2025-10-05@05:39:06 GMT
تلاش کی گنتی: 208

«نئے شیڈول کے»:

(نئی خبر)
    ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی دستاویز کے مطابق کسی بھی آپریٹر کے ذریعے فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز رواں سال جون میں ہو گا ۔ سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو کنسلٹنٹ کی سفارشات آئندہ ماہ فروری میں پیش کی جائیں گی ، مارچ میں سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی جس میں سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین ، تجارتی شرائط اور ٹیکسیشن وغیرہ شامل ہیں، اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو کی منظوری دی جائے گی۔
    پاکستان میں وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج 2025 پروگرام میں شرکت کرنے والے عازمین کے لیے لازمی تربیتی سیشنز کی تیاری مکمل کر لی۔ جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں وزارت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ تربیتی ورکشاپس ملک بھر میں 147 مقامات پر منعقد ہوں گی اور اس حوالے سے پہلا اجلاس ہفتے کے روز پشاور میں شروع ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے کیو آر کوڈز کے ذریعے حاجیوں کی حاضری کو ٹریک کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے حج پر جانے سے پہلے مقررہ...
    ویب ڈیسک: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن نے حج 2025ء کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا جس کا آغاز 29 اپریل 2025 (یکم ذی القعدہ 1446 ہجری) منگل سے ہوگا، حجاج کی واپسی 13 ذی الحجہ سے شروع ہو گی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حجاج کی روانگی جمعہ 11 جولائی (15 محرم 1447 ہجری) تک جاری رہے گی جس کے بعد حج آپریشن اختتام پذیر ہوجائے گا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ شیڈول کی رجسٹریشن کا عمل تین ربیع الثانی سے شروع کردیا گیا جو 30 شوال تک جاری رہے گا، اس دوران حج فلائٹوں کی آمد اور ان کے پروگرام کی حتمی لسٹ جاری ہوگی۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے...
    ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی جبکہ متعدد مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک جبکہ ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک بند ہے، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ۔موٹر وے ایم 4 گوجرہ سے ملتان، ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ترجمان ریلوے کے مطابق دھند...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسکواڈ کی نمایاں تبدیلیاں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، بابر اعظم، محمد رضوان، نعمان علی، سلمان علی آغا، اور کامران غلام اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کنڈیشنز کے پیش نظر آف اسپنر ساجد خان اور مسٹری اسپنر ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کیے گئے ہیں۔ صائم ایوب کی انجری اور عبداللہ شفیق کی خراب کارکردگی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ تین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس بشمول کراچی میں جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 1-، پاکستان کے بمپر ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر کے اہم ٹورنامنٹس ہوں گے۔ریڈ بال کے علاوہ وائٹ بال کے ٹورنامنٹس پر بھی توجہ دی جائے گی، جس میں ایک 50 اوور کا لسٹ-اے ایونٹ، تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک نان فرسٹ کلاس تین روزہ ٹورنامنٹ شامل ہے۔ ایج گروپ کرکٹ میں U15 اور U17 ٹورنامنٹس، اور چیمپئنز U19 ون ڈے کپ اور تین روزہ ٹرافی کے ساتھ ساتھ کچھ دلچسپ تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ یہ تینوں ایونٹس خواہشمند اور باصلاحیت کرکٹرز کے لئے ایک واضح راستے کا کام...
    اشرف خان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے مانیٹری پالیسی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اس کے مطابق 2025 کی پہلا مانیٹری پالیسی اجلاس 27 جنوری 2025 کو ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس 10 مارچ 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی طرح 2025 کا تیسرا اجلاس 5 مئی 2025 کو ہوگا اور چوتھا اجلاس 16 جون 2025 کو ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ شیڈول آئندہ چھ ماہ کے دوران مانیٹری پالیسی کی ترتیب کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔   شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ "جنگ " کے مطابق مراسلے میں تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔قومی اقتصادی کونسل نے اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ سٹریٹیجی پیپر 18 اپریل 2025ء تک منظور کرانے کی اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 11 فروری سے 28 فروری کو منعقد کرنے کی...