2025-06-23@02:41:24 GMT
تلاش کی گنتی: 208
«سانس لینے والا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے ’اووووو‘ والا احتجاج پسند نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ’اووو اووو‘ والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں لیکن مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگادوں گا، پارٹی کہے گی توہم گیدڑ بن جائیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اووو اووو کے نعرے لگائے تھے، اور آج بھی قومی اسمبلی کا اجلاس ’اوووو‘ نے نذر ہوگیا۔...
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2025ء ) سعودی عرب میں جعلی سونا بیچ کر 28 لاکھ ریال کا فراڈ کرنے والا 10 رکنی پاکستانی گروہ پکڑا گیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے 10 پاکستانی باشندوں کو مالی فراڈ کے تقریباً 31 جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا، اس گینگ نے جعلی سونے کی اینٹیں فروخت کرنے کی دھوکہ دہی کے ذریعے 28 لاکھ سعودی ریال ( تقریباً 20 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم ہتھیائی۔ اس حوالے سے مکہ پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ دھوکہ بازوں نے سونے کی اینٹوں کی نمائش کرکے مجرمانہ رویہ اپنایا اور اپنے متاثرین کو غیر قانونی طریقے سے یہ سونا...
ترکیہ(نیوز ڈیسک) ترکیہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو عام نکلنے کے پانی کو زم زم کے نام سے لوگوں کو فروخت کرکے ان سے پیسے بٹورنے کا دھندہ چلا رہا تھا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس فراڈ سے منافع کمانے والے شخص کے بےنقاب ہونےپر سوشل میٰڈیا پر بہت سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اضنہ شہر کی پولیس کو ایک واٹر فیکٹری کے مالک کی دھوکہ دہی کا پتا چلا۔ یہ شخص شہریوں کا مذہبی استحصال کرکے اپنا دھندا چمکائے ہوئے تھا۔ہ وہ لوگوں کو نلکے کے پانی کی بوتلیں یہ کہہ کر کہ یہ آب زمزم براہ راست مکہ مکرمہ سے درآمد...

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے ملتوی کیا، تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو چاہیے کہ کوہاٹ میں اس وقت تک بیٹھے جب تک کرم روڈ کھل جائے۔ نااہلی کی وجہ سے کرم میں 25 کلومیٹر...
لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آنے والا وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے ، جعلی حکمرانوںنے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانے کے تمام حربے آزما لئے لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں مل سکا، ان شا اللہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان مشکلات کی دلدل سے باہرنکلے گا ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج عوام بھی جانتے ہی کہ جعلی حکمرانوں کا اصل خوف کیا ہے ، حیلے بہانوں سے پی ٹی آئی کو دبائو میں رکھنے کیلئے سازشیں اور کوششیں جاری ہیں لیکن پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے بلندہیں۔انہوںنے کہا کہ پی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آنے والا وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے ، جعلی حکمرانوںنے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانے کے تمام حربے آزما لئے لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں مل سکا، ان شا اللہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان مشکلات کی دلدل سے باہرنکلے گا ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج عوام بھی جانتے ہی کہ جعلی حکمرانوں کا اصل خوف کیا ہے ، حیلے بہانوں سے پی ٹی آئی کو دبائو میں رکھنے کیلئے سازشیں اور کوششیں جاری ہیں لیکن پی ٹی...
اسلامی معاشرہاسلام یہ بھی چاہتا ہے کہ معاشرہ ایسا ہو جس کے لوگ ایک دوسرے کے ہمدرد اور غم گسار ہوں، ایک دوسرے کی مصیبت میں کام آنے والے ہوں۔ ہر شخص انصاف کا حامی اور بے انصافی کا مخالف ہو۔ ہر شخص اپنے اْوپر پیٹ بھرنا حرام سمجھے اگر اس کو معلوم ہو کہ اس کا ہمسایہ بھوکا سو رہا ہے۔ پھر اسلام ایک ایسا معاشی نظام بھی قائم کرتا ہے جس میں سو د حرام ہو، زکوٰۃ فرض ہو، حرام خوری کے دروازے بند کردیے جائیں۔ رزقِ حلال کمانے کے لیے تمام مواقع لوگوں کے لیے کھول دیے جائیں اور کوئی آدمی اپنی ضروریاتِ زندگی سے محروم نہ رہنے پائے۔ ان تدابیر کے بعد ڈنڈے کا مقام آتا...
راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...