2025-11-13@01:52:22 GMT
تلاش کی گنتی: 23303
«تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری»:
(نئی خبر)
کراچی: مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ڈاکٹر نبیہا علی کا نکاح پڑھانے کے بعد سوشل میڈیا پر والد پر ہونے والی تنقید سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ایک ڈاکٹر صاحبہ (ڈاکٹر نبیہا علی) کا نکاح پڑھایا، جس کے بعد اُن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل اس خاتون کو جانتے تک نہیں تھے۔ مولانا کے ایک دوست نے نکاح پڑھانے کی درخواست کی تھی، جس پر انہوں نے انکار نہیں کیا، کیونکہ وہ اپنی زندگی میں ہزاروں نکاح پڑھا چکے ہیں اور جو بھی نکاح پڑھوانے کی درخواست...
اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمہ کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)اسلام آباد:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔ حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی۔ عوام کو ترمیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد بار ایسوسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں 27ویں ترمیم کی منظوری کے لئے ووٹنگ کے دوران اپوزیشن نے بھرپوراحتجاج کیا۔اجلاس کے دوران اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر چیئرمین سینیٹ پر پھینک دیں اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے، اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی کرسی کا گیھراؤ کرلیا۔اپوزیشن اراکین احتجاج کے بعد سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے اور ایوان سے باہر چلے گئے۔اپوزیشن ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ گنتی کے بغیر اجلاس کی کارروائی کیسے جاری رہ سکتی ہے۔اپوزیشن کے ہنگامے کے باوجود 27ویں ترمیم کے لیے حکومت کو درکار نمبر 64 پورے ہوگئے، جے یو آئی کے احمد خان ترمیم کے حق میں کھڑے ہوگئے جب کہ پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو بھی ترمیم کے حق میں...
کراچی:(نیوزڈیسک)مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ڈاکٹر نبیہا علی کا نکاح پڑھانے کے بعد سوشل میڈیا پر والد پر ہونے والی تنقید سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ایک ڈاکٹر صاحبہ (ڈاکٹر نبیہا علی) کا نکاح پڑھایا، جس کے بعد اُن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل اس خاتون کو جانتے تک نہیں تھے۔ مولانا کے ایک دوست نے نکاح پڑھانے کی درخواست کی تھی، جس پر انہوں نے انکار نہیں کیا، کیونکہ وہ اپنی زندگی میں ہزاروں نکاح پڑھا چکے ہیں اور جو بھی نکاح پڑھوانے کی درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
لاہور: پنجاب کے نایاب اور قومی جنگلی جانور اڑیال کی بقا کی ایک امید بھری کہانی لاہور سفاری پارک کے وائلڈ لائف اسپتال سے سامنے آئی ہے، جہاں تین ننھے اڑیال بچوں کی زندگی نہ صرف محفوظ بنائی گئی بلکہ انہیں ماں کے دودھ کے بغیر بھی کامیابی سے پروان چڑھایا گیا۔ یہ تینوں بچے چند ماہ قبل جہلم میں اس وقت بازیاب کیے گئے تھے جب ایک شخص انہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بروقت کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور ننھے اڑیال لاہور منتقل کر دیے گئے، جہاں ان کی نگہداشت، علاج اور خوراک کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ سفاری پارک کے وائلڈ لائف...
کنونشن میں ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق، سابق ڈویژنل صدر بہاولپور اختر عباس گھلوو دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کنونشن میں شب شہداء اور شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، آخر میں ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور کا اعلان کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع بہاولپور کی جانب سے سالانہ شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق، سابق ڈویژنل صدر بہاولپور اختر عباس گھلو و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کنونشن میں شب شہداء اور شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، آخر میں ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور کا اعلان کیا گیا۔ کوثر عباس نئے ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور برائے سال 2025-26...
’پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا‘، بابا گورونانک کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتریوں کی واپسی شروع
شکر گڑھ کرتارپور میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کرتارپور راہداری کھلنے اور ملکی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ اور یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مزید پڑھیں: بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل براستہ واہگہ بارڈر آئے بھارتی سکھ یاتری پاکستان سے ملنے والے پیار سے نہال، جبکہ بذریعہ راہداری کرتارپور یاترا کے خواہشمند ہزاروں بھارتی یاتری مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے باعث دربار کے درشن دیدار سے محروم رہے۔ 2 ہزار بھارتی یاتری حسین یادیں لیے گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد روانہ ہو گئے۔ گوردوارہ کرتارپور صاحب میں بابا گورو نانک کی جنم دن کی تقریبات کی اختتامی دعا میں...
کنونشن کی پہلی نشست میں شب شہدا کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر امین شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسکائوٹ سلامی پیش کی گئی اور شہداء کی یاد کو تازہ کرنے لیے ماحول سازی کی گئی، علما، سابقین اور طلبا کی کثیر تعداد نے نشست میں شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع مظفرگڑھ کا شہید مقاومت کنونشن علی پور میں منعقد ہوا، شہید مقاومت کنونشن کی پہلی نشست میں شب شہدا کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدرامین شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسکائوٹ سلامی پیش کی گئی اور...
پاکستان کے معروف الپائن اسکیئر محمد کریم نے دبئی میں منعقدہ ایف آئی ایس بین الاقوامی اسکی ریسز میں شاندار کارکردگی کے بعد سرمائی اولمپکس 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ نلتر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کھلاڑی مسلسل چوتھی مرتبہ اولمپکس میں جگہ بنا کر دنیا کے واحد اسکیئر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز مسلسل 4 بار حاصل کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے مقامات جو 2025 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں محمد کریم اس سے قبل سوچی، پیونگ چانگ اور بیجنگ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اگرچہ وہ اب تک تمغہ نہیں جیت سکے، تاہم عالمی سطح پر ان کی مسلسل موجودگی کو پاکستان کے سرمائی کھیلوں کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا سے مکالمہ ہوا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس ددیے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، نہ کوئی پراپرٹی ٹیکس لگ سکتا ہے اور نہ کوئی کام سیدھا ہو رہا ہے، بلدیاتی الیکشن سے متعلق مسلسل عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ حیرت تو اس بات پر ہوتی ہے جنہوں نے خود ایک دن میں...
— فائل فوٹو کرتار پور میں بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات آج ختم ہوگئیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران پاکستان اور بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق 2 ہزار بھارتی یاتری بس کے ذریعے گوردوارہ روہڑی صاحب روانہ ہوگئے، بھارتی یاتری آج شام لاہور پہنچیں گے۔ یاتری لاہور میں دو روز قیام کے بعد 13 نومبر کو واپس بھارت جائیں گے۔اختتامی دعا میں بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر سے 5 ہزار یاتریوں نے شرکت کی۔ یاتریوں نے کرتارپور راہداری کھلنے اور پاکستان کی سلامتی کےلیے بھی دعائیں کیں۔ادھر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی طرف سے کیے گئے انتظامات...
اسلام آباد: 27ویں ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیر داخلہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور اسپیکر ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے اہم ملاقات کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں 27 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی، وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر بھی اسحاق ڈار کے چمیبر میں پہنچے، ووٹنگ کے عمل پر بھی بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم فائنل اسٹیج پر پہنچ گئی ہے اور اب حتمی مشاورت کی جارہی ہے کہ ووٹنگ کب کرنی ہے۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، محسن نقوی اور سینیٹر اعظم نذیر تاڑر کی ملاقات ختم...
آئینی ترمیم کی منظوری : نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا،اپوزیشن کے4ممبران سے رابطوں کا انکشاف
آئینی ترمیم کی منظوری : نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا،اپوزیشن کے4ممبران سے رابطوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں حکومت نمبر گیم پوری کرنے کیلئے متحرک ہوگئی، نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے نمبر گیم پوری کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی ممبران سے رابطے کیے ہیں۔ان رابطوں کے بعد حکومت نے اپوزیشن کے 3 ممبران کو ووٹ کے لیے راضی کرنے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں سے ایک اضافی سینیٹر بھی راضی ہوگیا۔...
کراچی: سنگا کپ 2025 میں تاریخی کامیابی کے بعد لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی۔ ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبالرز اور آفیشلز کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، مداحوں نے ان کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے انتہائی محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود ملک کا نام...
حکومت نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس نومبر کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ مستحقین کو اگلی قسط انہی والٹس کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت ہوگی، آصفہ بھٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں کیش لیس معیشت سے متعلق اقدامات پر جائزہ اجلاس میں مختلف اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے نظام...
سٹی 42 : محکمہ ماحولیات کی جانب سے پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیسوں کا نیا اور حتمی شیڈول جاری کردیا گیا۔ 15 نومبر کے بعد گرین سٹیکر کے بغیر کوئی گاڑی موٹروے یا شہر کے داخلی راستوں پر داخل نہیں ہو سکے گی۔ ای پی اے پنجاب نے آج سے پیڈ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا۔ آج سے گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی طور پر وصول کی جائے گی۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا موٹر سائیکل کے دھوئیں کے معائنے...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیاریاں تیز ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے ریکارڈ روم کو پرانی ہائیکورٹ بلڈنگ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد کو ریکارڈ کی منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کردیا ہے، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار نے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کیا ہے۔...
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے حکومتِ سندھ سے کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی بخار کے کیسز میں خطرناک اضافہ ہونے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔پی ایم اے کے مطابق ڈینگی بخار کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ناکارہ بلدیاتی نظام، صفائی کی ناقص صورتحال اور مچھر مار مہم کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ یہ قدرتی وبا نہیں بلکہ انسانی غفلت سے پیدا ہونے والا بحران ہے۔محکمہ صحت سندھ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال صوبے بھر میں 11,763 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 6,199 کیسز صرف رواں ماہ سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت کراچی کے مختلف سرکاری و نجی...
ونڈ اسکرین تنازع پی آئی اے کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کیلئے سازش بھی ہوسکتی ہے: ترجمان قومی ایئرلائن
---فائل فوٹو قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے، ونڈ اسکرین سے متعلق معاملہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کے لیے سازش بھی ہو سکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا کہ جہاز کی وِنڈ اسکرین میں ایک اسکریچ نوٹ کیا گیا تھا، وِنڈ اسکرین کا اسکریچ ایسا نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے فلائٹ پرواز کے قابل نہ ہو، جہاز کو غیرملکی انجینئرز نے کلیئر کیا اور جہاز نے پرواز بھری۔انہوں نے مذید کہا کہ بیرون ملک کی ایجنسی نے معاملات دیکھ کر ہمیں پروازوں کی اجازت دی، جن کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری...
تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تارکین وطن سمیت تقریباً 70 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکیں جب کہ13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تھائی حکام نے 4 لاشیں نکالیں جن میں 2 بچے شامل ہیں اور ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے 7 لاشیں نکالیں جب کہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے تھائی اور ملائیشین حکام کا آپریشن جاری ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی کےلاپتا ہونےکی اطلاع ہے جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔واضح رہے کہ...
عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں وفاق، اڈیالہ جیل اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،توہین عدالت درخواست میں سیکرٹری داخلہ کو بھی فریق بنایاگیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل نے سہیل آفریدی کی جانب سے درخواست جمع کرائی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے درخواست دائر کرنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کروائی،درخواست میں عدالتی حکم پر عملدرآمدنہ کرنے پر فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ ، ڈویژن بنچ کے...
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 180 ٹن کھجوریں تقسیم کیں۔ اس اقدام کا مقصد حالیہ سیلاب سے متاثرہ کمزور اور مستحق خاندانوں کی مدد کرنا اور انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنا تھا۔ کھجوریں اپنی غذائی خصوصیات کے باعث توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں اور آفات سے متاثرہ علاقوں میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مزید پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مستحق خاندانوں کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کا آغاز اس منصوبے کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع...
مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل کا فوری ایکشن، خیبر پختونخوا کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹے میں واپس مل گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل نے فوری ایکشن لیا اور خیبرپختون خواے کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹوں کے اندر واپس دلوا دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک کے رہائشی ’ داود خٹک‘ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے درخواست کی تھی ، اس کے 86 لاکھ روپے شیخوپورہ کے چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر دبائے ہوئے تھے ، مریم نوازشریف سے داود خٹک کی اپیل پر چیئرمین شکایات سیل شعیب مرزا نے فوری ایکش لیا ۔شکایات سیل کی مداخلت سے خیبرپختونخوا کے رہائشی کو محض دو دن کے اندر 86 لاکھ روپے واپس مل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ کے تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیرجانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ متنازعہ ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کے واقعات سے قبل ٹرمپ کی تقریر کے حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں محسوس ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل کی جانب مارچ کرنے اور ’’شدید مزاحمت‘‘ کی تلقین کر رہے ہوں۔ یہ ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ برطانوی...
ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار کرنے کی پالیسی متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100,000 ڈالر تک بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم KFF ہیلتھ نیوز کے مطابق، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو میں ویزا مسترد کیے جانے کی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ میمو میں ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دہندگان کے صحت کے مسائل — جیسے قلبی، سانس، اعصابی، میٹابولک اور ذہنی امراض — کو جانچ کے عمل...
لاہور: پنجاب میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کی غرض سے انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کی مدت میں اب 15 نومبر تک اضافہ کر دیا گیا ہے، تاکہ صوبے بھر میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے یا انتشار کو پیشگی روکا جا سکے۔ حکمنامے کے تحت پنجاب میں ہر طرح کے احتجاجی مظاہروں، سیاسی اجتماعات، ریلیوں، دھرنوں اور جلوسوں پر عائد ممانعت سختی کے ساتھ برقرار رہے گی۔ یہ پابندی ان تمام سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہے جو بڑے عوامی اجتماعات کا سبب بن سکتی ہیں اور جس سے...
بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔
گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان ایک بار پھر علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا، جب کہ زین احمد نے اپنے اکاؤنٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس غیر متوقع اقدام کے بعد مداحوں میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by AK BUZZ (@akbuzzofficial) View this post on Instagram A post shared by SaherScooop (@saher.scooop) یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی زین احمد نے اچانک آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا، جس کے بعد جوڑے کے...
خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ...
دنیا کے مختلف ممالک سے پارلیمانی وفود بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ کانفرنس 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملیشیا، فلپائن، سربیا، نیپال، لائبیریا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا اردن سے نائب وزیرِاعظم توفیق کریشان کی قیادت میں وفد پہنچا جس میں رکن ایوانِ بالا راکان حمادہ الفواز سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ سینیٹ آف پاکستان کے سینئر افسران نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ آذربائیجان سے نائب اسپیکر...
سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لحاظ سے پاکستان کی عدالتیں دنیا میں 129ویں نمبر پر ہیں، جبکہ عوام کو بروقت انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کی عزت اور احترام لازمی ہے، دنیا نے ترقی اسی وقت کی جب جمہوریت کو مضبوط کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں اب بھی 50 ہزار سے زائد کیسز زیرِ التوا ہیں، جس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کی جُزوی حمایت سے لیکر یکسر مخالفت تک کون سی سیاسی جماعت کیا سوچ رہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو انصاف حاصل کرنے کے لیے سفارش اور لابنگ کی ضرورت پیش آتی...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے جاری حکومتی اقدامات ملکی معیشت کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وزیرِاعظم کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں کیش لیس نظام اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کو بریفنگ دی گئی...
لاہور پولیس پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کے گرد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں سے متعلق سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی چار دیواری، سکیورٹی کیمروں، خاردار تاروں اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس افسران متعلقہ فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں ہے اور وزیراعظم کا استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ ایک احسن قدم تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متعلقہ شق کمیٹی سے واپس کر دی گئی، کیونکہ وزیراعظم عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔ پارلیمنٹ آمد پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تمام ترامیم گڈ گورننس، وفاق اور صوبوں کے تعلقات کی مضبوطی اور دفاعی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سربراہان ریاست کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے اور آئینی عدالتیں بھی عالمی سطح پر موجود ہیں۔ وفاقی وزیر...
22 سالہ پاکستانی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرکٹ اسٹار نے بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا۔ حسن نواز کی شادی اس سال لیہ میں ہوئی تھی جس میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ حسن نواز کا شمار ٹی20 کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ۔اج یہ بھی پڑھیے: ٹی 20 رینکنگ: محمد حارث، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان چھاگئے دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ 3 میچوں...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم کی گئی تھی اور رہی سہی کسر 27ویں ترمیم میں پوری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نو منتخب ممبران اسلام آباد بار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسی نظریے پر قائم ہوا کہ یہاں صرف اللہ کی حاکمیت ہوگی۔ قائداعظم نے اسلامی اصولوں کے مطابق نظام چاہتے تھے اور تحریک پاکستان میں مسلمانوں نے دین کی خاطر اپنی زمینیں، گھر اور قبریں تک قربان کر دیں تاکہ ایک عادلانہ اسلامی نظام قائم ہو سکے۔ مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے، عطاتارڑ...
سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑنے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
باماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ مقتولہ کی ہلاکت نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا سے تعلق رکھنے والی مریم سسے نامی خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔ مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی تحریکات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا...
ایپل ایسی نئی سیٹلائٹ ٹیکنالوجیز پر کام کر رہا ہے جو آئی فونز کو موبائل نیٹ ورک کے بغیر بھی کام کرنے کی سہولت فراہم کریں گی۔ حال ہی میں ایپل نے بتایا کہ صارفین ہنگامی حالات کے علاوہ بھی جلد ہی بغیر انٹرنیٹ یا سیلولر سروس کے پیغامات بھیج اور وصول کر سکیں، یعنی وہ “آف دی گرڈ” بھی رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا منصوبہ ہے کہ آئی فونز میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کے ذریعے ایپل میپ اور میسیجز کی خدمات دستیاب ہوں، تاکہ صارفین بغیر سگنل کے بھی راستہ دیکھ سکیں یا پیغامات بھیج سکیں۔ یہ اقدام آئی فونز کو دور دراز علاقوں یا ہنگامی حالات میں زیادہ مفید بنانے کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث ان کی زبان پھسل گئی۔ نئی نویلی دلہن نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعووں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ اپنے بیان میں نبیحہ علی خان نے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔ خود سے کئی سال کم...
سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے وضاحت دی ہے کہ شادی کے لہنگے کی قیمت کروڑوں میں نہیں تھی بلکہ خوشی کے باعث ان کی زبان پھسل گئی۔ نئی نویلی دلہن نبیحہ علی خان گزشتہ دنوں اپنی شادی میں پہنے گئے زیورات اور لہنگے کی قیمت کے دعووں کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ اپنے بیان میں نبیحہ علی خان نے کہا کہ کبھی کبھار انسان خوشی میں ایسی بات کہہ دیتا ہے جو حقیقت سے بڑھا چڑھا کر لگتی ہے، میں نے بھی لاکھوں کی چیز کروڑوں کی بتا دی۔ خود سے کئی سال کم عمر دیرینہ...
27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غور، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر معاملات طے نہ پاسکے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">27ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں کچھ شقوں میں ترامیم کی گنجائش موجود ہے۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سے منظوری کے بعد یہ ترمیمی مسودہ آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وہ ججز جن کے تبادلے کیے جا چکے ہیں مگر وہ روانہ ہونے سے گریزاں ہیں، انہیں فوری طور پر ریٹائر نہیں کیا جائے گا، اور تبادلے پر اعتراض کرنے والے ججز کے کیسز سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی بھیجے جائیں گے۔اسی طرح ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی کے حوالے سے بھی بحث ہوئی کہ آیا انہیں صدارتی استثنیٰ حاصل رہے گا یا یہ ختم کر دیا جائے گا۔...
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے شروع ہو گیا، جس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے پرتکلف ناشتہ بھی پیش کیا گیا، جس میں چنے، نان، حلوہ، آملیٹ، آلو کی بھجیا، لسی، کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر شامل تھے۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ، میٹرو بس منصوبے، پاکستان سائیکالوجیکل کونسل، براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایکٹ میں ترامیم کے بل بھی پیش کیے جائیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈاکو مینٹری میں ایڈیٹنگ تنازع پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل Tim Davie اور سی اِی او Deborah Turness نے استعفیٰ دیدیا۔ بی بی سی پر الزامات ہیں کہ وہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ دستاویزی فلم میں 6 جنوری، 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں لگا جیسے وہ اپنے حامیوں سے کہہ رہے ہوں کہ وہ ان کے ساتھ کیپٹل ہل کی جانب مارچ کریں اور ’شدید مزاحمت‘ کریں۔ ایڈیٹ شدہ پرو گرام گذشتہ سال امریکی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ دی ٹیلی گراف اخبار میں شایع بی...
معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ دنانیر مبین کے بچپن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ کے بچپن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں دنانیر مبین کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں میزبان کے ساتھ انتہائی پُر اعتماد انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk) اداکارہ نے میزبان کو بتایا کہ میں آپ کے تمام شوز شوق سے دیکھتی ہوں اور ابھی تک آپ کے شو کی ایک بھی قسط ایسی نہیں ہے جو میں نے نہ دیکھی ہو تو کیا...
چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ کی بولیویا کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت
چینی صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ کی بولیویا کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز لا پاز:بولیویا کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر آبی وسائل لی گو اینگ نے بولیویا کے دارالحکومت لا پاز میں بولیویا کے نئے صدر روڈریگو پاز پیریراکی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ اسی دن، روڈریگو پاز پریرا نے خصوصی ایلچی لی گو اینگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ پیر کے روز لی گو اینگ نے کہا کہ چین اور بولیویا اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 سالوں کے دوران...
پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے فیصل آباد میں تیسری ذیابیطس کانفرنس کا انقاد کیا گیا۔ فیصل آباد میں پاکستان سوسائٹی آف میڈیسن کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس کے موقع پر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان تقریباً دنیا میں آبادی کے حساب سے اس وقت پہلے نمبر پر آ چکا ہے، اس سلسلے میں ہمیں آگاہی فراہم کرنی ہے اور اپنے عوام اور ڈاکٹرز کو ایجوکیٹ کرنا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹرز کا کہنا...
چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این پلیٹ فارم کی جانب سے دنیا بھر کے 46 ممالک میں 14 ہزار افراد سے کرائے گئے ایک تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 72.6فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین ایک کھلی اور مسابقتی آزاد منڈی ہے۔اس سروے میں شامل 28 ممالک میں یہ شرح اوسط سے زیادہ رہی جوکہ کل جواب دہندگان کا 60 فیصد بنتا ہے۔ سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور گلوبل ساؤتھ ممالک دونوں شامل تھے۔ تمام جواب دہندگان کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ سروے میں، 84.3 فیصد جواب...
سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اتوار کی شب تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 727 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیا پر جاری اعداد و شمار کے مطابق، کراچی ڈویژن میں 1,919 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 269 مثبت پائے گئے، جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 1,359 ٹیسٹ کیے گئے اور 458 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 103 نئے مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 72 نئے داخلے ہوئے۔ اس دوران 150 مریض صحتیاب...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی منظوری کے بعد مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس آج 11 بجے طلب کیا گیا ہے، سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایوان میں 27 ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کی جائے گی، سینیٹر فاروق ایچ نائیک ستائیس ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وزیرقانون ایوان میں ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اپوزيشن نے ترمیم کے صرف عدلیہ سے متعلق ایک نکتے پر تقریریں کیں، اس کا مطلب ہے کہ اپوزيشن نے ترمیم کے باقی نکات کو تسلیم کرلیا۔سینیٹ میں خطاب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے تصویر کا وہ رخ دکھایا جو انہیں پسند ہے، تصویر کا وہ رخ نہیں دکھایا جس نے عدلیہ کو پارٹی کے آلہ کار میں بدلنے کی کوشش کی۔انھوں نے کہا کہ جج کے چوغہ کے نیچے ایک سیاسی جماعت کا جھنڈا چھپا لیا اور اس کے مقاصد کے لیے کردار ادا کیا، اب ضروری ہے کہ نظام میں بہتری لائی جائے۔سینیٹر پرویز رشید کے...
ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا لباس، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ڈاکٹر نبیہہ کی شادی توجہ کا مرکز
معروف سوشل میڈیا اسٹار اور میک اپ ایکسپرٹ ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی شادی ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ انہوں نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ان کے مہنگے عروسی لباس اور قیمتی زیورات نے بھی مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔ ڈاکٹر نبیہہ کے مطابق انہوں نے شادی کے موقع پر جو سونے کا زیور پہنا تھا وہ 40 تولے کا ہے جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، جبکہ ان کا عروسی لباس بھی تقریباً 1 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۔ Motivational speaker Dr. Nabiha Ali Khan, who recently got married to Haris, shared in...
یوم اقبالؒ کے موقع پر قومی اردو کانفرنس سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر زبان کمزور ہو جائے تو قوم کی فکری بنیادیں بھی کمزور پڑ جاتی ہیں، اردو زبان ہماری قومی پہچان کا مظہر اور فکری وحدت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ، فروغ اور نفاذ قومی فریضہ ہے۔ قومی ترقی اور فکری استحکام کے لیے اردو زبان کو سرکاری، دفتری اور تعلیمی سطح پر مکمل طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ اردو اور یومِ اقبالؒ کے موقع پر پروفیشنلز آف تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ کے زیرِاہتمام، جامعۃ العروۃ الوثقى لاہور میں قومی اُردو کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان “اردو قومی زبان، قومی...
میانمار سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی ایک کشتی تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد لاپتا، 7 ہلاک اور 13 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق 3 دن قبل میانمار کی ریاست راکھائن سے روانہ ہونے والی تقریباً 300 افراد پر مشتمل کشتی ہفتے کے روز لنگکاوی جزیرے کے قریب 170 مربع سمندری میل کے علاقے میں لاپتا ہو گئی تھی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ Al Jazeera reported, a boat carrying 90 people sank while crossing the river towards #Malaysia. Authorities define those people are likely #Rohingya who were trying to enter #Malaysia. Read...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق، بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ متنازع ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصے اس انداز میں ایڈیٹ کیے گئے کہ ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر مارچ اور "شدید مزاحمت" کی ترغیب دے رہے ہوں۔ یہ ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔ دی ٹیلی گراف...
پاکستان اور سعودی عرب نے اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ پاک سعودی تعلقات، خصوصاً عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘ (ایکسِلینٹ کلاس) سے نوازا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی کا سرکاری دورہ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی افواج کے چیف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ بدلتے علاقائی حالات، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے امکانات پر گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔ سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ سعودی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے متنازعہ بیان پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کے اداروں کے بار ے میں لغو، گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات پر مبنی گفتگو کی۔ مساجد کے حوالے سے سہیل آفریدی نے دانستہ طور پر سرعام بے بنیاد، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی بیان دیا۔ مقدمے میں محمد سہیل ولد محمد ستار سکنہ شلوبر قمبر خیل باڑہ خیبر کو ملزم نامزد کرتے ہوئے پیکا ایکٹ مجریہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکیخلاف متنازع بیان دینے پر انکوائری میں سنگین الزامات بیانات ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،این سی سی آئی اے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سہیل آفریدی نے مساجد میں کتے باندھنے کا متنازع بیان دیا۔ مقدمے میں سہیل ولد ستار کو براہ راست ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق محمد سہیل کے خلاف انکوائری میں سنگین الزامات سامنے آئے، جس نے ریاستی اداروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی‘ ٹنڈوآدم (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ26 ویں ترمیم کے زخم ابھی ختم نہیں ہوئے تو بڑی عجلت میں27 ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ہی ختم کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا جا چکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ 27 ویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، یہ صورتحال اسلامی جمہوری و فلاحی ملک کے لیے تشویشناک ہے، جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام فرسودہ و ظالمانہ، جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، اس اجتماع میں ملک بھرسے لاکھوں افراد مرد و خواتین شریک ہوںگے اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے نمائندے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپوٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت یوم اقبال بھرپور انداز سے منایا گیا۔9 نومبر کو اقبال ڈے کی مناسبت سے حیدرآباد، مٹیاری اور سانگھڑ سمیت سندھ کے تمام کلسٹرز میں پروگرامات منعقد کیے گئے، جس میں با ہمت بچوں اور الخدمت کے ضلعی ذمے داران نے شرکت کی۔ پروگرامات کے دوران بچوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا اور علم، کردار اور خدمت انسانیت کے لیے عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال کے اصول اور تعلیمات بچوں کے کردار سازی اور معاشرتی خدمت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے بچوں کو مثبت سوچ اور علم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-05-11 قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ڈویڑن رینج ناصر آفتاب پٹھان کی ہدایت پر ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن۔ لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور لاڑکانہ رینج میں گزشتہ ماہ سے پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں نے ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان کی قیادت میں جاری آپریشن کے نتیجے میں متعدد خطرناک گروہ بے بس ہو کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔کئی ڈاکو گروہوں نے اپنی پناہ گاہیں چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ متعدد ٹھکانوں سے بھاری مقدار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-05-8 جام شورو(نمائندہ جسارت )جامشورو میں جیے سندھ فیڈریشن حیدرآباد ڈویژن نے ثناء اللہ چانڈیو، منیب سندھی، ایاز سندھی، صفی امان چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں SNAF کے مرکزی رہنماؤں غنی امان چانڈیو، سرمد میرانی اور دیگر قومی کارکنوں کی جبری گمشدگی کے خلاف لمس گیٹ سے جامشورو پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ پریس کلب پر احتجاج کے دوران رہائی کا مطالبہ کیا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-14 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم حیدرآباد کے لوئر اسٹاف ملازمین نے خود کو رسیوں سے باندھ کر 28 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف علامتی احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ اس موقع پر گلاب رند، اسد ملکانی، سید معظم علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ محکمہ تعلیم حیدرآباد کے نچلے عملے کی 2021 میں خالی آسامیوں کا اخبارات میں اشتہار دیا گیا تھا، جس کے مطابق ملازمتوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے بعد 2022 میں انٹرویو اور 2023 میں آفر آرڈر جاری کیے گئے، لیکن مختلف اسکولوں میں پاس ہونے کے باوجود 628 امیدواروں کو نوکری دی گئی۔ اس دوران کئی ماہ کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جو کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-12 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ، نامور قانون دان اور دانشور ایاز لطیف پلیجو کو تھانہ بولا خان روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، تاہم ایاز لطیف پلیجو نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے قومی عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان اشرف پلیجو نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے انصاف اور جمہوریت کے قتل، وسائل اور صوبائی وحدت کیخلاف تھانہ بولا خان میں ہزاروں افراد کا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے، مگر پولیس نے تھانہ بولا خان روڈ پر رکاوٹیں لگا کر ایاز لطیف پلیجو کو روک لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی قافلوں کو بھی...
سینیٹ وقومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس ،مسلح افواج کے سربراہوں کے تقرر سے متعلق مجوزہ ترمیم منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت + مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلح افواج کے سربراہوں کے تقرر سمیت 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار49ترامیم کی منظوری دے دی جس کے بعد اسے آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات استثنا حاصل ہوگا اور ترمیم کے تحت ماضی کے مقدمات بھی پر بھی یہ ترمیم نافذ العمل ہوگی۔ وزریراعظم شہباز شریف اور اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی استثنا لینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیرالتوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ ایک سال تک مقدمے کی پیروی نہ ہونے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے اور 8 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 79ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر مقامات کے ملبے میں دبی فلسطینیوں کی لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی قیدیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ جواب میں حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کی، غزہ میں رہ جانے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تعداد 5 رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ لبنان پر بھی اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس میں 3...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وہ واحد سیاسی و دینی قوت ہے جو شہر قائد اور ملک بھر میں ظلم، نا انصافی اور کرپٹ نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، کراچی کے عوام اگر آج بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور سیوریج جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں تو اس کی اصل وجہ حکمران طبقے کی نا اہلی، بد عنوانی اور عوام سے بے حسی ہے، کراچی میں بجلی کا بحران، پانی کی قلت، سیوریج کی تباہ حالی اور سڑکوں کی خستہ حالی سب کے سامنے ہے، اگر کوئی آواز ان مسائل پر بلند ہوتی ہے تو وہ جماعت اسلامی کی آواز ہے، ہم نے کے الیکٹرک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد و راولپنڈی کے 10 افسران سمیت 13 افراد کے خلاف کرپشن و دیگر الزمات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسلام آباد میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر ملکیوں کے زیر انتظام قائم 15 کال سینٹرز میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر چینی باشندے و افسران سمیت 13 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے زیر انتظام قائم 15 کال سینٹرز میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کی پشت پناہی کرکے اور تحفظ دینے کے نام پر ماہانہ بھاری رشوت وصول کرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-9 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویتنام اور ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں وسعت آ رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی سمت دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی ویتنام اور ایران کے سفیروں سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت ٹیکس میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن ہزارہ خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی اور خیبر پختونخوا جنوبی کے عہدیداروں کے حلف کی تقریب بنوں میں منعقد ہوئی۔ نو منتخب عہدیداروں کا انتخاب حلف کی تقاریب میں دونوں جگہ مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ فیصل عباسی نے ہزارہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر، کبیر یوسف زئی، فضل قدیم، شجاع الحق، فیصل ملک شریک ہوئے اور ضلعی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ جبکہ بنوں میں پروفیسر اجمل خان نے صوبائی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور ملک شمس القمر، عنایت اللہ، ملک اللہ نور، بشیر خان،احسان اللہ نے ضلعی ذمہ داران کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں ریاستی پالیسیوں کا سب سے بڑا تضاد ’’سلیب سسٹم‘‘ ہے۔ یہ ایسا جال ہے جس میں عام آدمی اور سرکاری ملازم دونوں پھنستے ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ نہیں پاتے۔ سلیب کے نام پر کبھی بجلی کے بلوں میں عوام سے اضافی پیسے نکلوائے جاتے ہیں اور کبھی ریٹائرڈ ملازمین کی زندگی بھر کی کمائی پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔ یوں یہ ایک ایسا دو دھاری ہتھیار ہے جو ہر طرف سے غریب اور ملازم پیشہ طبقے کو زخمی کرتا ہے۔ بجلی کے نظام میں 200 یونٹ کی ایک مصنوعی لکیر کھینچی گئی ہے۔ عوام کو یہ بتایا جاتا ہے کہ اس حد تک رعایتی نرخ ملیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جیسے ہی...
جدہ: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈشیلڈ ایک بار پھرٹوٹ گئی۔ جس کے باعث طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ777کی ونڈشیلڈ پہلی مرتبہ جمعرات کو34ہزارفٹ کی بلندی پر ٹوٹی، بوئنگ طیارے پر لگائی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔ ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئی ہیں۔ متاثرہ طیارے کی ونڈشیلڈ ہائی اسپیڈ ٹیپ سے جوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں نئی ونڈشیلڈ کے بجائے گراؤنڈ طیارے پر لگی ونڈشیلڈ نکال کر لگائی گئی۔ ذرائع کے مطابق طیاروں کی بدحالی اور اسپیئر پارٹس نہ ہونے سے متعلق انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر بنانے کی غرض سے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کی، تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ اتوار کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینئٹرز اور وفاقی وزرا سمیت ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور اے این پی کے سینٹرز بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کی جانب سے...
کراچی:آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز قانون ساز اسمبلی کی رکن جولیا فن بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی عبداللہ بابر کو موربینک ہاکی گراؤنڈ سڈنی آسٹریلیا میں پاکستان اسپورٹس کلب آسٹریلیا ہاکی ٹیم کے کپتان کو ہاکی میں تعریفی سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ گلیڈیٹرز کو 99رنز سے شکست دے دی۔ ڈی ایچ اے کرکٹ اسٹیڈیم میں بی ٹی کے اسٹارز نے 234رنز بنائے اور پانچ کھلاڑی آٹ ہوئے ۔ سعید حسن نے شاندار سنچری اسکور 167رنز بنائے اور ناٹ آٹ رہے۔ جواب میں ینگ گلیڈیٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 135رنز بنائے۔ نوید پالاری نے 3کامران ترین نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سماجی رہنما احمد چوہان، شیخ ساجد کریم، سردار کامران خان ترین نے کہا کہ کراچی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ شہرقائد میں کرکٹ ٹورنامنٹ سینیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان عفیف علی خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اچھی کارکردگی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امن معاہدوں اور عالمی سفارتی کوششوں کے باوجود، مشرقِ وسطیٰ کی فضا اب بھی بارود کے بادلوں سے اٹی ہوئی ہے۔ غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے، خان یونس اور رفح کے اطراف مذاکرات، لاشوں کے تبادلے اور ہتھیار ڈالنے کی خبریں ایک نئے دور کے آغاز یا انجام کا عندیہ دے رہی ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب کچھ واقعی امن کا پیش خیمہ ہے یا ایک نئے تصادم کی تمہید؟ اس تنازعے کی تازہ لہر میں جہاں آبدیدہ مناظر اور زخم ِ انسانی روزِ روشن کی مانند واضح ہو رہے ہیں، وہیں عالمی جغرافیائی سیاست کے نئے متوازی انعکاسات بھی نمودار ہو رہے ہیں۔ غزّہ کی زمینی حقیقت، بین الاقوامی...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران سینیٹرعرفان صدیقی کی طبیعت سخت ناساز ہوگئی ہے تاہم حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دو تہائی اکثریت پوری ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جارہی ہے تاہم حکومتی بینچ سے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آکسیجن لگی ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے ووٹ نہ...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئینی عدالت سے متعلق میثاقِ جمہوریت کی تجویز پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط بھی موجود ہیں۔سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2006ء میں لندن میں بینظیر بھٹو شہید اور نواز شریف کے درمیان سائن ہونے والے چارٹر آف ڈیمو کریسی سے نہ صرف بانی پی ٹی آئی بلکہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے اتفاق کیا تھا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیاذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان میں اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکی تجویز پر حکومت نے وقت...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بااختیار ہوگی اور آئینی عدالت کے ججز عام نوعیت کے کیسز نہیں سن سکیں گے۔ ججز کے تبادلوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، یہ عدالت کا اپنا معاملہ ہوگا۔ فوج میں چیف آف ڈیفنس کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے، عطاتارڑ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تقریباً 55 ہزار کے قریب کیسز پینڈنگ ہیں، جن میں سے تقریباً 16 فیصد آئینی کیسز ہیں۔ یہ کیسز لٹکے رہتے ہیں اور ان کے حل نہ ہونے سے ملکی معاملات پر بھی اثر پڑتا ہے۔ آئینی بینچ...