2025-05-18@18:20:19 GMT
تلاش کی گنتی: 225

«اطلاعات خیبرپختونخوا»:

(نئی خبر)
    پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، چند دن میں اچھی خبریں آئیں گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، 4 دن میں اچھی خبریں آئیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کو گورنر نہیں بنایا گیا اس لیے سیاسی بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں، ان کو ناراض نہیں ہونے دیں گے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اختیار ولی کو وزارت اطلاعات میں کو آرڈی نیٹر خیبرپختونخوا افیئرز تعینات کر دیا گیا، کابینہ اراکین کے قلمدانوں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اورسابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اختیار ولی خان کو وزیراعظم نے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبرپختونخوا مقررکردیا ۔ اختیار ولی خان کوآرڈینیٹراطلاعات کی حیثیت سے خدمات اعزازی طورپرانجام دیں گے۔
    اختیار ولی وزیر اعظم کیکوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنما اختیار ولی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر کردیا گیا۔وزیر اعظم آفس نے اختیار ولی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اختیار ولی کی بطور کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی بنیادوں پرکی گئی ہے۔خیال رہے کہ اختیار ولی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے اختیار ولی کو خیبرپختونخوا میں پارٹی معاملات پر عوامی روابط مزید بہتر بنانیکی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں...
    اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخو فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور بنوں حملے کے حملے اور ضلع کرم میں کشیدگی پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، بنوں حملے، ضلع کرم میں حالیہ کشیدگی، زرعی و بلدیاتی ترقی، اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں گورنر ہاؤس میں ہونے والے زرعی و بلدیاتی کنونشن اور ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی کے اقدامات...
    فاسٹ بولر حارث رؤف کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملنے پارلیمنٹ پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اسے سیاسی ملاقات قرار دیا گیا اور اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ مغیث علی نے لکھا کہ حارث رؤف نے خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے، انہیں میڈیا نے دیکھ لیا تو وہ اچانک غائب ہوگئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس زیرو ہے، کیا ملاقاتیں میرٹ ہے؟ حارث رؤف کی خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات، میڈیا نے دیکھ لیا، پھر اچانک غائب ہوگئے، ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا ہے کہ لاہور میں الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے جبکہ خیبر پختونخوا والے والے ایک بی آر ٹی بھی نہ چلا سکے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کتاب بھجوائی ہے، لاہور اور اسلام آباد میں حملوں کا ذکر نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے  وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی بالخصوص خیبرپختونخوا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے دعوت قبول کی۔ عید کے بعد انشاءاللّٰہ خیبرپختونخونخوا آؤں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں پارٹی اور قیادت کا بھرپور ساتھ دینے، ثابت قدم رہنے اور خیبرپختونخوا میں 2013 سے لیکر آج تک پی ٹی آئی کے بدترین ادوار میں ڈٹ کر کھڑے رہنے پر انجینئر امیر مقام کی وفاداری، جرات اور خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کی وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔  ملاقات میں ملکی مجموعی بالخصوص خیبرپختونخوا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی، انہوں نے شہباز شریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے دعوت قبول کی، کہا کہ عید کے بعد انشآءاللّٰہ خیبرپختونخونخوا آؤں گا۔  مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
    فائل فوٹو۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بنوں کینٹ میں دھماکوں کے باعث کینٹ سے ملحقہ عمارتوں کی چھتیں گرگئیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد حملے میں ناکام رہے۔پشاور سے جاری بیان میں انکا کہنا تھا کہ تمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، دھماکوں کے نتیجے میں قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے، واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا ملک دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کی انکوائری...
    برطانوی ہائی کمشنر اور سپیکر پختونخوا اسمبلی کی ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے، پارلیمانی شفافیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ، برطانوی ہائی کمشنر کی سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی سے سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل اور طارق سعید، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں...
    بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔  دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔...
      وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری--فائل فوٹو وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ خیبر پختون خوا لاقانونیت، دہشت گردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک سال میں 625 دفعہ تو وزیرِ اعلیٰ کے پی دفتر نہیں آئے، 625  منصوبے کیا مؤکلات نے شروع کرا دیے؟ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس صوبے کے پاس یونیورسٹیاں چلانےکا بجٹ نہیں، اور اسے یونیورسٹیوں کی زمینیں بیچنا پڑیں وہ 625 منصوبےشروع کرنے کا جھوٹ مت بولے۔ مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے...
    بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی  چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس جلد بیجنگ میں شروع ہو رہے ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ متعدد ممالک کی اہم شخصیات چین کے دو اجلاسوں  پر گہری توجہ دے رہی ہیں۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ اور چین میں کویت کے سابق سفیر نے چائنا میڈیا گروپ  کے ساتھ  انٹرویو میں یہ توقع ظاہر کی کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ بینڈیٹو نے کہا کہ  چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار اچھی ہے، جو  جدت طرازی، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں قدرے نمایاں ہے. ہم سمجھتے ہیں...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری محکموں میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار جاری کر دیے گئے۔اس حوالے سے محکمۂ انتظامی امور خیبر پختون خوا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیبر پختونخوا میں مالی بحران: 4 ماہ کیلیے کفایت شعار پالیسی جاریخیبر پختونخوا میں مالی بحران کی وجہ سے حکومت نے 4 ماہ کیلیے کفایت شعار پالیسی جاری کر دی۔ اعلامیے کے مطابق محکموں اور اداروں کے 5 روز کام والے ملازمین کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کر دیے گئے ہیں۔ہفتے میں 6 دن ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔جمعے کے دن سرکاری ملازمین کے اوقاتِ کار...
    پنجاب، خیبر پختون خوا اور استور میں بارش اور شدید برف باری کے باعث سیاح پھنس گئے۔ گجرات، سرگودھا، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، چیچہ وطنی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ شکر گڑھ، حافظ آباد، کمالیہ اور وہاڑی میں بھی بادل برسنے سے ٹھنڈ بڑھ گئی۔ گزشتہ رات اوباڑو اور گھوٹکی میں بھی بارش ہوئی، لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ ادھر گلیات، وادیٔ نیلم اور وادیٔ لیپا میں شدید برف باری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہو گئے، مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ استور میں تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور بالائی علاقوں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انکی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات متوقع ہیں۔سماء نیوز کے مطابق اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ پارٹی کے معاملات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔ نشے میں دھت ڈاکٹر کے ہاتھوں آپریشن کے بعد مریض کی موت مزید :
    اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل فیصل  نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق صرف عدالت...
    ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور  پہاڑی علاقوں پارا چنار، مالم جبہ، دیر بالا اور چترال میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ۔دیر کے شہری علاقوں میں رات گئے سے بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری  جاری ہے۔ برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔   سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 دیرلوئر، لواری ٹنل ،وادی کمراٹ جہاز بانڈہ، عشیرئی درہ ،کلپانی ،شاہی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی  کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ  اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے...
    پشاور: حکومت خیبر پختونخوا نے نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔  اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو 18 جنوری سے فارغ کرنا لازمی ہے۔  محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ میں جتنے بھی ملازمین بھرتی  ہوئے ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر فارغ کر دیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنایئں۔
    پشاور : حکومت خیبر پختونخوا نے نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔  اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو 18 جنوری سے فارغ کرنا لازمی ہے۔   محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ میں جتنے بھی ملازمین بھرتی  ہوئے ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر فارغ کر دیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنائیں۔
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی ان کے وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، جب تحریکِ فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت کارڈ کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں جب دل چاہے جس کا دل چاہے منہ اٹھا کر پہنچ جاتا ہے۔ مریم نواز کی مقبولیت سے 2 صوبائی حکومتیں...
    پشاور: خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پرووینشل منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کردی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئندہ 2 برسوں کے لیے پی ایم ایس ٹیسٹ کےمواقع بھی 3 سے بڑھا کر 4 کردیے گئے ہیں۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف اپوزیشن کا احتجاجی اتحاد بنانے کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے دونوں جماعتوں کے مابین مشاورت کے کئی ادوار ہو چکے ہیں جن میں مختلف امکانات اور باہمی فوائد پر بات چیت کی گئی ہے۔اردو نیوز کے مطابق اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اس ممکنہ اتحاد کے نتیجے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنی جماعت کی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے کئی پہلوﺅں پر غور کر رہے ہیں جن میں سے ایک ممکنہ پہلو خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع...
    لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے بعد تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور خشک سالی کے اثرات بھی کم ہوئے۔ بدھ کی رات لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات اور حافظ آباد جیسے شہروں میں بارشیں ہوئیں، اور راولپنڈی میں تقریباً چار ماہ بعد تیز بارش کا سامنا کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار 18 سے 22 ملی میٹر کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، محکمہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید تین دن تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھی بارشوں کے باعث خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا، جبکہ مری...
    حمید حسین کا کہنا تھا کہ لوئر کرم میں ٹل پاراچنار روڈ پر پے در پے دہشتگردی کے واقعات حکومتی و ریاستی عملداری پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے لوئر کرم میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سید شہاب علی شاہ سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے چیف سیکرٹری کو نئے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں ضلع کرم کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پچھلے پانچ مہینوں سے پاراچنار کے محاصرے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ حمید حسین کا کہنا تھا...
    اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن و سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور اس کیلئے پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (2025-2026) کے ایک غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا، نائب وزیراعظم نے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کاکہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونے کی صورت حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا واضح ثبوت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں اور کوئی عوامی مفاد کی بات نہیں کر رہیں، رمضان سے قبل حکومتی حکام نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا...
    پشاور(صباح نیوز)پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں پائیدار امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر جلد مذاکرات کیے جانے چاہییں۔مشاورتی اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ اجلاس ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی، جبکہ قومی مفاد کے تحت قیام امن کو اولین ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شرکا نے...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں اور اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر...
    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آج قائم مقام چیف جسٹس کے حلف کا دن ہے، اس لیے صوبے کے ایشوز پر بعد میں بات کی جائے گی، جس کے لیے دیگر مواقع آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کے ساتھ صوبے کے مختلف نوعیت کے معاملات پر بات چیت کی، تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان معاملات پر اظہار خیال کرنے سے گریز کرتے ہوئے صرف مسکراہٹوں ہی پر اکتفا کیا۔ ذرائع کے مطابق...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر وضاحت دی ہے۔پشاور سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کے دوران سیاسی امور پر گفتگو نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی کے مسیحا اس وقت فضل الرحمان ہیں، گورنر خیبر پختونخواگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کے عوام نے 3 مرتبہ منتخب کیا، علی امین گنڈاپور عوامی ووٹ اور اسمبلی سے منتخب ہوکر وزیر اعلی بنے ہیں۔فراز مغل...
    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بن گئے، ندیم اسلم چوہدری بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد میں تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری کے عھدے پر شہاب علی شاہ کی تقرری کر دی، جبکہ سابق چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہسری کوسیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد تعینات کردیا ہے۔ شہاب علی حال ہی میں بلوجستان میں خدمات انجام دے رہے تھے، گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، کمشنر پشاور اور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، شیر افضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برے وقت میں میرا ساتھ دینے پر میں شیر افضل مروت کا احسان مند ہوں۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت نے برے وقت میں میرے لیے سب سے مضبوط آواز اٹھائی۔ عمران خان نے علی امین اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلا لیابانئ پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور...
    امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اتنا ہی شوق ہے تو اسرائیل کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں۔لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین ہے، فلسطین کے مسئلہ پر امریکی صدر ٹرمپ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے اسرائیل اور امریکا کے سامنے...
    لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پختونخوا کا فلاح و بہبود کیلیے بجٹ ضائع کیا جارہا ہے، جعلی تبدیلی والوں کے وزرا اعلیٰ کی 12سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا کا سارا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ علی امین گنڈا پور کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے تھے۔اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے ہیں اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا ہے۔ جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جبکہ سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ صدر آج رات کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترکیہ کے صدر اردوان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا جس میں وزراء اور اعلیٰ حکام کے علاوہ کارپوریٹ راہنما بھی شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ترک صدر طیب اردوان بدھ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، اہم امور پر بات چیت متوقع دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اروان بروز بدھ کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 12 اور 13 فروری تک قیام کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا سفد بھی موجود ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ مزید پڑھیں: ترک صدر اردوان نے غزہ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو ’فضول‘ قرار دے دیا  سیشن کے اختتام پر، ایک مشترکہ اعلامیہ اور متعدد اہم معاہدوں / ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ ترجمان دفتر...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملازمین کی برطرفی کا قانون 2025 تحفظات کے ساتھ منظور کرلیا ہے، تاہم انہوں نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بل پر اپنے اعتراضات بھی رجسٹر کرائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے گورنر فیصل کنڈی نے صوبائی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے شفافیت اور انصاف کے لیے بل میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ضمن میں گورنر  فیصل کریم کنڈی نے بل میں ترامیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا بل...
    کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، زرعی ٹیکس کا نفاذمستر د کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ نے گورنر ہائوس پشاور میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔ وفد میں اتحاد کاشتکاران پختونخوا کے سینئر وائس چیئرمین دائود جان خان ، لیاقت یوسفزئی ، احمد جان کاکا ، جنرل سیکرٹری اسفندیار خان، شہاب خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے آذاد خان، نور محمد ، انور خان، بونیر سے ظاہر شاہ خان،بلاد اللہ خان ،کاشتکار کوارڈینیشن کونسل کے فریدواللہ کاکا ، ناصر خان ، محمد علی ڈاگیوال ،انجمن کاشتکاران کے...
    خیبر پختونخوا، سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں میں7خوارج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں7خورج جہنم واصل کردیئے گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 8اور9 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلی کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی کئے گئے۔اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دوسری کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی...
    وزیر اطلاعات پنجاب  عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب اور مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختون خوا میں قیادت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہوگئے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو ریجکٹ کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ میں حاضریاں لگا کر بھی 5 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکے۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی ضلع سے اِن کے لوگ نہیں نکلے، 9 مئی اور  26 نومبر کی ناکام بغاوتوں کے بعد قوم فتنےکی احتجاجی سیاست سے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مالاکنڈ ڈویژن کے زمینداروں اور کاشتکاروں کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ گورنر ہائوس پشاور حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں انجمن کاشتکاران خیبر پختونخوا، کسان بورڈ(پاکستان) خیبر پختونخوا کے عہدیدار، مردان، چارسدہ، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن سے زمیندار و کاشتکار شامل تھے۔وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس کے نفاذ پر مشتمل بل پر تحفظات و خدشات کا اظہار کیا اور بل منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وفد کو صوبےکے زمینداروں اور کاشتکاروں کےساتھ ہر فورم پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے گورنر...
      راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا ہے۔ یاد رہےکہ چند روز قبل عمران خان...
    علی امین گنڈاپور سے جنید اکبر خان کی ملاقات، 8فروری جلسے کی تیاریوں پرگفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں 8 فروری کے صوابی جلسے کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں جنید اکبر خان نے علی امین گنڈا پور کو 8 فروری صوابی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے...
    پشاور:خیبر پختونخوا ( کےپی کے ) کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج کر تے ہوئے 25 فروری کو صوبہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر پشاور حاجی زبیر علی اور حمایت اللہ مایار نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی فعالیت کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ  اس احتجاج کا مقصد بلدیاتی حکومتوں کے مسائل، اختیارات اور فنڈز کے حصول کے لیے آواز اٹھانا ہے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم 17 فروری کو جناح پارک میں دھرنا اور...
    علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے ملاقات کی ہے، جس میں 8 فروری کے صوابی جلسے کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں غیر ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے دور کا خاتمہ ہوگیا، خلیجی ملک میں نرسوں، ڈاکٹروں اور بینکرز کی ڈیمانڈ بڑھنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی غیر ہنر مند کارکنوں کو ملازمتیں ملنے کے دن تقریباً ختم ہو چکے ہیں کیوں کہ ملک تیزی سے اعلیٰ درجے کی ہنر مند مارکیٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، اب ہمیں اکاؤنٹنٹس، آئی ٹی پروفیشنلز، بینکرز، اے آئی کے ماہرین، معالجین، نرسوں اور پائلٹس کو جاب مارکیٹ کے لیے تربیت دینے کی ضرورت ہے، اگر ہم اپنے لوگوں کو تربیت دیں تو...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین کرم میں مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد اپر کرم میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، ملاقات میں کرم متاثرین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ متاثرین کرم میں مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد اپر کرم میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کیا...
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم کے خلاف...
    پشاور (آن لائن) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی کے آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاکافغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، عمران خان کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ...
    پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار اگر لانگ مارچ کے لیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں تقریب سے خطاب کرتے...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے رات گئے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس ذوالفقار حمید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد نے ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  
      پشاور:صوبائی مشیراطلاعات  بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان روانہ کیا جائیگا،  خیبر پختونخوا (  کے پی کے)  حکومت افغانستان سے مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ وفد میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے، وفد بھیجنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  افغانستان کی صورتحال کا اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے،مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ بیرسٹرسیف کاکہنا تھا کہ  افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، سرحد کے دونوں جانب...
    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد سیف کس کہنا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا۔ کرم میں جرگے سے خطاب میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر علی سیف نے کہا کہ حکومت امن کے لیے ہر قسم کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے، نفرتوں کو ایک طرف کریں اور محبت کو آگے بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بعض شرپسند نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو کچھ یہاں ہوا کسی اور نے نہیں ہم نے خود کیا، 5 ماہ سے جرگے کر رہے ہیں۔  واضح رہے کہ ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم...
    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں قیام امن کے لیے افغان قبائل سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری سے وفد افغانستان بھیجا جائےگا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہِ راست اثر خیبر پختونخوا خصوصاً قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ کیا؟ اندر کی خبر جانیے نصرت جاوید سے انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جس کے دونوں جانب پختون قبائل آباد ہیں۔ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات...
        اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات سنبھالنے کی ٹیم میں شامل پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے ’چھوٹا گروپ‘ سرکاری سرپرستی میں افغانستان چند دنوں میں روانہ ہو گا۔ انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کرتے ہوئے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرکاری سرپرستی میں پہلے مرحلے میں ایک سمال گروپ بنایا گیا جو افغانستان کا دورہ کرکے افغان طالبان کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا  کہ یہ گروپ چند دنوں میں افغانستان جائے گا اور اس کے بعد ایک بڑا گروہ بنایا جائے گا جس میں تمام شراکت دار بھی شامل ہوں گے۔ عہدیدار، جو پی ٹی آئی کی مرکزی کور کمیٹی...
     پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے اقوامِ متحدہ کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ نے وفد کی قیادت کی۔دورانِ ملاقات مختلف شعبوں میں اقوامِ متحدہ کی عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ "جنگ " کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی حکومت اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ مزید مربوط انداز میں کام کرنا چاہتی ہے۔انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، شعبۂ صحت میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ضم اضلاع کی 36 ہزار بچیوں کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں۔صوبے...
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پارٹنر اداروں کے تعاون سے انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں مس ہیروکو، مس افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کی قیادت میں وفد نے ملاقت کی ۔ وزیراعلی ہاوس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کے دیگر اراکین میں ہیروکو، افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی صوبے میں مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان شعبوں میں صحت خصوصا پولیو وائرس کا خاتمہ، زچہ و بچہ کی صحت...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے عہدیداران کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس نو منتخب صوبائی صدر جنید اکبر نے طلب کیا ہے، اجلاس میں تمام ریجن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی تنظیمی ذمہ داریوں سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں آئندہ احتجاج کے حوالے سے ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا جائے گا جبکہ درپیش مشکلات اور اس کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  دوسری جانب پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی صدر نے...
    پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیک حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے۔حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جس حکومت نے پیکا کالے قانون کے معاملے پر میڈیا سے دھوکا کیا، وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں مخلص کیسے ہو سکتی ہے؟ ۔
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا پانی پی ٹی ائی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔(جاری ہے) ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی...
    بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا؟ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہدایت کی۔...
    اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کردی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہوئی ہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ بشری بی بی اڈیالہ جیل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، گوپس ، اسکردو منفی 10، استور منفی 09،ہنزہ ،گلگت ،بگروٹ، کالام منفی 05 اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے غیرمعمولی ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران سیاسی امور، پارٹی معاملات اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، اور اس دوران خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو 8 فروری کو پشاور میں ہونے والے جلسے کے حوالے...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، صوبے میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے...
     پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک بیان میںعاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدارت کیلئے رائے مانگی گئی تومیں نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید ہے،الزامات درست ہو ں تو کرپٹ وزراء کو فارغ کریں گے۔  دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، اس...
    اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب  سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، صوبے میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو ہوگا، صوبے میں امن قائم کرنا وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ جماعت اسلامی کے...
    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب...
    پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ضم شدہ اضلاع کے فنڈز سے متعلق وفاقی حکومت کی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا گیا اور آئینی طور پر ضم اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے خط میں وفاقی حکومت کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز پر کمیٹی کا قیام آئین اور صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں مزید لکھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اس متنازع...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے۔ پی ٹی...
    سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صدر کمیل حیدر شاہ کی سربراہی میں وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے سی ای او انور حسین، پشاور کے میئر کلیم اللہ اور اپر دیر کے چیئرمین رفیع اللہ خان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل اور خدشات سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عمران خان کامذاکرات ختم کرنے کا اعلان۔ہمارا جواب تو سن لیتے، حکومت۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب نے پہلے بھیحکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات ختم ہیں۔بیرسٹر گوہر اگر کمیشن کا اعلان اسی دوران نہیں ہوتا تو ہمارے مذاکرات کے مزید رائونڈ آگے نہیں...
    اسلام آباد : پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے ، مذاکرات کا یہ عمل پی ٹی آئی کی پیشرفت پر ہوا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا جواب تو سُن لیتے پھر انکار کرتے، ہمارے خیال میں 7 ورکنگ دن 28 جنوری کو مکمل ہو رہے تھے اور وہ اسپیکر کو 28 جنوری کی تاریخ دے چکے تھے، وہ کیوں 5 دن انتظار نہیں کرسکتے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ میں طے پایا کہ مطالبات تحریری شکل میں لائیں گے، انہیں 42 دن مطالبات لانے میں لگے اور ہم سے چاہتے ہیں کہ...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے خلاف کل کتنے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ ہائی کورٹ میں رؤف حسن کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں رؤف حسن کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں، جب کہ ایف آئی اے میں بھی رؤف حسن پر ایک مقدمہ درج ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ خیبرپختونخوا سے تفصیلات جلد مل جانی چاہییں۔  انہوں نے مزید کہا کہ گنڈاپور ہر بار اسلام آباد...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا رحمت سلام خٹک نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے سیاسی معاملات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے رحمت سلام خٹک کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ رحمت سلام خٹک بہت جلد ایک پروقار تقریب میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔