2025-04-29@14:56:20 GMT
تلاش کی گنتی: 303
«ئی مذاکراتی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری 2 میٹنگز بڑے اچھے ماحول میں ہوئیں، اچھی توقعات کے ساتھ ہوئیں، تیسری میٹنگ ہم بہت جلد توقع کر رہے ہیں۔ لیکن آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف ایک بحث شروع ہے کہ جو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی ہے اس کی اب تک ملاقات نہیں ہو پائی خان صاحب سے تو اس میں مجھے یہ کہنے میں کوئی بار نہیں ہے کہ یہ چیز ہمارے مشترکہ اعلامیہ میں شامل تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے اس سے اتفاق کیا تھا کہ آپ کو ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے...
راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ پیچیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ جیل حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات نے صورت حال کو مزید الجھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جیل انتظامیہ ہمیں بلائے گی تو ہم ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ اجازت تب دی جا سکتی ہے جب ملاقات کے لیے کوئی آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے معمول کے دن بھی کمیٹی اور جیل انتظامیہ کے درمیان رابطے میں کمی رہی، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں نہ مذاکراتی کمیٹی جیل...
راولپنڈی: عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے معاملے میں صورت حال عجیب ہو گئی۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنےو الی پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کا معاملہ عجیب کشمکش کا شکار ہوگیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور جیل حکام کی جانب سے مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں دونوں جانب سے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ جیل والے بلائیں گے تو ہم جیل آئیں گے۔ دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی ملاقات کے لیے جیل نہیں آتا،...