2025-06-28@11:21:29 GMT
تلاش کی گنتی: 1095
«کام جاری رکھنے»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ایران کی جوابی کاروائی، آپریشن کا نام "وعدہ صادق 3" رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب ایران کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سپریم لیڈر کے حکم پر اسرائیل کیخلاف جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ اسرائیل کیخلاف شروع کیے گئے آپریشن کا نام "وعدہ صادق 3" رکھا گیا ہے۔ جبکہ اسرائیل پر جوابی حملوں کے آغاز کے بعد ایران کے سپریم لیڈر کا اہم بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ "صہیونی ریاست کو اپنے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ صیہونی حکومت نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور اس کے نتائج بہت ہی برے ہوں گے، ایرانی قوم...
سندھ کا اگلے مالی سال کیلئے چونتیس کھرب اکاون ارب ستاسی کروڑ روپے کا بجٹ آج سندھ اسمبلی کراچی میں پیش کیاگیا ۔سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے جن کے پاس وزیرخزانہ کا قلمدان بھی ہے ، بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے گریڈ ایک سے سولہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بارہ فیصد اضافے اور گریڈ سترہ سے بائیس تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا ۔ وزیراعلی نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں آٹھ فیصد اضافے کا اعلان کیا ۔انہوں نے خصوصی ملازمین کے کنوینس الائونس میں اضافے کا بھی اعلان کیا ۔بجٹ میں جاری اخراجات کیلئے دوہزار ایک سو انچاس اعشاریہ چار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔تعلیم کے شعبے...
سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس منعقد ہوا جہاں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ 10 ویں بار سندھ کا بجٹ پیش کر رہا ہوں، سندھ کے عظیم لوگوں کی خدمت کرنا ایک اعزار ہے، ان شاء اللّٰہ آگے بھی کرتا رہوں گا، یہ ایک جامع بجٹ ہے، مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کا حجم 34 کھرب 51 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو 12 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملے گا، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا، پنشن...

سند ھ اسمبلی کا 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 12 فیصد اور پنشن 8 فیصد بڑھانے کا اعلان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025-26ء کا 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 12 فیصد تک اور پنشن 8 فیصد بڑھانے کا اعلان، صوبائی بجٹ کا حجم 3 ہزار 451.87 ارب روپے رکھا گیا، بجٹ تخمینے 3 ہزار 56.3 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زائد ہے، سندھ اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت جاری ہے۔سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر شروع کی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا، ڈیسک بجا کر احتجاج کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر...
کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025/26ء کا بجٹ پیش کردیا، وزیراعلیٰ کی بجٹ تقریر جاری ہے۔ سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر شروع کی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا، ڈیسک بجا کر احتجاج کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے، گریڈ 17 سے بائیس تک افسران کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی جارہی ہیں جب کہ پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ اسمبلی میں مالی سال 2025-2026 کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، بجٹ کا مجموعی حجم 3,451 ارب روپے رکھا گیا ہے۔سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ مراد علی شاہ بجٹ پیش کررہے ہیں۔
پاکستان نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ بلاجواز فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کے روز ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتا ہے بلکہ انسانیت کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔ Strongly condemn unjustified Israeli attacks on Islamic republic of Iran which is a brazen violation of Iran’s sovereignty. This abhorrent action has shaken foundations of international law as well as conscience of humanity; and gravely undermines regional stability & int’l… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 13, 2025 ...
بجلی کی قیمت کم، پیٹرول لیوی ختم کی جائے ،ایک سو گیارہ محکموں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینا افسوس ناک ہے ایف بی آر محکمہ ختم اور سود کی شرح آدھی کر دی جائے تو ٹیکس زیادہ جمع ہونگے، قرض ختم ہوجائیگا،پریس کانفرنس جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی سے ہم غربت کی لکیر سے چار فیصد نیچے آ گئے ہیں گیارہ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ایک سو گیارہ محکموں کو کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینااور سپیکر و چیرمین سینٹ کی تنخواہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام نے سندھ میں بے امنی اور ڈاکو راج کے خلاف مرحلہ وار عوامی مزاحمت کا آغازکرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ،جمعرات کے روز جے یو آئی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے ناظم حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی ، ضلع سکھر کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالحمید مہر ، ضلعی پریس ترجمان مولانا امان اللہ سکھروی ، سیکرٹری جنرل سٹی سکھر قاری لیاقت علی مغل ، سوشل میڈیا قاری نصر اللہ سکھروی ، مولانا رفیق احمد بندھانی ، مفتی محمد اعظم مہر و دیگر علماکرام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں احتجاجی تحریک شیڈول کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت میں طیارہ حادثے اور اس میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ My heartfelt condolences to the families of the precious lives lost in the tragic Air India plane crash in Ahmedabad. This devastating loss transcends borders and reminds us of our...
سٹی 42:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئےحادثہ میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے ،وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ ایئر انڈیا طیارہ حادثہ انسانی المیہ ہے، اس سانحے پر دلی دکھ ہوا،حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی...
سٹی 42:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گجرات ائیر انڈیا پرواز حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا احمد آباد گجرات میں ایئر انڈیا کی پرواز کے حادثے پر غمزدہ ہیں, اس المناک سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس ہوا, دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن
بجٹ آئی ایم ایف کا 344 ارب روپے کی گرانٹس پر اظہارِ تشویش،،اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں پر سوالات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے وفاقی حکومت کی جانب سے 344 ارب 64 کروڑ روپے کی گرانٹس اور اضافی اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ان اخراجات کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے کیونکہ یہ قومی اسمبلی سے باضابطہ منظوری کے بغیر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں اضافی اخراجات کیے جن میں آئی پی پیز کو دی جانے والی 115 ارب روپے کی گرانٹ، دفاعی اخراجات کی مد میں 59 ارب روپے،...
سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ کا تفصیلی تحریری فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا کہ سائلنٹ وِٹنس تھیوری کے مطابق بغیر عینی گواہ کے ویڈیو ثبوت قابلِ قبول ہیں، مستند فوٹیج خود اپنے حق میں ثبوت بن سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ شدہ ویڈیو یا تصاویر بطور شہادت پیش کی جاسکتی ہیں، قابلِ اعتماد نظام سے لی گئی فوٹیج خود بخود شہادت بن سکتی ہے، ایک بینک ڈکیتی کیس میں ویڈیو فوٹیج بغیر گواہ کے قبول کی گئی۔عدالتی فیصلے کے مطابق امریکی عدالتوں میں سائلنٹ وِٹنس اصول کو وسیع پیمانے پر تسلیم کرلیا...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کینیڈا میں منعقدہ جی 7 سمٹ میں آمد پر سکھوں نے تاریخی احتجاج کا منصوبہ تیار کرلیا۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہنا ہے کہ مودی کی کینیڈا ایئرپورٹ آمد سے ہر جگہ سکھ مظاہرین ان کا پیچھا کریں گے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی 15 جون سے کینیڈا میں شروع ہونے والے جی سیون سمٹ میں شریک ہوں گے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مودی کو کینیڈا میں ہرجیت سنگھ نجار کے قتل کا جواب دینا ہوگا۔ مودی کی جی سیون سمٹ آمد پر تاریخی مظاہرے کیے جائیں گے۔ دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...

کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...

وفاقی بجٹ الفاظ اور اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے، کراچی کیلیے 500ارب روپے مختص کیے جائیں، منعم ظفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “الفاظ اور اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو ایک بار پھر نظر انداز کر کے حکومت نے اپنی کراچی دشمنی واضح کر دی ہے۔ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کے پانی کے بڑے منصوبے K-4 کے لیے صرف 3.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کہ واٹر ریسورسز ڈویژن کے کل 133 ارب روپے کا صرف ڈھائی فیصد ہے، حکومت کی ترجیحات میں کراچی کا پانی بحران شامل ہی نہیں۔منعم ظفر خان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کم از کم تنخواہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کم از کم اجرت کو موجودہ سطح، یعنی 37 ہزار روپے پر ہی برقرار رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے، لیکن اس وقت مالی حالات ایسے نہیں کہ مزید ریلیف دیا جا سکے۔ حکومت جو بھی ریلیف دے رہی ہے وہ قرض لے کر دیا جا رہا ہے، اس لیے اخراجات پر قابو پانا ضروری ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے کئی ایسی چیزوں کو پیچھے لایا ہے جو پہلے کبھی واپس نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل: حقیقی انسان سے مشابہ ’ری بورن گڑیاؤں‘ کا شوق اب محض ایک ذاتی شوق یا فن کا اظہار نہیں رہا بلکہ یہ معاملہ ملک میں سیاسی اور سماجی تنازع کی شکل اختیار کر گیا ہے۔یہ گڑیائیں دیکھنے میں بالکل جیتے جاگتے بچوں کی طرح لگتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں خواتین کو ان گڑیاؤں کو پارک میں ٹہلاتے، اسپتال لے جاتے اور یہاں تک کہ ان کے لیے سرکاری سہولیات کا مطالبہ کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ان مناظر کے بعد برازیل کی مختلف ریاستوں میں قانون سازوں نے عوامی مقامات پر ان گڑیاؤں کو لے جانے پر پابندی کے لیے 30 سے زائد بلز پیش کیے ہیں۔ ریاست ایمازوناس کے ایک رکن اسمبلی نے الزام...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشتگردی کا جال بٴْنتی آ رہی ہے، جو اب عالمی سطح پر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔امریکی شہر فریمانٹ کے گوردوارے نے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔گوردوارے کا الزام ہے کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مفادات کو امریکہ میں بڑھاوا دے رہی ہے اور بھارتی حکام کو اپنے پروگرامز میں پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔(جاری ہے) اس تنظیم نے مودی سرکار کی حمایت میں سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور سکھ کارکنوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی...
لاہور لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دکاندار کے آئس کریم والے فریج میں گوشت رکھنے کا اصرار کیا، شہری کی طرف سے منع کرنے پر ملزم نے بیٹوں کے ہمراہ تشدد کیا۔ ایس پی سٹی نے کہا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، نہ کہ سندھ حکومت کی، ہمیں کہا گیا کہ یہ روڈ جلدی شروع کریں گے اور جلدی مکمل کریں گے، لیکن جو رقم مختص کی گئی اس سے یہ منصوبہ نہ تو جلدی شروع ہو سکتا ہے اور نہ ہی بروقت مکمل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے بجٹ میں حیدر آباد سکھر موٹر وے سمیت صوبے کو نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک اہم اور کلیدی نوعیت کا منصوبہ...
—فائل فوٹو پنجاب کے آئندہ مالی سال کے 1200 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق 2750 ترقیاتی اسکیموں کے لیے اور 1076 ارب روپے مقامی سطح سے حاصل ہوں گے، ترقیاتی اسکیموں کے لیے 124 ارب 30 کروڑ روپے غیرملکی فنڈنگ سے آئیں گے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1353 نئی ترقیاتی اسکیمں شامل کی گئی ہیں جبکہ 1412 جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے 536 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے457 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ 32 پرانے ترقیاتی پروگراموں کے لیے207 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ یہ بھی...
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے13جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دیدی گئی ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ناصر شاہ کی صدارت میں 3 روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ محکمہ زراعت کا 13ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے، جنگلات کا4 ارب روپے جبکہ محکمہ صحت کا51 ارب روپے تجویز کر دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق صنعت کا4 ارب روپے، آبپاشی کا 96 ارب روپے، بلدیات کا 13 ارب روپے، منصوبہ بندی کا 16...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔ دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسٹیشن زمین سے 74 میٹر بلند ہوگا اور اس کی تعمیر 2029 ء میں مکمل ہوگی۔ امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ میٹرو اسٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک بلیو لائن کا حصہ ہوگا، جس کا آغاز دبئی میٹرو کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029 ء کو کیا جائے گا۔دبئی کے بلیو لائن میگا پراجیکٹ کی مجموعی لاگت 56 ارب درہم یعنی 43 کھرب روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (نمائندہ جسارت+آن لائن+ صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے لیے17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا، جس میں6501 ارب روپے خسارہ ہے، 8207 ارب سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے، دفاع کے لیے 2550 ارب مختص کیے گئے ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا جب کہ سولرپینلز کی درآمد پر 18فیصد کا بھاری ٹیکس عایدکردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے نئے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز عاید کیے جانے کا امکان ہے جب کہ یوٹیوبرز اور فری لانسرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2025 کے پہلے9 ماہ کے دوران پاکستان کے عوامی قرضے میں 6.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 760 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔اقتصادی سروے 2024-25 کے مطابق اس میں 515.18 کھرب روپے کا ملکی قرضہ اور 244.89کھرب روپے کا بیرونی قرضہ شامل ہے۔مارک اپ کے اخراجات نے مکمل سال کے بجٹ تخمینے کا 66 فیصد (6,439 ارب روپے) استعمال کیا جس کا زیادہ تر حصہ(5,783 ارب روپے) ملکی قرض پر تھا۔حکومت نے جولائی تا مارچ کی مدت میں قرض کی سروسنگ پر 64.39 کھرب روپے خرچ کیے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم رہا جس کی بنیادی وجہ بنیادی سرپلس میں اضافہ تھا۔حکومت نے قرض کی پختگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت)پرانہ سکھر کے علاقے وسپور محلہ کی رہائشی چوہان برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور سی سیکشن تھانے کی پولیس کے مبینہ ظلم و زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں وقار علی چوہان، جاوید علی، نادر علی چوہان، مسمات پروین زاہد، مسمات شہناز اور مائی صبائی سمیت دیگر افراد شریک تھے۔مظاھرین میں شامل جاوید علی چوہان اور مسمات پروین زاہد نے میڈیا کو بتایا کہ ایک روز قبل محلے میں بچوں کے درمیان معمولی جھگڑے کے بعد معاملہ پر نامعلوم افراد نے مسلح ہو کر ہمارے گھر پر دھاوا بولا اور خواتین و بچوں کو پستول کے بٹ مار کر شدید...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے کو 5 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ میں غریبوں کا خون چوس کر اشرافیہ کو پلایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت جو مسلط کی گئی اس نے ریکارڈ توڑ دیئے۔ پاکستان میں زراعت منفی ہوئی اور فصلیں تباہ ہو گئیں، فصلوں کے معاملے پر ماحولیات کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، کاشت کاروں کو کھربوں کا نقصان ہوا اور انڈسٹری میں منفی گروتھ ہوئی۔ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط...
ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدالت کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجرموں کو عدالتی کارروائی، مکمل تحقیقات اور سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ان مجرموں کو پاسداران انقلاب کے نجف بیس کے محافظوں نے 27 جنوری 2018 کو ایران کے مغربی علاقے میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کئی جنگجوؤں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جب کہ 3 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے اور 9 کو بھاری اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اُس وقت پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز...
ویب ڈیسک : وفاقی بجٹ 2025-26 کی تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ کابینہ ارکان کے لیے بجٹ کی دستاویز سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ دستاویزات پیش کی جائیں گی۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )آئندہ مالی سال کے لیے مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف ساڑھے 7 فیصد اور معاشی شرح نمو کا ہدف 4 اعشاریہ 2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ دستاویز میں آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے، مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف 7.5 فیصد اور زرعی شعبے کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں. اسی طرح نئے مالی سال کے لیے صنعتی شعبے کے لیے 4.3 فیصد، خدمات کے شعبے کا ہدف 4 فیصد، مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد، فکسڈ انویسٹمنٹ کے لیے 13 فیصد، پبلک بشمول جنرل گورنمنٹ انویسٹمنٹ کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 26-2025 کا 17.6 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے جب کہ آئین کے آرٹیکل 73 کے تحت وہ اسی روز سینیٹ میں فنانس بل 2024 بھی پیش کریں گے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں اپنا دوسرا بجٹ پیش کریں گے. سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی وفاقی آمدنی کا ہدف ریکارڈ 19.4 کھرب روپے مقرر کررہی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.(جاری ہے) 6 کھرب روپے زائد ہے جبکہ ٹیکس وصولی کا ہدف 14,130 ارب روپے رکھا گیا ہے ذرائع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔دبئی کے حکام کے مطابق یہ اسٹیشن زمین سے 74 میٹر بلند ہوگا اور اس کی تکمیل 2029 میں متوقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ اسٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے ٹریک “بلیو لائن” کا حصہ ہوگا، جس کا آغاز دبئی میٹرو کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029 کو کیا جائے گا۔ بلیو لائن کا ٹریک 130 کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ دبئی کے 9 اہم علاقوں کو آپس میں جوڑے گا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) عیدالاضحی کے ایام کے دوران بلدیہ اعلیٰ سکھر کی کارکردگی ایک بار پھر عوامی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ حسب سابق عیدالاضحیٰ پر بھی نکاسی آب کے انتظامات ناقص رہے ،جناح میونسپل اسٹیڈیم، جہاں نماز عید کا ایک بڑا اجتماع ہوتا ہے، اس کے اطراف میں بارش یا صفائی کے پانی کے باعث جمع شدہ گندہ پانی شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بنا رہا۔ شہریوں نے شکایت کی کہ اسٹیڈیم روڈ اور اطراف کے علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے نہ تو نکاسی آب کا اھتمام کیا گیا اور نہ ہی پیشگی صفائی کا مؤثر بندوبست کیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو نماز عید کے دوران کیچڑ اور بدبو کا سامنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کمپنی ایام عید الاضحٰی کے دوران شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں رھی ، تینوں ایام شہر بھر کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کا عمل جاری رھا ، شہری و سماجی حلقوں سمیت شہریوں کا مئیر سکھر سے اظہار تشکرکیاہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)ملک بھر کی طرح شہر سکھر میں بھی عیدالاضحی کے تینوں ایام میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا اورلوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف رہے جبکہ دوسری جانب شہری اللہ تعالیٰ کی راہ میں جانوروں کو قربان کرکے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور خاص طور پر غربامیں قربانی کے گوشت کی تقسیم کیا۔
بھارتی فوج کی متنازع شارٹ ٹرم بھرتی اسکیم ”اگنی پتھ“ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ اگنی ویر سپاہی آکاش دیپ سنگھ کی ڈیوٹی کے دوران گولی لگنے سے ہلاکت نے نہ صرف بھارتی فوجی نظام میں پائے جانے والے تضادات کو بے نقاب کر دیا، بلکہ سکھوں کے ساتھ روا امتیازی سلوک پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ آکاش دیپ سنگھ، جو کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک سکھ نوجوان تھے، دورانِ ڈیوٹی ہلاک ہوئے، مگر بھارتی فوج کی جانب سے انہیں ”شہید“ کا درجہ دینے سے انکار کر دیا گیا۔ اس پر آکاش دیپ کے والد بلوندر سنگھ اور خاندان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کی راکھ بہانے سے انکار کر...
ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر نے 1984ء میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے سلسلے میں دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر نے 1984ء میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے سلسلے میں دی تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان، آزاد کشمیر، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خالصتان کے قیام اور مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں آئی بی اے پی ایس ٹی جے ای ایس ٹی میرٹ ٹیسٹ پاس 40+ ویٹنگ امیدواروں کی جانب سے میں احتجاجی مظاہرے، سکھر میں بھی پریس کلب کے سامنے ویٹنگ کانڈیڈیٹس کی جانب سے سکھر پریس کلب پر تین روزی احتجاج کیمپ لگایا گیا، ان احتجاج کرنے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہم نے میرٹ پاس کیا ہے آفر آرڈرز ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ چار سالوں سے ہمیں ویٹنگ لسٹ میں بیٹھا کر 4 سال ضائع کر دیے گئے ،جس کے باعث ہم اووریج ہوگئے ہیں ، 4 سالوں سے ہمیں کوئی ایس این ای نہیں دی گئی ، ہمارا معاشی اور میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر چیمبر آف کامرس کے وفد کی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات.، عید کے تیسرے روز سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر محمد خالد کاکیزئی کی قیادت میں نائب صدر ملک اویس رئیس اور سابقہ صدر عامر علی خان غوری پر مشتمل وفد نے سینئر سیاستدان و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ملاقات میں سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، سیپکو کی ناقص کارکردگی سے پیدا ہونے والی عوامی پریشانیوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بجٹ کے ممکنہ اثرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنسدانوں کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مکھن کا استعمال دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر روزانہ کم از کم پانچ گرام مکھن استعمال کیا جائے تو ٹائپ 2 ذیابیطس اور قلبی امراض کے خطرات میں تقریباً ایک تہائی کمی آ سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق مکھن جسم میں مفید کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے، جبکہ نقصان دہ چکنائی، جو خون کی شریانوں کو بند کرکے ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی بیماریوں کا باعث بنتی ہے، اس کی مقدار کو گھٹاتا ہے۔یہ تحقیق امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کے محققین نے کی ہے، اور اس کے نتائج ان پرانی تحقیقات کو چیلنج کرتے ہیں جن میں...
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: گولڈن ٹیمپل پر آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل، بھارتی سکھوں کے زخم آج بھی تازہ احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر نے دی تھی ، جس کا انعقاد 1984 میں بھارت میں سکھوں کے قتل عام اور گولڈن ٹیمپل پر حملے کی برسی کے موقعے پر کیا گیا تھا۔ بھارتی سفارتے خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان ، آزاد کشمیر ، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقعے پر خالصتان کےقیام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ احتجاجی مظاہرے سے فرینڈز آف...
علامتی فوٹو پاکستان سے مستقل بھارت منتقل ہونے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا۔سکھر کی رہائشی مقتولہ لڑکی کے والد نے جیو نیوز کو بتایا کہ بھارت سے بیٹی اور داماد کے قتل کی اطلاع فون پر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اور داماد پاکستان سے مستقل طور پر بھارت منتقل ہوگئے تھے، جنہیں وہاں قتل کردیا گیا ہے۔مقتولہ لڑکی کے بھائی نے کہا کہ بہن اور بہنوئی 6 ماہ قبل مستقل طور پر بھارت منتقل ہوگئے تھے اور کارروبار بھی سیٹ کرلیا تھا۔والد نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں لاشیں پاکستان میں ورثاء کے حوالے کی جائیں، مقتولین کے 2 چھوٹے بچے بھی ہمارے حوالے کئے جائیں۔سربراہ ہندو پنچایت ایشور لال نے کہا کہ خدشہ...
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز اف کشمیر نے دی تھی، جس کا انعقاد انیس سو چوراسی میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان، آزاد کشمیر ، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خالصتان کےقیام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے، احتجاجی مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر یہ چیئر پرسن غزالہ حبیب ، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد ، سکھ ویندر سنگھ ، گورمیل سنگھ ، دیان سنگھ ودیگر نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا مودی سرکار نے سکھوں اور...
ضلعی انتظامیہ کے مطاق عید الاضحیٰ کے موقع پر 1100 سے زائد ملازمین اور نجی اداروں کے افراد شہر کو صاف رکھنے میں مصروف رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کا خصوصی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق عید کے پہلے روز آلائشیں اٹھانے کا وسیع پیمانے پر آپریشن مکمل کیا گیا۔ جس میں میونسپل کارپوریشن کے 1100 سے زائد افراد، جن میں ڈرائیورز، ہیلپرز اور نجی اداروں کے آلائشیں اٹھانے والے کارکن شامل تھے، نے حصہ لیا صفائی آپریشن کے لیے شہر میں 13 خصوصی کیمپ قائم کیے گئے جہاں فرنٹ اینڈ کلیکشن کے...
مودی سرکار منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہے جب کہ تازہ ترین پرتشدد احتجاج کے بعد مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ کو بند اور کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ ریاست کے ایک بنیاد پرست گروپ کے کچھ ارکان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ تشدد کا تازہ ترین واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ ہفتے کے روز بنیاد پرست میتی گروپ ارم بائی ٹینگول کے کمانڈر سمیت 5 ارکان کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مشتعل ہجوم نے پولیس...
واشنگٹن کے دورے پر موجود پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کے دوران دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے۔ چیئرمین پی پی پی اور پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی...
ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید پر غریبوں کا خیال رکھا جائے، عید الاضحیٰ پر شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کے بیانیے کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید پر غریبوں کا خیال رکھا جائے، عید الاضحیٰ پر شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا...
سٹی42: سابق وزیرخارجہ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ، پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں ممتاز تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں انڈیا کی پاکستان پر مسلط کردہ بلا اشتعال جارحیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ ٹرمپ کی...
حکومت ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مراعات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی 4 تجاویز تیار حکومتی ملازمین کی جانب سے 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم مالی دباؤ کے پیش نظر 10 سے 15 فیصد اضافہ ہی ممکن نظر آتا ہے۔ پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ n ممکنہ اضافے کا فیصلہ مالی سال کے اختتام پر کیا جائے گا، جبکہ حتمی...
وفاقی حکومت نے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کا تخمینہ 17 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 17 کھرب روپے کا ترقیاتی منصوبہ “اُڑان پاکستان” کے تحت پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے کا مقصد پاکستان کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانا ہے، پانچ سالہ منصوبے میں وفاق کا حصہ 7 کھرب جبکہ صوبوں کا 10 کھرب ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 2047 تک پاکستان کو 3 کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف ہے جس کے پیش نظر مالی سال 2025–2026 کے لیے ترقیاتی بجٹ 4.2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ایک کھرب روپے کی وفاقی فنڈنگ مختص کی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کےلیے ایثار و قربانی کا احساس دلاتا ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، محبت، اتفاق کا درس دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صاحب ثروت لوگ اپنے ارد گرد نادار اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ساتھ میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے اعداد وشمار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مزید 0.02 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 18 اشیا ستسی اور 6 مہنگی ہوئیں جبکہ 27 اشیا کی قیمت میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 16.94 فیصد، آلو 11.52 ، انڈے 1.34 فیصد، پیاز 5.21فیصد، گڑ0.81فیصد، کیلے1.57 فیصد، چینی1.24 فیصد، دال ماش 0.46فیصد، دال مسور0.65 فیصد، دال چنا...
بکرے کے گوشت میں سے بو آرہی ہوتی ہے سب سے پہلے آپ آٹے کی بوسی بہت ساری ڈال کر ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ جب ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں تو ایک کلو گوشت میں ایک بڑا چمچ میٹھا سوڈا بھی مکس کرکے رکھ دیں تو آپ کا گوشت حلوے کی طرح گلے گا۔ آپ گوشت قربانی کے فوری بعد نہ پکائیں کیونکہ وہ ٹھنڈا نہیں ہوتا اور صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہے ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آْپ گوشت کو گھی میں بھون لیں تب بھی جلدی گل جائے گا۔ اس کے علاوہ قربانی کے گوشت کی مہک کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے گوشت کی مقدار کو دیکھتے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر و سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر عباس آفریدی ملنسار اور مخلص انسان تھے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025) نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے6 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویزدیدی گئی،نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں،پی ایم اسٹاف کالونی کی تزئین وآرائش کیلئے 5 کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔میڈیا رپور ٹس کے مطابق منصوبے پر30جون 2025 تک18 کروڑ روپےکےاخراجات کاتخمینہ ہے،آئندہ مالی سال پی ایم آفس کی تزئین وآرائش پرمزیداخراجات کیلئے فنڈز کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔اس منصوبے کو34 کروڑ 31 لاکھ روپے کی مجموعی لاگت کےساتھ منظور کیا گیاتھا۔ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی...
اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنتہ الخوارج ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملک...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ملک خلیل احمد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ملک خلیل احمد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعرات کو انہوں نے ملک خلیل احمد کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کراچی کےمختلف منصوبوں کےلیے فنڈز رکھنےکافیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق گرین لائن کراچی کےلیے 50کروڑ روپےکابجٹ مختص کرنےکی تجویز ہے جب کہ آپریشنل گرین لائن بی آرٹی کراچی کے لیے18کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔دستاویزات کے مطابق ضلع غربی کراچی میں انفرااسٹرکچرکی بحالی کےلیے 10کروڑ روپے، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کےلیے 12کروڑ روپے جب کہ لانڈھی اور کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں، پانی، نکاسی آب، پلےگراونڈز کےلیے 11کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ضلع وسطی میں پارک ایشین فٹ بال گراونڈکےلیے 10 کروڑروپے، ضلع کورنگی، ملیرمیں سڑکوں، گلیوں، نکاس...

عیدالاضحی: پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا محرک‘اس سال معاشی سرگرمیوں کا تخمینہ ایک کھرب روپے ہے. ویلتھ پاک
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )عیدالاضحی نہ صرف ایک گہرا مذہبی موقع ہے بلکہ پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں معاشی سرگرمیوں کا ایک طاقتور محرک بھی ہے مویشی منڈیوں سے لے کر ریٹیل اور چیریٹی تک، معاشی اور سماجی شعبوں میں اس کا اثر محسوس ہوتا ہے اگرچہ مہنگائی جیسے چیلنجز برقرار ہیں اس تہوار کی پائیدار معاشی اہمیت خوشحالی کے لیے اس کے کردار کو واضح کرتی ہے خاص طور پر پاکستان کے دیہی علاقوں میں جہاں زراعت اور مویشی ساتھ ساتھ چلتے ہیں.(جاری ہے) معاشی ماہرین کے مطابق اس عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی تجارت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کے معاشی اثرات کا تخمینہ لگ بھگ 1 ٹریلین روپے ہے جس...
عیدالاضحیٰ پر اب بھی زیادہ تر لوگ خود قربانی کا جانور ذبح کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ افرادی قوت کم ہونے کے باعث لوگ قصائی کی طرف جاتے ہیں لیکن یہ پتہ نہیں چلتا کہ موسمی قصائی اور پروفیشنل قصائی کون سا ہے؟ ایسے میں ہم نے بات کرنے کی کوشش کی ہے ایک پروفیشنل قصائی سے جو نہ صرف پروفیشنل اور اناڑی قصائی کا فرق بتا رہے ہیں بلکہ خود قربانی کا جانور ذبح کرنے والوں کو مشورہ بھی دے رہے ہیں۔ 15 برس سے قصائی کا کام کرنے والے محمد بلال قریشی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا جدی پشتی کا کام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروفیشنل قصائی کو جانور کے ہر حصے اور جوڑ...
اداکارہ انوشکا شرما نے چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ کے افسوسناک واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کردیا۔ 4 جون ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر ایک بھیانک بھگدڑ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوئے جس پر انوشکا شرما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے ردعمل دیا۔ View this post on Instagram A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر خاموشی توڑتے ہوئے اس سانحے پر اپنی دل کی کیفیت ظاہر کی۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے ٹیم کا آفیشل بیان شیئر کیا اور ساتھ ہی کئی دل شکستہ ایموجیز بھی پوسٹ کیں۔...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں لا کھوں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔ جب بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے۔ غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں ننھی لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں ملبہ ہی نہیں ہزاروں معصوم بچپن بھی دفن ہو گئے۔ کشمیر کی فضائیں ان بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا۔ دنیا بھر کے جارحیت کے شکار بچوں...
بھارتی پولیس نے معروف سکھ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سکھ ایک مرتبہ پھر مودی سرکار کے نشانے پر ہیں اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بھارتی پولیس نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی جی پی پنجاب گوراو یادو نے الزام عائد کیا ہے کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے تھا، جو کہ جسبیر سنگھ، جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا کے رابطے میں تھا۔ گودی میڈیا بھی پاکستان اور سکھ برادری سے متعلق پروپگینڈا کرنے سے باز نہ آیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور...
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان کے پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کسی کو تنہا کرنے پر نہیں۔بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشت گردی کررہا ہے، نئی دہلی تو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی مل کر چلنے کو تیار نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا تخمینہ 17.5 کھرب روپے لگایا ہے، جو رواں سال کے مقابلے میں تقریباً 1.3 کھرب روپے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بجٹ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، جس میں دفاعی اخراجات، قرضوں پر سود کی ادائیگیاں، ترقیاتی فنڈز اور دیگر اخراجات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے لیے آئندہ مالی سال کا ہدف 14.1 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے، جو پچھلے تخمینے یعنی 14.3 کھرب روپے سے کچھ کم ہے۔ معاشی ٹیم نے اس بجٹ کی تفصیلات پر وزیرِاعظم شہباز شریف کو بریفنگ دے دی...
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ پر ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تقریباً نصف صدی کے اتار...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جسمانی اور اعصابی نشوونما میں مسائل کا شکار بچوں کی بحالی کے لیے قائم مرکز کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ مرکز امید کی ایک کرن ہے اور ان بچوں کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کا مظہر ہے جو جسمانی یا اعصابی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں جن میں آٹزم اور ڈان سنڈروم جیسے امراض بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن بالکل واضح ہے کہ ان بچوں کو دیکھ بھال، علاج اور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ایک باوقار اور بھرپور زندگی گزار سکیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ مرکز ایک ہی چھت تلے ایک جامع اور مکمل طور پر مربوط سہولیات...
اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنتہ الخوارج ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملک اور وزیر...

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد کی منظوری کا اقدام قابل تحسین ہے ، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)گور نر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد کی منظوری کا اقدام قابل تحسین ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اہم قرارداد کی منظوری پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین بلوچستان اسمبلی کا شکرگزار ہوں ۔(جاری ہے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اراکین بلوچستان اسمبلی کو مبارکباددی اور کہاکہ سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی کی جانب سے متفقہ قرارداد کی منظوری قومی آواز ہے۔انہوںنے کہاکہ 2008 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام بے نظیر...
لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف نے 850 سی سی اور زائد کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ بجٹ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پٹرول اور ڈیزل انجن کی مقامی اور امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا کلہ آیندہ بجٹ میں 850 سی سی اور زائد کی پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کیا جائے اور 850 سی سی کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کیا جائے۔ ذرائع نے کہا کہ آئندہ 5 سال میں 50 فیصد موٹرسائیکل اور رکشے الیکٹرک کی جائیں اور...
—فائل فوٹو آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے اور کابینہ ڈویژن کے لیے 50 ارب 33 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے لیے 2 ارب 78 کروڑ روپے، کامرس ڈویژن کے لیے 40 کروڑ، مواصلات ڈویژن کےلیے 20 کروڑ اور دفاع ڈویژن کےلیے 11 ارب 55 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پرمبنی تجاویز فنانس بل کا حصّہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دستاویز کے...
جکارتہ : انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر چیربون (Cirebon) میں ایک پہاڑی کان میں چٹان گرنے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق، 8 زخمی اور 6 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ یہ حادثہ جمعے کے روز پیش آیا، جب کھلی کان میں اچانک چٹان گر گئی اور مزدور ملبے تلے دب گئے۔ انڈونیشی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی "باسارناس" نے کہا کہ اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جا سکے۔ پولیس نے دو افراد کو حفاظتی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ملزم نامزد کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ تو ورکرز کو حفاظتی سامان فراہم کیا اور نہ ہی کان کی حفاظت کے...
اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکہ اور یورپی کمیشن کے صدور بھی شامل ہیں بھارت جب تک کینیڈا میں مجرمانہ تحقیقات میں تعاون نہ کرے ، مدعو نہ کیا جائے ، سکھ فیڈریشن سکھ تنظیموں نے کینیڈین حکومت سے مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی سکھوں کیخلاف ٹارگٹ کلنگ پرکینیڈین سکھ برادری کا بڑا مطالبہ سامنے آیا ہے ، کینیڈا کی سکھ تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے ۔کینیڈا جی 7 کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے ، اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکہ اور یورپی کمیشن کے صدور شامل ہیں۔ٹورنٹو کی سکھ...
اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی گورنر ہائوس پنجاب میں ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی، سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ کسی کو پاکستان کی...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور افغان ہم منصب امیر متقی نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔ترجمان نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور دوطرفہ تعلقات...
پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جانب سے باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔انہوں نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ آج وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں...