2025-09-23@14:17:39 GMT
تلاش کی گنتی: 2822
«کل صبح»:
(نئی خبر)
اپوزیشن کی ریکوریشن پر کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا جب کہ اپوزیشن نے خود کو نئی آزمائش میں مبتلا کرلیا اور اپوزیشن کی ریکوریشن پر بلائے گئے اجلاس میں کورم پورا کرنا اس کے لیے امتحان بن گیا۔ اپوزیشن کو کورم پورا کرنے کے لئے 93 اراکین درکار ہیں، اپوزیشن کے کل اراکین کی تعداد 102 ہے، اپوزیشن کے اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز کی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد ہے۔ اپوزیشن کا ایک رکن ملک سے باہر ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں اپوزیشن اراکین اپنے حلقوں میں مصروف ہیں۔ اپوزیشن کے کل 99 اراکین میں سے 93 اراکین کی اجلاس میں شرکت اپوزیشن کے لئے چیلنج بن گئی ہے، اپوزیشن کل کے اجلاس کے لئے گومگو کا شکار ہے۔
ایشیا کپ 2025 کے گروپ اے کے میچ میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ابتدائی میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کے خلاف اسپنرز پر انحصار کیا تھا اور یہ حکمت عملی کامیاب رہی۔ کلدیپ یادو، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی پر مشتمل اسپن اٹیک نے حریف ٹیم کو صرف 57 رنز پر ڈھیر کر دیا جبکہ جسپریت بمراہ واحد اسپیشلسٹ فاسٹ بالر کے طور پر شامل تھے۔ بھارت نے ہدف صرف 4.3 اوورز میں حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان انڈیا ایشیا کپ: سب سے سستے ٹکٹوں کی آفر سامنے آگئی پچ کے رویے کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی کی کنڈیشنز ایک بار پھر اسپنرز...
سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق سرکلر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکلر کا مقصد عوامی وسائل کا مؤثر استعمال اور غیر ضروری فورس کی تعیناتی سے بچاؤ ہے۔ ترجمان کے مطابق، چیف جسٹس پاکستان نے خود اپنےپروٹوکول میں سرکاری گاڑیاں 8 سے کم کر کے 2 کر دی ہیں، جبکہ دیگر ججز اور ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی بھی مروجہ قوانین اور پروٹوکولز کے تحت ریگولیٹ کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کوصدارتی حکم کے تحت تاحیات سیکیورٹی حاصل ہے، کیونکہ وہ حساس ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور ان کی سیکیورٹی خدشات مسلسل موجود ہیں۔ سرکلر کا مقصد کسی کو غیر معمولی فائدہ دینا نہیں بلکہ وفاق، عدلیہ اور صوبوں...
ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت،ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق عوامی وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم سے چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو معقول بنایا ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سمیت ججز کی سیکیورٹی کو ریگولیٹ کیا گیا ہے، پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد آٹھ سے کم کر کے دو کر دی ہے دیگر ججوں کے لیے حفاظتی نظام کو بھی مناسب طریقے سے منظم کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججوں کی سکیورٹی کو بھی مروجہ قوانین، سیکیورٹی پروٹوکولز اور استحقاق کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ صدارتی حکم ریٹائرڈ ججوں...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قطر روانہ ہوں گے کل وہ دوحہ قطر میں اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس کل دوحہ میں منعقد ہوگا، اجلاس میں قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، نائب وزیراعظم اپنے خطاب میں قطر کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور حمایت کا اعلان کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی جائے گی، مسلم و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور کریں گے، اجلاس میں غزہ...
بھارت میں مسلسل دوسری بار حکومت بنانے والے مودی اور ان کی متشدد کابینہ کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی۔ فوجی اہلکار بھی بغاوت پر اتر آئے۔ بھارتی ریاست بہار میں کم تنخواہ کے باعث ضروریاتِ زندگی پوری نہ ہونے پر بھارتی فوجی احتجاج کے لیے میدان عمل میں اتر آئے۔ بھارتی پرچم تھامے فوجی اہلکاروں نے ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاجاً مارچ کیا اور مراعات نہ ملنے کا شکوہ کیا۔ احتجاج کرنے والے بھارتی فوجیوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو بہار سے شروع ہونے والا احتجاج پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی یونین دعویٰ کیا کہ ڈائل-112 کو فعال بنانے کے بعد سے اب تک 15 سابق فوجی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوچکے...
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان اپنی شاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ ان کی شادی گلوکار فلک شبیر سے ہوئی اور دونوں کی ایک بیٹی ایلیانا بھی ہے۔ شوبز جوڑی کی محبت کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں جبکہ سارہ خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہمیشہ توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: معروف یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئیں، سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا ڈھیر تاہم حال ہی میں سارہ خان کی ہم شکل ایک بھارتی ماڈل اور انفلوئنسر پریانکا شرما منظرِ عام پر آئی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ پریانکا کی تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین...
بھارتی فوجی اہلکار مراعات نہ ملنے پر مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز مودی سرکار اپنے سپاہیوں کے لیے موذی حکومت بن گئی ہے۔ بھارت کی ریاست بہار میں متعدد فوجی اہلکار بھارتی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔11 سمبر سے شروع ہونے والے احتجاج میں بھارتی آرمی کے اہلکار ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں نکلے ہوئے ہیں۔احتجاج کرنے والوں میں سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکار دونوں شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی کے اہلکاروں نے ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا...
پاکستان شوبز کی اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سارہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے بڑی اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور لوگ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر اور وائرل ویڈیوز کیلئے بھی پسند کرتے ہیں۔ سارہ خان کی شادی گلوکار فلک شبیر سے ہوئی ہے اور اس جوڑے کی ایک بیٹی عالیانہ ہے۔ ان کی محبت کو لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں اور فلک سارہ کو پھول دینے کی ویڈیوز کیلئے بھی مشہور ہیں۔ اب سارہ خان کی ایک ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں...

نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر
نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی 58ویں سالگرہ پر ایسا اعتراف کیا جس نے سب کو حیران کردیا۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ان کے مداحوں کی محبت ہی ان کی اصل طاقت ہے اور وہ اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ سے زیادہ اپنے فینز سے پیار کرتے ہیں۔ ٹوئنکل کھنہ نے مذاقاً پوچھا بھی کہ “تو پھر زیادہ پیار کس سے ہے، مجھ سے یا مداحوں سے؟” جس پر اکشے نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا، “فینز سے۔” مداحوں نے اپنے پسندیدہ ہیرو کے اس candid جواب کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر انہیں ’’فینز کا سپر ہیرو‘‘ قرار دیا۔ Post Views: 6
کئی مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر پاکستان نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی واچ لسٹ سے اپنا نام نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (اے ڈی او پی) کے خلاف تعمیل کا عمل بند کردیا گیا ہے کیونکہ تمام زیر التواء اصلاحی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ واڈا کی جانب سے مزید تصدیق کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان اب کسی اضافی نگرانی کے تحت نہیں رہا، جس سے ممکنہ پابندیوں سے متعلق قیاس آرائیاں بھی ختم ہوگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اے ڈی او پی کے عملے کی انتھک کوششوں اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی...
صدر آصف علی زرداری کل ( 12 ستمبر )سے چین کا دورہ کریں گے، 10 روزہ دورے کے دوران آصف علی زرداری کی چین کی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ صدر زرداری چینگڈو، شنگھائی اور شین جیانگ کا دورہ کریں گے، صدر مملکت اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ آصف علی زرداری کے دورہِ چین کے دوران اقتصادی و تجارتی تعاون، سی پیک اور مستقبل کے منصوبے زیر بحث آئیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف زرداری کی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون اور کثیرالجہتی فورمز میں تعلقات کو تقویت دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی...
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری چین کی حکومت کی دعوت پر کل 10 روزہ( 12 تا 21 ستمبر 2025 ) سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے۔ صدرِ پاکستان اس دوران چینگدو، شنگھائی اور سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کا دورہ کریں گے اور وہاں کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اہم ایجنڈا اس دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی جبکہ اقتصادی و تجارتی تعاون پر بھی خاص توجہ مرکوز رہے گی۔ علاوہ ازیں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور مزید کنیکٹیویٹی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوگا۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان...
پاکستان اور پیراگوے کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کےمقابلے کل سے شروع ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق بھی ایکشن میں ہوں گے۔ اسونسیون کے کلے کورٹ پر پاکستانی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کرکے اپنی تیاریوں کو مکمل کیاہے۔ اس سے پہلے قومی ٹیم نے ایک ہفتےکا ترکی میں بھی کیمپ لگایا تھا۔ دو روزہ مقابلوں میں اعصام الحق اور عقیل خان ڈبلز مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ سنگلز میں مزمل مرتضیٰ، حذیفہ عبدالرحمان اور میکائل علی بیگ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ گروپ ٹو کے اس ٹائی کی فاتح ٹیم گروپ ون میں رسائی حاصل کرے گی۔
بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے اصول ایمان، اتحاد اور قربانی کو اپنا کر ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔ مراد علی شاہ نے اس موقع پر سابق وزرائے اعظم...
بھارتی خاتون کرکٹر جمیما روڈریگز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔ ان کے مطابق وہ اور اس کی ساتھی کھلاڑی سمرتی مندھانا نے ویرات کوہلی سے بیٹنگ کے حوالے سے مشورہ لینے کے لیے ملاقات کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی فٹنس کا خیال کیسے رکھتے ہیں، انوشکا شرما نے راز سے پردہ اٹھا دیا یہ ملاقات نیوزی لینڈ کے ایک کیفے میں ہوئی جہاں انوشکا شرما بھی موجود تھیں۔ ابتدائی آدھے گھنٹے تک بات چیت صرف کرکٹ پر رہی، بعد میں گفتگو زندگی اور دیگر موضوعات پر چل نکلی۔ جمیما کے بقول یہ ملاقات ایسے لگ رہی تھی جیسے پرانے دوست دوبارہ ملے ہوں۔ باتوں کا سلسلہ تقریباً 4...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) 35 لاکھ روپے کے کیلے خریدنے پر مشکل میں آگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش ہائیکورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو 35 لاکھ کے مبینہ فنڈ کے غلط استعمال پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی اے یو کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ غیرمعمولی رقم کھلاڑیوں کو پھل فراہم کرنے میں خرچ ہوئی، جن میں کیلے شامل ہیں۔ جسٹس منوج کمار تیوری اس معاملے کی سماعت کر رہے ہیں۔ درخواست گزار سنجے راوت و دیگر کے کیس پر آئندہ سماعت اگلے جمعہ 19 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ کھانے کے نام پر کروڑوں روپے...
ریاض کرکٹ لیگ (آر سی ایل) کی نمایاں ٹیم ریاض کرسٹل کرکٹ کلب نے اپنی 10 سالہ سالگرہ اور کٹ تقسیم کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب کلب کے اونر محمد عمر خطاب اور سید وقاص طیب کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں ٹیم ممبران کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں کلب کے عہدیداران ٹیم مینجر حمزہ عباس، ڈسپلن انچارج عمران خان اور میڈیا و مارکٹنگ مینجر کامران اشرف بھی موجود تھے۔ خصوصی مہمانوں میں چوہدری ندیم اکرم بگا، عمران اعوان اور حسیب گوندل شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے ریاض میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کا روڈ شو، پاکستانی سفارتخانے میں انعقاد اس موقع پر...

چنیوٹ سے بلین ڈالرز مالیت کا لوہا 2 سے 3 ماہ میں نکلنا شروع ہو جائے گا، صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی
صوبائی وزیر برائے معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ چینوٹ سے دریافت ہونے والے 266 ملین میٹرک ٹن آئرن (لوہا) کی آئندہ 2 سے 3 ماہ میں نیلامی کر دی جائے گی۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں یہ منصوبہ رکا ہوا تھا، تاہم اب اسے مکمل کر لیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں 56 کمپنیوں کے کیس کے دوران ایک جرمن کمپنی یہاں کام کر رہی تھی جس پر کیس بنا دیا گیا تھا۔ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے کمپنی کو 56...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں اور وہاں کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میرا یقین ہے کہ مسلم ممالک غزہ کی مدد ضرور کریں گے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔ عرب ممالک کے پاس تمام ٹیکنالوجی ہے، یہ سائبر ٹیکنالوجی خرید سکتے ہیں، دشمن سامنے آئے تو جذبہ ایمانی ہونا چاہیے اور پاکستان نے یہ ثابت کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا...
شہر قائد کے علاقے لائنزایریا میں دو منزلہ مکان گر گیا تاہم حادثے سے پہلے مکین باہر نکل آئے جس کے باعث نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لائنزایریا میں قصائی چوک کے قریب ٹیئر گارڈر پر بنا 45 گز کا مکان منہدم ہوگیا، مکین خطرے کے پیش نظر پہلے ہی باہر نکل گئے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ واقعے کے وقت گھر میں 6 افراد موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے بتایا کہ انتظامیہ کے اراکین موقع پر موجود ہیں جو مکان گرنے کی وجوہات کا تعین کررہے ہیں۔
لاہور: پاکستان ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگئی جس کے باعث ریلوے کا آپریشن چلانا مشکل ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے، انتہائی خستہ حالی کا شکار ریلوے ٹریک کی رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی، ریلوے انتظامیہ کو لاہور سمیت ملک بھر میں ریلوے آپریشن چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ ایک ٹرین کے مسافروں کو دوسری ٹرین میں ایڈجسٹ کر کے چلایا جا رہا ہے، بوگیوں کی کمی تو تھی ہی جو بوگیاں چل رہی ہیں ان کی بھی دیکھ بھال کے لیے اسپیئر پارٹس تک دستیاب نہیں۔ ریلوے ذرائع کے...

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو یکم ستمبر 2025 سے فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ فیصلے کے تحت کارپوریشن کے 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ مالی پیکج دیا جائے گا۔مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مجموعی طور پر 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پیکج فراہم کیا جائے گا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 سال یا کم سروس پر مستقل ملازمین کو باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی جبکہ...
لاہور: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل رات لاہور پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق دستے کے 25 ارکان کی کل رات لاہور آمد طے ہے جبکہ پانچ ارکان جمعہ کی صبح لاہور پہنچیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کرے گا، میچ دن ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ پہلا ون ڈے میچ 16 ستمبر، دوسرا 19 اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ دیکھنے کی خواہشمند فیملیز کے لیے داخلہ مفت کیے جانے کا امکان ہے۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز مکمل...
غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو حراست میں لیں گے، گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، کراچی پولیس چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے شہریوں کی گاڑیاں بند کر دیں گے، ان کا چالان بھی ہوگا، حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔ بارش اور سیلابی صورت حال کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر کا دورہ کیا اور پولیس کے جوانوں کی جانب سے شہریوں کی مدد کرنے کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارش کے دوران شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے...
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد پر اثرانداز ہونے والا بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے، تاہم اس کے اثرات اب بھی موجود ہیں جس کے باعث فضا میں نمی اور بادلوں کی آمدورفت جاری ہے۔ شہرِ قائد میں حالیہ بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں، معتدل درجہ حرارت اور جزوی بادل شہریوں کے چہروں پر تازگی لے آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ادارے کے مطابق شام تک شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان...
لاہور: جماعت اسلامی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے قطر میں حماس رہنماوں پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم پر اسرائیلی حملہ شرمناک دہشتگردی ہے اور یہ امریکا کے تعاون و حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا، غزہ ، ایران کے بعد قطر میں اسرائیل نے حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے خلاف جماعت اسلامی کل ملک بھر میں احتجاج...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے کیریئر میں انہیں سب سے مشکل بیٹر جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ لگے۔ برٹش پاکستانی یوٹیوبر نبیل مسرت کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ آملہ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے کھیل چکے ہیں، اور انگلینڈ میں کھیلے جانے والے وائٹلٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی ان کے مدِ مقابل آئے۔ ان کے مطابق ہاشم آملہ ایک انتہائی مضبوط حریف تھے جن کے خلاف بولنگ ہمیشہ مشکل رہی۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا آملہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے بھی زیادہ مشکل ہیں، شاہین نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی جگہ ایک بہترین اور...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ پول کرنے کا وقت 9 سے 5 بجے تک بلا تعطل ہو گا، ووٹنگ کا عمل پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہو گا، ن لیگ اور حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے رانا ثناء اللہ امیدوار ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمی اعجاز امیدوار ہیں۔ اِسی طرح جیتنے کے لئے امیدوار کو 180 ووٹ درکار ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں کل اراکین کی موجودہ تعداد 363 ہے جبکہ 8 نشستیں خالی ہیں، چھ اپوزیشن ارکان نااہل قرار پائے تھے جب کہ 1ارکن نے ابھی تک حلف نہیں لیا اور ایک نشست کا معاملہ عدالت...
اڈیالہ جیل کے باہر صحافی طیب بلوچ پر حملے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں علیمہ خان، نعیم حیدر پنجوتھہ اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ صحافی طیب بلوچ کو صرف اور صرف اختلاف رائے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ نا قابل قبول ہے۔ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جب دلیل نہ ہو تو تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ ہے ان کی سوچ جو عدم برداشت پر مبنی ہے۔ ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور اس کیس میں بھی بھرپور… https://t.co/48L5q3B4Sv — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 8, 2025 پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 506، 147، 149، 382...
پی ٹی آئی کاعلیمہ خان سے اظہار یکجہتی کیلئے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل اڈیالہ پہنچنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی تحریک انصاف اور علیمہ خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل اڈیالہ پہنچنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق کل تمام ایم این ایز اڈیالہ جیل پہنچیں گے، ایم این ایز کو کل وقت بتایا جائے گا جس کے مطابق اڈیالہ آئیں گے۔ذرائع کے مطابق چیف وہپ عامر ڈوگر کو تمام ایم این ایز کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، پارٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقوں سے آج رات ہی واپس...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کل شہر میں شدید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق کراچی میں موجود مون سون سسٹم اس وقت ڈیپ ڈپریشن کی شکل میں برقرار ہے، جو سمندری طوفان بننے سے قبل کا مرحلہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بارش کا سسٹم زمین پر موجود ہے اور اس کا مرکز تھرپارکر کے علاقے میں ہے، اس شدت کے دوران ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔ انجم نذیر کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سسٹم شدید موسلا دھار بارش کا سبب بنتا ہے، سہ پہر میں کراچی میں موسلادھار بارش...
اسلام آباد: قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلیو دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مرات نورتلیو کا یہ دورہ نومبرمیں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیرنقل و حمل سمیت 13 رکنی وفد ہوگا، دورے کے موقع پر زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے، انکی صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، ترجمان دفتر خارجہ...
کراچی: مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں آج اور کل موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے سبب اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کا مرکز اس وقت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں موجود ہے اور آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران تھوڑا کمزور ہوکر واپس ڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔ سسٹم کا رخ سندھ کے وسطی علاقوں میں مغرب اور شمال مغرب کی جانب رہے گا۔ ترجمان کے مطابق آج سے 10 ستمبر تک مون سون سون نظام کے تحت کراچی، شہید بے نظیر آباد، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، جامشورو، ٹھٹھہ اور بدین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ فیصل، ڈیفنس، قیوم آباد، کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی سمیت کئی مقامات پر بوندا باندی اور بارانِ رحمت کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد، سجاول،...
اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے مزید چینی منگوانےکے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مزید چینی کی درآمد کے لیےٹینڈرکل کھولے گا۔ ٹی سی پی نے8 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کررکھی ہیں، ٹینڈر کی دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ قبل ازیں ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 21 اگست کو کھولا تھا، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹینڈرکےتحت560 سے لے کر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں، چینی کے ٹیندرکے تحت بیئر سینڈکٹ ایف...
اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی، پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔
اسلام آباد : قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق یہ دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے پاکستان کے متوقع دورے سے پہلے ہو رہا ہے، قازق وزیر خارجہ کے ہمراہ 13 رکنی اعلیٰ سطحی وفد ہوگا،قازق وزیر ٹرانسپورٹ بھی وفد کا حصہ ہوں گے، دورے کے موقع پر زراعت اور آئی ٹی کے مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس ہوں گے۔ قازق وزیر خارجہ مرات نورتلو پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، قازق وزیر خارجہ صدر اور وزیراعظم پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے۔ قازق نائب وزیراعظم کی ملاقاتوں...
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل پیر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔ Post Views: 7
سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز کل سے،صبح جوڈیشل کانفرنس ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کا پیر سے باضابطہ آغاز ہوگا ۔ صبح ساڑھے 9بجے جوڈیشل کانفرنس ہو گی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نوتعمیر شدہ سہولت سینٹر کا افتتاح کریں گے ۔سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستوں پر سماعت ہوگی۔ دن ایک بجے انتظامی امور پر چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوگا۔ جس میں سپریم کورٹ رولز پر بار کی تجاویز کا جائزہ...
قازقستان کے نائب وزیراعظم تیرہ رکنی وفد کے ساتھ کل پاکستان کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلو 8 تا 9 ستمبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق یہ دورہ نومبر میں قازقستان کے صدر کے پاکستان کے متوقع دورے سے پہلے ہو رہا ہے، قازق وزیر خارجہ کے ہمراہ 13 رکنی اعلی سطحی وفد ہوگا۔قازق وزیر ٹرانسپورٹ بھی وفد کا حصہ ہوں گے، دورے کے موقع پر زراعت اور آئی ٹی کے مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس ہوں گے۔ قازق وزیر خارجہ مرات نورتلو پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ون آن ون ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر...
سپریم کورٹ میں سالانہ عدالتی چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد کل سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہو گا۔ 8 ستمبر کو صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 8 درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی اس کے بعد ساڑھے 10 بجے چیف جسٹس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے جبکہ ساڑھے 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک سپر ٹیکس سے متعلق مقدمے کی سماعت ہو گی۔ یہ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ کرے گا۔ آئینی بینچ کے سامنے...
صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا لباس پہننے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی اور پولیس نے خود کو لڑکی ظاہر کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ضلع صوابی کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے خواتین کے روپ میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاکر عبدالمغیز مختلف پوز بنا کر اور لڑکی کے روپ میں نازیبا ویڈیوز تیار کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا، جس کے باعث معاشرے میں شدید رنجش اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی...
ترکی کے وزیرِ قومی دفاعیاشار گیولر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ وہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہیومِ دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات صرف دوستانہ نہیں بلکہ برادرانہ ہیں، ہم دفاعی تعاون، تربیت، اور انسدادِ دہشت گردی جیسے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ دفاعی منصوبوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔پاکستان کے ترکی میں سفیرڈاکٹر یوسف جُنید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے6 ستمبر 1965 کی جنگ کو قومی اتحاد، قربانی اور جرأت...
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شمال مغربی مدھیہ پردیش اورملحقہ مشرقی راجستھان پرموجود ہواکا کم دباؤ اب مزید طاقتور ہوکر سندھ پرموجود ہے جس کے زیر اثر کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ کل شمال مغربی مدھیہ پردیش اورملحقہ مشرقی راجستھان پرموجود تھا جوکہ اب مزید طاقتور ہو کرجنوب مشرقی راجستھان (انڈیا) اور ملحقہ سندھ پرموجود ہے۔ بیان کے مطابق اس سسٹم کی وجہ سے صوبہ سندھ کے مشرقی علاقوں میں طاقتورمون سون ہوائیں اثرانداز ہونے کا امکان ہے، کل شام سے11ستمبرتک کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے کے ساتھ تیزہواوں اورگرج چمکے ساتھ...
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کلر فیسٹیول اور ڈی جے نائٹ کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ ( پیکا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کے تھانے میں درج مقدمے کے متن کے مطابق غیر اخلاقی پروگرام کو چند روز قبل ترتیب دیا گیا، سوشل میڈیا پر تشہیر سے عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ متن کے مطابق ترتیب شدہ شو نوجوان نسل میں عریانی اور غیر اخلاقیت کو فروغ دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر ایونٹ کینسل کردیا گیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے لیے وینیوز کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ہوں گے، جن کا دورہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی ریکی ٹیم بھی پہلے ہی کر چکی ہے۔ فیصل آباد میں وائٹ بال سیریز کے میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ فیصل آباد 2008 کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔ جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ اسکواڈ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا، جہاں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں اداکار فیروز خان کی اداکاری پر کھل کر اظہارِ خیال کیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ فیروز خان کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ اپنے “ہیرو” والے تاثر سے باہر نہیں آ پاتے۔ چاہے ان کا کردار کسی عام شخص کا ہو یا کسی منفی کردار کا، ان کی باڈی لینگویج اور اسکرین پریزنس ہمیشہ ہیرو کے گرد گھومتی ہے۔ اس رویے کی وجہ سے کردار کی اصلیت متاثر ہوتی ہے اور ان کی پرفارمنس مصنوعی محسوس ہونے لگتی ہے۔ ان کے مطابق ایک اچھے اداکار کی پہچان...
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی انٹرنیٹ وائرلیس، تھری جی اور فور جی سروسز بند رہیں گی۔محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک نوٹیفکیشں کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں آج شام چھ بجے سے تھری جی اور فور جی سروسز مکمل طور پربند کردی جائیں گی جو 6 ستمبر کی شب 9 بجے تک معطل رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی انٹرنیٹ وائرلیس سروسز کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں بند رہیں گی۔
پنجاب میں مون سون کا 10 واں اسپیل کل سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے دوران شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ اسپیل 6 ستمبر سے 9 ستمبر تک جاری رہے گا، جس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی خرابی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ بارش سے متاثر ہونے والے ممکنہ علاقے شمالی پنجاب: راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم وسطی پنجاب: لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی...
کئی جنگیں ختم کرائیں مگر یوکرین تنازع سب سے مشکل ہے، صدر ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جنگ بندی کے حوالے سے بات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی ٹیک صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ایک عشائیے کے دوران گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں پیوٹن سے بات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے دوران گفتگو جنگیں رکوانے کی بات دوبارہ دہراتے ہوئے کہا کہ میں نے سات جنگیں رکوائیں اور یہ توقع کی تھی کہ روس-یوکرین تنازعہ کو حل کرنا آسان ہوگا، لیکن یہ معاملہ زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا۔ انہوں نے یورپی رہنماؤں...
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کجّا کلس کے حالیہ بیانات نظریاتی تعصب پر مبنی اور کھلے عام تصادم کو ہوا دینے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:چین کی فوجی پریڈ متاثر کن تھی، صدر شی کی تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا، ٹرمپ کا شکوہ یاد رہے کہ بدھ (3 دسمبر)کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ چین کے شہر تیانجن میں ایک فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ یہ پریڈ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی شکست کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔ When asked to...
اگر کوئی مجھے کہے کہ پاکستانی سیاستدانوں، خاص کر حکمرانوں کو ایک کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا جائے تو وہ کیا ہونی چاہیے؟ کوئی یہ پوچھے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اور من ہی من میں وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے بلاول بھٹو کو صرف ایک کتا ب ریکمنڈ کرنا پڑی تو وہ کون سی ہو؟ اڈیالہ جیل میں اسیر عمران خان کا کوئی خیر خواہ مجھ سے صلاح مانگے کہ خان صاحب آج کل جیل میں کتابیں پڑھ رہے ہیں تو انہیں اپنی طرف سے ایک کتاب بھجوانا چاہتے ہیں، وہ کیا ہو؟ ان تینوں سوالات کا میرے پاس ایک ہی جواب ہے، باب وڈورڈ کی کتاب ’ایجنڈا‘۔ اس کا جواب جاننے کی کوشش کرتے ہیں، مگر پہلی...

بھارت نے بلوچستان میں مداخلت کی اور ٹارگٹ کلنگ مہم چلائی، امریکا کی ترجیح اب پاکستان ہے، عالمی جریدہ
بھارت نے بلوچستان میں مداخلت کی اور ٹارگٹ کلنگ مہم چلائی، امریکا کی ترجیح اب پاکستان ہے، عالمی جریدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور مثر ملٹری ڈپلومیسی عالمی افق پر کامیابیوں کی نوید بن گئی، عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق امریکی ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے اور اس کا جھکا بھارت کی بجائے پاکستان کی جانب واضح ہے، پاکستان امریکا کے لیے جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطی میں اہم کردار کا حامل ہے، حالیہ پاک بھارت تنازع نے بھی امریکا کے اندازے عسکری طاقت کے حوالے سے یکسر...
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سب کے دلوں پر راج کرنے والی ہیروئن کاجول اور ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نہ صرف ایک اداکار جبکہ ایک ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر طرف سے ہی کما رہے ہیں اور تاحال فلموں میں بھی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد کی ملکیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنے مزاحیہ مزاج کیلئے مشہور اداکارہ کاجول کی مجموعی جائیداد کی مالیت 249 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب...
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے تاریخی ہرارے اسپورٹس کلب نے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کے معاملے میں دنیا کے مشہور میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ روز زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جانے والا 289واں انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہرارے نے ایم سی جی (288 میچز) کو پیچھے دھکیل کر دنیا میں سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرنے والے میدانوں کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سرفہرست اسٹیڈیمز کی فہرست شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم (یو اے ای): 309 میچز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا): 293 میچز ہرارے اسپورٹس کلب (زمبابوے): 289 میچز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (آسٹریلیا): 288 میچز شارجہ اس وقت...
زمبابوے کے اسٹیڈیم ہرارے اسپورٹس کلب نے آسٹریلیا کے میلبر کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) سے اہم اعزاز چھین لیا۔ گزشتہ روز زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا 289واں انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس سے قبل ایم سی جی 288 انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر تھا جو اب چوتھے نمبر پر چلا گیا۔ واضح رہے کہ سب سے زیادہ (309) انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کو حاصل ہے۔ آسٹریلیا کا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ 293 میچز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ Harare has now gone past the MCG to become the venue with the...
کراچی: مون سون سسٹم کی کمزور ہوائیں کل سے سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ نئے مون سون سسٹم سے متعلق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کل تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ قمبر شہداد کوٹ اور دادو کے اضلاع میں آج چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں آج اور کل مطلع مرطوب اور زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔ سکھر اور کوٹری بیراج میں...
ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان زرعی اراضی کی خریداری کے معاملے پر مشکل میں پڑ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان نے علی باغ میں واقع ایک زرعی زمین 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی، جو ان کی وراثتی ملکیت تھی۔ رپورٹ کے مطابق خریداری کے وقت جمع کرائی گئی دستاویزات میں سہانا کو مبینہ طور پر کسان ظاہر کیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر اب یہ معاملہ قانونی تحقیقات کی زد میں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سہانا نے 2023 اور 2024 میں مجموعی طور پر 22 کروڑ روپے مالیت کے دو پلاٹ خریدے تھے۔ یہ دونوں...
کراچی: ایس آئی یو پولیس نے جمشید کوارٹر میں کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے جمشید کوارٹر کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز کو اس کے دو کارندوں شہزاد اورہدایت اللہ سمیت گرفتارکرلیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ دکانوں پر بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلا، گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ تین پستول، 7 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل شاہ لطیف...
اسرائیلی حکومت نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ کو غزہ جانے والی کشتیوں کے قافلے میں شامل ہونے پر’دہشتگردی کے الزام‘ میں گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فلسطینیوں کے حق میں بات کرنے پر ایک شخص کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سے مائیک چیھننے کی کوشش اسرائیلی اخبار اسرائیل ہایوم کے مطابق، اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایسی تجویز پیش کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت نہ صرف گریٹا تھنبرگ بلکہ دیگر سرگرم کارکنوں کو بھی حراست میں لے کر خصوصی حراستی مراکز میں رکھا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت ان کارکنوں کی کشتیوں کو ضبط کر...
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں کے قصبے بلسی میں ایک ڈھابے پر کھانے کے دوران سبزی کے سالن میں مردہ چوہا نکل آیا۔ واقعے کی کریہہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس نے صارفین میں شدید غصہ پیدا کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانا کھانے والے شخص نے جیسے ہی چمچ چلایا تو سالن کے نیچے چھپا مردہ چوہا سامنے آگیا۔ یہ منظر دیکھ کر کھانے والے دونوں افراد حیران رہ گئے۔ उत्तर प्रदेश के बदायूं से एक चौंकाने वाली घटना सामने आई है, जहां एक व्यक्ति ढाबे पर खाना खाते समय आधा भोजन कर चुका था, तभी उसे सब्जी में मरा हुआ चूहा नजर आया। इस घटना का...

اپنی ہو یا پرائی مٹی چھوڑنا مشکل: دہائیوں بعد پاکستان بدری پر افغان باشندے روپڑے، میزبان بھی دل گرفتہ
سنہ 1990 کی دہائی میں افغانستان سے جان بچا کر آنے والے سید شاہ نے پاکستان کے شمال میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں سکونت اختیار کی اور پیٹ پالنے کے لیے مقامی بازار کے ایک کونے میں موچی کا کام شروع کیا اور بہت کم وقت میں گاؤں میں احتراماً ’خلفہ‘ کے نام سے مشہور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کے انخلا میں صرف 26 دن باقی، یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈلائن سید شاہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے قصبے بونی میں مقیم تھے اور جلد ہی مقبول ہو گئے۔ تقریباً 35 سال سے زائد عرصہ بونی میں رہنے کے بعد خلفہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیشہ کے لیے پاکستان کو...
لاہور: ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر میں تعلیمی سرگرمیاں کل سے بحال کرنے یا نہ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور بھر کے تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم اسکولز فی الحال بند رہیں گے، والدین اور طلباء اسکولوں کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ تمام اسکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ Tagsپاکستان
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم، جنہیں دنیا بھر میں ‘سلطان آف سوئنگ’ اور بہترین بولر کے طور پر جانا جاتا ہے، حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ شہرت کے پیمانے کس قدر بدل گئے ہیں۔ وسیم اکرم نے شو میں بتایا کہ وہ ایک تقریب کے سلسلے میں شارجہ اسٹیڈیم میں موجود تھے جہاں میزبانی تابش ہاشمی کر رہے تھے۔ تابش نے پہلے وسیم اکرم کو اسٹیج پر بلایا تو حاضرین نے تالیاں بجائیں لیکن وہ جوش و خروش نظر نہ آیا جس کی توقع تھی۔ یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی کیسے وسیم اکرم بن سکتے ہیں؟ سوئنگ کے سلطان نے بتا دیا تاہم...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے فارم میں واپسی کے لیے بابر اعظم کو بڑا مشورہ دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہیں تنقید کو نظر انداز کرکے اپنی کلاس پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ فارم وقتی ہوتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ قائم رہتی ہے، بابر کو پُرسکون رہتے ہوئے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے اور غیر ضروری پریس کانفرنسز سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے پاس میچ ونر کی تمام صلاحیتیں ہیں۔ ان کے ٹیلنٹ اور تسلسل پر کوئی شک...
پاکستان توانائی کے بحران سے نمٹنے اور بڑھتے ہوئے درآمدی بل پر قابو پانے کے لیے اب سمندر کی گہرائیوں میں امکانات تلاش کر رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک کے تحت آف شور (سمندری حدود) میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے — اور اس بار ماہرین کو امید ہے کہ نتائج ملک کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔ گردشی قرضے کا بوجھ اور درآمدی انحصار پاکستان کا توانائی کا شعبہ اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے، جہاں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف معیشت پر بوجھ ہے بلکہ...
واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا۔ دو پیشہ ور کرکٹ کلبوں کے درمیان ایک مشترکہ عالمی منصوبے کی تشکیل کرتے ہوئے طویل المدتی اسٹریٹجک وژن تیار کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جو برطانیہ میں برمنگھم اور واروکشائر جبکہ پاکستان میں لاہور میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ Lahore Qalandars ???? Warwickshire CCC Through our partnerships, we will; Strengthen performance on the field, create pathways to identify and nurture talent and use cricket to uplift communities in Lahore, Warwickshire and Birmingham. Expanding our global reach to unlock new… pic.twitter.com/2R5txjGPZT — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) August 31, 2025 لاہور قلندرز کے مالک...

بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سےتباہی ہوئی، مودی پاکستان دشمنی میں بہت آگےنکل گیا، کھیئل داس کوہستانی
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی بھارت کی آبی جارحیت سے ہوئی، مودی پاکستان اور اسلام دشمنی میں بہت آگے نکل گیا ہے، ہندو سکھ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے فیلڈ مارشل عاصم منیر متحرک ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وزیراعلی پنجاب کے بہترین انتظامات نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ وفاق سندھ میں ممکنہ سیلاب کے حوالے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ملک بھر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جارہے...
پشاور: خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا میچ میں شرکت کے لیے یونس خان، بابراعظم، شعیب اختر، انضمام الحق اور دیگر کھلاڑی پشاور پہنچ گئے۔ وزیراعلی سمیت کابینہ ارکان نے ٹکٹ خرید لیے۔ خیبر پختونخوا اور پشاور زلمی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز کے درمیان کھیلا جائے گا میچ کے لیے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ میچ میں پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جن کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے...
لاہور: دریائے راوی میں پانی کے تیز بہاؤ سے شاہدرہ پل کے قریب سانب بھی نکل آیا۔ لاہور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے سانپ کو ڈنڈوں سے قابو کیا، سانپ پانی میں بہہ کر آیا۔ سانپ ریسکیو کرنے والی بوٹ کے انجن سے نکلا تھا۔ واضح رہے کہ دریائے راوی پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب اطراف کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لیے ریسکیو کی کشتیاں دریاں میں موجود ہیں۔
وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں بڑی مقدار میں لکڑی دریاؤں میں بہہ گئی تھی تاہم محکمہ جنگلات نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کی خاصی مقدار ریکوور کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کے دوران اربوں روپے کی لکڑی دریائے نیلم میں بہہ گئی محکمے کی کوششوں کے باوجود بھاری مقدار میں لکڑی دریائے نیلم کی نذر ہو گئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لکڑی کی ریکووری کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ مزید پڑھیے: وادی نیلم کا ہنر: لکڑی کی تراشی ہوئی مصنوعات جو دنیا بھر میں مقبول ہیں ماہرین کے مطابق لکڑی کے ضائع ہونے سے اربوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔ انتظامیہ نے باقی لکڑی کی تلاش اور بازیانی کے لیے کارروائی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل میترو خان کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مقدمہ نمبر 355/2025 اے ایس آئی تراب شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اشتراکِ جرم اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات دفعہ 302، 34 اور 7 اے ٹی اے شامل کی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 29 اگست سے 2 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 30 اور 31 اگست کو پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر آصف زرداری کا سیلاب متاثرین سے اظہار افسوس، سندھ حکومت کو فوری تیاری کی ہدایت راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 30 اور 31 اگست کو بارش...
ایران میں 56 سالہ کلثوم اکبری نامی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 22 سال کے دوران اپنے 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کیا تاہم وہ خود اس تعداد سے لاعلم نظر آتی ہیں۔ دوران تفتیش انہوں نے حیران کن انداز میں کہا کہ ’جھے یاد نہیں کتنے لوگوں کو مارا، شاید 13 یا 15 ہوں‘۔ یہ بھی پڑھیں: شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی ایرانی میڈیا کے مطابق کلثوم اکبری پر الزام ہے کہ وہ عمر رسیدہ اور تنہا مردوں سے شادی کرتی تھیں اور کچھ ہی عرصے بعد انہیں زہریلی ادویات، نشہ آور گولیاں، ذیابیطس کی دوائیں، صنعتی الکحل کھلا کر یا تکیے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سکیورٹی اور انسانی سمگلنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کو حال ہی میں ملنے والے نشان امتیاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصانات پر بھی بات ہوئی۔ جین میریٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ...
پاکستان کےبغیر ہاکی ایشیا کپ کل سے بھارت کےشہر راج گیر میں شروع ہورہاہے۔ پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شرکت سےانکار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 29 اگست سے سات ستمبر تک شیڈول ایشیا ہاکی کپ ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے۔ اس کی فاتح ٹیم آئندہ سال ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے انکار کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو شامل کیا گیا ہے۔ عمان نے بھی بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر قازقستان کو ایشیاکپ میں کھیلنےکا موقع ملا ہے۔ پاکستان کی عدم شرکت سے ایشیاکپ کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہے اور پاک بھارت میچ نہ ہونے سے منتظمین کو خاصا مالی...
ماسکو: جولائی 2025 میں سعودی عرب اور بھارت روسی فیول آئل (Fuel Oil) اور ویکیوم گیس آئل (VGO) کے سب سے بڑے خریدار بن کر سامنے آئے۔ تجارتی ذرائع اور شپنگ ڈیٹا کے مطابق روس سے براہِ راست سمندری راستے سے سب سے زیادہ ترسیل انہی دونوں ممالک کو کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق جولائی میں روسی بندرگاہوں سے سعودی عرب کو تقریباً 1.1 ملین میٹرک ٹن فیول آئل اور وی جی او برآمد کیا گیا جو جون کے برابر ہی رہا۔ زیادہ تر کارگو پاور پلانٹس کے لیے استعمال ہونا تھا، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں جون سے اگست کے دوران بجلی کی پیداوار کے لیے خام تیل اور ہائی سلفر فیول آئل (HSFO) جلا کر توانائی حاصل کی جاتی...
35 ویں قومی گیمز کے شایان شان انعقاد کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، علی ڈنو گوپانگ سمیت دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گیمز میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سامان، لوگو اور ڈرافٹ کی منظوری دی گئی۔ حتمی منظوری وزیراعلیٰ سندھ سے لی جائے گی۔ وزیر کھیل نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں گیمز کے انعقاد سے قبل ٹارچ ریلی نکالی جائے گی۔ گیمز کا افتتاح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
ای کلینکل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کارڈیک ڈیوائسز کے کلینکل ٹرائلز میں زیادہ خواتین کی شمولیت سے نتائج مزید درست اور واضح ملتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق نان اسکیمک کارڈیو مایوپیتھی کے مریضوں میں، جو کہ دل کے پٹھوں کی کمزوری ہے اور خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے، امپلانٹیبل کارڈیک ڈیفبریلیٹرز (ICDs) کے استعمال پر مردوں اور خواتین میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن اس مطالعے میں تقریباً نصف شرکا خواتین تھیں، جس کے بعد نتائج سامنے آئے کہ مردوں میں موت یا جان لیوا بے ترتیبی دھڑکن (جیسے وینٹریکولر ٹیکی کارڈیا اور...
پشاور: خیبرپختونخوا میں 28 اگست تا 2 ستمبر مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس پر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس دوران تیز بارشوں کے باعث بالائی اور وسطی اضلاع گلیات، مانسہرہ، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، بٹگرام، ہنگو، تورغر، ہری پور، کرک، چترال (بالائی و زیریں)،...
برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی بہو اور شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی نیٹ فلکس سیریز ’ود لو، میگھن‘ کے دوسرے سیزن پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جسے عام لوگوں کی مشکلات سے بے خبر اور ’بے حس‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا شو بز صحافی سارہ لوئس رابرٹسن نے جی بی نیوز پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں میگھن مارکل کی پیشہ ورانہ مظلومیت کتنی برداشت کر سکتی ہوں کیونکہ یہی وہ چیز ہے کہ وہ مکمل طور پر حقیقت سے بے خبر ہیں اور یہی چیز اس سیریز میں نمایاں...
پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین کا یورپ کے مشہور فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صدام حسین کا فن لینڈ کے کجانی ہاکا فٹبال کلب سے دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے صدام حسین 25 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سابق کپتان نے انڈر 23 کی سطح پر بھی 18 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ عمان کے کلب صلالہ سے وابستہ صدام حسین کا کہنا ہے کہ سخت محنت کے بعد نئی ٹیم، نیا معاہدہ اور نیا خاندان مل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایک چھوٹے سے کلب سے یورپی کلب تک کا حیرت انگیز سفر شروع ہوگا، اپنے...
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور ڈیپیکا پڈوکون ایک قانونی معاملے میں پھنس گئے ہیں۔ بھارت پور کے وکیل کی شکایت پر دونوں اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں 2022 میں خریدی گئی ایک ہنڈائی الکازار گاڑی میں نقصانات کی شکایت کی گئی ہے۔ شکایت کنندہ وکیل کرتی سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مالوا آٹو سیلز پر گاڑی خریدی اور کمپنی نے مکمل طور پر مسئلہ فری گاڑی دینے کا وعدہ کیا تھا، مگر خریداری کے بعد گاڑی میں ایکسیلیریٹر اور انجن مینجمنٹ سسٹم سمیت کئی تکنیکی مسائل سامنے آئے جو ان کے خاندان کی حفاظت کے لیے خطرہ بن گئے۔ مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کے پاکستانی بھانجے...
بیجنگ: چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے خدمات میں چین کی تجارت کی ترقی اور چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کی تیاریوں کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس 10 سے 14 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔اس سال 70 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی ادارے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں شرکت کریں گے اور آسٹریلیا پہلی بار میزبان ملک ہوگا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فی الحال ، تقریباً 2،000 کاروباری ادارے آف لائن نمائش میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس میں تقریباً 500 فارچیون 500 اور صنعت کے معروف کاروباری ادارے شامل ہیں ،...
امریکی سماجی کارکن اور فری لانس صحافی کلئیرا اسٹیفن سال 2023 کے وسط میں بطور سیاح چترال آئیں، لیکن مختصر قیام کے دوران ہی انہیں یہاں زندگی کا ایک نیا مقصد مل گیا، جس کے بعد وہ واپس آکر پاکستان میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہو گئیں۔ کلئیرا اسٹیفن سماجی خدمات سے وابستہ ہیں اور خاص طور پر تعلیم کے میدان میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اپر چترال میں قیام کے دوران ان کی ملاقات مقامی پولو کھلاڑی اور سماجی کارکن انور خان سے ہوئی، جس سے ان کی دوستی ہوئی اور یہ رشتہ آگے بڑھ کر زندگی کے نئے سفر میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صحافی نے پاکستان آکر چترالی نوجوان سے شادی رچا لی اس کے بعد...