2025-06-30@11:50:25 GMT
تلاش کی گنتی: 111
«گاڑی لانے کی»:
(نئی خبر)
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ مال کے باہر کھڑی گاڑی سے ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ نیسایا ٹرنر کے نام سے ہوئی جو ایک معروف امریکی ٹاک ٹاکر تھیں، یہ واقعہ 18 جنوری کو جنوبی کیلیفورنیا کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق نیسایا ٹرنر کی گولی لگی لاش ایک گاڑی کے اندر سے برآمد ہوئی، ٹک ٹاکر سینے پر گولی کا نشان تھا۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم کسی ملزم کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔ View this post on Instagram A post shared...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے بعد لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز اقبال دارا نے کہی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بہت کم رہا، دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کروایا جس پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے اور نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ایک ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت پنجاب کے رہائشیوں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ مذکورہ ترمیم کچھ دن قبل صوبائی کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی تھی، تاہم اسے قانون کا درجہ دینے کے لیے اب صوبائی اسمبلی کی منظوری ضروری ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ واضح رہے کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد اسلام آباد سے گاڑیاں رجسٹر کروانے کے خواہاں ہوتے ہیں، ہر دوسرا شخص گاڑی خریدتے ہوئے یہ خیال رکھتا ہے کہ گاڑی اگر اسلام آباد نمبر مل جائے تو بہترین ہو جائے...
پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک کی جھلک نے سب کو حیران کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی، جو ٹیسلا سائبر ٹرک سے مشابہت رکھتی ہے، پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ تاہم، یہ حقیقت میں ٹیسلا کا اصلی ٹرک نہیں بلکہ ایک مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل ہے، جسے انتہائی مہارت کے ساتھ اس انداز میں ماڈیفائی کیا گیا ہے کہ پہلی نظر میں اصل اور نقل کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ...
راولپنڈی: تھانہ آرے بازار کے علاقے غازی آباد میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی تین دن سے لاوارث کھڑی تھی، اطلاع ملتے ہر پولیس نے تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ نامعلوم شخص کی لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
موریس گیراج (ایم جی) پاکستان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان ان میں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں بھی ہیں جو خاصی اچھی مائیلج دیتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں میں سے کچھ ایک چارج میں 500 کلومیٹر سے بھی زیادہ چلتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق پیٹرول کی کھپت کے لحاظ اسے ان گاڑیوں میں ایسی بھی ہیں جو محض ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر تک بھی چلتی ہیں۔ ایم جی ایچ ایس کی نئی قیمتیں ایم جی ایچ ایس ایکسائٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 68 لاکھ 49 ہزار ہے جو ودہولڈنگ ٹیکس...
راولپنڈی : راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
— فائل فوٹو راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کراچی: پنکھا چوری کرنے کے بعد فرار کی کوشش میں چور عمارت سے گر کر ہلاککراچی کے علاقے ناظم آباد 4 نمبر میں عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
کیلیفورنیا :سائنس فکشن کا حصہ سمجھی جانے والی سولر انرجی سے چلنے والی گاڑیاں اب حقیقت بن چکی ہیں، اور ایپٹیرا کمپنی نے اس میدان میں شاندار پیشرفت کی ہے۔ ایپٹیرا کی سولر ای وی گاڑی خاص طور پر اس مقصد کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے کہ اسے بجلی سے چارج کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی روزانہ سورج کی روشنی سے 40 میل تک کا فاصلہ طے کرنے کے لیے توانائی حاصل کر سکتی ہے۔ یہ تین پہیوں والی گاڑی اسپیس شپ جیسا جدید ڈیزائن رکھتی ہے، جس میں ہوا کی رگڑ کو 70 فیصد تک کم کرنے کے لیے وزن کو انتہائی ہلکا رکھا گیا ہے۔ اس کی سطح پر لگے...
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔