2025-08-11@15:28:24 GMT
تلاش کی گنتی: 982

«کے اینٹی»:

(نئی خبر)
    کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لو اور کچھ دو کے معنی اگر ڈیل، سودے بازی اور این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کے پاس کسی کو دینے کے لیے کیا رہ گیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے یہ طے...
    دسمبر میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والی خالدہ ضیا کی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے زیراہتمام نیا پلٹن میدان میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے باعث ڈھاکہ کے کچھ علاقوں میں ٹریفک جام ہوگئی، اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے، ڈھاکہ، سلہٹ، فرید پور اور میمن سنگھ سمیت ملک بھر سے نوجوان جلوسوں کی شکل میں ریلی میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قومی مفاد سب سے مقدم، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بنگلہ دیشی فوج کا عزم بی این پی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے شرکا کو سبز، پیلے اور سرخ رنگوں کی چمکیلی ٹوپیاں اور...
    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پتوکی پسند کی شادی کرنے والیB.Sکی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد ڈی پی او قصور نے اے ایس آئی کو تھانہ سٹی پتوکی حوالات میں بند کروادیا ڈی پی او قصور کا اے ایس آئی کیخلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔(جاری ہے) ڈی پی او قصور محمد عیسی خان نے تھانہ سٹی پتوکی میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی شکایات سنی مزید کھلی کچہری میں محلہ عباس پارک کی رہائشی علیشبہ بی بی نے ڈی پی او قصور کے سامنے پیش ہوکر ڈی پی او کو بتایا کہ میں نے کاشف سے پسند کی شادی کی تھی اور میرے...
    اسلام آباد سے آسٹریلوی ہائی کمیشن کے ایک وفد نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔ وفد نے ہوائی اڈے کی سہولیات، ایمرجنسی سروسز اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ وفد میں اسکاٹ گورڈن میکڈونلڈ گولڈن (سیکنڈ سیکریٹری و قونصل)، مسٹر ولی محمد (مینیجر قونصلر و پاسپورٹس) اور مسٹر ناصر عباس (اسسٹنٹ سیکیورٹی مینیجر) شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کا اسکردو سمیت تمام ایئرپورٹس پر بہترین سہولیات مہیا کرنے کا حکم ایئرپورٹ مینیجر نے افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا جن میں آفیسر کمانڈنگ (اے ایس ایف)، انچارج میڈیکل اور چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر شامل تھے۔ اس دورے کا مقصد سیاحوں، خصوصاً آسٹریلوی شہریوں کے لیے دستیاب سہولیات اور حفاظتی انتظامات سے واقفیت حاصل کرنا تھا۔ وفد...
    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا...
     ویب ڈیسک :  ریڈ زون میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی۔  ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو احتجاج کی اجازت (این او سی) ملی ہوئی تھی تاہم پہلے ہی سے ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھائی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مظاہرے میں شامل چند شر پسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ چند شر پسند افراد نے ایک کیمپ کو بھی آگ لگائی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ایس ایس پی نے...
    عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق گزشتہ دنوں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں ہونے والی نوک جھونک پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا جرگہ قبول کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان مرکز پہنچے جہاں ایمل ولی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایمل ولی نے پشتون روایات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، اُس روز بھی معذرت کی تھی اور آج بھی گلہ دور کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایمل ولی...
    ریڈ زون میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو احتجاج کی اجازت (این او سی) ملی ہوئی تھی تاہم پہلے ہی سے ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھائی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرے میں شامل چند شر پسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ چند شر پسند افراد نے ایک کیمپ کو بھی آگ لگائی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شر پسند افراد کئ نشاندہی کی جائے گی، شر...
    پشاور، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زخمی ، بلاول کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ بچاو تحریک کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔مظاہرین نے جناح پارک سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ کر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کے مطابق پیپلز پارٹی کو احتجاج کے لیے این او سی جاری کیا گیا تھا اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پہلے ہی سے بڑھائی جا چکی تھی تاہم، چند شرپسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا اور ایک...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور  خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 3خوارج کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر نے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا فائنل آج لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے سنسنی خیز فانئل میں آج ہوم سائیڈ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس 7: 30 بجے ہوگا۔ ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے ایوب اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین نصب کی جائے گی، جہاں وہ اپنی فرنچائز کو فائنل میچ دیکھ سکیں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ  واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مسائل کے سبب پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے گی یا ٹرافی ہوگی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نام، ایونٹ کے فائنل معرکے کیلئے دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے ان ایکشن ہوں گی۔لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنزسے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، لاہور قلندرز دو بار جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔صدرمملکت آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے، آج قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔پی سی بی حکام کے مطابق فائنل کے دوران اننگز کے...
    لاہور: سبزہ زار میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔   انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سگے بھائی اور ان کا ساتھی شامل ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر شہری منیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان...
    برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئرویز نے اگست تک اسرائیل کے لیے کسی بھی قسم کی پروازیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں اسرائیلی سفارتکاروں کی ہلاکت، ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد یہ فیصلہ اس مہینے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد ایئر فرانس، گریگ ایئر لائن امریکا کے ڈیلٹا ایئرلائن نے بھی اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا تھا جو بعد میں بحال کردی گئیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کی ٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا، کےالیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواست دی تھی تاکہ سرمایہ کاری اور آپریشنل استحکام کو ممکن بنایا جا سکے۔ کے الیکٹرک کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ٹیرف  کی درخواستوں پر فسکل ایئر2023–24 سے لے کر 2029–30 تک کے لیے فیصلے جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلے تفصیلی عوامی سماعتوں، تکنیکی جائزوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی آراء کی روشنی میں کیے گئے۔ یہ فیصلے صارفین پر براہ راست لاگو نہیں ہوں گے کیونکہ بجلی کی قیمتیں وفاقی حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت طے کی جاتی ہیں۔ کےالیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواست دی...
    بھارت کے شہر اترپردیش میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے ایک خاندان نے اے سی لگے ہوئے ٹھنڈے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے۔ جھانسی شہر کی سڑکوں پر چلنے والی لو اتنی تیز ہے کہ سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے، اس پر مستزاد شہر میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ایسے میں جب ایک خاندان کے پاس نہ گھر میں بجلی تھی، نہ پنکھے چلنے کی امید، تو انہوں نے اے ٹی ایم بوتھ پر ہی قبضہ کرلیا۔ یہ منظر اترپردیش کے شہر جھانسی کا ہے جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری کو چھو رہا ہے۔ گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈ...
    انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 74 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں سال نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ایشز سیریز 2025/26 کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک پرتھ اسٹیڈیم پرتھ میں کھیلا جائے گا۔  پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبرگابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ 17 سے 21 دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔
    اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو ضلع چارسدہ کے ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی 794 کنال 14 مرلے اراضی، جو کہ 79 کروڑ روپے مالیت کی ہے، جعلی انتقالات کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو ضلع چارسدہ کے ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی 794 کنال 14 مرلے اراضی، جو کہ 79 کروڑ روپے مالیت کی ہے، جعلی انتقالات کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کردی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی انکوائری ٹیم نے...
    پی ٹی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ساتھ مل کر آئی ایم ای آئی کی غیر قانونی ٹیمپرنگ اور کلون شدہ موبائل فونز کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن تیز کردیا۔ پی ٹی اے کے مطابق ادارے کے زونل آفس ایبٹ آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ایبٹ آباد کے ساتھ تعاون سے آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور کلون/پیچ کیے گئے موبائل فونز کی فروخت پر کامیاب چھاپے مارے۔ پی ٹی اے کے مطابق یہ چھاپے مانسہرہ کے علاقے لاری اڈہ، صوفی ہوٹل کے قریب موبائل فون مرمت کی دکانوں پر مارے گئے جن کے نتیجے میں آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ میں استعمال ہونے والے...
    سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان اینجلو میتھیوز نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گال میں شیڈول ٹیسٹ 17 جون سے شروع ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے ملک کو ان کی ضرورت ہوگی وہ سفید بال فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔   pic.twitter.com/nqsnpkpekD — Angelo Mathews (@Angelo69Mathews) May 23, 2025 2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر نے 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی جبکہ 34 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے تجربہ کار اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلز پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ کوالیفائر 2 یا ممکنہ فائنل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے وضاحت کی کہ پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث الیکس ہیلز کی دستیابی 18 مئی تک محدود رہی، اور اس حوالے سے معاہدے کے وقت فریقین کے درمیان باہمی اتفاق ہو چکا تھا۔ ہیلز اسپین...
    پشاور: اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے زمینوں کے جعلی انتقالات پر محکمہ ریونیو کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔  79 کروڑ مالیت کی 794 کنال اراضی کے جعلی انتقالات پر ایف آئی آر درج کرلی۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ضلع چارسدہ کے ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی 794 کنال 14 مرلے اراضی، جو کہ 79 کروڑ روپے مالیت کی ہے، جعلی انتقالات کے ذریعے کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کردی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی انکوائری ٹیم نے ریکارڈ کی جامع جانچ پڑتال کے بعد تصدیق کی کہ زمین کے یہ انتقالات بالکل جعلی ہیں۔  انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ ریونیو کے اہلکار قانون گو اورپٹواری نے...
    سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں صوبوں کی طرف بجلی واجبات قومی مالیاتی ایوارڈ سے کاٹنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سی سی آئی نے مالیاتی کمیشن سے صوبوں کے بجلی بقایاجات کٹوتی کی منظوری دی، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن نے صوبوں کے ساتھ اس کا طریقہ کار بنا لیا ہے، اس مد میں صوبوں سے161 ارب روپے کی وصولی کرنی ہے، صوبوں نے31 مارچ تک 161 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ سندھ نے 68 ارب روپے، پنجاب نے 42 ارب روپے ادا کرنے ہیں، بلوچستان نے41 ارب روپے، خیبر پختونخوا نے 10 ارب روپے ادا کرنے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق مشیر امریکی قومی سلامتی کے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اپنی نیوکلیئر سکیورٹی سسٹم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے حوالے سے پر اعتماد ہے، جان بولٹن کے ریمارکس راج ناتھ سنگھ کے بیان کے بعد آئے، راج ناتھ سنگھ ایک ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما ہیں، راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی بار بار دھمکیاں دی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عالمی برادری کو بھارت کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق فکر ہونی چاہئے، بھارتی جوہری ہتھیار راج ناتھ سنگھ جیسے لوگوں کے کنٹرول میں ہونا تشویشناک ہے، راج ناتھ سنگھ پاکستان اور...
    اسلام آباد: ایف آئی اے کے 3 افسران کو گریڈ 20 میں ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ، ترقی پانے والوں میں بختیار احمد چنا، مسعود نعیم اور سمیع الرحمن جامی شامل ہیں. دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل کی منظوری سے ایف آئی اے میں دس افسران کے تقررو تبادلے بھی کیے گیے ہیں. ان افسران میں محمد بہرام خان ( پولیس گروپ ۔گریڈ 19 ) ڈائریکٹر بلوچستان تعینات ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود کو بہاولپور سے فیصل آباد ،ڈپٹی ڈائریکٹر رب نواز کو ایف آئی اے اکیڈمی سے بہاولپور تبادلہ کیا گیاہے۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر سراج الدین کو ہیڈ کواٹر سے ایف آئی اے اکیڈمی ،ڈپٹی ڈائریکٹر...
    جامن موسمِ گرما کے ذائقہ دار اور مفید اجزاء کے حامل پھلوں میں سے ایک ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے متعدد مثبت اثرات رکھتا ہے۔ ماہرین جامن کو صحت کا خزانہ مانتے ہیں اور کئی طبی مسائل سے بچنے اور ان کو دور کرنے کے لیے مریضوں کو تجویز کرتے ہیں۔ ان فوائد میں سے چند درج ذیل ہیں: جامن میں جیمبولین جیسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو قابو رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ پھل ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے سے بھرپور ہونے کی وجہ سے جامن ہاضمے کو بہتر بناتی ہے، قبض سے بچاتی ہے اور...
    —فائل فوٹو پشاور میں جعلی رجسٹری کے ذریعے اراضی منتقل کرنے پر سب رجسٹرار کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے بتایا کہ سب رجسٹرار کے خلاف بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سرجانی ٹاؤن، وردی میں ملبوس 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتارکراچی سرجانی پولیس نے وردی میں ملبوس دو جعلی پولیس... محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سب رجسٹرار کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش سب رجسٹرار پر الزامات درست قرار پائے گئے۔گرفتار سب رجسٹرار ضلع سوات میں تعینات تھا۔
    سٹی42:  انٹیلی جنس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) نے تشدد اور دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے بلوچستان میں اپنے پراکسیز کو فعال کر دیا ہے۔ پہلگام میں پچھلے جھوٹے فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد، RAW مبینہ طور پر بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور فتنہ الخوارج  گروپوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی افغان شہریوں کو بھی گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ فتنہ ال ہندوستان  نےمعصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا 2021 میں طالبان حکمرانوں کی افغانستان سے واپسی کے بعد سے پاکستان نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی...
    چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے چرس کے استعمال کے الزام پر سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس میں مشتعل ہوگئے اور انہوں نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹر ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام عائد کردیا اور طنز کرتے ہوئے تقاضا کردیا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔ سینیٹر ایمل ولی خان چیئرمین پی ٹی اے کے طنز پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو تکلیف کیا ہے؟ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم چرس پی کر آئے...
    رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کی قیادت میں یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ گزشتہ ہفتے نافذ ہو چکا ہے، جس کے تحت دونوں معیشتوں نے تجارت کو فروغ دینے کے لیے محصولات میں کمی کی ہے، جیسا کہ دونوں ممالک مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو اور تہران کے درمیان 20 سالہ اسٹرٹیجک شراکت داری معاہدے کی ایرانی پارلیمان نے منظوری دے دی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو وسیع کرنا اور دفاعی تعاون بڑھانا شامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان نے 17 جنوری کو اسٹرٹیجک شراکت معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ روس کی قانون ساز برانچ نے اپریل میں اس معاہدے کی منظوری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجٹ کی منظوری کو اپنی ٹیم کے ساتھ معاہدے سے مشروط کردیا۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جہاد ازعور اس ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ منظوری کو اپنے عملے کے معاہدے سے مشروط کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کی بجٹ سازی پر اختیار محدود ہو گئے ہیں۔ایف بی آر نے بجٹ کے لیے وزیراعظم کو ٹیکسیشن تجاویز پیش کردی ہیں اور اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14.07 ٹریلین روپے ہوسکتا ہے۔ ذرائع...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، 19 مئی کو میر علی میں افسوسناک واقعے میں سویلین کا جانی نقصان ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، الزامات کے جواب میں فوری طور پر واقعے کے حوالے سے جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا، تمام الزامات سراسر بے بنیاد اور ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔ یہ واضح ہے کہ یہ عناصر اپنے بھارتی آقاؤں کے اشاروں پر کام کر رہے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 مئی 2025 کو ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت اور گمراہ کن الزامات پھیلائے گئے جن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر نے ان الزامات کو بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں...
    سٹی 42:  پاکستان مسلم لیگ  نواز کے بانی سابق وزیراعظم نواز شریف کودانت میں درد  تکلیف ہوگئی   نواز شریف شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پہنچ گئے ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موقع پر پہنچ گئی ،معمول کے مطابق دانتوں کا چیک اپ کروایا ،کالج کا وزٹ بھی کیا پروفیسر سے ملاقات کی ،شریف میڈیکل سٹی کے انتظامات دیکھیے انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل بانی پاکستان مسلم لیگ نون نواز شریف چیک اپ کے بعد جاتی امرہ اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے ، والد کی عیادت کے بعد مریم نواز بھی ہسپتال سے روانہ ہو گئی
    جھڑپ کے دورانبلوچ لبریشن فرنٹ کے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز موادہوا بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی شناخت یونس ،صبر اللہ اور امجد عرف بچھوکے نام سے ہوئی، آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 3 دہشت گردوں ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کو بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک کیے۔سیکیورٹی فورسز نے...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔ ’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا  آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے،...
    افواج پاکستان کی جانب سے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ دفاعی و سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسیاں آپریشن کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے منظم پروپیگنڈہ مہم کا آغاز کر چکی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو دوبارہ متحرک کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی اخبار ”دی سنڈے گارڈین“ میں احسان اللہ احسان کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔ دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔ بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں شائع احسان اللہ احسان کے مضمون میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اخبار سنڈے گارڈین ایک پروپیگنڈا ٹول کے طور پر بھارتی ایجنسی سے منسلک ہے۔ حقیقت میں بھارت ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ احسان اللہ احسان کا مضمون دراصل بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی گواہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سنڈے گارڈین کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں احسان اللہ...
    کراچی: پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔  دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔  فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔  ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان...
    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدنی اور اخراجات  سمیت بجٹ تخمینہ جات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد 22 مئی تک بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف ٹیم  سے بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور پلاننگ کمیشن کے حکام شامل ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات ہوں گے۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اتوار کو پی ایس ایل 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کے 150 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاور...
    مسلم پروفیسر نے سوال اٹھایا تھا کہ کچھ ہندوتوا کے حامی فوج میں خدمات انجام دینے والی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف کیسے کرسکتے ہیں جبکہ وہی لوگ ملک میں ہورہے ہجومی تشدد، بلڈوزر کارروائیوں اور اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی خان محمود آباد کو "آپریشن سندور" سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اشوکا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹر علی خان محمود آباد کو آج ہریانہ پولیس نے آپریشن سندور سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے لئے گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری خواتین کمیشن کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے 13 ہزار سے زائد کنڈے ہٹانے کی مہمات میں 17,298 ہزار کلوگرام غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کو ہٹایا گیا- کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور سیکیورٹی کے تعاون سے شہر بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کے ای نے اتحاد ٹاؤن، بلدیہ میں نصب اپنی 250 kva PMT کو واجبات کی۔عدم ادائیگیوں کے باعث ہٹا دیا تھا مگر بعد میں، شرپسندوں نے اپنے طور پر غیر قانونی طور پر 500 kva PMT کا ٹرانسفارمر نہ صرف نصب کیا بلکہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک سے دوبارہ منسلک بھی کر دیا اور بجلی چوری مسلسل جاری رکھی۔ اس غیر قانونی پی ایم ٹی کو دوبارہ منقطع کرنے کے...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان نے ایک تازہ انٹرویو میں ایسا بیان دے دیا ہے جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ اپنی خوبصورتی، باصلاحیت اداکاری اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ محبت بھری تصویروں کےلیے مشہور سارہ خان نے اس بار خبروں میں جگہ اپنی کسی ڈرامے سے نہیں بلکہ اپنے خیالات سے بنائی ہے۔نجی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سارہ نے خود کو بہت بڑی فیمینسٹ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پرانے وقتوں کی عورت سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو اُن کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورتیں سکون سے جی سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گھر میں رہنے والی عورت ہیں، اُنہیں...
    اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ بھی ملی تشخص، آئینی حقوق، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور اسلامی و جمہوری اقدار کے فروغ کیلیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر اول علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی، رابطہ سیکرٹری فرید احمد اور دیگر ضلعی و یونٹ عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران نو منتخب یونٹ کابینہ سے ضلعی صدر...
    پشاور(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلع باجوڑ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ کے ٹینڈر میں غبن کرنے والے ٹھیکیدار سے ایک کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 108 روپے کی خطیر رقم ریکور کر لی۔ کارروائی اینٹی کرپشن کو موصول ہونے والی ایک شکایت پر عمل میں لائی گئی جس میں الزام تھا کہ 2022 میں جنرل بس اسٹینڈ کا ٹھیکہ تین سالہ مدت کے لیے دیا گیا، مگر ٹھیکیدار نے طے شدہ مدت کے دوران ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرایا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شکایت کی بنیاد پر باقاعدہ انکوائری کی گئی، جس میں الزامات درست ثابت ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ٹھیکیدار کی عدم ادائیگی کے باعث قومی خزانے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور بریفنگ لی۔صوبائی وزیر نے ورکشاپ اور سٹورروم کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسرہارون حامد،ڈاکٹراسدعباس شاہ، ڈاکٹر وجاحت کمال اور ڈاکٹر عرفان مرزا موجود تھے۔(جاری ہے) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیح ہے،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صحت عامہ کیلئے...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے جہاز حنین نےریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا ۔ بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔  پی این ایس حنین نے رائل عمان نیوی کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا ۔مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب : دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط  پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں...
    لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق لاہورایئرپورٹ کے علاقے کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو جام کر کے اتار لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ڈرون سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ سرویلنس ڈرون تھا جسے سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ...
    فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے لاہور ایئرپورٹ کے قریب پرواز کررہے ڈرون کو جام کرکے اتار لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریبی علاقے سے اتارا گیا ڈرون سرویلنس پر تھا، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق سرویلنس ڈرون کو سیکیوڑی اداروں نے قبضے میں لے لیا ہے۔
    پی سی اے اے سیفٹی انسپکٹرز کیلئے فرانس اور کوریا میں ماسٹرز پروگرام اور ٹریننگ کے مواقع بھی حالیہ کوششوں کے ذریعے ممکن ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن سکیورٹی میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ یو کے ڈی ایف ٹی کے تعاون سے پاکستان سول ایوی ایشن کے سکیورٹی افسران کی تربیت مکمل کر لی گئی، جس کے بعد وہ بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ انسپکٹرز بن گئے ہیں۔ آئی سی اے او کے تربیت یافتہ یو کے ڈی ایف ٹی انسٹرکٹرز نے پاکستان میں سکیورٹی افسران کو تربیت دی، پاکستان کو پہلے ہی ایوی ایشن سکیورٹی میں برصغیر میں سبقت حاصل ہے، جس میں نئی تربیت سے مزید بہتری آئے گی۔ فرانس اور کوریا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک سرویلینس ڈرون گرنے کی اطلاع نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا اور اس کے گرنے سے کسی قسم کا دھماکہ یا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ نے حساس اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون جدید سرویلینس ٹیکنالوجی سے لیس تھا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اس سے قبل بھی جمعرات کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک انڈین ڈرون مار گرایا تھا، جو مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا...
    پنجاب اسمبلی نے سماعت سے محروم شہریوں کو اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی سائن لینگویج ٹرانسلیٹر (ایس ایل ٹی) کی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ اس سہولت سے اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے جس کا مقصد اسمبلی کو عوام دوست اور اس کی کارروائیوں میں شراکت کو بڑھانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکردو کی انیقہ بانو جنہیں سماعت سے محروم بچوں سے محبت نے صدارتی ایوارڈ کا حقدار بنا دیا اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ہدایت کی ہے کہ اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا، سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا اور اسمبلی میں ایک کیمرا...
    لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی اور شاہ کوٹ سے سابق وائس چیئرمین مہر عبدالغفار نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب کی سیاست کے میدان میں ہلچل اور سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ حلقہ پی پی 132 میاں اعجاز حسین بھٹی نے بلا آخر سابق وائس چیرمین مہر عبدالغفار و دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت بیرسٹر گوہر علی اور اسد قیصر سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی این اے 111 چوہدری محمد ارشد ساہی بھی موجود...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اور مسافروں کو آگاہ رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے آگاہی دی جارہی ہے اور نوٹم جاری کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے تازہ ترین نوٹم میں کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث جمعرات  شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی فضائی کمپنیوں سے رابط رکھیں، پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس فلائٹ آپریشن کے لئے اس وقت دستیاب نہیں ۔ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے...
    سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈی جی ایم او اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے پیرو کی سان مارٹن یونیورسٹی، لاطینی امریکہ چینی سیاست اور معیشت کے تحقیقی مرکز، اور چلی کی سینٹیاگو یونیورسٹی کے ساتھ مل کر 10 لاطینی امریکی ممالک کے 2500 جواب دہندگان پر مبنی ایک سروے کا نتیجہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق جواب دہندگان چین اور لاطینی امریکہ کے تعاون کی کامیابیوں اور مستقبل کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں اور چین و لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرےکو لاطینی امریکہ کے زیادہ تر عوا م کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔سروے کےمطابق 91فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چینی معیشت کی طویل مدتی ترقی کا رجحان برقرار رہےگا۔ 82.9فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ چین کا ترقیاتی...
    یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ بلغاریہ ملٹری ریویو نے کہا ہے کہ بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ بلغاریہ ملٹری ریویوکی رپورٹ  کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا، جو سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان نے انتہائی اہم ایئربیس پر روسی سسٹم کو تباہ کیا، جس کے بعد بھارت کا دفاع کمزور پڑ گیا۔ پاکستان کی جانب سے ہائپر سونک جے ایف 17 تھنڈر میں لگانے کے بعد پاک فضائیہ کی صلاحیت بہت بڑھ گئی ہے۔ بلغاریہ ملٹری ریویو کے...
    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔  پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ایئرپورٹ کے نزدیک فضائی حدود میں ایک مشکوک ڈرون کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون کی پرواز کے دوران علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایئر ڈیفنس سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور فضائی نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حساس ادارے مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لئے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لئے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ مزید :
    پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پاکستان کی ایئر اسپیس پاکستان میں...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور میں بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا گیا، پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے حملہ کیا، بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص" نے بھارت میں تباہی مچا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور میں بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا گیا، پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے حملہ کیا، بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی ہے۔ واضح...
     راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اہم اقدام،   مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد عوام کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں48گھنٹے میں رضا کاروں نے ٹریننگ مکمل کی، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرریسکیو ،سول ڈیفنس کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔ 50ہزارسےزائد رضا کاروں نے شہری دفاع ٹریننگ مکمل کرلی۔ہنگامی حالات کے پیش نظر ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کا ٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیا،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈکٹر رضوان نصیرنے ٹریننگ کی نگرانی کی۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ کا دورانیہ چارگھنٹے مقرر کیا گیا،ہنگامی صورتحال میں بچاؤ اورمیڈیکل کٹ کے استعمال بارے آگاہی دی گئی،ہنگامی حالات میں خون...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی فضائی حدود میں فضائی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12:00 بجے تک معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔ پاکستان کی فضائی حدود آج صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ مزید پڑھیں: بھارت کا 3 ایئر بیسز پر حملہ،...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی بھارتی وزیراعظم کی انتہا پسندانا سوچ سے ہے، بھارت کے ہندو، سکھ یا مسلمان عوام سے نہیں، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ درانہ صحافت کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔ شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی مودی کی انتہا پسندانا سوچ سے ہے، بھارت کے ہندو، سکھ یا مسلمان عوام سے نہیں، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی...
    لاہور: بھارت کی طرف سے ڈرون حملوں کے بعد ملک میں فضائی آپریشن انتہائی محدود ہو کر رہ گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں...
    سٹی 42 : ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ پنجاپ پولیس ہر وقت پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے پٹرولنگ،ڈولفن،پی آر یو کو چیک کیا ۔ ایس پی ڈولفن کی جانب سے ایلیٹ ٹیموں سے بھی ملاقات کی گئی ، جنہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ۔  ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ڈویژن کی ٹیموں،سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کی گئی۔ ایمرجنسی اورکسی بھی ناگہانی حالات میں ہمہ وقت تیار ہیں ۔   پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) فلسطینی وزارت تعلیم کے ترجمان صادق خضور نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’فلسطینی وزارت تعلیم شعفاط میں اقوام متحدہ کے اسکولوں کی بندش کی مذمت کرتی ہے۔ یہ بچوں کے تعلیم کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘‘ خضور نے امید ظاہر کی کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے دباؤ کے نتیجے میں اسرائیل اپنا یہ فیصلہ واپس لے لے گا۔ قبل ازیں UNRWA نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے ضم شدہ علاقے میں اس کے تین اسکول بند کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اس ایجنسی کے ایک ملازم کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ چند...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔شام ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی. شہری ایکسپریس ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون اور سرینا سے آنےجانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرے، اسی طرح بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔ٹیمزکی آمدورفت کے ٹائم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے. شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق گھر سے نکلتے وقت 20 منٹ کا اضائی ٹائم رکھ کر نکلیں اور دوران سفر رہنمائی کے لیے 1915پر رابطہ کریں۔
    پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا صارفین کے لئے اہم ہدایت جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اہم ہدایت جاری کردی۔جس میں کہا ہے کہ سیکیورٹی حالات کے باعث شہری سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا تھا کہ دشمن کومددفراہم کرنیوالی معلومات،تصاویرکسی صورت شیئرنہ کی جائیں، سوشل میڈیاپوسٹ سےقبل سوچیں، قومی سلامتی اولین فرض ہے۔گذشتہ روز ممکنہ بھارتی سائبرحملوں سے بچاؤ کے حوالے سے سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے الرٹ جاری کیا تھا، جس میں شہریوں کو سوشل میڈیا پرغیرتصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی تھی۔ سائبر ایمرجنسی...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج لندن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مسٹر بل ونٹرز سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں بینک کے اہم اور دیرینہ کردار کو سراہا گیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور ترقی کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے بینک کے موجودہ مالی معاونت کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی اور بینک کے تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کے معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیر خزانہ محمد...
    ---فائل فوٹو  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافر حضرات سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔ آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکمعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی،...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا تاہم کچھ ہی گھنٹے بعد...
    لاہور(اوصاف نیوز)والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب جمعرات کی صبح اچانک شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جنہوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق والٹن کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اگرچہ فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم آوازیں اس قدر زور دار تھیں کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ صورتحال کے پیش نظر قریبی اسکولوں کو فوری طور پر بند کر کے آنے والے طلبا کو واپس بھیج دیا گیا، شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا...
    والٹن اولڈ ایئرپورٹ کے قریب جمعرات کی صبح اچانک شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جنہوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق والٹن کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اگرچہ فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم آوازیں اس قدر زور دار تھیں کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ صورتحال کے پیش نظر قریبی اسکولوں کو فوری طور پر بند کر کے آنے والے طلبا کو واپس بھیج دیا گیا، شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا...
    راولپنڈی: سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر مبینہ تشدد کے معاملے پر دو ایس ایچ اوز اور ایک اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر پولیس کے مبینہ تشدد کا معاملے پر راولپنڈی پولیس کے دو ایس ایچ اوز اور ایک  اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ایس ایچ اوز میں  ایس ایچ او چکری سب انسپکٹر طیب بیگ، ایس...
      گزشتہ رات بھارت نے جو میزائل حملہ کیا، اس سے ہونے والے نقصانات قوم کے سامنے آ چکے ہیں، پاکستان نے بھی جوابی کارروائی کی، وہ بھی آپ لوگ اچھی طرح جان چکے ہوں گے، تکرار سے بچنے کے لیے اس  تفصیل سے میں گریز کر کے آگے بڑھتا ہوں۔   بھارتی حملے کے حوالے سے ایک بیانیہ بھارتی میڈیا بیان کر رہا ہے، حد درجہ مبالغہ آمیز، جھوٹ اور سنسنی خیزی کی انتہا کو چھوتا ہوا اور بے سروپا۔ ایک بیانیہ پاکستانی میڈیا بیان کر رہا ہے، بھارتی میڈیا کو کاونٹر کرتا ہوا، تصویر کا دوسرا رخ دکھانے کی کوشش کرتا۔ جنگوں میں کسی بھی ملک کے نیشنل میڈیا کے لیے مکمل غیر جانبدار رہنا مشکل ہوتا ہے۔...
    پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کی محفوظ اور موثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی تمام پروازیں معمول کے مطابق شروع کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے تمام ایئرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں۔ پی اے اے کے مطابق قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہے، پی اے اے پاکستان نے شہری ہوابازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق قومی فضائی حدود کی محفوظ...
    پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے متعلق جاری کیا گیا نوٹم منسوخ کر دیا گیا ہے اور ملک بھر کی فضائی حدود اب پروازوں کے لیے فعال ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی متعلقہ ایئرلانز سے شیڈول کے مطابق پرواز یا کینسل شدہ فلائٹ کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔یاد رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کارروائیوں کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا تھا۔پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود 48 گھنٹے تک بند رہے گی اور تمام ایئرپورٹ آئندہ اطلاع تک...
    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں محمد رضوان کی کپتانی پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا۔ کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی کے ہاتھوں ملتان سلطانز کی شکست پر محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو انکی کپتانی سے متعلق سوچنا ہوگا، وہ اس قابل نہیں کہ ٹیم کی قیادت کرسکیں۔ مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت؛ کیا پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی...
    ایڈوائزری میں سوشل میڈیا پر پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا افواہیں ہرگز شیئر نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ساتھ ہی صارفین کو مشتبہ لنکس پر کلک نہ کرنے، غیر مصدقہ پیغامات، ای میلز یا سوشل میڈیا لنکس نہ کھولنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کر دی۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے...
    بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے بزدلانہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں وطن کے 7 سپوت شہادت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میںییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا۔پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری د ی۔1100-ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا۔ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ...
    فوٹو فائل کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچ میں حملہ کیا ہے جس کے دوران 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی یس پی آر کے مطابق بھارتی آلۂ کار بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز شامل ہیں۔ مچ میں ناکام دہشتگرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوتمچ میں گزشتہ روز ہوئے ناکام دہشت گرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے...
    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آج 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں، کالعدم ’بلوچ لبریشن آرمی‘ نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی ) سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جام شہادت نوش کرنےو الوں میں صوبیدار عمر فاروق (عمر 42 سال؛ ساکن کراچی)، نائیک آصف خان (عمر 28 سال؛ ساکن ضلع کرک)، نائیک مشکور علی (عمر 28 سال؛ ساکن ضلع اورکزئی)،...
    بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے) کے بزدلانہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں وطن کے 7 سپوت شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور، علی سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد فیض،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں کو ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصلی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے، پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور منظم فوج ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا اہم دورہ کیا، ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ اس دورے میں پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ...