2025-05-18@19:16:49 GMT
تلاش کی گنتی: 225

«اطلاعات خیبرپختونخوا»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو منگل کو، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوسرے ہی روز آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے اپنے ہم منصبوں کی واشنگٹن میں ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ واضح رہے کہ "کواڈ” نامی گروپ میں شامل چاروں ممالک چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کے بارے میں خدشات رکھتے ہیں۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ میں ہونے والی یہ ملاقات اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ بیجنگ کا مقابلہ کرنا نئے صدر کے لیے اولین ترجیح ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق اس سے متعلق منصوبہ بندی کی ملاقاتوں میں شامل ایک اہلکار نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی میٹنگ کواڈ ممالک کے رہنماؤں کے لیے ٹرمپ کی...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس بھی جلد ختم ہونے والا ہے، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے سامنے آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہو گا۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
    دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے یو اے ای میں رہنے والے رہائشیوں کو اپنے دوستوں ورشتہ داروں کو بلانے کیلئے آن لائن ویزاسروس متعارف کروادی، یہ ویزا سروس30سے 90 دنوں تک کارآمد ہوگی اور قیام کے دوران مزید توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔۔ آن لائن ویزاسروس کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہری کو اپنا تصدیقی پاسپورٹ ،ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ سمیت سفری ٹکٹ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس ویزا سروس کے حصول کی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں یا غیر ملکی باشندوں کے نہایت قریبی...
    راولپنڈی:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی، علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے پروٹوکول کیساتھ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
    اسلام ٹائمز: درحقیقت گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص قبائلی ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، ریاست کا یہ دعویٰ کہ ملک میں ایسا کوئی علاقہ نہیں، جہاں دہشتگردوں کی عملدراری ہے اور ریاستی رٹ نہیں، درست نہیں۔ کیونکہ گذشتہ روز کرم کے علاقہ بگن میں مقامی دہشتگردوں نے ریاستی رٹ کو سرعام چیلنج کرتے ہوئے سامان سے بھرے ٹرکوں پر حملہ کیا اور فورسز کی موجودگی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کیساتھ ساتھ لوٹ مار کرتے ہوئے متعدد ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا۔ رپورٹ: سید عدیل زیدی صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری دہشتگردی اور بدامنی دن بدن ریاستی کنٹرول سے...
    پشاور :  آرمی چیف سے خیبر پختون خوا کے سیاسی رہنماں کی ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلی میں تلخ کلامی ہوگئی جب کہ ایمل ولی خان نے بیرسٹر سیف کو صوبائی حکومت کے طالبان قرار دے دیا۔ پشاور میں دو روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تنی بڑھی کہ گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر صوبے کو ملنے والے 500 ارب روپے کے معاملے پر تنازعہ پیدا...
    حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی—فائل فوٹو حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گتفگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف آج اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریری مطالبات تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے پیش کریں گے، حکومت کی جانب سے بھی تحریک انصاف کو تحریری جواب دیا جائے گا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگااس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات   کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،درخواستگزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ اعتراضات کیا ہیں،سلمان صفدر نے کہاکہ مصدقہ کا پیز ساتھ منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا، تمام آرڈرز مصدقہ کاپیز کے ساتھ منسلک کردی ہیں،سب لوگوں کو سردیوں کی چھٹیاں ملیں ہمیں نہیں ملیں،ہفتہ میں ٹرائل کی تین سماعتیں ہورہی ہیں،عدالتی اوقات کار کے علاوہ...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ تصدیق کرتے ہیں  بیرسٹر گوہر آرمی چیف کی سیاسی قیادت سے ملاقات میں موجود تھے۔اپنے بیان میں  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دن دیہاڑے ملاقات میں موجودگی پر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں، میں نہیں تھا۔گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ بعد میں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے الگ سے ملاقات ہوئی یا نہیں۔
    اکوڑہ خٹک:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف دارالعلوم حقانیہ میں مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات کررہے ہیں
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شک نہیں کہ بارڈر پار سے فتنہ الخوارج آرہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے متعلق جو بات کی تھی، اب حکومت بھی اس طرف آگئی ہے، کہا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کریں حکومت اب بات کررہی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ تاخیر کا شکاروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والی ملاقات میں 26 نومبر کے حوالے سے بات کی، ہم نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ریڈ زون میں لوگوں کے جانے کے بارے...
    وزیر اعلیٰ نے محکمہ سیاحت کے حکام کو مزید سیاحتی مقامات دریافت کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کم از کم چار نئے سیاحتی مقامات کو ڈیولپ کرنے کے منصوبے شامل کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں اور ٹورزم پولیس کو مستقل کرنے، ان کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ سمیت سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اعلانات کیے ہیں اور ٹورزم پولیس کو مستقل کرنے، ان کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ سمیت سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جہاں  صوبائی کابینہ اراکین، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اور ڈیولپمنٹ کے علاوہ دیگر بورڈ اراکین نے شرکت کی۔ بیان کے مطابق  بورڈ اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز پرغور و خوض کے بعد اہم فیصلے کیے گئے اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ٹورزم پولیس...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضم اضلاع کے اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سابق صوبائی وزیر ولسن وزیر کی قیادت میں وفد نےگورنر کو ضم اضلاع میں مقیم اقلیتیی برادری کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔وفد نے ضم اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام سے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز میں تاخیر سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ملاقات میں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔(جاری ہے) وفد نے گورنر کو ضلع کرم کی موجودہ صورتحال میں وہاں مقیم اقلیتی برادری کو خوراک و ادویات فراہمی کی بھی درخواست کی۔وفد...
    اسلام آباد (وقائع نگار+نمائندہ نوائے وقت) اسلام آبادکی مقامی عدالت نے26  نومبر احتجاج پر درج تین مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت مسترد کر دی جبکہ ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی توسیع کردی گئی۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے تین مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائر کی، جس پر پراسیکیوٹر نے کہاکہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے، جس پر جج نے وکیل سے کہاکہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے، وکیل نے کہاکہ190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں برس چینی کرنسی پرمبنی یوان بانڈ جاری کرنے کااعلانٍ کیا ہے۔مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہآنے والے 6سے 9ماہ کی مدت میں چینی سرمایہ کاروں سے200سے لے کر250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ہے، ملکی جی ڈی پی میں جون تک 3.5 فیصد اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف ٹیم اگلےماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔محمداورنگزیب کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام میں طے کردہ شرائط کے حصول میں پرعزم ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ 50 برس میں پاکستان قرض کے25 پروگرام کرچکا ہے، قرضوں کے اس چکر کے خاتمے کے لیے ہمیں توانائی، ٹیکس...
    مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف اور سینئر سیاستدان محمد درانی ملاقات کررہے ہیں
    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
       تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب آصفہ بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں صوبہ کے پی کے عوامی مسائل، پولیو کے بڑھتے کیسز اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے حوالے سے بات کی۔اسلام آباد میں ہونے والی اس ملا قات میں آصفہ بھٹو اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان صوبے کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال بالخصوص پولیو سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔ خاتون اول آصفہ بھٹو کی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات، تصویری جھلکیاںخاتونِ اول و ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے... ملاقات کے دوران پولیو کے بڑھتے کیسز...
    اسلام آباد(صباح نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی سفارتی مدت کے اختتام کے موقع پر ہوئی۔ہفتہ کو گورنر ہاﺅس کے ترجمان کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی ترقی اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلیتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کی مہمان نوازی اور ثقافت کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی سفارتی مدت کے اختتام کے موقع پر ہوئی۔ہفتہ کو گورنر ہائوس کے ترجمان کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی ترقی اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کی...
    اسلام آباد، پشاور(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق تین مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 مئی کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔انہوںنے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کروانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، اپنی بات سے حکومت مکر رہی ہے، اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو میٹنگ کا...
    اسلام آباد: اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں انہوں ںے کہا کہ مذاکرات سے متعلق تین مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 مئی کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔   انہوں ںے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کروانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، اپنی بات سے حکومت مکر رہی ہے، اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی...