عدد موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار...
    سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ کابینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی کے وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے موقف دیا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے امتیاز اور فیصل کے ساتھ ملکر فراڈ  کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کو 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اداکارہ نادیہ حسین مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے سائبر ٹیم کے سربراہ محمد امین شایستہ کو سزائے موت دے دی۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محمدامین شایستہ کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اسرائیل کے لیے سائبر جاسوسی کا الزام تھا۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق شایستہ نے موساد کے لیے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے جرم میں مکمل فوجداری کارروائی اور سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے کم از کم تین افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی ہے۔ گزشتہ روز بھی...
    تل ابیب(اوصاف نیوز) ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران نے واپسی جواب میں اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جن میں خیبر بھی شامل ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں میں چوبیس ایہودی ہلاک جبکہ 1213 اسرائیلی زخمی ہوئے جن میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے۔ ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے جب تل ابیب نے ایرانی شہروں پر فضائی حملوں میں اضافہ کیا۔ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے۔ اسرائیل نے تہران، کرمانشاہ اور حمدان پر حملے کا جواب دیا آئی آر جی سی کا دعویٰ ہے کہ 20 جیٹ طیاروں نے 30 سے ​​زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اہداف فوجی تھے۔ ایک ایرانی میزائل مداخلت سے...
    انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطین کے لوگوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا، مشرق وسطی کی سلامتی غیر یقینی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ان حملوں نے پورے مشرق وسطی کو تباہی اور افراتفری کی طرف دھکیل دیا ہے۔ میرواعظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فوجی طاقت کا مطلب کھلی چھوٹ نہیں ہے۔انہوں نے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود23جون سے مزید 1 ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔(جاری ہے) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع 23 مئی کو کی گئی تھی جو23جون کو ختم ہوگئی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کریں تو 6 کے 6 دریا اپنی عوام کو دلوائیں گے، اللہ نے پاکستان کو بھارت پر ملٹری کامیابی، بیانیے کی کامیابی اور سفارتی کامیابی دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے خطے میں نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے، ہماری کمیٹی نے پاکستان کا موقف اور بیانیہ پیش کیا، جہاں ہم گئے پیچھے سستی کاپی والے بھی پہنچے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ جیت چکے تھے، ہمارے خطے میں امن نہ ہونا پاکستان اور بھارت کے عوام کے حق میں نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست پر پرنسپل سیکریٹری گورنر ہاؤس نے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس میں تمام سہولتوں کے ساتھ رسائی دے دی ہے۔ گورنر ہاؤس میں دفاتر پر تالے، کامران ٹیسوری کا مؤقف سامنے آگیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کے لیے کھلا ہے، اویس قادر شاہ بطور اسپیکر اور ذاتی حیثیت میں قابلِ احترام ہیں۔ عدالت نےدرخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے؟وکیل نے بتایا...
    کولمبیا میں 57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز کولمبیا کی فوج نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کر لیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدہ گروپوں کے دباؤ میں آئے تھے۔فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم ترین علاقہ ہے اور جہاں اب بھی شدید کشیدگیاں جاری ہیں۔ یہ اغوا اس بات کی علامت ہے کہ کولمبیا کے جاری تنازعہ میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں منشیات کی...
    خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ 2025-26 عمران خان سے مشورہ کیے بغیر پاس نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے یو ٹرن لے لیا ہے اور صوبائی حکومت کے خاتمے سے بچنے کے لیے بجٹ پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ کے اراکین اور مرکزی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، وقاص شیخ اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بجٹ کی منظوری کا عمل مشروط طور پر شروع ہوگا۔ ’وفاق حکومت صوبائی حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہے‘ پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس جمعے کے روز بجٹ پاس کرنے کے عمل کو...
    صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی، سزا دی جائے گی: خامنہ ای WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کی شمولیت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی، اسے اب سزا دی جائے گی۔ ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے فارسی زبان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی ہے کہ سزا جاری ہے، صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے، ایک بڑا جرم کیا ہے، اسے سزا ملنی چاہئے اور اسے اب سزا دی جائے گی۔امریکا کو جارحیت کا جواب ملنا چاہئے: ایرانی صدرایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کی جوہری تنصیاب...
    کراچی(نیوز ڈیسک) ائیر انڈیا، ترکیہ، قطر، جرمنی، امارات، امریکا سمیت مختلف ممالک کے 33 مسافر طیارے اسرائیل ایران جنگ کے دوران فضائی حدود بند ہونے سے پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ان طیاروں کے عملے کے کئی سو ارکان بھی متعلقہ ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ امارات ائیر کا بوئنگ 777 طیارہ پرواز ای کے 977 کے طور پر 13 جون کو دبئی سے تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ اترا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے باعث پرواز واپسی کی نہ جا سکی۔ ترکیہ کی کم لاگت کی پیگیس ائیر کی 3 پروازیں پی سی 6624، 1637 اور 512 اسی رات میرسن، انقرہ اور استنبول سے امام خمینی ائیرپورٹ اتریں۔ ان میں ایک اے 321 اور 2...
    راولپنڈی: چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتہ کروانے کے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست گینگ ارکان میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ گینگ ارکان رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں کو ملاقات کے لیے بلاتے، پھر زبردستی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے اور رقم کا مطالبہ کرتے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو بلیک میل کر کے لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ Tagsپاکستان
    لاہور: گلبرگ پولیس نے گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والے متحرک گروپ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ کو جلو پارک کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل حالی روڈ کے قریب ڈلیوری کے بہانے شہری سے واردات کی تھی۔ ملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں مختلف اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے اور موقع پاکر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار گروپ نے گن پوائنٹ پر 13 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جن سے 50 ہزار سے زائد نقدی، پستول اور موٹر...
    انگلینڈ سے جاری لیڈز ٹیسٹ میں تیسرے دن گیند کی تبدیلی پر تنازع ہوگیا، بھارتی نائب کپتان ریشابھ پنت نے امپائر سے گیند تبدیل نہ کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ پنت نے امپائر کی جانب گیند پھینکی اور اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جسپریت بمرا اور بعد ازاں شبمن گل نے بھی گیند کی حالت پر اعتراض کیا لیکن امپائر پال رائفل نے گیند تبدیل کرنے سے انکار کر دیا حالانکہ گیند گیج میں سے گزر چکی تھی۔ @fahadedits67 Rishabh Pant Fight with Umpire ????????????#trending #fyppppppppppppppppppppppp #viral #illu #fyp #trend ♬ original sound – $heikh???????? اس وقت انگلش بیٹر ہیری بروک جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے۔ دوسری جانب کمنٹری...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پراثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔ انہٟوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلئے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی فضائی حملوں کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں واضح کیا ہے کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے اور اسے سزا دی جا رہی ہے، جو جاری رہے گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے اتوار کو ایران کے 3 اہم ایٹمی مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر حملے کیے، جنہیں تہران کی سب سے اہم جوہری تنصیبات سمجھا جاتا ہے۔ ان حملوں میں امریکیB-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں، ٹام ہاک کروز میزائلوں،F-22 ریپٹرز اورF-35A لائٹننگ جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق، فردو کی تنصیب پر 30,000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم کا استعمال کیا گیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے...
    شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر آج نیپرا میں سماعت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر تفصیلی جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، تاہم اگر یہ منظوری مل جاتی ہے تو کے الیکٹرک کے لاکھوں صارفین کے ماہانہ بلوں...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین اور روس نے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی مندوب برائے اقوام متحدہ نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری جنگ بندی پر پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے سے نمٹنے کے لیے سفارت کاری ختم نہیں ہوئی، اب بھی تنازع کے پرامن حل کی امید ہے۔ اجلاس سے خطاب میں روسی مندوب نے کہا کہ ایران پر امریکا کی غیر ذمےدارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ اس سے کیا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ایئر انڈیا، ترکیہ، قطر، جرمنی، امارات، امریکہ سمیت مختلف ممالک کے 33 مسافر طیارے اسرائیل ایران جنگ کے دوران فضائی حدود بند ہونے سے پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ان طیاروں کے عملے کے کئی سو ارکان بھی متعلقہ ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس نمائندے کی تحقیق کے دوران امارات ایئر کا بوئنگ 777 طیارہ پرواز ای کے 977 کے طور پر 13 جون کو دبئی سے تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ اترا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے باعث پرواز واپسی کی نہ جا سکی۔ ترکیہ کی کم لاگت کی پیگیس ایئر کی 3 پروازیں پی سی 6624، 1637 اور 512 اسی رات میرسن، انقرہ اور استنبول سے امام خمینی ایئرپورٹ اتریں۔ ان میں...
    انوار الحق: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں خواجہ سرا کی اپنے کمرے میں پھنکے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔  پولیس ذرائع کے مطابق صوابی کے جہانگیرہ روڈ پر مارکیٹ سے خواجہ سرا سمیع اللہ عرف بی بے کی اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی،خواجہ سرا نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔    پولیس کا کہنا ہے کہ  لاش کوہسپتال منتقل کردیا گیا، آیا واقعہ خودکشی ہے یا قتل؟اس حوالےسے پولیس نے 174کے تحت تحقیقات شروع کردیں ۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب   
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، جنگ روک دی جائے۔ ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پرامن حل کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد فردو کے مقام پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، امن کو موقع نہ دیا...
    سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ ایرانی مندوب سعید ایراوانی کا کہنا ہے کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ Post Views: 2
    عراق میں ایران نواز ملیشیا کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملے کے اشارے دیے گئے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے حملے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایران نواز ملیشیا ممکنہ طور پر شام میں بھی امریکی اڈوں پر حملہ کر سکتی ہے۔ Post Views: 2
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیر متعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہو چکا ہے۔ خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تنظیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ ماسکو پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کی...
    خواجہ آصف نے گرمی میں تیراکی کے جوہر دکھادیے، نہر میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ شدید گرمی کے دوران موترہ نہر میں چھلانگ لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News English (@geonewsdottv) ویڈیو میں خواجہ آصف کو ایک پل کے کنارے موجود ریلنگ پر چڑھتے اور پھر نہایت اعتماد اور مہارت کے ساتھ نہر میں غوطہ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، خواجہ آصف کو نہر میں نہاتے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد...
    اپنے خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تنظیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیر متعلقہ ہوچکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہوچکا ہے۔ خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔ عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی...
    بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران اور اسرائیل سے بھارتیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ہفتے آپریشن سندھو شروع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے 300 سے زیادہ بھارتی شہریوں کو ایران سے نکال لیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اور تین ایرانی جوہری مقامات پر امریکی بمباری کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 311 بھارتی، ایرانی شہر مشہد سے خصوصی پرواز کے ذریعہ دہلی پہنچے۔ انخلاء کی تازہ کارروائی کے بعد ایران سے ملک واپس آنے والوں کی تعداد اب 1428 ہوگئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 311 بھارتی شہری 22 جون کو مشہد سے 1630 بجے ایک خصوصی پرواز...
    ویب ڈیسک: بھارتی طیاروں کے لئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیح 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہورہی ہے۔  تاہم بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب اس سلسلے میں نوٹم سہہ پہر تک جاری کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر...
    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی جانب سے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ممکنہ حملوں کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی افواج اور انٹیلی جنس اداروں کو ایسے شواہد ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ ایران نواز ملیشیائیں خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی تاہم نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے پاس صرف چند سیکنڈ تھے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ بھارت کی جانب سے داغا گیا میزائل جوہری ہے یا نہیں۔برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے بتایا کہ ایسے وقت میں جب پاکستانی افواج کو یقین تھا کہ وہ جنگ میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں، پاکستان نے جنگ بندی اس شرط پر قبول کی کہ امریکا نے وعدہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات پر غیر جانبدار مقام پر مذاکرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے، لیکن اب تک امن قائم نہیں ہوا،...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے، جس میں روس، چین اور پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کو ’پہلے سے غیر مستحکم خطے میں خطرناک اضافہ‘ قرار دیتے ہوئے شدید خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک اور تباہ کن انتقامی سلسلے کے دہانے پر کھڑے ہیں، جو خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورحبس برقرار رہنے کا امکان ۔تاہم کشمیر ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں...
    بغداد(اوصاف نیوز)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمنز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملے کرنے کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی جانب سے عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کا سراغ لگا لیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق تاحال ان گروپوں نے امریکی اہداف پر حملے نہیں کیے جبکہ عراقی حکومت کی جانب سے انہیں حملے سے روکنے کی کوشش جاری ہے۔ ایران پر حملوں میں شراکت نہ اجازت اور نہ ہی سہولت دی گئی، پاکستان
    امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ حالیہ فضائی حملوں کا مقصد ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا نہیں تھا بلکہ صرف جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ریجیم چینج کہنا سیاسی طور پر درست نہیں، لیکن اگر موجودہ ایرانی حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو پھر رجیم چینج کیوں نہ ہو؟ یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا ایران کی حکومت کو گرانے کی کوئی کوشش نہیں کر رہا, وزیر دفاع نے وضاحت کی کہ یہ کارروائی حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے ایران کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ موجودہ تنازع کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے اور فوری، غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق ہے، اور دنیا کو چاہیے کہ اس تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات...
    2011 میں کوہاٹ کے لیے برن سینٹر کا افتتاح ہوا، عمارت تو بن گئی، مگر افسوس کہ یہ منصوبہ آج 2025 میں بھی مکمل نہ ہو سکا۔ 13 سال گزر گئے، لیکن نہ اسٹاف تعینات ہوا، نہ سہولیات فراہم کی گئیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ ہر سال جھلسنے والے مریض یا تو پشاور لے جائے جاتے ہیں یا سینکڑوں کلومیٹر دور کھاریاں پہنچانا پڑتا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے نائب صدر ڈاکٹر عبید آفریدی نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روز ہمارے پاس برن کے کیسز آتے ہیں، شدید جھلسنے والے مریضوں کو یہاں مناسب سہولت نہ ہونے کے باعث فوری ریفر کرنا پڑتا ہے۔ ’حال ہی میں عباس آفریدی کا واقعہ سامنے آیا جسے بروقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملہ کر کے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور اس حملے کی مذمت کے ساتھ ساتھ مسلمان ممالک کو عملی طور پر ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ایک جمہوری، آزاد اور خودمختار ملک پر حملہ کھلی دہشت گردی ،اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایران پر امریکی حملے کے بعد قاتل ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے والوں کو اب آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ اگر اسرائیل اور امریکا کو نہ روکا گیا تو کل کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)گلبرگ پولیس نے گھروں میں اشیا کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والے متحرک گروپ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ کو جلو پارک کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل حالی روڈ کے قریب ڈلیوری کے بہانے شہری سے واردات کی تھی۔ملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں مختلف اشیا کی ڈلیوری کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے اور موقع پاکر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کرکے فرار ہو جاتے تھے۔گرفتار گروپ نے گن پوائنٹ پر 13 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جن سے 50 ہزار سے زائد نقدی، پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان (صباح نیوز)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کا اقوام متحدہ نوٹس لے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، ہمارا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں نہ ہوتا تو ہم بھی لیبیا اور عراق بن جاتے، تمام علما لوگوں کو محبت اور اتحاد کا درس دیں، امت مسلمہ کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق کراچی میں پولیو ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔ مئی میں کم از کم 37,711 والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔ضلع شرقی میں سب سے زیادہ 9,433 والدین نے انکار کیا۔ضلع وسطی میں 7,141 انکاری تھے ‘ضلع کیماڑی میں 7,111 ‘کورنگی میں 3,453 اور ضلع ملیر میں 4,606 والدین نے ویکسی نیشن سے انکار کیا۔ضلع جنوبی میں 3,145 ، ضلع غربی میں 2,922 والدین سے پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسرائیل ایران جنگ کے حوالے سے چند اہم فیکٹ چیک/ حقائق اور پاکستان کا اصولی موقف ہے ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا یا اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی حدود، زمینی یا بحری جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نا ہی دے گا ‘ پاکستان نے 21/22 جون کی رات ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس حوالے سے واضح بیان بھی جاری کیا ہے‘ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایران پر اسرائیلی حملوں کی بارہا اور انتہائی واضح اور دلیری کے ساتھ مذمت کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کو ٹیلی فون کرکے امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے آئی اے ای ایکے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے ایران کے صدر کو اتوار کی سہ پہر ٹیلی فون کیا اور پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں، جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے کی مذمت کی۔ انہوں نے برادرایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگر ام ملک بھر میں پھیل چکا ہے ،یہ امید سے یقین تک کا سفر ہے ،یہ پروگرام اب ملک کے نوجوانوں کی امید کا مرکز بن چکا ہے ۔کراچی میں الخدمت بنو قابل سے 50ہزار طلبہ وطالبات فری آئی ٹی کورسز کرچکے ہیں،اس تقریب میں بنو قابل 3.0 کے مزید 5ہزار بچوں نے گریجویشن مکمل کی اور انہیں اسنادی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن ایکسپو 2025 میں دو روزہ االخدمت بنو قابل کی گریجویشن تقریبات کی اختتامی تقریب میں طلبہ اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھنڈرات کی صورت میں بھی سینہ تانے کھڑا ہے جبکہ اسرائیل کا وجود اب زمین بوس ہوچکا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، امریکیوں نے ایران کو زیر کرنے کیلئے تار تار ہونے والی صہیونی فوجی طاقت کا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے ایران پر ہونے والے امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے گزشتہ شب ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایک پریس کانفرنس میں کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا ہے، اور واضح کر دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کئی بار یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فردو جوہری پلانٹ پر حملے میں شامل امریکی اہلکاروں نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور...
    یو این او سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ ایرانی مندوب...
    بحران کا حل صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سفارت کاری سے ممکن ہے حملے اسرائیل کی جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے ، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے جن پر پاکستان کو نہایت گہری تشویش ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے ہیں جن پر پاکستان کو نہایت گہری تشویش ہے ۔بیان کے مطابق خطے...
    کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سعود آباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان، محمد شہاب خان عرف "کارا" اور منصور عالم عرف "چرکٹ" کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے اور وہ متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک آٹو رکشہ، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ عادی جرائم پیشہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے، اور وہ ماضی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم...
    نیویارک: نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایران-اسرائیل تنازعے میں امریکی مداخلت پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں روس، چین اور پاکستان نے سلامتی کونسل کے 15 ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے ایک قرارداد منظور کریں۔ اسرائیل کے مستقل مندوب ڈینی ڈینون ڈینی ڈینون نے کہا کہ پوری دنیا کو شکریہ کہنا چاہیے ٹرمپ کا، جنہوں نے ایران پر حملہ کیا۔ انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ ایران نے مذاکرات کو تھیٹر میں تبدیل کر دیا تھا اور ٹرمپ نے وہ اقدام کیا جس کی ضرورت تھی۔ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی ایراوانی نے امریکی کھلی...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی نمائندے کے بیانات کے بعد اسرائیل کے نمائندہ ڈینی ڈینون نے کہا ہے کہ دنیا کو ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ ڈینون نے کہا کہ پورے دنیا کو آج یہاں ریکارڈ پر آ کر شکریہ کہنا چاہیے، شکریہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہ جب بہت سے لوگ ہچکچاہٹ کا شکار تھے، تب انہوں نے اقدام کیا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کچھ ممالک اور اقوام متحدہ میں موجود افراد نے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے، تاہم ان سے سوال کیا کہ جب ایران نے یورینیم کو شہری استعمال کی حد سے کہیں آگے بڑھا کر افزودہ کیا، جب اس نے پہاڑوں...
    اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایران نے جہاد فی سبیل اللہ کے مفہوم کو عملی جامہ پہنایا، دشمن آسمان سے بات کر رہا تھا تو ایران نے اس کو خلاء سے جواب دیا، دنیا سمجھ رہی تھی سپر پاور امریکا و اسرائیل ہیں، ایران نے ثابت کیا سپر پاور خود اعتمادی و توکل اللہ ہے، ایران نے عالم اسلام کو حوصلہ دیا ہے، مسلم امہ کو مسلم حکمرانوں کو ایک رہنمائی فراہم کی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عالمی دہشت گرد امریکہ، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی جس کی قیادت...
    پاکستان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے ہیں جن پر پاکستان کو نہایت گہری تشویش ہے۔ بیان کے مطابق خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کا خدشہ انتہائی سنگین ہے، یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، ترجمان نے خطے میں جاری غیر معمولی کشیدگی اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطے کے دوران ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں ،جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے ،کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحفظات کے تحت تھیں۔ یہ حملے IAEA کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبرفیڈریشن سندھ کے صدرشکیل احمد شیخ این ایل ایف کراچی کے دفترتشریف لائے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری امیرروان نے مشترکہ طورپر بجٹ2025 کے سلسلے میں ایک ویڈویوبیان جاری کیا گیا۔ NLF سندھ کے صدرشکیل احمد شیخ نے کہاکہ نیشنل لیبرفیڈریشن اپنے قیام کے روزہی سے محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے بھرپورطریقے سے جدوجہد کررہی ہے اورمحنت کشوںکی مشکلات اوراُن کے مسائل پرہرفورم پرآوازاٹھائی جاتی ہے ۔گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ2025 پیش کیاگیا۔اس بجٹ کو نیشنل لیبر فیڈریشن نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں غریب عوام سے دشمنی کی گئی ہے۔ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاق اور چاروں صوبوں نے 2025-26 کابجٹ وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کردیا۔جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے تمام اسمبلی ممبران، وزیروں، مشیروں، اسپیکر قومی اور سینیٹ کے چیئرمین کی تنخواہیں بغیربجٹ کے 5 سے 6 سوفیصد بڑھائی اورEOBI کے ضعیف پنشنرزکی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاجس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، اورنہ ہی EOBIکی گورننگ باڈی نے کبھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا۔جبکہ EOBIکے اپنے ملازمین کی پنشن مینمم ویج سے زیادہ ہے بلکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جو امدادملتی ہے وہ بھی پنشن سے زیادہ ہے۔ ہر ملک اپنے بزرگوںاورمعذوروں کی مدد کرتا ہے مگربدقسمتی سے ہمارے ملک میں بزرگ پنشنرز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وہ جو اوپر لوگ براجمان ہیں وہ حق اور انصاف کے نام سے بھی بے بہرہ اور عوام کے حقوق کی ادائیگی سے لاتعلق نظر آتے ہیں ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا ایم پی اے، ایم این اے، سینیٹرز، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اسمبلز وغیرہ جن کو عوام اپنے اور ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کرکے اسمبلیوں اور ایوانوں میں بھیجتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔ اب یہ سب کے سامنے کھل کر آچکا ہے۔ اپنی تنخواہیں چند لمحوں میں 500 فیصد تک بمعہ دیگر سہولیات گزشتہ کم و بیش نصف سال کے ایریئرز کے ساتھ بلاخوف و خطر بڑھادیتے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">داتا کیمیکل کمپنی سائٹ کراچی کے محمد سلیم نے ملازمت سے برطرفی کے بعد کمشنر ورکمین کمپنسیشن اینڈ اتھارٹی انڈر پیمنٹ ایکٹ ویسٹ ڈویژن کراچی کی عدالت سے رجوع کیا۔ دوران سماعت محمد سلیم کا انتقال ہوگیا اور محمد سلیم کی بیوہ نے پیروی جاری رکھی۔ عدالت نے محمد سلیم کی بیوہ کے نمائندے کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے محمد سلیم کی بیوہ کو محمد سلیم کا جائز وارث تسلیم کرتے ہوئے محمد سلیم کی بیوہ کو واجبات کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا۔ محمد سلیم کی بیوہ کی پیروی نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے اشتیاق احمد خان نے کی۔ نشینل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے عدالتی حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روزنامہ جسارت کراچی جنوری 1991ء سے صفحہ محنت مسلسل اور با قاعدگی سے ہر’’ پیر‘‘ کو شائع کررہا ہے آپ بھی اپنی سرگرمیاں انچارج صفحہ محنت کے نام ارسال کیجئے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں کم عمر لڑکے سمیت 3افراد نوجوان جاںبحق ہوگئے۔ کھارادر پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ہلاک و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں جاں بحق نوجوان کی شناخت عیان ولد یاسین اور زخمی کی بلال ولد یاسین کے نام سے کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد کار سوار شخص جائے وقوع سے فرار ہوگیا ہے جسکی تلاش کا عمل جاری ہے۔ عزیزآباد تھانے کے علاقے بھنگوریاگوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان کے سربراہ اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئر (ر) حارث نواز کے چھوٹے بھائی ضیغم نواز کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بریگیڈئر (ر) حارث نواز سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطاکرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔