2025-06-16@17:40:52 GMT
تلاش کی گنتی: 9737
«ہو گئے ہیں»:
(نئی خبر)
آج کل ہر جگہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سابق دوست ایلون ریوز مسک کے درمیان اختلافات کی خبریں زبان زد عام ہیں۔ دونوں حضرات ذرائع ابلاغ میں ایک دوسرے کے کچے چٹھے کھول رہے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں کے راز کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ اسی لیے بڑے بوڑھے کہہ گئے ہیں کہ حاکم کی اگاڑی اور گھوڑے کی پچھاڑی پر نہ کھڑا ہو، کیونکہ دونوں میں سخت نقصان کا اندیشہ ہے۔ مگر غریب (صرف محاورتاً حقیقت میں بالکل نہیں کیونکہ یہ دنیا کے امیرترین شخص کا معاملہ ہے) ایلون ریوز مسک کا تو اربوں ڈالر کا نقصان ہو بھی چکا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس اپنے ’’عرب‘‘ موجود ہیں، اس لیے اس وقت...
— فائل فوٹو پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کیا امریکا نے اسرائیل کو حملہ کرنے کےلیے گرین سنگل دیا؟ اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا تو انہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا۔ امریکا کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ان کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ اس صورتحال میں روس کوئی کردار ادا کرسکتا ہے۔ اسرائیل صرف امریکا کی بات سنتا ہے، اس صورتحال میں امریکا کے علاوہ کوئی کچھ نہیں کرسکتا، یوکرین کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ ناکام رہے۔ امریکا ایران کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے: امریکی صدر...
---فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کےلیے سمری پر دستخط سے انکار کردیا اور وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجٹ کےلیے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری ملی ہے، سمری کو دیکھ رہا ہوں، آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، سمری پر آج ہی دستخط کرنے کا پابند نہیں ہوں۔ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی جیل میں رہیں اور یہ مال بناتے رہیں: فیصل کریمگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور یہ مال بناتے...
قومی کرکٹر بابر اعظم کا سڈنی سکسرز سے معاہدہ ہوگیا۔بابراعظم بگ بیش لیگ 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے اور یہ معاہدہ بی بی ایل کی تاریخ کے چند سب سے بڑی سائننگز میں سے ایک ہے، بابراعظم بی بی ایل 15 کے مکمل سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے جس میں فائنلز بھی شامل ہیں۔سڈنی سکسرز سے معاہدہ ہونے پر بابراعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی سکسرز کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہا ہوں، ورلڈکلاس بیٹر اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل وڈ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، آسٹریلیا میں بہت کرکٹ کھیلی ہے مگر بی بی ایل میں ڈیبیو کا شدت سے منتظر ہوں۔ دوسری جانب...
قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جابر صہیونی حکومت کی جارحیت میں کئی فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں سمیت متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔ قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔ آج صبح کے غاصب اسرائیل کے حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف حسین...
معروف پاکستانی ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر نے عندیہ دیا ہے کہ شاید وہ مستقبل میں معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کریں۔ خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اس موقع پر میزبان نعیم حنیف نے ان سے ہمایوں سعید کے متعلق سوال کیا کیونکہ ماضی میں دونوں نے مشہور پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا تھا جو کہ سپر ہٹ ثابت ہوئے۔ میزبان نے سوال کیا کہ خلیل الرحمن قمر لازم و ملزوم سے ہو گئے ہیں ایسا کیوں ہے جس پر ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے اب نہ رہیں، کیونکہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے...
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ حکومت کو گرانا اب ناگزیر ہوچکا ہے، ورنہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔ کوئٹہ میں پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو اور سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان جب سے بنا ہے، مسلسل بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ 25 کروڑ عوام کا مینڈیٹ زر اور دہشت کے ذریعے چھینا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نہ ہم نے کسی ادارے کی بے عزتی کرنی ہے نہ کسی کو نیچا دکھانا ہے، محمود خان اچکزئی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ...
دفاعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا کے ’گولڈن ڈوم‘ منصوبے سے دنیا میں نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور ممالک خلا کو بھی جنگی میدان بنا سکتے ہیں۔ گزشتہ مہینے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا اور بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا نام ’گولڈن ڈوم‘ رکھا گیا ہے۔ اس نظام کا مقصد امریکا کو دشمن ممالک کے میزائل حملوں سے بچانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین کا امریکی منصوبے ’گولڈن ڈوم‘ پر تحفظات کا اظہار، عالمی استحکام کے لیے خطرہ قرار یہ نظام زمین، سمندر، خلا اور سیٹلائٹس کے ذریعے کام کرے گا تاکہ کسی بھی میزائل کو امریکا کی حدود میں پہنچنے سے پہلے تباہ کیا جاسکے۔ امریکا کے اس منصوبے...
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ غزہ اور ایران کے بعد صہیونیوں کا اگلا ہدف اب پاکستان ہے، اسرائیل نے ایران پر حملہ امریکہ کی مدد سے کیا، اگر پاکستان نے ایران کیساتھ کھڑے ہونے میں کوتاہی کی، تو یاد رکھو، یہی درندے کل پاکستان کی زمین کو اپنے پنجوں تلے روندنے کی کوشش کریں گے۔ آج ایران ہے، کل تم نشانہ ہو گے۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ سید جواد نقوی نے امریکہ کی مدد سے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ کی سرزمین سے شروع ہونیوالا یہ معرکہ، جس نے باطل کی بنیادیں ہلا دیں، اب ایران کے دہلیز پر آ پہنچا ہے اور ہمیں یاد رکھنا...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر جاری حملوں کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کا فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ ایران سے درپیش خطرے کو مکمل طور پر ختم نہ کر دے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے مذہبی پیشواؤں نے یہودیوں کو عبادت گاہوں میں نہ جانے کا مشورہ کیوں دیا؟ ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک منظم اور مخصوص کارروائی کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد اُس خطرے کا خاتمہ ہے جو ان کے بقول اسرائیل کے وجود کو لاحق ہے۔ انہوں نے اس کارروائی کو ’رائزنگ لائن‘ (ابھرتا ہوا شیر) کا نام دیا ہے۔ نیتن...
پاکستان شوبز کی اداکارہ، میزبان اور ماڈل سعدیہ امام نے سوشل میڈیا پر روتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔ سعدیہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں سعدیہ اُداس دکھائی دے رہی ہیں ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک افسردہ گانا بھی چل رہا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’اداس موڈ‘ اور ساتھ ہارٹ بریک والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ سعدیہ امام کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اداکارہ سے ان کی اُداسی کی وجہ دریافت کر رہے ہیں۔ ...
جنید ریاض : ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن میں لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے سولر پینل محض چھ ماہ میں ناکارہ ہونے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک ان پینلز سے ایک بھی یونٹ بجلی حاصل نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کے ساتھ بیٹریاں اور گرین میٹرز تاحال نہیں لگائے جا سکے۔ادارے کی عدم دلچسپی کے باعث پینلز خراب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹرز نے بھی کام کرنا بند کر دیا ہے۔جنریٹرز کے استعمال سے ماہانہ لاکھوں روپے کا پٹرول ضائع ہو رہا ہے۔محکمہ خصوصی تعلیم کا مؤقف ہے کہ سولر پینلز انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے ہیں، اور بیٹریاں و گرین میٹرز بھی انہیں ہی...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کسی شخص کی ظاہرہ شکل و صورت یا جسامت پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے باڈی شیمنگ کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط ہے کہ کسی کو اس کی بڑھتی عمر یا موٹا، پتلا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کسی شعبے میں سینئر ہوگیا ہے تو اسے یہ مشورہ دینا کہ اب آپ کی عمر ہوگئی ہے آپ آرام کریں یہ انہیں ناگوار گزرتا ہے۔ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس تک پہنچنے...
— فائل فوٹو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ خطے میں کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود میں ائیر ٹریفک صورتحال پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان جاری کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مؤثر ائیر اسپیس منیجمنٹ کے ذریعے اضافی فضائی نقل و حرکت سے بخوبی نمٹا جارہا ہے۔
بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی و ہیڈکوچ نے مشاورت سے ابتدائی طور پر 25 رکنی اسکواڈ منتخب کرلیا۔سوشل میڈیا پلیٹ پر صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی و ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے مشاورت سے ابتدائی طور پر دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کیلئے 25 رکنی دستے کا انتخاب کرلیا ہے، جس میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام بھی شامل ہے۔تاہم محمد رضوان اور بابراعظم اِن کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔سابق کپتان بابراعظم اسکواڈ میں سلیکشن نہ ہونے پر پریشان ہیں، انہوں نے دو روز قبل ڈائریکٹر اکیڈمیز و ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے تحفظات اور پریشانی سے آگاہ کیا۔قبل ازیں سابق...
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی صبح کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے نطنز میں واقع جوہری افزودگی کے مرکزی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: “ایران میں تشویشناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔” IAEA کے مطابق، ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں رہ کر تابکاری (ریڈی ایشن) کی سطح اور نطنز میں موجود ایجنسی کے معائنہ کاروں (انسپیکٹرز) کی سلامتی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ نطنز ایران کی سب سے اہم اور حساس یورینیم افزودگی کی تنصیب سمجھی جاتی ہے، جہاں ماضی میں بھی متعدد حملے اور سائبر حملے ہو چکے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں،آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنا ایک مجبوری ہے جس سے پہلو تہی نہیں کی جاسکتی،ہمیں کشمیر کی تحریک آزادی کی سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھنی چاہیے۔ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہر ملک اپنے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسی بناتا ہے اور اسی کے مطابق بیانات بھی دیے جاتے ہیں، ہمیں یہ غلطی فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ بھارت کی قیمت پر امریکا ہمارے ساتھ تعلقات کبھی بھی نہیں رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی چین...
---فائل فوٹو پنجاب حکومت کے عوامی آگاہی اور معلومات کی ترسیل کے بل کامسودہ سامنے آ گیا ہے۔پنجاب حکومت کے عوامی آگاہی و معلومات ترسیل بل 2025ء کے مسودے کے مطابق یکم جنوری 2024ء سے جاری تمام اشتہاری مہمات کو قانونی تحفظ حاصل ہو جائے گا۔بل کے متن کے مطابق حکومتی تشہیر عدالتوں میں چیلنج نہیں ہو سکے گی، حکومتی تشہیری مہم کےلیے کام کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، کسی تشہیری مہم کے بارے میں شکایت صرف ڈی جی پبلک ریلیشنز کو دائر ہو سکے گی۔مسودے کے مطابق کوئی بھی عوامی منصوبہ عوامی آگاہی مہم میں شامل ہو گا، بل کے تحت حکومت منصوبوں کو نام دے سکے گی اور اسے تشہیر کا اختیار بھی حاصل...
اسرائیلی حملوں میں ایران کے کونسے سائنسدان شہید ہوئے؟ نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تہران: ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کردی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری تنصیات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہید ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جوہری سائنسدان احمد رضا ذوالفقاری، آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی شہید ہوئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی اور عبدالحمید منوچہر بھی شہید ہوئے۔اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں میں سید امیرحسین فقیہی اور مطّلبیزادہ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ، تشدد اور ظلم و ستم سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد گزشتہ دہائی میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ اپریل 2025 کے آخر تک دنیا بھر میں زبردستی بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 122.1 ملین تھی۔ یہ اعداد و شمار پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں 2.1 ملین زیادہ ہے۔ تارکین وطن کے لیے سن 2023 سب سے خطرناک سال رہا، اقوام متحدہ ایجنسی نے جمعرات کو اس تعداد کو ’’ناقابل یقین حد تک زیادہ‘‘ قرار دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امدادی رقوم میں...
سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کامیڈین کپل شرما کو ٹی وی پر بڑا بریک تھرو دلوانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ایک حالیہ وی لاگ میں سدھو نے پہلی بار تفصیل سے بتایا کہ وہ ‘دی کپل شرما شو’ کا حصہ کیسے بنے اور اس کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی۔ وی لاگ کے دوران سدھو نے انکشاف کیا کہ یہ خود کپل شرما ہی تھے جنہوں نے ان سے رابطہ کیا اور شو کا حصہ بننے کی درخواست کی۔ سدھو کے مطابق چینل نے کپل کو شو دینے کے لیے ایک شرط رکھی تھی کہ نوجوت سنگھ سدھو کو شو کا...
پاکستان شوبز کے اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کی اہلیہ اقرا عزیز ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں یاسر حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس آدمی کی سب سے بڑی کامیابی اسکی بیوی ہے‘۔ یاسر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے اور میں اس بات کو سچ مانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اقرا ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے کیونکہ جب میں کوئی بھی کام کرتا ہوں تو وہ اس ہی...
بجلی کی قیمت کم، پیٹرول لیوی ختم کی جائے ،ایک سو گیارہ محکموں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینا افسوس ناک ہے ایف بی آر محکمہ ختم اور سود کی شرح آدھی کر دی جائے تو ٹیکس زیادہ جمع ہونگے، قرض ختم ہوجائیگا،پریس کانفرنس جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی سے ہم غربت کی لکیر سے چار فیصد نیچے آ گئے ہیں گیارہ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ایک سو گیارہ محکموں کو کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینااور سپیکر و چیرمین سینٹ کی تنخواہوں...
ٹیکس دینے والوں سے مزید ٹیکس لینے کی تیاری،فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز پر 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا،چیئرمین ایف بی آر وِد ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کی رقم میں دس گنا اضافہ تجویز،ہر خلاف ورزی پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا وفاقی حکومت کے نئے مجوزہ قانون فنانس بل کے تحت ان افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکے گا جو مقررہ وقت پر اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے۔فنانس بل 2025 میں تجویز کردہ اِن تبدیلیوں کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام، نقد لین دین کی حوصلہ شکنی اور معیشت کی مکمل دستاویز بندی کو فروغ دینا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے...
لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس اسٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ انڈسٹریل یونٹس میں نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی کارکردگی پر باقاعدہ سروے کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی ہو سکے۔ سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کے رکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے...
بھارت میں مسلسل بڑھتے ہوئے حادثات نے مودی کے گیارہ سالہ دورِ اقتدار کا پول کھول دیا۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 11 سالہ دورِ حکومت میں ہونے والے حادثات محض خبریں نہیں بلکہ مودی کی ترجیحات کا عکس ہیں کیوں کہ مودی راج میں عوامی تحفظ زوال پذیر ہے،نہ کوئی حفاظتی نظام نہ عوام کی فکر بلکہ مودی کی پوری سیاست نفرت اور تقسیم کرنے کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ بھارت میں ریل گاڑیوں کے ٹکراؤ ، پلوں کا دریا برد ہونا اور ہوائی جہازوں کا تباہ ہونا مودی کی قابلیت اور ترجیحات کو واضح کرتا ہے۔ مودی کی توجہ کا مرکز نہ تو عوامی سلامتی اور نہ ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹم بم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہیں اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی، تاہم اس میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے، کیونکہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایرانی قیادت میں کئی ایسے افراد ہیں جو اب دوبارہ منظر پر نظر نہیں آئیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 11 کھرب کے وسائل بچیں گے، 8 کھرب سے زیادہ قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہوں گے، پاکستان کا قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے،جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کو اولین ترجیح دی ہے‘پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز کے منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرناچاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت میں بارودی سرنگیں بچھائی جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں‘ اگر آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (آن لائن) وزیر مملکت مصدق ملک نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر اپنی سرزمین، خودمختاری اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد پر مبنی ڈوزیئر پیش کر رہے ہیں، اور دنیا پہلی بار پاکستان کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ بھارت آگ اور خون کی ہولی مت کھیلے، یہ وقت ہوش کے ناخن لینے اور عقل کی بات کرنے کا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت کے دو طیارے پہلے ہی گرائے جا چکے تھے ، اب چھ گرائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم،صحت اور امن نہیں دے رہی، وہ صرف ٹیکس اور ٹیکس کی گردان کررہی ہے، حکومت مراعات یافتہ طبقہ کو مزید مراعات،اور غریبوں کو باندھ کر مار رہی ہے، چچا بھتیجی کی حکومت نے کسان اور زراعت پر ظلم کی حد کردی،بجٹ میں 111 محکموں کو ٹیکس استثنا دیا گیا ہے، ان میں سے کئی ایسے ہیں جو ٹرسٹ کے نام پر کاروبار چلاتے ہیں۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایف بی آر کی کرپشن، سود اور آئی پی پیز معاہدے ختم کرکے سالانہ ہزاروں ارب بچائے جاسکتے ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن...
حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے ڈاکٹر فریدون عباسی دوانی ایران کے اُن ممتاز ایٹمی سائنسدانوں میں سے تھے جنہوں نے نہ صرف سائنسی میدان میں اہم خدمات انجام دیں بلکہ ملکی دفاعی ڈھانچے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ 11 جولائی 1958 کو ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہونے والے فریدون عباسی نے شہید بہشتی یونیورسٹی سے نیوکلیئر فزکس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ وہ نہ صرف ایک ماہرِ طبیعات تھے بلکہ پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ برگیڈیئر جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ ڈاکٹر فریدون عباسی کی علمی زندگی تدریس و تحقیق سے عبارت تھی، اور وہ امام حسین یونیورسٹی اور ایک عرصے تک شہید بہشتی یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر کے طور...
تہران (اوصاف نیوز)ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے نمائندے ابراہیم رضائی نے اسرائیل کو ایران کے جوابی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی کارروائیوں کا بھرپورجواب دیا جائےگا۔ ترجمان سربراہ ایرانی افواج کے مطابق اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے ،ایران بھرپورجواب دےگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے، اب دشمن ایران کےجواب کا انتظار کرے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی...
ایران نے آج علی الصبح اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو سخت جوابی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ تل ابیب کی حالیہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ رضائی نے مزید کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور صہیونی حکومت کو اپنے اقدام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ یاد رہے کہ آج صبح اسرائیل نے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر اچانک فضائی حملے کیے، جن میں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کئی اعلیٰ فوجی افسران اور...
جمعہ کی علی الصبح ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر صوبوں پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے وسیع پیمانے پر فضائی حملوں میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی شہید ہو گئے ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے کئی دیگر سینئر کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدان بھی شہید ہوئے ہیں۔ ان حملوں نے تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے مرکزی کمان کے سربراہ میجر جنرل غلام علی رشید بھی ان حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران کے سینئر اور تجربہ...
برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے ایک ڈاکٹر فریدون عباسی ہیں، جو ایرانی ایٹمی توانائی ادارے (AEOI) کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔ یہ ادارہ ایران کی جوہری تنصیبات کا ذمہ دار ہے۔ یاد رہے کہ فریدون عباسی پر 2010 میں تہران کی ایک سڑک پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا تھا، جس میں وہ بچ گئے تھے۔ دوسرے ہلاک ہونے والے سائنسدان محمد مہدی طہرانچی ہیں، جو تہران میں اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک کا باقاعدہ آغاز پشاور سے کر دیا ہے۔ احتجاج کا آغاز رنگ روڈ سے ہوا، جہاں کارکنان، منتخب نمائندے اور پارٹی قائدین نے شرکت کی اور موٹروے تک ریلی نکالی۔ پشاور سے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز ایک ایسے وقت میں ہوا جب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے گھیراؤ اور اسلحہ لے کر گولی کا جواب گولی سے دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ پارٹی قیادت کے مطابق عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ جو اب عملی طور پر شروع ہو گیا ہے۔ جسے اب مرحلہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بچوں کی جبری مشقت کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت سیف سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم کر دیا گیا ہے۔ ورچوئل سنٹر فارچائلڈ سیفٹی میں پروفیشنل ماہرین کی ٹیم گم شدہ افراد کی تلاش، ورثا سے رابطے اور تصدیق پر مامور ہے۔ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نہ صرف گم شدہ بچوں بلکہ ضعیف العمر بزرگوں کو گھر واپس لانے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے۔ بچے یا ضعیف العمر عزیز واقارب کی گم شدگی کی صورت میں ورچوئل فار چائلڈ سیفٹی سے آسان ترین رابطے کا سسٹم موجود ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 3 کا بٹن دبا کر ورچوئل سنٹر...
لندن؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے جنگ بندی کے بعد اور ہمارے دورے کے دوران بھارت نے متعدد بار ٹرمپ سے رابطہ کر کے انہیں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایگمونٹ رائیل انسٹیٹیوٹ برسلز میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یورپ کا دورہ مکمل ہوگیا، ہم نے پارلیمان اور تھنک ٹینکس سے انگیچ کیا اور پاکستان کے امن کے پیغام کو پہنچایا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا، اقوام متحدہ میں اچھا رسپانس ملا، اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے حوالے سے کمیٹی کی ذمہ داری...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ خوشیاں فیملی کے ساتھ منائی جاتی ہیں، میں بار کو بھی فیملی سمجھتا ہوں، میرا کسی قسم کاکوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، میرے حق میں فیصلے آئیں یا نہ آئیں وہ الگ چیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد علی گیلانی، سیکرٹری منظور احمد ججہ اور دیگر وکلاء قیادت...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے بتایا کہ انہیں ضمانت قبل از گرفتاری مل چکی ہے جو انہوں نے اس لئے لی کیوںکہ انہیں خدشہ تھا کہ ایف آئی اے انہیں گرفتار کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوہر عاطف خان کی بیوی ہونے کے علاوہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں صرف انکی شہرت کی وجہ سے اس کیس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ ماڈل نے ویڈیو پیغام میں بار بار واضح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 38.196 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 47،916 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 19.097 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 6.481 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 5.061 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.390 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.760 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.508 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 577.724 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 498.954 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 288.323...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامشورو(نمائندہ جسارت)جامعہ سندھ جامشورو کے ملازمین نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا، اِس سلسلے میں ملازمین نے) سیوا(ملازمین تنظیم رہنما غلام نبی بھلائی اور غلام مصطفی چانڈیو،فقیر ذوالفقار سہارن ، غلام شبیر سیال ثابت جامڑو گل حسن عمرا نی،ریاض ناریجو برکت مسیحی، جاوید قمبرانی،حبیب مگسی،سلیم راجڑ، راول چنا،شموئل مسیحی،)سیوا (شہید رانی گروپ کے رہنما نجف سومرو کی قیادت میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے پرووسٹ آفس سے احتجاجی ریلی نکالی،اورسخت نعرے بازی کرتے ہوئے AC-2 کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے علامتی دھرنا دے دیا۔اِس موقع پررہنماؤں کا کہناتھا کہ ہمارے ملازمین کے حل طلب دیر ینہ مسائل ہیں، جو حل نہیں کئے جارہے۔اْنہوں نے کہا ملازمین کی...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے پر افسردہ ہوں، جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بہتر سے بہتر کرنے اور زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کوشش اور مجبوری، یہ اس عہد کے ہمارے وہ دشمن ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے ہمیں عینک اُتارنے کی ضرورت نہیں جو ہمیں مسلسل دوڑا رہے ہیں۔ اب ناکامیاں نہیں کامیابیاں ہماری دشمن ہیں۔ ہر دور کی اپنی مخصوص بیماریاں ہوتی ہیں۔ بیکٹریا اور وائرس کا زمانہ گزرگیا جب خطرہ باہر سے ہمارے اندرداخل ہوتا تھا آج کی بیماریاں اندرونی ہیں۔ دبائو، ڈیپریشن، تھکن، اعصابی امراض وغیرہ جن کی علامات ہیں۔ یہ امراض ہماری ذاتی نا کامیوں یا بیرونی منفی چیزوں کا حملہ نہیں بلکہ یہ مثبت چیزوں کی زیادتی کا حملہ ہے، یہ وہ امراض ہیں جو بہت زیادہ حاصل ہونے سے لا حق ہورہے ہیں۔ بہت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے کشیدگی کے پیش نظر امریکی سفارت خانے نے اسرائیل میں تعینات اپنے عملے پر تل ابیب، یروشلم اور بیر شیوا کے علاقوں سے باہر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس اقدام کو ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے جوڑا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے تناؤ کے سبب امریکی حکومت کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو گریٹر تل ابیب (جس میں ہرزلیہ، نیتانیا اور ایوین یہودا شامل ہیں)، یروشلم اور بیر شیوا کے علاقوں سے باہر سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید کہاکہ ان تینوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے “دکھاوا” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں اصل اصلاحات کے بجائے محض نمائشی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمد رؤف عطا نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کے لیے نہیں صرف مراعات یافتہ طبقے کے فائدے کے لیے بنایا گیا ہے، مہنگائی کے اس طوفان میں ضروری اشیاء کی قیمتیں پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، اور یہ بجٹ ان مشکلات میں اضافہ کرے گا۔”سپریم کورٹ بار کے صدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے بعد، امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 8 فیصد گر گئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ 242 افراد کو لے کر لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ جا رہا تھا۔مزید پڑھیں: بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 242 مسافر سوار تھےفلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، یہ طیارہ بوئنگ 787-8 ماڈل تھا — جو دنیا کے جدید ترین مسافر طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ حادثے کے فوری بعد بوئنگ نے ایک مختصر بیان میں کہا: “ہم ابتدائی رپورٹس سے باخبر ہیں اور مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔”ابھی تک حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، جبکہ کئی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس...
رکن پارلیمنٹ نے مہنگائی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، تعلیم کے زوال اور دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان ہندوستان کو آنکھیں دکھا رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا میں جھوٹ بولنے پر نوبل انعام دیا جانے لگے، تو سب سے پہلا نام نریندر مودی کا آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ گیارہ برسوں میں جھوٹ پر مبنی بیانیہ کے ذریعے نہ صرف اقتدار حاصل کیا بلکہ اسی جھوٹ کے سہارے برسر اقتدار بھی رہی۔ ان کا...
پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان سے مشاورت اور منظوری کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور نہیں کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری عمران خان صاحب سے ملاقات میں رخنے ڈالتی آئی ہے اور حساس ترین صوبے کا وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود صرف چند بار ہی میں اپنے لیڈر سے مل سکا ہوں- انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ہم مالی...
واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک بارپھرکہاہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی ،2000سال سے پاکستان اور بھارت لڑرہے ہیں،میں نے کہا بہت لمبی دشمنی ہوگئی اور کتناعرصہ لڑوگے، میں نے ان سے کہا کہ تجارت نہیں کریں گے پہلے جنگ روکو، انہوں نے بات سمجھی اور جنگ روک دی۔ وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے حکمران عظیم ہیں میںنے ان سے بات کی ،پاکستان اوربھارت کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات کررہےہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہاکہ اور کتناعرصہ لڑوگے، میں نے کہاکہ کوئی بھی مسئلہ حل کرسکتاہوں،ہم پاکستان اور بھارت کو اکھٹاکرلیں گے ۔ صدرٹرمپ نے کہاکہ بھارت میں طیارہ حادثہ خوفناک تھا۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان دارالحکومت کابل اس وقت تاریخ کے ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا ہے جہاں سے واپسی ممکن نظر نہیں آتی۔ایک حالیہ بین الاقوامی تحقیق میں حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ یہ شہر آنے والے چند برسوں میں مکمل طور پر پانی سے محروم ہو سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا، تو کابل جدید دنیا کا پہلا بڑا شہر ہوگا جو پانی کی قلت کے باعث زندگی کے لیے ناموزوں بن جائے گا۔یہ انکشاف معروف عالمی فلاحی ادارے مرکری کور کی ایک تفصیلی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کابل میں پانی کی کمی اب محض ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ بن چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی...
سٹی 42: صدر مملکت نے بھارتی طیارے کے کریش ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے صدر آصف علی زرداری نے بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارے کے افسوسناک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ *
خواجہ کارپوریشن چوک پر واقع نجی سیلون میں پُراسرار طور پر بے ہوش ہونے والی پانچوں لڑکیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہوش آگیا، لڑکیوں کی بے ہوشی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ اسلام ٹائمز۔ خواجہ کارپوریشن چوک پر واقع نجی سیلون میں 5 لڑکیاں پُراسرار طور پر بے ہوش ہوگئیں۔ لڑکیوں کی بے ہوشی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکیوں کو ہوش آگیا، ذرائع کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔
خواجہ کارپوریشن چوک پر واقع نجی سیلون میں پُراسرار طور پر بے ہوش ہونے والی پانچوں لڑکیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہوش آگیا، لڑکیوں کی بے ہوشی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اسلام ٹائمز۔ خواجہ کارپوریشن چوک پر واقع نجی سیلون میں 5 لڑکیاں پُراسرار طور پر بے ہوش ہو گئیں۔ لڑکیوں کی بے ہوشی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی، ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکیوں کو ہوش آ گیا، ذرائع کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔
تربت میں زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے تربت اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 109 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:بھارتی شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 242 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ اندوہناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب لندن کے لیے روانہ ہونے والا طیارہ پرواز کے چند لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں متعدد لاشیں جھلس گئیں اور ناقابلِ شناخت ہو گئیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے مسافر کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے، جو زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے اور ہوش میں ہے۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف...
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم ریسکیو کی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی انتھک محنت کو سراہتے ہیں اور حکومت سے اس واقعے کی تحقیقات اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ احمدآباد میں ہونے ہولناک طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ کے المناک حادثے سے ہمیں گہرا صدمہ اور غم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کے مسافروں اور ایک میڈیکل کالج، جہاں طیارہ گرا، کے متعدد طلباء اور عملے...
آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا ہے، انہیں لندن کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے دن روایتی گھنٹی بجانے کا موقع ملا۔ یہ بھی پڑھیں: ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں یہ اعزاز انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے کے چند روز بعد ملا، جس میں وہ شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بنی ہیں، لارڈز میں گھنٹی بجانے کی روایت ٹیسٹ میچ کے ہر دن کے آغاز پر کی جاتی ہے اور اسے ایک باوقار اور تاریخی روایت سمجھا جاتا...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ Post Views: 8
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات...
بیان میں ترجمان برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ برطانوی عملے کی حفاظت بلا شبہ ہماری اولین ترجیح ہے، برطانوی سفارت خانوں کے جزوی انخلاء یا کسی اور قسم کی نئی ہدایات ابھی نہیں دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر برطانوی وزیرِ اعظم کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں ترجمان برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ برطانوی عملے کی حفاظت بلا شبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی سفارت خانوں کے جزوی انخلاء یا کسی اور قسم کی نئی ہدایات ابھی نہیں دی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز...
اپنے بیان میں پی پی نے کہا ہے کہ جنگوں کے اثرات صرف ایک ملک تک نہیں بلکہ اس سے دنیا کے تمام ممالک متاثر ہوتے ہیں، بالخصوص جنگوں کے دوران ترقی پذیر ممالک کے اہداف بری طرح متاثر ہوتے ہیں، اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک کو چاہیئے کہ دنیا میں قیامِ امن کےلیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ خطے میں ایک نئی جنگ کا آغاز بہت ہی خطرناک ہوسکتا ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد اس وقت دنیا میں کئی چھوٹی بڑی جنگیں چل رہی ہیں۔ شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگوں کے اثرات صرف ایک ملک تک نہیں بلکہ اس سے...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) وزیر مملکت مصدق ملک نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر اپنی سرزمین، خودمختاری اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد پر مبنی ڈوزیئر پیش کر رہے ہیں، اور دنیا پہلی بار پاکستان کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ بھارت آگ اور خون کی ہولی مت کھیلے، یہ وقت ہوش کے ناخن لینے اور عقل کی بات کرنے کا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت کے دو طیارے پہلے ہی گرائے جا چکے...
احمدآباد میں ایئرانڈیا کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 5 طلبا بھی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طلبا سمیت 40 افراد زخمی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرانڈیا کا بدقسمت طیارہ احمد آباد میں ایک میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گرا، جس سے ہاسٹل میں مقیم 5 پانچ طلبہ ہلاک ہوگئے، جن میں 4 انڈرگریجویٹ اور ایک پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹ شامل ہیں۔ اس حادثے میں تقریباً 40 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر میڈیکل کے طالبعلم اور جونیئر ڈاکٹر شامل ہیں، زخمیوں میں سے ایک طالبعلم کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے وقت طلبہ ہاسٹل کی...
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس نہ ہو ا تو اسمبلی فلور پر بھی یہ بات کروں گا۔میڈیاسے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ جب آپ معزز سیٹ پر بیٹھے ہوں تواس قسم کی حرکتیں میں نہیں سمجھتا کہ مناسب بات ہے،میں اس بات سے بہت ڈسٹرب ہوں کہ آپ کا 21 لاکھ روپے کا پیکج ہو جائے،یہ قوم کے پیسے ہیں،میں کسی ذات پہ حملہ نہیں کر رہا، ایک امیج کی بات کر رہا ہوں، آج جو بھی میری عزت ہے وہ اس اسمبلی نے اور سیالکوٹ کے عوام نے دی ہوئی ہے۔ Post Views: 5

25 فیصد انڈسٹریل کمپنیوں پر سا ئبر حملوں سے ہونے والے نقصانات 50 لاکھ ڈالر سے زائد تک ہوتے ہیں:کیسپرسکی تحقیق
اسلام آباد: زیادہ تر صنعتی اداروں کا اندازہ ہے کہ سائبر حملوں کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات 10 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں، جبکہ تقریباً ہر چار میں سے ایک ادارہ ایسے نقصانات کی اطلاع دیتا ہے جو 50 لاکھ امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، اور کچھ کے لیے یہ نقصان 1 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ یہ انکشاف ایک مشترکہ تحقیق میں سامنے آیا جو کیسپرسکی اور وی ڈی سی ریسرچ کی جانب سے کی گئی۔ کیسپرسکی اور وی ڈی سی ریسرچ کی حالیہ مشترکہ تحقیق میں آپریشنل ٹیکنالوجی (OT) کی سائبر سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا ہے۔ توانائی، یوٹیلیٹیز، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے...
(گزشتہ سے پیوستہ) دوسرا یہ کہ اقوام متحدہ کے فیصلوں میں طاقت کا توازن نہیں ہے، جن پانچ ممالک کے پاس مستقل طور پر ویٹو پاور ہے ان میں سے ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔ مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ میں اس کی قیادت کرتا ہوں، تم بائیکاٹ کے لیے تیار ہو جاؤ، ہم مذاکرات کی میز پر ان سے بات کریں گے، لیکن مسلم ممالک نے اس کا حوصلہ نہیں کیا تھا۔ میں آپ سے یہ عرض کر رہا ہوں کہ ہمارے ہاں نفاذِ اسلام میں مولوی رکاوٹ نہیں ہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ اور بین الاقوامی معاہدات رکاوٹ ہیں۔ اور نفاذِ شریعت کی لڑائی یہاں مظفر آباد میں نہیں ہو رہی بلکہ نیویارک اور جنیوا میں ہو رہی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے مختلف کھیلوں میں جھنڈے گاڑے ہیں،پی ایس ایل 10 کی ٹرافی اب دنیا بھر میں جارہی ہے،پوری دنیا میں پی ایس ایل کو سراہا گیا،اب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز بلوچستان سے کررہے ہیں،کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کا بھی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر اعظم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لاہور قلندر کے ساتھ دستخط کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس دوران کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور لاہور قلندر کے عاطف رانا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود احمد...
اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید، امدادی مراکز بھی نشانہ بننے لگے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز قاہرہ / غزہ(آئی پی ایس ) اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں بدھ کے روز کم از کم 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں اکثریت ان افراد کی تھی جو امدادی مرکز کے قریب خوراک لینے پہنچے تھے۔فلسطینی وزارتِ صحت اور شفا و القدس اسپتال کے حکام کے مطابق 25 افراد اس وقت شہید ہوئے جب وہ نیٹزاریم کے قریب امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ تنظیم غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن کے امدادی مرکز کے قریب جمع تھے۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ مشتبہ افراد کو “وارننگ فائر” کیا گیا کیونکہ وہ فوج کے لیے خطرہ بن سکتے...
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی یعنی آئی اے ای اے نے ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ یہ قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی، جسے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز نے بند کمرہ اجلاس میں منظور کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 3 نے مخالفت کی، جب کہ 11 اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کے جوہری طاقت بننے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے، صدر ٹرمپ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق درکار تعاون میں...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے گا۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیں۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جارہا ہے۔
ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیاگیا،پکڑے جانے والے اوررضا کارانہ طور پرجیل واپس آنے والے قیدیوں کی تعداد 158 ہوگئی ،جیل سے فرارہونےوالے ایک اور قیدی کو اس کے والد ملیر جیل لیکر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق 3 جون کو ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تحققات جاری ہیں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق اب تک 158 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ 67 مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے جس کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہیں۔ جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرارہونے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )پاکستان کے پاس زیتون کی کاشت کے لیے کافی موزوں بنجر زمینیں ہیں، جو ملکی طلب کو پورا کرنے اور غیر پیداواری ناہموار علاقوں کو استعمال کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہیں محقق عمیر پراچہ نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ بلوچستان اور دیگر علاقوں کے دور دراز علاقوں میں لاکھوں جنگلی زیتون کے پودے اگتے ہیں لیکن تیل کی پیداوار یا دیگر استعمال کے لیے ان کا تجارتی طور پر فائدہ نہیں اٹھایا گیا.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زیتون کی کاشت اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی فوائد پیش کرتی ہے خاص طور پر اس لیے کہ درخت بنجر زمینوں اور ناہموار علاقوں میں پروان چڑھ سکتے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ یہ بار میری ایک فیملی ہے، میراکسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب کو میری طرف سے عید مبارک،ان کاکہناتھا کہ میرا بیک گراؤنڈ ایسا ہے کہ میں آپ لوگوں میں سے ہوں،میرے والد وکیل تھے، بیٹا بھی آپ لوگوں میں سے ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ فیصلے میرے حق میں آئیں نہ آئیں الگ بات ہے،جو کام کر سکتا ہوں...
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف قائم تمام مقدمات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں اور ججز کا مسلسل غائب ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان مقدمات میں ذرا سا بھی سچ ہوتا تو ججز کو سٹریچر پر بھی عدالت میں پیش کیا جاتا بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کبھی کسی جج کا اور کبھی وکیل کا غائب ہو جانا دراصل ان جعلی مقدمات کو طول دینے کی سوچی سمجھی سازش ہے ان کے مطابق چھببیسویں آئینی ترمیم نے ملک کے عدالتی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اور جب عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں...
صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو خطے میں قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، کیونکہ جنوبی ایشیا میں جنگ نہیں، مکالمے اور تعاون کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نے بھارت کا مکروہ اور گھنائونا چہرہ سب کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ کم ظرف دشمن نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا بھارت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور دنیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ملوث ہونا ثابت ہو چکا ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھارت کے...
لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غربت میں اضافہ ثابت کرتا ہے بینظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام ناکام ہو چکے ہیں۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور عالمی معیار کے مطابق 11 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام غریبوں کی فلاح کے بجائے کرپشن، سیاسی مقاصد اور ووٹ بینک کے...
کابل: افغانستان میں طالبان رہنماؤں نے جنگ کے بعد اپنی جدوجہد کی کہانیاں لکھنا شروع کر دی ہیں، جن میں انہوں نے مغربی افواج کے خلاف 20 سالہ جنگ کو اپنی نظر سے بیان کیا ہے۔ طالبان حکومت کے ترجمان اور کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے "15 منٹ" کے نام سے ایک 600 صفحات پر مشتمل کتاب لکھی ہے، جس میں انہوں نے امریکی ڈرون حملے، اپنی زندگی کی ہولناک یادیں اور طالبان میں شمولیت کی وجوہات بیان کی ہیں۔ خالد زدران، جو کبھی حقانی نیٹ ورک کے سرگرم رکن تھے، اب حکومت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "مغربی مصنفین نے ہمارے خلاف جو کچھ لکھا وہ حقیقت سے بہت دور ہے۔ ہم نے آزادی کی...
کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے اجتماعی فرار کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو چکے ہیں، اور حوالے سے جاری کوششوں کے نتیجے میں مزید 4 مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کتنے قیدی فرار ہوئے، ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ نے نئی فہرست جاری کر دی جیل حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 157 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ 68 قیدی تاحال فرار ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ جیل حکام کے مطابق ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، جو ملکی تاریخ کے بدترین جیل بریک واقعات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہاہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن ریلیف دیا، مالی گنجائش کے مطابق ہی کام کرسکتے تھے،واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10فیصد جب کہ پنشن میں 7فیصداضافہ کیاگیاتاہم ملازمین کی تنظیموں کی طرف سے تنخواہوں اور پنشن میں تجویزکردہ اضافیکو اونٹ کے منہ زیرہ کے مترادف قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاجارہاہے کہ مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنا چاہیے،دیکھاجائے تو حکومت کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملازمین کو ٹیکس میں بھی چھوٹ دی ہے،آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہتے ہوئے ملازمین کے لئے ریلیف عام آدمی کو آسانیاں فراہم کرنے کے حوالیسے حکومتی عزم کامظہرہے، ملازمین کے تحفظات اپنی جگہ...
جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس) ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے امریکا کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ایران بھرپور طاقت سے ردعمل دے گا، اور دشمن کے تمام مفاداتفوجی اڈے اور تنصیبات نشانے پر ہوں گے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل عزیز نصیر زادہ نے امریکی وزیر دفاع کی حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب امریکی حکام مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جبکہ دوسری جانب دھمکیاں دے کر خطے میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) امریکہ کی سینٹرل کمان (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کی کارروائیوں میں اسلام آباد ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔ ایک ایسے وقت جب بھارت دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان کو تن تنہا کرنے کی سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور اس کام کے لیے اس کے وفود امریکہ سمت بہت سے ممالک کا دورہ کرتے رہے ہیں، یہ بیان نئی دہلی کے لیے کسی سبکی سے کم نہیں ہے۔ جب سے یہ بیان سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا شدید نکتہ چینی پر مبنی خبریں نشر کر رہا ہے اور...
جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں، خصوصاً شہداد کوٹ میں کالعدم تنظیم کی محرم سے پہلے شرانگیزی، انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ محرم، باطل یزیدیت کے خلاف حق و حسینیت کی فتح کا مہینہ ہے۔ امام حسین (ع) نے قلیل تعداد کے ساتھ ظلم و جبر پر مبنی یزیدی سلطنت کو شکست دے کر انسانیت کو ہر دور کے یزید کے خلاف قیام کا درس دیا۔ امام حسین علیہ السلام تمام مکاتب فکر، تمام ادیان و اقوام کے لئے عقیدت و احترام کا مرکز ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 15...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے امریکا کو سخت انتباہ دیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ تنازع کی صورت میں وہ مشرق وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا، تو ایران فوری طور پر خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جوہری معاہدہ طے نہ پایا اور امریکا نے عسکری اقدام کیا، تو ایران بھرپور جواب دے گا۔وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کی صورت میں دشمن کو ایران کے مقابلے میں کہیں زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے امید ظاہر...
امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر جاری کشیدگی میں مزید شدت آ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں ابتدا میں امید تھی کہ ایران یورینیم کی افزودگی روکنے پر آمادہ ہو جائے گا، لیکن اب وہ اس امکان کو کمزور ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:تنازع کھڑا ہوا تو تمام امریکی فوجی اڈے تباہ کردیں گے، ایران نے خبردار کردیا صدر ٹرمپ کے بقول ایران جوہری طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے، جو امریکا کسی صورت پورا نہیں ہونے دے گا۔ دوسری طرف ایران کی جانب سے بھی سخت ردعمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں اور امریکا کے ساتھ تنازع پیدا ہوتا ہے، تو ایران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان چھٹے دور کے متوقع جوہری مذاکرات سے چند دن قبل سامنے آیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہم پر کوئی تنازع مسلط کیا گیا تو تمام امریکی اڈے ہماری پہنچ میں ہیں اور ہم انہیں میزبان ممالک میں بے خوفی سے نشانہ بنائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکسز کے نفاذ کے لیے قانون سازی نہ ہونے پر منی بجٹ لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان سے ہماری یہی گزارش ہوگی کہ وہ ٹیکسز کے نفاذ کے لیے درکار قانون سازی اور ترامیم مہیا کریں تاکہ ہمیں اضافی اقدامات نہ کرنا پڑیں، ٹیکسز کا نفاذ نہیں کرسکے تو ہمیں 400 سے 500 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانا پڑیں گے۔اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہاکہ 2 ہزار 700 ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا ہے، جن میں سے 2 ہزار ٹیرف لائنز براہ راست خام مال سے تعلق رکھتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید) وفاقی بجٹ مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا، عوام نان شبینہ کے محتاج ہوجائیں گے‘ غربت نہیں غریب مٹائو بجٹ ہے، تنخواہ دار اور متوسط طبقہ مہنگائی میں پس کر رہ جائے گا‘ قابل تجدید توانائی کے شعبے پر ٹیکس کا نفاذ معاشی ترقی کے رجحان کو سست کرے گا‘ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور کاربن ٹیکس میں اضافے سے روزمرہ زندگی متاثر ہوگی‘ زراعت کو بجٹ سے کچھ نہیں ملا۔ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم ، پی پی پی کے رہنما اصغر ندیم چن ،وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر، کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافے اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا،ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔وزیرِ اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے محنت کرنا ہے، مہنگائی...
حکومت پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے لیے مجموعی طور پر قریباً 769.7 ارب روپے مختص کر دیے ہیں، جس میں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت حصہ اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے علیحدہ فنڈز شامل ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے لیے مختص 57.5 فیصد مالیاتی حصے میں سے 9.09 فیصد حصہ دیا گیا ہے، جو مالی سال 26-2025 کے لیے قریباً 743 ارب روپے بنتا ہے۔ اس کے علاوہ وفاق نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 26.73 ارب روپے کا اضافی بجٹ بھی مختص کیا ہے، جس میں بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ تاجر...