2025-06-01@21:37:36 GMT
تلاش کی گنتی: 40462

«کے ذمے 1»:

(نئی خبر)
    قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:دھاندلی تحقیقات: عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا یہ ریفرنس سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز کی جانب سے جمع کرایا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمر ایوب نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر ایوب نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری ویزے اور اس سے حاصل ہونے والے منافع یا نقصان کو اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ مزید یہ کہ انہوں نے ایک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر تقریباً 44 ہزار افغان شہریوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے ایک ماہ بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبارمیں شائع خبر کے مطابق یہ فیصلہ ہفتے کو وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت انسدادِ دہشت گردی کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ اگر ممکنہ میزبان ممالک نے ان افغان پناہ گزینوں کو 30 اپریل تک منتقل نہ کیا تو انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔  کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں کے کرائے آج یکم جون سے بڑھا دئیے گئے ہیں ، اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔  سی ڈی اے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  چند روز قبل بھی اسلام آباد میٹرو بس کرایوں میں اضافے کی خبریں آئی تھیں تاہم بعد میں اس کی تردید جاری کر دی گئی تھی ، کرایوں میں اضافے سے روزانہ تقریباً...
    لاہور(نیوز ڈیسک)کرکٹ کے میدان میں جہاں ہر طرف شور و ہنگامہ ہوتا ہے، وہیں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ایک بیان سے مداحوں کو چونکا دیا، جب انہوں نے قومی کرکٹر اعظم خان سے اپنے انوکھے رشتے کا انکشاف کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسیٰ کو ساتھ لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے نہ صرف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کیا بلکہ کرکٹر اعظم خان سے اپنی گہری قربت کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔ مریم نے خوش...
     (وقاص عظیم)معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پراپرٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کر دیں۔  تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ  کے مطابق پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کا بوجھ 11 فیصد تک پہنچ چکا ہے، بجٹ میں ٹرانزیکشن ٹیکسز کا بوجھ 2 سے 2.5 فیصد کرنے اورجائیداد کی فروخت پر ٹیکسز 1.5 سے 2 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔  معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کاکہناہے کہ جائیداد کی فروخت پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے ،جائیداد کی خریداری پر ٹیکسز ختم کرنے کی تجویزدی گئی ہے،جائیداد کی خریداری پر اس وقت ٹیکسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہے،اس کے علاوہ کنسٹرکشن سیکٹر پر ایڈوانس...
    دلشاد راؤ: مسلم لیگ ن کے سربراہ  و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔نوازشریف جاتی امرا سےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےاولڈٹرمینل کیلئے روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف اولڈٹرمینل سےخصوصی طیارے کےذریعےلاہورسےلندن کیلئےروانہ ہوئے، نواز شریف کا لندن میں قیام تقریباً2ہفتےتک طویل ہوگا۔نواز شریف لندن میں معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔نواز شریف عید الاضحٰی بھی لندن میں ہی منائیں گے۔نوازشریف کاطبی معائنہ شیڈولڈتھا،پاک، بھارت کشیدگی کےباعث وطن واپس پہنچے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
    مودی حکومت کی جانب سے ایک اور متنازع قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی فوج کی مسلمان خاتون آفیسر کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو زبردستی وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ’’مقامی کلیکٹر آفس سے فون کر کے اہلِ خانہ کو باضابطہ بلایا گیا اور انہیں پھول برسانے پر مجبور کیا گیا۔‘‘ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب مودی سرکار پہلے ہی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف مذہبی تعصب کی بنیاد پر الزامات لگانے کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔ یاد رہے کہ بی جے پی کی جانب سے اس سے قبل...
    اسلام آباد: پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبا کیساتھ نشستوں کا انعقاد کیا۔  اساتذہ اور طلبا کیساتھ نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔ کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو  ملک میں  امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی۔ کور کمانڈر ز نے کہا کہ طلبا پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، طلبا و طالبات جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ کور کمانڈرز نے طلبا پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح  پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور سوشل میڈیا...
    مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف لندن جانے کے لیے جاتی عمرہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں چند روز قیام کریں گے اور اس دوران اپنا مکمل چیک اپ بھی کروائیں گے۔ Post Views: 4
    مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ 5 سے 16 سال کی عمر کے کروڑوں بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا ہو گا۔ جی ڈی پی کا 5 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جائے۔ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب دیکھنا خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ایجوکیشن بجٹ سیمینار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور منعقد ہوا۔ سیمینار میں مقررین نے تعلیم کے شعبے میں بجٹ کی کمی، موجودہ چیلنجز اور اصلاحات کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو کی۔ ماہرین تعلیم، ماہرین معاشیات، سول سوسائٹی کے اراکین، اساتذہ اور طلبہ رہنمائوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں کے کرائے آج یکم جون سے بڑھا دئیے گئے ہیں، اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد میٹرو بس کرایوں میں اضافے کی خبریں آئی تھیں تاہم بعد میں اس کی تردید جاری کر دی گئی تھی ، کرایوں میں اضافے سے روزانہ تقریباً 90 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔ سابق...
    اسلام ٹائمز: یاد رہے کہ آئی اے ای اے کی یہ تازہ ترین اور متنازعہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب تہران اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ آئی اے ای اے کی یہ رپورٹ ادارے کی ساکھ کے لئے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں، کیونکہ اس سے جوہری توانائی کے اس عالمی ادارے سے دنیا کا اعتماد اٹھ جائیگا اور دنیا پر ثابت ہو جائیگا کہ اس ادارے پر بعض ممالک کے مذموم عزائم کی گہری چھاپ ہے۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی ایک ایسے وقت جب ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور یورینیم کی افزودگی کا موضوع سب سے اہم حیثیت اختیار کرچکا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جون 2025ء) کورین ڈرامے پاکستانی نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ ان ڈراموں میں پیش کی جانے والی ثقافت کی جانب نوجوانوں کا رجحان چند سال قبل عالمی وبا کے دوران ایک وقتی تفریح یا فرار کے طور پر شروع ہوا تھا، جو اب ایک گہرے جذباتی اور ثقافتی تعلق میں بدل چکا ہے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اے لیول کی طالبہ ایمان ابرار نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ جنوبی کوریا کے ڈراموں اور فلموں میں خاندان کی اہمیت، طبقاتی تفریق، زندگی کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی طاقت اور نرم و ملائم رومانوی کہانیوں جیسے موضوعات کو جس انداز میں پیش کیا جاتا ہے، وہ پاکستانی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) بھارتی سیاسی نظریہ اورحکمت عملی میں جہاں قدیم سیاسی مصلحتوں کارنگ غالب نظرآتاہے وہاں چانکیہ کے اصولوں کی جھلک نمایاں ہے،جہاں طاقتورکی فوری تعظیم اوراس کوفوراً خدامان کرسجدہ کیاجاتاہے اورکمزورکی بےدریغ تنقیدشامل ہے،اوراس کو بلاتوقف توڑاجاتاہے۔اس اصول پرچلتے ہوئے بھارت اپنے خدائوں کی تعدادمیں بےشمار دیوتا رکھتا ہے ، جن میں چوہے اورسانپ بھی شامل ہیں،مگرجب یہ دیوتا کمزورپڑتے ہیں توان کے پجاری انہیں بےدردی سے توڑپھوڑنے میں دیرنہیں کرتے۔یہی وجہ ہے کہ بھارت کامذہبی و سیاسی منظرنامہ بظاہرمتضاداورالجھاہواہےجہاں خداؤں کی تعدادکروڑوں میں ہے، مگر ہر وقت اپنے ہی دیوتاؤں کے پجاری ان کے خلاف بھی نکلنے کوتیاررہتے ہیں۔ مودی کی طرف سے رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود ان کے دفاع میں مذہبی رسومات اورپوجا کاسہارالینااس...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سن انیس سو سینتالیس میں تقسیم کے وقت سے ہی تنازعات کھینچا تانی اور جنگ جاری ہیں۔ تاہم ہر گزرتے سال کے ساتھ ان تنازعات میں شدت پیدا ہوتی رہی ہے اور سیاسی معاملات روزانہ کی بنیاد پر نیا موڑ لیے نظر آرہے ہوتے ہے۔ بالخصوص سن دو ہزار پچیس کے پاک بھارت تنازعہ نے جو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک اور سنگین بحران کا سبب بنا ہے، اس نے دونوں ممالک کے سیاسی منظر نامہ کو بے حد متاثر کرکے رکھ دیا ہے۔ پاکستان میں یہ صورت حال محض سیاسی نہیں بلکہ معاشی، سماجی اور حتیٰ کہ ثقافتی سطح پر بھی اثرات مرتب...
    ہتھیار محبت کے سوا، سب توڑ دو اور دل کے در کھول دو۔ ذرا توقف کرواور اس خاموش آوازکو سنو جو ہر طرف گونج رہی ہے۔ جنگ کے میدانوں سے، اسکرینوں کے پیچھے سے، ویران دلوں سے،اور خالی آنکھوں سے یہ وہ زمانہ ہے جہاں محبت کمزوری بن چکی ہے، الفاظ کھوکھلے اور تعلقات دکھاوے بن چکے ہیں اور انسان اپنی ہی ایجادات کا قیدی بن چکا ہے ۔ ایسے میں ایک ندا عرش سے اترتی ہے کہ آئو تلواریں رکھ دو، توپیں توڑ دو،اور صرف ایک ہتھیار باقی رکھو: محبت یہ کوئی خواب نہیں یہ سچائی کا وہ چراغ ہے جو ہر بیدار دل میں جلتا ہے،ہر زخمی روح کی آخری دعا ہے،ہر سچے انسان کی پہلی امید...
    ---فائل فوٹو خیرپور ٹنڈو مستی میں سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں قتل اور پولیس مقابلے سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمیپولیس کے مطابق فائرنگ سے اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے 20 سے زائد مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے۔سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر 2 روز قبل ٹنڈو مستی میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی...
    —فائل فوٹو ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب مویشیوں کے بیوپاری کو لوٹ لیا گیا۔بیوپاری نے پولیس کو بتایا ہے کہ 3 مسلح افراد پولیس کی وردی میں آئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک اور وارداتکراچی شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک... پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانگی کے لیے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا رائیونڈ سے ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوں گے،  نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ خاندانی ذرائع  کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، نواز شریف عید الاضحٰی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے، اس سے قبل نواز شریف گذشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے۔ نواز شریف تقریبا 7 ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے...
    نیویارک : امریکا کی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ وسیع تجارتی محصولات کو بحال کر دیا ہے، جس کے بعد وال اسٹریٹ اور دیگر عالمی مارکیٹس میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایک روز بعد سامنے آیا جب وفاقی تجارتی عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے زیادہ تر ٹیکسز کو غیر قانونی قرار دے کر معطل کر دیا تھا۔ عدالت کے تازہ فیصلے نے سرمایہ کاروں کو الجھن میں ڈال دیا ہے، کیونکہ بدھ کے روز جب محصولات معطل کیے گئے تو مارکیٹس کو وقتی ریلیف ملا تھا، لیکن اب صورتحال پھر سے غیر مستحکم ہو گئی ہے۔ تازہ عدالتی فیصلے سے پہلے، ایس اینڈ پی 500 میں...
    تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اوپل سچاتا چوآنگسری نے مس ورلڈ 2025 کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ مقابلۂ حسن کی یہ رنگا رنگ تقریب بھارت کے شہر حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 108 حسیناؤں نے شرکت کی۔ ایتھوپیا کی حسیت دیرجے اڈماسو پہلی رنر اپ قرار پائیں، جبکہ چوآنگسری کو گزشتہ برس کی فاتح کرسٹینا پسکووا نے تاج پہنایا۔ واضح رہے کہ یہ 72 واں عالمی مقابلۂ حسن تھا، جس کی میزبانی مس ورلڈ 2016 کی فاتح اسٹیفنی ڈیل ویلے اور بھارتی میزبان سچن کمبھار نے کی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت نے مسلسل دوسرے سال اس عالمی مقابلے کی میزبانی کی ہے۔ میزبان ملک کی نمائندگی نندنی گپتا نے کی، جو فائنل...
    اپنے ایک انٹرویو میں شام پر قابض ٹولے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خطے میں شام اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ہم خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج شام پر قابض ٹولے کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے کہا کہ دمشق اور تل ابیب کے درمیان گولہ باری کا دور ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں شام اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ہم خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ابو محمد الجولانی نے ان خیالات کا اظہار ایک یہودی رسالے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر انہوں نے 1974ء میں اختلافات کو ختم کرنے کے معاہدے کی جانب واپس لوٹنے کا...
    پاسپورٹ ذرائع کے مطابق بلاک ہونیوالے پاسپورٹ میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اس وقت نجی اور سرکاری اداروں میں دوران ڈیوٹی تھے اور ان کے کسی بھی طریقے سے سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ جیو فینسگ میں ان کا موبائل یا لینڈ لائن نمبر آیا، اس بنا پر ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ جن افراد نے اپنے بے گناہ ہونے کے شواہد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دیئے، ان کے نام بھی ابھی تک شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ 9 مئی 2023 کے مختلف کیسوں میں ملوث ہزاروں افراد...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے کسی ڈیل کا قائل نہیں ہوں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قصور میں عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اقدامات سیاسی نہیں بلکہ جرائم تھے، 9 مئی جرم تھا، کرپشن جرم ہے، حدود اللہ توڑنا جرم ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کئے، سائفر والی سازش بھی جرم ہے، عمران خان کے یہ جرائم سیاسی مصلحتوں کی نذر ہو رہے ہیں، یہ میں بھی دیکھ رہا ہوں۔  طیارے گرنے کے اعتراف کے بعد بھارتی صحافی مودی...
    طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: طلبا اور پیشہ ور افراد کو جدید ترین کیریئر سپورٹ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں AimNexus.ai نامی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم محمد اسماعیل نے تیار کیا ہے، جو AimNovo کے بانی اور سی ای او ہیں اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ الیکٹرانکس کے سابق طالب علم ہیں۔ تقریب کے دوران محمد اسماعیل نے ویب ایپلی کیشن متعارف کروائی اور اس کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج پر صحافیوں نے بھی تنقید شروع کردی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معروف صحافی پنکج پَچوری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈھیر سارے نیوز چینلز، ان پر گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز اور اخباروں میں چھپنے والی خبریں، بھارتی میڈیا کہیں بھی جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔متعدد کتابوں کی مصنف اور راجیہ سبھا کی...
    دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائيں اور نعرے بھی لگائے۔بھارتی شہریوں نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کو دیکھ کر سیٹیاں بجائيں اور انہیں دیکھ کر اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فاصلے کم کرنے اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے دوران کہی، جہاں صدر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ President of Pakistan Asif Ali Zardari, hosted a reception in honour of the Pakistan and Bangladesh cricket teams, along with match officials, at the Governor's House in Lahore. pic.twitter.com/k7FI8tIYy1 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2025 صدر زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان ہونے والی حالیہ کرکٹ سیریز میں پاکستان ٹیم...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، 5 دہائیوں سے پیپلزپارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم کسی آسرے یا سہارے سے واپس نہیں آنا چاہتے۔ Post Views: 2
    فائل فوٹو الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے ویڈیو پیغام کے ذریعے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو حقائق دریافت کر کے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیے۔ سیالکوٹ: پی پی 52 میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاریصوبائی اسمبلی کی نشست پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے الزامات سے متعلق کوئی شواہد بھی پیش نہیں کیے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق امیدوار کی جانب سے...
    نجی ٹی وی کے ڈراما سیریل ’من مست ملنگ‘ میں دانش تیمور اور سحر ہاشمی کے رومانوی مناظر پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کئی افراد نے ڈرامے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ڈرامے کی اقساط کو یوٹیوب پر اب تک 5 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ ’من مست ملنگ‘ کو ’تیرے بن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی مصنفہ نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر علی فیضان نے کی ہے۔ ڈرامے کی کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے...
    سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو حقائق معلوم کرنے کے بعد رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی، پیپلزپارٹی کے امیدوار نے الزامات سے متعلق کوئی شواہد بھی پیش نہیں کیے، بظاہر امیدوار کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے...
    اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔  ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور رواں ماہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاسوں کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
    کولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع بھارتی  سفارتی وفد کے سربراہ کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی وفد عالمی سطح پر مزاق بن گیا۔ بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے عہدیدار کی بات کا غلط مطلب نکال لیا، کولمبیا نے بھارتی حملے کے دوران معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ بھارتی سیاستدان اور مصنف ششی تھرور نے کولمبیا کی ایک اعلیٰ عہدیدار کی گفتگو کو غلط طور پر سمجھا، کولمبیا کی عہدیدار نے اپنی گفتگو میں ہسپانوی زبان استعمال کی تھی۔ بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے صحیح طور پر نہ سمجھتے ہوئے اس کا مطلب کچھ اور نکالا۔ اس واقعے نے...
    بنوں(نیوز ڈیسک)‌خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے ریسکیو1122 کے زیر تعمیر بلڈنگ میں بارودی مواد نصب کیا تھا، نیکم ککی میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے دفتر میں دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بارودی مواد پھٹنے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو آگ لگ گئی
    ویب ڈیسک:  پاک فوج کے اعلیٰ عسکری حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبا کے ساتھ نشستوں کا انعقاد کیا۔  اساتذہ اور طلبا کی نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔  کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی اور طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیں۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  کور کمانڈرز نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا مثبت...
    لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر آصف زرداری  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔کھیل باہمی رابطو ں کا اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا،،حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم  بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا،،،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا،،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کررہی ہے،ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں...
    تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ اوپل سچاتا چوانگسری نے 72ویں مس ورلڈ 2025ء کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بین الاقوامی مقابلۂ حسن کا انعقاد بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ہوا۔جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا۔اوپل چوانگسری کو گزشتہ سال کی مس ورلڈ، چیک ریپبلک کی کرسٹینا پشکوا نے تاج پہنایا۔اوپل  سیاسیات کی طالبہ اور  Opal for Her نامی سماجی مہم کی بانی ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لمحہ صرف میری ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہر اُس لڑکی کا خواب ہے جو دنیا میں آواز بلند کرنا چاہتی ہے اور تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مس ورلڈ کے عالمی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے...
    نومنتخب اراکین مرکزی نظارت میں حسن زیدی، آفتاب میرانی(سندھ)، محمد مشتاق (گلگت)، روزی علی(بلتستان)، ڈاکٹر سید اصغر(خیبر پختونخوا) اور علامہ محمد امین شہیدی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مرکزی کونسل، آئی ایس او کا اعلیٰ اختیارتی ادارہ ہے، جو تنظیم کے اہم فیصلے اور پالیسیاں مرتب کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کونسل کا تین روزہ اجلاس کردلہ سیداں مظفر آباد آزاد کشمیر میں منعقد ہوا۔ سال آمادگی ظہور و ارتقائے تنظیم کا دوسرا اجلاس تھا۔ اجلاس میں مرکزی نظارت اور ملک بھر سے مرکزی کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ مرکزی کونسل نے اتفاقِ رائے سے 6 نئے اراکین کو مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان میں شامل کر لیا۔ نومنتخب اراکین مرکزی نظارت میں...
    حکومت پنجاب کا عوامی تحفظ کیلئے اہم فیصلہ, محکمہ داخلہ نے عید الاضحی کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی۔ یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مستقل نصب میکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے ضروری معیارات پر پورا اترتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے نے عید...
    جدید رائفلوں سے لیس اور آر ایس ایس سے متاثر خصوصی پولیس افسران کی قیادت میں وی ڈی جیز کو آزادی پسند آبادی کو ختم کر کے بھارتی فوج کے لئے راستہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں مسلم آبادی کا قتل عام کرنے کے لئے بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں خطے میں نجی مسلح گروہ ”ولیج ڈیفنس گارڈز” (VDGs) کو جسے مقامی طور پر کرائے کا گینگ کہا جاتا ہے، متحرک کر دیا ہے اور اس کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نام نہاد دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے...
    قومی ٹیم کے رکن بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے متنازع تبصرے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی’۔اعظم صدیقی نے اپنے کیپشن میں...
    پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں شکست خوردہ بھارتی میڈیا نے دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مدعو کرنے پر واویلا مچادیا۔ بھارت کیخلاف جنگ میں ریلی کی قیادت کرنیوالے شاہد آفریدی کو دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھ کر بھارتی میڈیا حواس باختہ ہوگیا اور اپنے ہی لوگوں پر تنقید کی شروع کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 25 مئی کو کوچین یونیورسٹی بی ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن (کیوبا) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شاہد آفریدی کی آمد پر “بوم بوم” کے نعرے لگائے جارہے ہیں اور انکا استقبال ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کے...
    کئی برس پہلے جسٹن بیبر کے مقبول گانے “Baby” کو اپنی آواز میں گا کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکار بہنیں، ثانیہ اور مقدس، آج بھی انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنے پر دل گرفتہ ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز اور فنی سفر کے کئی اَن سنے پہلوؤں پر گفتگو کی۔ جسٹن بے بیز نے بتایا کہ اگرچہ وہ آج میوزک کی دنیا میں ایک پہچان رکھتی ہیں، لیکن انہیں اب بھی لوگوں کی طرف سے خاندانی پس منظر کا طعنہ سننا پڑتا ہے۔ مقدس نے شکوہ کیا کہ ان کی کامیابی کے باوجود معاشرہ انہیں ان کے...
    پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی—فائل فوٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں۔ سیالکوٹ: پی پی 52 میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاریصوبائی اسمبلی کی نشست پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، 5 دہائیوں سے پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پیپلز پارٹی...
    انکم ٹربیونل نے معروف رئیل اسٹیٹ ٹائکون ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض ملک اور بحریہ ٹاؤن سے منسلک دیگر اہم شخصیات کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ کراچی کے ضلع ملیر میں ایم-9 موٹروے کے ساتھ واقع سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ملک ریاض کیخلاف نیب کی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کی رہائشی و تجارتی جائیدادیں سر بمہر، اکاؤنٹس اور گاڑیاں منجمد عدالت نے ملزمان بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پر وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ ملزمان میں ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض ملک، خاندان کے رکن اور ایگزیکٹو زین ملک، بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو شاہد محمود قریشی،...
    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے انکشافات نے مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا تھا کہ ہم نے کارروائی میں غلطی کو درست کیا، دو دن بعد دوبارہ طیارے اڑائے اور نشانے لگائے۔ دوسری جانب کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کے لئیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے۔ لکارجن کھڑگے نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جا سکے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہےکہ مودی حکومت نے جنگی صورتحال میں...
    سابق امریکی صدر جو بائیڈن طبی حالت کے باعث اکثر خبروں میں رہا کرتے تھے، حال ہی میں ان میں پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اب ان کے بارے میں ایک اور حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے جسے جان کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر جوش ہاؤلی نے سابق صدر جو بائیڈن کے حوالے سے ایک سنسنی خیز اور حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ ایک نامعلوم سیکرٹ سروس ایجنٹ نے انہیں بتایا کہ بائیڈن اپنی صدارت کے دوران بعض اوقات وائٹ ہاؤس میں صبح کے وقت اپنی ہی الماری میں گم ہو جایا کرتے تھے۔...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج پر صحافیوں نے بھی تنقید شروع کردی۔ معروف صحافی پنکج پَچوری نے طنز کرتے ہوئے کہا سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھیر سارے نیوز چینلز، ان پر گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز اور اخباروں میں چھپنے والی خبریں، بھارتی میڈیا کہیں بھی جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔ متعدد کتابوں کی مصنف اور راجیہ سبھا کی رکن ساگاریکا گھوش نے سوال کیا کہ بھارتی چیف آف...
    عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اتنی سطح تک یورینیئم افزودہ کرلیا ہے جو کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے قریب ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب 2015 کے ایٹمی معاہدے میں طے شدہ مقدار سے 45 گنا زیادہ افزودہ یورینیئم موجود ہے۔ IAEA کا کہنا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو غیرایٹمی ریاست ہونے کے باوجود ایسی افزودگی کر رہا ہے۔ اسرائیل نے فوری طور پر اس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ: "یہ واضح ثبوت ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن نہیں، بلکہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کے ارادے رکھتا ہے۔ عالمی برادری کو فوری قدم اٹھانا چاہیے۔"...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نئی دہلی کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد بھارت کی جانب سے دریاؤں کے پانی کے بہاؤ میں چھیڑ چھاڑ اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کو پہلے 29 مئی کو صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 110000 کیوسک پانی کا ریلا موصول ہوا اور پھر 30 مئی کو رات 1 بجے یہ بہاؤ اچانک گھٹ کر 4800 کیوسک رہ گیا یعنی 105200 کیوسک کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کمیشن برائے سندھ طاس حسب معمول الرٹ ہے اور دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال سے متعلق ریئل ٹائم ڈیٹا کی نگرانی...
    بنوں کے علاقے نیکم ککی میں ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے ریسکیو کی زیرِ تعمیر عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 جون 2025ء) غزہ شہر کے الجندی المجہول چوک میں قائم بہت بڑے پناہ گزین کیمپ کے باسی 19 ماہ سے بموں کے ہولناک دھماکے سنتے آئے ہیں لیکن اب انہیں اپنی خیمہ بستی میں بانسری کے سر بھی سنائی دینے لگے ہیں جو موت، تباہی اور مایوسی کا سامنا کرتے ان لوگوں کو زندگی، تعمیر اور امید کا پیغام دیتے ہیں۔اس چوک میں کبھی زندگی کی چہل پہل ہوتی تھی لیکن حالیہ جنگ نے اسے کھنڈر بنا دیا ہے جہاں چار سو بے گھر لوگوں کے خیمے نظر آتے ہیں۔ انہی میں سے ایک خیمے میں احمد ابو امشا بچوں کو موسیقی کی تربیت دیتے ہیں۔وہ خود بھی اپنے خاندان کے ساتھ...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے بلوغت کے شرعی پہلوؤں کو نظر انداز کرنے کے قانون پر صدر کے دستخط غیر آئینی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس قانون سازی کو مسترد کر چکی ہے۔  انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے اپنے ہی طیارے گرنے کا اعتراف مودی کے زوال کا آغاز ہے۔ بی جے پی نے خود مودی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں بچی کھچی جمہوریت اب مودی کے جھوٹ کو زیادہ دیر تک چھپا نہیں سکتی تھی۔ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر...
    مظفر آباد(نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) حکومت ایک ڈونر فنڈڈ پروگرام کے تحت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک تاریخی مقام پر رہائش پذیر افراد کی منتقلی پر غور کر رہی ہے تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور اس تاریخی عمارت کی بحالی سیاحت کے مقاصد کے لیے ممکن ہو سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات میرپور کے ڈویژنل کمشنر چوہدری مختار حسین نے ضلع بھمبر کی وادی سماہنی میں ایل او سی سے صرف 5 کلومیٹر دور واقع ’سرائے سعادت آباد‘ کے دورے کے بعد بتائی، یہ دورہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر...
    اسلام آباد: بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کے خلاف یک زبان ہوگئے۔  مودی کا "آپریشن سندور" ایک سیاسی ڈرامہ ہے جسے عوام پہچان چکے ہیں، مودی نے غم کو ووٹ کی سیاست میں بدل دیا جبکہ گودی میڈیا نے سچ کو چھپایا۔ ہر الیکشن میں ہندو مسلم کارڈ کھیلنے کے باعث بھارتی عوام اب مودی سرکار کی نفرت کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔ بھارتی عوام مودی کے جھوٹ اور آپریشن سندور" کے نام پر جذبات کا استحصال کرنے جیسے ڈراموں سے تنگ آ کر اب جواب مانگ رہے ہیں۔ بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو مارنے کے دعوؤں کے ثبوت کہاں ہیں؟، ہندو مسلم فسادات میں مودی کا فائدہ ہے جس کا اس...
    جنگ کے امکانات بڑھ گئے، جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز سنگاپور (آئی پی ایس) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جنگ کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ گئے۔ جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ کہ جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں کشمیر حل طلب تنازع ہے، نظریاتی یا علاقائی اختلافات کو دبانے سے انہیں حل نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل...
     ویب ڈیسک:پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم، بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔  ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک، بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔  پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔  وفد مختلف...
    سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔ ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر...
    حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے کسی تیسرے ملک منتقلی کے منتظر تقریباً 44 ہزار افغان شہریوں کی منتقلی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے ایک ماہ بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت انسدادِ دہشت گردی کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ اگر ممکنہ میزبان ممالک نے ان افغان پناہ گزینوں کو 30 اپریل تک منتقل نہ کیا تو...
     (ویب ڈیسک)بہاولپور میں مبارک پور کے قریب پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی۔  ٹرین کراچی سے لاہورآرہی تھی کہ مبارک پورکے قریب بوگی ٹریک سے اتر گئی۔  ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی بوگی ٹرالی کے جام ہونے کے باعث ٹریک سے اتری حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اپ ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔  بہاولپور کے قریب حادثے کے بعد اپ ٹریک کو بند کر دیا گیا ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
    احمد تنویر:  موضع رنجیت کوٹ میں نلکے سے پانی پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے کھانے کے دوران مبینہ طور پر نلکے سے پانی پیا جس کے بعد سب کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو نلکے کے پانی سے...
    جہانگیر عالم:  ڈہرکی میں نرلی پل کے قریب افسوسناک حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار نہر میں جا گرے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں جا گرے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد معمول کے مطابق پل سے گزر رہے تھے کہ اچانک پل کی خستہ حالی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد قریبی علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو نہر سے نکالا اور سول ہسپتال منتقل کیا۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی...
    سٹی42:  عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔مساجد، امام بارگاہوں، عید اجتماعات اور شہریوں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں 28,074 مساجد اور 890 کھلے مقامات پر نمازِ عید کے اجتماعات ہوں گے۔ان اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 43 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔445 کوئیک رسپانس فورس (QRF) کی ٹیمیں بھی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات ہوں گی۔سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 11,912 میٹل ڈیٹیکٹرز، 225 واک تھرو گیٹس اور 10,466 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر...
    ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور سرگرم رکن، سینئر وکیل اور ایبٹ آباد کی معروف سماجی و قانونی شخصیت ملک محمد سرور خان انتقال کر گئے۔ مرحوم 74 برس کے تھے اور گزشتہ سات ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کر رہے تھے۔ ملک محمد سرور خان نہ صرف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سینئر رکن تھے، وہ ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک نعمان ایڈووکیٹ کے والد اور کیپٹن (ر) صفدر کے قریبی عزیز بھی تھے۔ انہوں نے 1992 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور طویل عرصے تک پارٹی کے وفادار اور فعال رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز ملکپورہ...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد نیویارک پہنچ گیا ہے، جہاں وہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر پیش کرے گا۔ وفد دو جون تک نیویارک میں قیام کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کرے گا، جن میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔ وفد او آئی سی گروپ کو بھی نیویارک میں خصوصی بریفنگ دے گا۔ جاوید اختر نے مسلمان ہونے کی بنا کر کرائے...
    نائجیریا(نیوز ڈیسک)نائجیریا کی ریاست نائیجر کے وسطی علاقے موکوا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب 151 تک جا پہنچی ہے۔ نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سیلاب کے باعث 3000 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے جبکہ265 مکانات مکمل تباہ اور دو پل بہہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث رہائشی ملبے میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے نظر آئے جبکہ سیلابی پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے۔ بھارتی جارحیت بے...
    نمیبیا کے دور افتادہ شمال مغرب میں ایک لگژری ٹینٹڈ لاج میں ایک شیر کے حملے کے بعد ایک 59 سالہ سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس حکام کے بیانات کے مطابق یہ واقعہ صبح کے اوائل میں اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص نے دوسرے سیاحوں کے ایک گروپ کے ساتھ کیمپنگ کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:’اونی چوہوں کے بعد سائنسدان ’اونی ہاتھی‘ کی پیدائش کے لیے کوشاں نمیبیا کی وزارت ماحولیات کے ترجمان کے مطابق یہ شخص بیت الخلا استعمال کرنے کے لیے اپنے خیمے سے باہر نکلا ہی تھا کہ شیر نے اس پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق سیاح کے خیمے سے باہر نکلتے ہی شیر اس پر...
    سیالکوٹ میں پی پی حلقہ 52 میں ضمنی انتخاب کے لیے میدان آج سجےگا، ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا۔پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔ پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پرخالی ہوئی تھی۔ن لیگ سےحنا ارشد، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں اترے ہیں۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے۔حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔
    امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے موڈرنا کی نئی کووِڈ-19 ویکسین “mNEXSPIKE” کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ یہ ویکسین 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد، اور 12 سے 64 سال کی عمر کے ایسے افراد کے لیے منظور کی گئی ہے جو کسی ایک یا زیادہ بنیادی طبی مسائل کا شکار ہیں، جو انہیں کووِڈ-19 سے شدید بیماری کے خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ منظوری اس وقت دی گئی ہے جب FDA نے ویکسین کی منظوری کے معیار کو سخت کر دیا ہے، خاص طور پر صحت مند بالغوں کے لیے، جن کے لیے اب ویکسین کی منظوری سے قبل مزید...
    ایرانی حکومت نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تہران نے پچھلے 3 مہینوں کے دوران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار یورینیم کا ذخیرہ 50 فیصد بڑھا لیا ہے۔ آئی اے ای اے کی حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق 17 مئی تک ایران کے پاس 408.6 کلوگرام (900.8 پاؤنڈز) یورینیم تھا جسے 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا ہے جو کہ ایک غیر جوہری ہتھیار والے ملک کے لیے ایک اہم حد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنی...
    نیویارک(نیوز ڈیسک) بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن لئے بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔ پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں،...
    حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر پر صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور وہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی قیادت کے غیر حقیقت پسندانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جس کے سیاسی مستقبل کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور پاکستان سے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی...
    بھائیوں میں ناراضی ہو تو بیٹھ کر بات ہوتی ہے،عمائدین بتائیں وہ کون سی خرابیاں ہیں جنہیں دور کیا جائے، بلوچستان کے عمائدین کی کوئی شکایات ہوں گی ہمارے سرآنکھوں پر،شہباز شریف دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں انہیں ان کا راستہ آپ کو ناکام بنانا ہے، ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب ہوگا، فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک،گرینڈ جرگہ سے خطاب بلوچستان کے معاملے پر کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد وزیراعلیٰ...
    رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ کردیں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن،جدید ہتھیار استعمال کئے پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع، کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کرمنلز کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
    مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیاں اور ریاستی سرپرستی میں کارروائیاں علاقائی استحکام کے لئے خطرہ ہیں ترجمان دفتر خارجہ کا شدید تشویش کا اظہار، پاکستان ان واقعاتمیں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے،نجی ٹی وی ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی...
    رہنماوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے رانا ثنا اللہ کے قائد کے بارے میں جو حقائق بیان کیے وہ حقائق ہی ہیں، انھیں کوئی نہیں جھٹلا سکتا، حیرت ہے پاکستان کو لوٹنے والے ہیرو ہیں اور پاکستان کی خدمت کرنیوالے ہیرو نہیں، یہ ذہنی انتشار اور تعصب ہے، کم از کم قومی سلامتی کے معاملے میں اس طرح کا منفی سیاسی رویہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سینیئر راہنماؤں میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، قمرعباس دھول نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کو ہیرو نہ ماننے کی بات کرکے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری کی ہے، ایسے بیانات دے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی تاجر اور اسپیس ایکس کے نجی خلا باز جیرڈ آئزک مین کی ناسا کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کے لیے نامزدگی واپس لے لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ناسا نے مریخ پر پانی کے غائب ہونے کا نیا سبب دریافت کر لیا یہ فیصلہ سینیٹ میں ان کی توثیق سے چند دن قبل کیا گیا ہے۔ آئزک مین، جوShift4  کمپنی کے بانی اور سی ای او ہیں، نے اسپیس ایکس کے ساتھ 2 نجی خلائی مشن کیے ہیں، جن میں سے ایک میں انہوں نے نجی خلا باز کے طور پر پہلا خلائی چہل قدمی بھی کی تھی۔ آئزک مین کی اسپیس ایکس اور ایلون مسک کے ساتھ قریبی وابستگی نے سینیٹ میں تنازعات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان, تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،تا ہم دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش...
    سنگاپور میں ہونے والے عالمی سیکیورٹی اجلاس ’شنگریلا ڈائیلاگ‘ میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کے نظام اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتے جب تک ان کی بنیاد اعتماد پر نہ ہو اور وہ سب کو ساتھ لے کر نہ چلیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا جنرل ساحر شمشاد نے جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے خطرات کی نشاندہی کی اور ایشیا پیسیفک سمیت دیگر خطوں میں جامع، مؤثر اور ادارہ جاتی بحران سے نمٹنے کے نظام کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطاق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک اور سرہ غڑ گئی کے علاقے میں واقع کلی منگل میں قبائلی رہنما عبدالسلام خان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق او ر 9 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت عبدالسلام اور عبد النافع کے ناموں سے...
    فائل فوٹو جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنے کے لیے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، یو این جنرل کے صدر سے ملے گا اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا، وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ دےگا۔پاکستانی وفد 3 جون کو واشنگٹن پہنچے گا اور 6 جون تک قیام کرے گا، واشنگٹن میں امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی۔
    بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی آمنہ شفیع 2012 سے بے سہارا بچوں کے لیے 2 شیلٹر ہومز چلا رہی ہیں جہاں قریباً 120 یتیم یا والدین کی عدم موجودگی میں منشیات کے عادی بچے زیرِ کفالت ہیں۔ یہ ادارے مکمل طور پر ذاتی وسائل پر چلائے جا رہے ہیں اور بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ آمنہ شفیع کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ان بچوں کو معاشرے کا باوقار اور کامیاب فرد بنانا ہے۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews...
    سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) جاوید حفیظ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاک بھارت جنگ بندی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ یہ دیکھیں کہ 22 اپریل کو پہلگام کا واقعہ ہوا اور 24 اپریل کو سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے بھارتی و پاکستانی وزرائے خارجہ سے کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان اس فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے شروع دن سے ہی متحرک تھا، لیکن جب کشیدگی بڑھ گئی تو سعودی وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ عادل الجبیر دہلی بھی گئے، اس...
    سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، جن میں مرد ووٹرز 1 لاکھ 57 ہزار 725 اور خواتین ووٹرز 1 لاکھ 39 ہزار 460 شامل ہیں۔ انتخابی عمل کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے حلقے میں کل 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 57 مردانہ، 57 زنانہ اور 71 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ کے...
    انگریزی کے نامور ادیب امیتابھ گھوش نے اپنی کتاب ’سموک اینڈ ایشز‘ میں برطانیہ، چین، انڈیا اور باقی دنیا پر افیون کی تجارت کے معاشی و سماجی اثرات کو موضوع بنایا ہے۔ یہ کتاب افیون کی مخفی تاریخ اور اس دھندے سے فائدہ سمیٹنے والوں کی داستان سناتی ہے، اس کے پہلو بہ پہلو اور بھی قصے چلتے ہیں۔ ایک جگہ ہندوستان میں چائے کے ارتقا کی تاریخ بھی بیان ہوئی جس میں مصنف نے اپنی اور اپنے خاندان کی چائے سے رغبت کے بارے میں بھی بتایا ہے، ان کا کہنا ہے وہ واقعتاً اس کے بغیر ’فنکشن‘ نہیں کر سکتے۔ یہی حال ان کی والدہ کا تھا بلکہ شعور کی منزلیں طے کرتے انہوں نے اپنے آس پاس...