2025-11-03@18:34:39 GMT
تلاش کی گنتی: 269
«امریکا اور برطانیہ»:
(نئی خبر)
اسلام ٹائمز: ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید منظر حسین بخاری، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی فنانس سیکریٹری...
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کے عملے کی جبری برطرفی کے معاملے پر ایک وفاقی جج نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی آٹھ دہائیوں پرانی امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی بین الاقوامی نیوز سروس کو ختم کرنے کی کوششوں کو روک دیا، اور اس اقدام کو ’’من مانی اور غیر معقول فیصلہ سازی کا ایک کلاسیکی کیس‘‘ قرار دیا ہے۔ جج جیمز پال اوٹکن نے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کو، جو وائس آف امریکہ چلاتی ہے، 1,200 سے زائد صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فنڈنگ...
امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی وائس آف امریکا (VOA) کو بند کرنے کی کوششوں کو روک دیا، جو امریکی مالی امداد سے چلنے والی بین الاقوامی نیوز سروس ہے۔ عدالت نے اس اقدام کو من مانے اور بے بنیاد فیصلوں کی کلاسک مثال قرار دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اپنے حکم میں جج جیمز پال اوٹکن نے براڈکاسٹس کی بحالی کا حکم نہیں دیا۔ تاہم، اس نے واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کو 1,200 سے زیادہ صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا جنہیں اس مہینے کے شروع میں اچانک چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر...
ریلی سے قمر عباس غدیری، سید منظر حسین بخاری، سیدہ معصومہ موسوی، عبدالباسط خان زئی، علامہ ڈاکٹر مسعود جمال، پنڈت بابو لال آریا، علامہ غلام رضا سریوال، سید پسند علی رضوی، سید معظم علی شاہ، مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا باقر حسین باقری، علامہ غلام رضا سریوال، ایڈووکیٹ احمد علی دل، عاطف مہدی سیال و دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس...
واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کا دعویٰ ہے کہ ان کمپنیوں کی سرگرمیاں اس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہیں۔ یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب عالمی سطح پر تجارتی جنگ اور اسٹریٹیجک مقابلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکا نے پاکستانی کمپنیوں پر اس نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہوں۔ 2024 میں امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی تھیں۔ 2021 میں...
یوکرین جنگ کے حوالے سے روس اور امریکا کے مابین سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔ یہ مذاکرات قریباً 12 گھنٹوں پر مشتمل تھے جس کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب امریکا میں نئی ٹرمپ انتظامیہ یورپ میں یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والی تباہ کن 3 سالہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین اور امریکا کے درمیان ریاض میں نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے، یوکرینی وزیردفاع اس سے قبل امریکا نے یوکرین کے ساتھ سعودی عرب میں ہی مذاکرات کیے تھے جنہیں امریکی اور یوکرینی حکام نے مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے تجزیہ نگار بن کر بیٹھنے اور تنقید کرنے والے کرکٹرز کو احتیاط کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ یہ لوگ گراؤنڈ میں کچھ اور ٹی وی پر بیٹھ کر کچھ باتیں کرتے ہیں، جبکہ سب کا ریکارڈ دیکھا جائے تو ایک جیسا ہی نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی میڈیا پر بطور تجزیہ نگار بیٹھنے کی پیش کش ہوئی اور حالیہ چیمپئنز ٹرافی میں تین، چار جگہ سے پیش کش تھی۔ لوگ گراؤنڈ میں کچھ اور ٹی وی پر بیٹھ کر کچھ باتیں کرتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ بڑے کرکٹرز نے کیا کچھ نہیں بولا، یہ اُن کے بارے میں بات...
واشنگٹن: امریکا نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کردیا، ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین کو 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کی بھی مہلت دیدی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کیلئے 24 اپریل کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی تاریخ کی ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے اور خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک سے آنے والے تارکین وطن پر قابو پانے کا عزم ظاہر کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے حکم سے کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا سے آنیوالے تارکین وطن متاثر ہونگے...
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا سے آئے روز کوئی نئی خبر سامنے آرہی ہوتی ہے، اور اب ٹرمپ انتظامیہ نے قریباً 5 لاکھ 30 ہزار تارکین وطن کی عارضی قانونی حیثیت منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کیوبن، ہیٹی، نکاراگون اور وینزویلا کے تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کرنے کا فیصلہ 24 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہے جو سابق امریکی صدر جوبائیڈن کے دور میں تارکین وطن کو دی گئی 2 سالہ پیرول کو کم کرے گا جس کے تحت اگر ان کے پاس امریکی...
تصویر سوشل میڈیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون بڑھانے اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے حکومتی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر بریفنگ دی۔ قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر نے پاکستان کی معاشی پیشرفت اور اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وائس آف امریکہ (VOA) اور دیگر امریکی فنڈڈ میڈیا اداروں میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اتوار کے روز سینکڑوں ملازمین کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ ان کی ملازمتیں 31 مارچ سے ختم کر دی جائیں گی۔ یہ برطرفیاں اس وقت سامنے آئیں جب ٹرمپ انتظامیہ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا (USAGM) کو شدید بجٹ کٹوتیوں کا نشانہ بنایا۔ یہ ادارہ وائس آف امریکہ، ریڈیو فری یورپ، ریڈیو فری ایشیا، ریڈیو فردا اور الحرة جیسے نشریاتی اداروں کو چلاتا ہے، جو ایسے ممالک میں صحافتی خدمات فراہم کرتے ہیں جہاں آزاد میڈیا پر پابندیاں عائد ہیں۔ ذرائع...
سنو چندا نجی ٹی وی کی بلاک بسٹر ڈراما سیریل ہے جو رمضان میں نشر ہوا تھا، جو 2018 میں 17 مئی سے 16 جون تک نشر ہوئی تھی۔ ڈراما صائمہ اکرم چوہدری نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری احسن تالش نے کی تھی جبکہ پیشکش مومنہ دورید پروڈکشنز کی تھی۔ یہ ڈرامہ اتنا مقبول ہوا کہ چینل کو 2019 میں ایک اور سیزن لانا پڑا۔ سنو چندا کے بعد میکرز نے سیریز سے وقفہ لیا اور کئی دوسرے کامیاب ڈرامے پروڈیوس کیے، تاہم شائقین کی ڈیمانڈ کی وجہ سے چینل اب سنو چندا پارٹ 3 پر غور کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلموں کی پیشکش کے باوجود کام کیوں نہ کیا، اداکارہ نادیہ افگن نے بتا...
نیویارک کی معروف کولمبیا یونیورسٹی میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ عمارہ خان نے فلسطینی حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن پر احتجاجاً یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش مسترد کر دی۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، کولمبیا یونیورسٹی غزہ جنگ کے بعد اسرائیل اور فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کا مرکز بن گئی تھی، جہاں فلسطینی حامی طلبہ پر پابندیاں عائد کی گئیں اور کیمپس گروپس کو معطل کر دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان اقدامات کو "کیمپس کی حفاظت اور ہراسانی کو روکنے" کی کوشش قرار دیا، مگر طلبہ اور سماجی کارکنوں نے اسے آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیا۔ عمارہ خان نے 10 مارچ کو یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک...
ساؤتھ ایشین اسٹریٹجک اسٹیبلٹی انسٹیٹیوٹ کی چیئر پرسن اور ماہر امور خارجہ ڈاکٹر ماریہ سلطان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا حالیہ تعلقات میں جدت آئی ہے اور یہ پاکستان کے لیے ایک موقع ہے اور یہ اب ہم پر ہے کہ ہم کس طرح اس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کہا کہ پہلی دفعہ امریکی انتظامیہ نے پاکستان کا شکریہ ادا کر کے یہ عندیہ دیا ہے کہ پاکستان مسئلے کا حل بھی بن سکتا ہے جبکہ بائیڈن انتظامیہ کے نزدیک پاکستان خود ایک مسئلہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں امریکا پاکستان کے نیوکلیئر نظام کی حفاظت سے مطمئن واضح رہے کہ حال ہی میں 2021 ایبی گیٹ حملے میں امریکا کو...
امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے، یہ قابل قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کرونگا، ایرانی صدر
کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو کرنا چاہتا ہے کرے، ایسی بات چیت کو قبول نہیں کریں گے، جو دھمکیوں کے تحت کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے، یہ قابل قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا۔ ایرانی صدر نے کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناجائز منافع خوری پر مختلف علاقوں سے 117 دکاندار گرفتار کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سستے بازاروں میں مانیٹرنگ کے باعث گھی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں موجود رہنے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی...
امریکی سرکاری ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) آٹزم اور ویکسینز کے درمیان ممکنہ روابط پر ایک وسیع مطالعے کا آغاز کرنے جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مطالعے کی ابھی تک حتمی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مطالعے کا طریقہ کار کیا ہوگا. محکمہ صحت اور انسانی خدمات (ایچ ایچ ایس) کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی عوام اعلیٰ معیار کی تحقیق اور شفافیت کی توقع کرسکتے ہیں اور یہی سی ڈی سی فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا تھا کہ امریکی بچوں میں آٹزم کی شرح آسمان کو چھوگئی ہے۔ انہوں...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب کے دوران پاکستان کا شکریہ ادا کرنا یہ چھوٹی بات نہیں ہے جس طرح سے معاملات چل رہے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے جو معاملات چل ر ہے ہیں چونکہ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والے کو نہ چھوڑنے کا اعلان کر چکے تھے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کا پکڑا جاناپاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود حکومت، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ سب کیلیے میرا عاجزانہ سا مشورہ ہے کہ جاگتے رہنا ٹرمپ پر نہ رہنا. تجزیہ کار فیصل حسین...
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) یوکرین نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کرنے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو معطل کئے جانے کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پنے ایک خطاب میں کہا کہ یوکرین اور امریکی ٹیموں نے آنے والے مذاکرات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم آگے کی رفتار دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی بات چیت کب اور کہاں ہوگی۔ یوکرین صدرنے یہ بھی کہا کہ وہ جمعرات کو برسلز سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے رہنماؤں میں شامل ہوں گے۔ امریکا نے بدھ کویوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو...
امریکا میں غیر قانونی امیگرینٹس کے داخلے کے ذمہ دار غیر ملکی سرکاری افسران کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا پابندیوں کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر پاکستان اور افغانستان کے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور اس کا اطلاق اگلے ہفتے سے ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری بیان میں جن اہلکاروں کے امریکی ویزا پر پابندی کی پالیسی کااعلان کیا گیا ہے ان میں امیگریشن اور کسٹمز حکام، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر تعینات اہلکار اور ایسے دیگر اہلکار شامل کیے گئے ہیں جو غیرقانونی امیگرینٹس کو امریکا بھیجنے میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ وزیر...
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین کے خطاب میں اپنی تمام پالیسی بیان کی ہے۔ابھی تک کی ٹرمپ پالیسی سے پاکستان نہ تو متاثر ہوتا ہے اور نہ ہی یہ پالیسی اس کے لیے کسی مفاد کی ہے۔ ابھی تک تو نہ ہمارا کوئی نقصان ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی فائدہ ہے۔ ہم ٹیرف کی لڑائی کا بھی کوئی حصہ نہیں۔جن ممالک کے ساتھ ٹیرف جنگ شروع ہوئی ہے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان اور امریکا کا تجارتی حجم بہت کم ہے بلکہ دیکھا جائے تو نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے ہم کہیں نہیں ہیں۔ اسی طرح امریکا کے یورپ کینیڈا اور دیگر ممالک کے ساتھ تنازعات میں بھی پاکستان کوئی فریق نہیں۔ اس...
امریکا نے چاہا، امریکا آگیا۔ امریکا نے چاہا، امریکا چلا گیا۔ اس آنے جانے کے بیچ کئی زمانے ہیں۔ پہلا زمانہ تو وہ ہے جس میں امریکا نے افغانستان کی دائیں بازو کی جماعتوں کے الٹے کندھے پر بندوق رکھ کر چلائی۔ تب ساتھ آنے والے لوگ مجاہد، لڑاکے، زمین زادے اور فریڈم فائٹر کہلائے۔ ان کو پگڑیوں داڑھیوں اور بو بھری جرابوں کے ساتھ اوول میں خوش آمدید کہا گیا۔ کسی نائب صدر نے ان سے نہیں کہا کہ اوول آفس میں داخل ہونے کے بھی کچھ ادب آداب ہوتے ہیں۔ سوویت یونین کے حصے بخرے ہوگئے تو امریکا نے مجاہدین کی ایک پوری بریگیڈ کو گندے بچے کہہ دیا اور کابل کی چابیاں طالبان کے سیدھے ہاتھ پر...
اسلام ٹائمز: اسوقت صورتحال یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت کو 2,000 پاؤنڈ کے آٹھ سو خطرناک بم بھیجنے نیز غزہ پٹی سے فلسطینیوں کو نکالنے پر تل ابیب کے ساتھ مربوط موقف اختیار کرنے کے بعد ٹرمپ بالکل اسی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جو انہوں نے اپنی پہلی مدت کے دوران صیہونیوں کی خدمت کیلئے اختیار کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کیطرف سے دوسری مدت صدارت کے آغاز میں 12 بلین ڈالر کی مالی امداد صرف چار دنوں میں اسرائیل کو دینا، اس بات کی علامت ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اگلے چار سالوں میں اسرائیل کی اندھا دھند حمایت جاری رکھ کر گذشتہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دے گی۔ تحریر: سید رضا میر طاہر ایک ایسے وقت...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) برطانیہ، فرانس اور یوکرین کے رہنما یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو بند کرنے کا منصوبہ تیار کرنے پر متفق ہو گئے ، جو تیار کئے جانے کےبعد امریکا کو پیش کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت روسی یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مشاورت کے لئے اتوار کو لندن میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں سامنے آئی۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں ہونے والی اس سربراہی کانفرنس میں رہنمائوں کو بتایا کہ ان سب کو یورپ کی سلامتی کے لئے مل کر ایک ایسے نادر لمحے کو بروئے کار لانا ہو گا جو ایک پوری نسل انسانی کو...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے بارے میں نیا اعلان کیا ہے کہ امریکا وہاں واپس جانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ “ جسے جو بائیڈن (سابق امریکی صدر) نے اسے چھوڑ دیا، میرا خیال ہے کہ ہمیں اسے واپس لینا چاہیے۔“ انہوں نے پہلے کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں کہا کہ ”جو بات مجھے بہت زیادہ تکلیف دیتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم نے افغانستان کو اربوں ڈالرز دیئے، یہ بات کسی کو معلوم نہیں، اور پھر ہم نے اپنا سارا قیمتی سامان اور اسلحہ چھوڑ دیا، جو میرے دور میں کبھی نہیں ہوتا تھا۔“ ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکی فوج کی موجودگی کو 5 ہزار سے بھی کم کرایا، لیکن...
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی امن سے متعلق کوششیں قابل تعریف ہیں، روس یوکرین جنگ بندی کی کوششوں میں امریکا کے ساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان جلد ایک عظیم تجارتی معاہدہ ہوگا۔ برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرکے یوکرین جنگ، نیٹو کے مستقبل، تجارت اور ٹیرف سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سر کئیر اسٹارمر کو اسپیشل شخص قرار دیا۔ سر کئیر اسٹارمر نے بادشاہ چارلس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو سرکاری سطح پر دورہ برطانیہ کا دعوت نامہ بھی دیا، صدر ٹرمپ...
26 فروری 2019 کو پاکستان کیخلاف بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا تھا لیکن حقیقت کا اعتراف کرنے کے بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعوی کیا۔ بھارت کے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس کے ڈرامے کو 6 سال مکمل ہوگئے مگر آج تک بھارتی سرکار اور فضائیہ اس واقعے کو ثابت کرنے میں ناکام ہیں، بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق...
چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی، ٹیم، PCB حکام، انتظامیہ اور سلیکٹرز کی ضد اور اناء کی بھینٹ چڑھ گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی، ٹیم انتظامیہ،سلیکٹرز اور پی سی بی حکام کی ضد اور انا ء کی بھینٹ چڑھ گئی۔ 2023 میں بابر اعظم کی جگہ شاہین کپتان بنے ، 5 میچوں بعد بابر کو پھر کپتانی ملی ، ستمبر میں وہ سبکدوش ہوئے اور رضوان کپتان بن گئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز جیتےمگر ٹیم میں مستقل مزاجی اور پروفیشنل ازم کا فقدان ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے ہار گئے، ہر ٹیم کیساتھ دو اسپنرز ، سلیکٹرز نے ابرار کیساتھ دوسرے اسپنرز کو شامل نہ کیا، عثمان کو کھلانے سے گریز، عرفان اور عباس آفریدی سلیکٹ نہ ہوسکے۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ اور...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاناما کینال پر قبضہ کرنے یا کینیڈا کو فتح کرنے کی کوئی توسیع پسندانہ پالیسی نہیں ہے، ہمارے جوہری ہتھیار صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے مغرب کی منافقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کون سے اصول ہیں جو کسی کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا حقدار بناتے ہیں؟ رپورٹ کے مطابق مباحثہ کرنے والی باوقار سوسائٹی آکسفورڈ یونین، جو عالمی رہنماؤں کو طلبہ اور ماہرین تعلیم کے سامنے کلیدی مسائل پر بات کرنے کی دعوت دیتی ہے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 فروری 2025ء) غیر سرکاری تنظیم ''ٹیل ماما‘‘ کی ڈائریکٹر ایمان عطا کا بدھ 19 فروری کو نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ''مسلم مخالف نفرت میں اضافہ ناقابل قبول ہے اور یہ مستقبل کے لیے گہری تشویش کا باعث بھی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا، ''ہم نے سن 2012 میں اپنا کام شروع کیا تھا اور اس کے بعد سے گزشتہ برس ہمارے پاس سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔‘‘ اس غیرسرکاری تنظیم کو سن 2024 میں 6,313 مسلم مخالف نفرت پر مبنی واقعات کی رپورٹیں موصول ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر آن لائن ہیں جبکہ یہ ادارہ ان میں سے 5,837 کی تصدیق کرنے کے...
بیکانیر: بھارت کی 17 سالہ گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر یاشتیکا آچاریہ ٹریننگ کے دوران ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، جب ان کے گلے پر 270 کلو وزنی راڈ گر گئی۔ یہ حادثہ منگل کے روز بیکانیر کے ایک جم میں پیش آیا، جب یاشتیکا آچاریہ اپنے ٹرینر کی نگرانی میں وزن اٹھا رہی تھیں۔ اچانک 270 کلوگرام وزنی بار ان کے گلے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ان کی گردن ٹوٹ گئی۔ فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق، فی الحال یاشتیکا کے اہلخانہ...
نئی دہلی (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ٹیسلا (Tesla) بھارت میں اپنی فیکٹری قائم کرتی ہے تاکہ وہاں کے محصولات سے بچا جا سکے، تو یہ امریکا سے زیادتی ہوگی۔ منگل کو فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں، ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے گزشتہ ہفتے کے امریکی دورے کے دوران بھارت کی گاڑیوں پر عائد زیادہ ڈیوٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک ہمیں محصولات کے ذریعے نقصان پہنچاتا ہے۔ بھارت میں کار بیچنا، عملی طور پر ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام ممالک ہم سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اور وہ یہ محصولات کے ذریعے کرتے ہیں لیکن دونوں ممالک...
حالیہ سالوں میں عالمی سیاست دو بحرانوں کی اسیر ہے، دونوں ہی بحران جنگی ہیں اور دونوں ہی بائیڈن حکومت کی دین ہیں۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی بربریت رکوا چکے اور اب روس کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔ یہ وہی ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جن کے متعلق 2016 سے لبرل امریکی میڈیا نے یہ تاثر پھیلانا شروع کردیا تھا کہ وہ ایک مسخرے سے زیادہ کچھ نہیں۔ مغرب سے باہر بھی دنیا کے قریباً ہر ملک میں گنتی کے چند لبرل ضرور پائے جاتے ہیں، سو ہمارے ہاں بھی اپنا وجود رکھتے ہیں، اور بیک ظرف و زمان تب ہی دستیاب ہوتے ہیں جب کوئی قاری صاحب بھی وہی شوق پورا کرلیں جس شوق کی تکمیل کو...
روسی صدر ولایمیر پوتن نے امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کی میزبانی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ پر روس امریکا مذاکرات کا پہلا دور ختم، کن معاملات پر گفتگو ہوئی؟ سعودی گزٹ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے منگل کو امریکا اور روسی فیڈریشن کے درمیان ریاض میں اپنی نوعیت کی پہلی بات چیت کی میزبانی کی۔ اس میزبانی کے نتیجے میں ہوئی مثبت پیشرفت پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق صدر پیوتن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب کی قیادت کا تہہ دل...
انقرہ: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترکیہ دارالحکومت انقرہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ ترکیہ دارالحکومت انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے روسی حملے کے خاتمے کیلئے منصفانہ امن بات چیت کی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ ان بات چیت میں یورپی یونین، ترکی اور برطانیہ کو شامل کیا جانا چاہیے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےسعودیہ میں امریکہ و روس کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں یوکرینی نمائندہ شامل...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاک-امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف سے امریکا کی پاکستان میں ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے مابین دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی...
ممبئی (شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری پر کئی سالوں سے چوٹی کے اداکاروں کا راج ہے۔ لیکن اب وقت کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں۔ ہیروئنز کی بنیاد پر بھاری کلیکشن بھی کی جاتی ہے۔ اب وہ بھی ایک مرد اداکار کی طرح بھاری رقم وصول کرتی ہے، اس لیے اس کی برانڈ ویلیو بھی کسی اداکار سے کم نہیں ہے۔ یہاں ایک اداکارہ ہیں۔ جو نہ تو دیپیکا پڈوکون ہیں اور نہ ہی پریانکا چوپڑا۔ ایسی اداکارائیں جو بالی ووڈ کے لوگوں پر چھائی ہوئی ہیں۔ اگر ہم 3 سال کے رپورٹ کارڈ پر نظر ڈالیں تو اس نے 3 ہزار کروڑ روپے جمع کر کے سب سے بڑی ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ آج ہم بات کریں گے...
کراچی (پ ر) سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی (ایس این ایس) کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن ایوب پیرزادہ کے یونائیٹڈ نیشنز کے دورے کے موقع پر سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (سانا) کے صدر مقبول ہالیپوٹو سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اس دوران امریکہ میں مقیم سندھی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل میں سانا کے مثبت کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوب پیرزادہ نے سانا کی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی (ایس این ایس) علاقائی صحافت کے فروغ اور سندھی کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر سانا کے صدر مقبول ہالیپوٹو...
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو دو روزہ دورے پر امریکا پہنچے تھے، یہ دورہ خاصے ہنگامہ خیز ماحول میں ہوا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی محصولات کے حوالے سے سخت موقف واضع کررکھا تھا، غیرقانونی بھارتی شہریوں کو بھی ذلت آمیز طریقے سے گرفتار کرکے بھارت بھیجا گیا ہے۔ خیال تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان امور پر کوئی کامیابی حاصل کریں گے لیکن انھیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، البتہ پاکستان کے بارے میں ان کا منفی پراپیگنڈا کسی حد تک رنگ لایا ہے ۔ دورے کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کا غلط حوالہ شامل ہوا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایلون مسک سے ملاقات ہوئی۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر ہونے والے دو روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام پر منگل کو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس اعلامیے پر 61 ملکوں کے نمائندگان نے دستخط کیے اور یہ یقینی بنانے پر اتفاق کیا کہ اے آئی کو صاف و شفاف، اخلاقی، سب کے لیے، محفوظ اور قابل بھروسہ ہونا چاہیے اور ساتھ ہی بین الاقوامی قواعد و ضوابط کا احترام بھی لازمی ہے۔ دستخط کرنے والے ملکوں میں چین، فرانس، جرمنی اور بھارت شامل ہیں۔ فرانس میں عالمی اے آئی سمٹ، مواقع اور خطرات کا جائزہ ڈیپ سیک کی مقبولیت ایک ویک اپ کال ہونی چاہیے، ٹرمپ ایف آئی اے پر...
پاکستان اورآئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے‘ فضل الرحمن( مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری)
پشاور (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے،حکومت، فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلیے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔اعلامیے...
واشنگٹن/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، تقریب میں امریکی صدر نے خطاب کیا۔قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے عوامی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم ہونا چاہیے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی جہاں دنیا بھر سے اہم شخصیات موجود تھیں اور امریکی صدر نے بھی خطاب کیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک بہترین موقع ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب وزیر خارجہ نہیں رہے اس لیے تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں انہوں نے کہا کہ مذہب کو تقسیم کا ذریعہ بنانے کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کرنا...
کولاج بشکریہ انسٹاگرام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں منعقد کی گئی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری تقریب کے دوران پہلی میز پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ براجمان ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں سابق وزیرِ داخلہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کر کے خوشی ہوئی، تقریب کے دوران صدر کی افتتاحی تقریر سننے اور میں نے اختتام پر تقریر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے لکھا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، تقریب میں امریکی صدر نے خطاب کیا۔ تین ملکی سیریز،جنوبی افریقا کی ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے...
ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64555 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65066 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 24 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3186 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار...
کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64555 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65066 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 24 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3186 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس...
اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ سرمایہ کار جینٹری بیچ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیے رکھا۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکا پاکستان میں معدینات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ جو...
وفاقی عدالت نے فیڈرل گرانٹس اور قرضوں کو منجمد کیے جانے سے متعلق صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو روک دیا۔ یہ گرانٹس اور قرضے امریکا میں لوکل حکومتوں، اسکولوں اور نان پرافٹ تنظیموں کی بقاء کے لیے لازمی تصور کیے جاتے ہیں۔ انتظامیہ کی کوشش تھی کہ وہ صدر ٹرمپ کے تازہ ایگزیکٹو آرڈرز کی روشنی میں ان گرانٹس اور قرضوں کا جائزہ لینے کے بعد پروگریسو نوعیت کے جاری اقدامات کو ختم کردے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے امریکی حکومت کنفیوژن کا شکار ہوگئی تھی جس کے بعد ٹیکس دہندگان کی رقم کے کنٹرول پر آئینی تنازعہ کھڑا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ وفاقی جج Loren L. AliKhan...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی نواسی نومیکا 23 جنوری 2024 کو اپنے انکل اکشے کمار کی فلم “اسکائی فورس” کی اسکریننگ میں نظر آئیں۔ نومیکا، جو رنکی کھنہ اور سمیر سرن کی بیٹی ہیں، اپنی نانی ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ اس اسپیشل اسکریننگ میں شریک ہوئیں، نومیکا کی شاندار اور گریس فل شخصیت نے شائقین کی توجہ حاصل کی اور بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ دیگر اسٹار کڈز کے مقابلے میں کہیں زیادہ پرکشش ہیں۔ نومیکا کی والدہ رنکی کھنہ 2003 میں سمیر سرن سے شادی کے بندھن میں بندھیں اور 2004 میں نومیکا پیدا ہوئیں، رنکی، ڈمپل کپاڈیہ اور راجیش کھنہ کی چھوٹی بیٹی ہیں اور وہ ایک سابق...
MANAUS: برازیل نے امریکا سے بے دخل کیے گئے درجنوں شہریوں کو ہتھکڑیوں میں جہاز میں سوار کرنے اور بدسلوکی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے وضاحت طلب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پرواز میں مسافروں کے ساتھ بدترین سلوک کرنے پر واشنگٹن سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت میں آنے کے بعد غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنا شروع کردیا تھا اور اسی سلسلے میں برازیل کے شمالی شہر ماناؤس میں بھی ایک پرواز پہنچی تھی۔ برازیلی وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ برازیلی مسافروں کے...
ڈیووس اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی قیادت کے تحت ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف چار دن میں وہ فیصلے کیے جو بائیڈن انتظامیہ چار سال میں نہیں کر سکی۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 4 دن میں ایسے بڑے فیصلے کیے ہیں جو سابقہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ 4 برس میں بھی نہ کر سکی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو اپنی انتظامیہ کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی قیادت نہ ہوتی تو یہ معاہدہ ممکن نہ ہو پاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی...
خلیج میکسیکو کے ساحل پر برف باری کے بعد برف کی تہ جمع ہوئی ہے لندن ؍واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں صدی کے بدترین برفانی طوفان سے بڑی تباہی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے 5دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں تقریبا8علاقوں میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ طوفان ایووین کے باعث تیز ہوائیں چلیں گی اور شدید بارش بھی متوقع ہیں۔ آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں 90میل فی گھنٹا کی رفتارسے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارش اور پہاڑوں برف باری بھی ہوسکتی...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کمیشن کے اعلان کیلئے 7 دن بھی کافی تھے لیکن حکومت کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکا کے اراکین کانگریس نے عشائیہ دیا جس میں پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔ کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
واشنگٹن: امریکا میں مقیم غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتی شہریوں کو واپس بلائے گا، بھارت ٹرمپ حکومت کے ساتھ تجارتی جنگ سے بچاؤ اور بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ بھارت اور امریکی انتظامیہ نے 18 ہزار غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی شناخت کی ہے، امریکا میں موجود بھارتی تارکین وطن کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ حکومت نے ایک ہزار 660 افغانوں کی امریکا منتقلی کے منصوبے کو بھی معطل کردیا۔ خبر رساں...
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک 48 گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3 اور بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ گم ہونے پر 2، زائد المیعاد...
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو بیرسٹر گوہر سے ملاقات سےآگاہ کر دیا ہے ، پی ٹی آئی سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی جبکہ بیرسٹر گوہر نے خود کہا ہےآرمی چیف سے سیاسی گفتگو نہیں ہوئی اور آرمی چیف نے کہا سیاسی گفتگو سیاستدانوں سے کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ماضی میں ٹیک اور ہوئے،کچھ لوگوں کو اقتدار سے محروم کیا گیا لیکن اقتدار سے نکلنے پر جس طرح پی ٹی آئی نے ردعمل دیا کسی نے نہیں دیا، جنرل باجوہ پی ٹی آئی کے کفیل تھے، پی ٹی آئی جنرل باجوہ کے خلاف نعرے بھی لگا رہی ہے، بانی تحریک...
غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پہلا قدم ہے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز نیویارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا۔ اور اپنے ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے امریکا کو پہلے سے زیادہ عظیم بنائیں گے، ملک کو درپیش ہر بحران سے نکالیں گے۔ انہوں نے غزہ جنگ بندی کو اپنی تاریخی کامیابی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پہلا قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یرغمالیوں کی رہائی پر بھی خوشی ہوئی۔ واشنگٹن ڈی سی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے...
امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے 107 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 ڈیپوٹیز کو منشیات فروشی، جعلی کرنسی پھیلانے اور دیگر الزامات کے تحت کراچی میں گرفتار کر لیا گیا اور دیگر کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیم سے 2 امریکا سے ایک، عمان سے 3، سعودی عرب سے 4، متحدہ عرب امارات سے 13، عراق سے 12، قطر سے 2، کمبوڈیا، ملائشیا، بحرین سے ایک ایک، قبرص سے دو پاکستانیوں کو بے دخل کر کے وطن واپس بھیجا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 64 پاکستانیوں کو مختلف ملکوں سے ڈی پورٹ کیا گیا، ان میں...
واشنگٹن : امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں حالیہ شدید سردی اور برفباری نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ امریکا میں جہاں ایک طرف آگ کی تباہی تھی، وہیں دوسری طرف برفانی طوفان نے جنوبی اور وسطی ریاستوں میں برفباری اور طوفانی بارشوں کے سبب کئی راستوں، پروازوں اور تعلیمی اداروں کو بند کر دیا۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برفباری نے زندگی کو مفلوج کر دیا اور مزید طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ کینیڈا میں بھی سخت سردی اور مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ برفباری کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور کئی راستے بند ہوگئے، جس سے دیہی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ بس سروس اور پروازیں...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے 15 سالہ ریکارڈ سرد ترین رات ہونے کا امکان طاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں آج کی رات پارہ منفی 20 تک گرسکتا ہے۔(جاری ہے) میٹ ڈیپارٹمنٹ نے برطانیہ، اسکاٹ لینڈ، ساؤتھ ویسٹ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے علاقوں کے لیے ییلو وارننگ جاری کردی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں گزشتہ روز ہونے والی برفباری سے کئی کئی فٹ تک برف جم گئی ہے۔ریاست اوکلاہاما اور ٹیکساس میں اسکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح تنظیم اور اس کے سربراہ احمد الشرع کے حوالے سے حتمی فیصلہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والی تنظیم کو پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ انہوں نے شدت پسند جماعتوں بالخصوص القاعدہ تنظیم سے اپنے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ تحریر الشام تنظیم کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رہنے سے امریکی شہریوں کے لیے اس تنظیم کو مادی مدد پیش کرنا غیر...