2025-09-17@21:40:22 GMT
تلاش کی گنتی: 15662

«کے برادر عوام»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں کے حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کی انتھک لگن بھی تعریف کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے بے پناہ مسائل و چیلنجز نے جنم لیا ہے، پھر بھی ہمارے کسانوں، مزدوروں، خواتین اور بچوں نے غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی قوم مصیبتوں و صعوبتوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکاری ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے...
    معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس نے تین ماہ بعد ان پر انڈوں سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ برطانیہ کے ریسٹورنٹ نے وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس میں جون کے مہینے میں دو افراد نے ان پر انڈے پھینک کر حملہ کیا تھا، حالانکہ جب انہوں نے اس حوالے سے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے پوچھا تو جواب دیا گیا کہ کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے۔ گلوکار کے مطابق یہ واقعہ 19 جون کو برطانیہ کے شہر بلیک برن میں پاکستانی ریسٹورنٹ ’پراٹھا اسٹاپ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بیوی کا حق نان و نفقہ نکاح کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، یہ نہ تو ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط ہے اور نہ ہی شوہر کی صوابدید پر منحصر ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نان و نفقہ کی ادائیگی شوہر کا قانونی فریضہ ہے جو نکاح کی تکمیل کے ساتھ ہی لازم ہو جاتا ہے۔ رخصتی نہ ہونے پر شوہر کو نان و نفقہ سے بری الذمہ قرار...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔  عدالت نے ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کیجانب سے ملزم کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل  مبینہ اغواء کے مقدمے میں بھی ملزم جوڈیشل ہوچکا ہے۔ ملزم کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔  حسن زاہد نے نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ان کے گھر کے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو اپنی آواز اور تصاویر کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے نامناسب مواد میں استعمال کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ اداکارہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اداروں اور افراد کو حکم دیا کہ ایشوریا رائے کے چہرے یا آواز کو بغیر اجازت استعمال نہ کیا جائے۔ عدالت نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار ہونے والے ایسے تمام مواد پر بھی پابندی لگادی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کسی بھی شخص کی ذاتی خصوصیات جیسے چہرہ یا آواز کا بغیر اجازت اور نامناسب استعمال اس کے حقِ رازداری کے...
    بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے خاتون رکشے سے لٹک گئی۔ جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر لدھیانہ میں خاتون آٹو ڈرائیور کے بھیس میں مسلح ڈاکوؤں سے خود کو بچانے کے لیے آٹو رکشہ سے لٹک گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ خاتون مینا کماری گائوں جانے کے لیے رکشے میں سوار ہوئیں۔ رکشے میں پہلے سے موجود خواتین کے بھیس میں تین افراد نے مینا کے ہاتھ باندھ کر اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ ان افراد میں ایک ڈرائیور اور دو مسافر شامل تھے۔ جب رکشہ لدھیانہ بائی پاس کے قریب پہنچا، ایک مسافر نے ڈرائیور کو رکشہ سست...
    سوشل میڈیا پر اپنی منفرد اور دلچسپ گائیکی کے باعث شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار و انٹرٹینر چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں انہوں نے خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس افسوسناک واقعے پر ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب برطانیہ میں سڑک کنارے ایک پروموشنل ویڈیو ریکارڈ کروا رہے تھے کہ اچانک چند نوجوان تیزی سے آئے اور ان کے سر پر انڈے پھینک کر...
    معروف گلوکار اور سوشل میڈیا پر مشہور شخصیت چاہت فتح علی خان پر ایک تقریب میں انڈوں سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ شدید دل برداشتہ ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ تان سین کے ساتھ زیادتی ہے‘ چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل واقعے کے فوری بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ روتے ہوئے اپنی مایوسی اور دکھ کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئی۔ Kyun Anda Maara ???????? When you’re just trying to sing… and life throws you an egg instead ???????? Chahat Fateh Ali Khan – “Kyun Anda Maara” “Why Egg, Why Me?”#ChahatFatehAliKhan #AndaSong #KyunAndaMaara #EggAttack...
    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو غیر قانونی اسلحہ کیس میں ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منسوخ کرنے کی پراسیکیوٹر عبد الرزاق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر عبدالرزاق گجر نے موقف دیا کہ عدالت کو گمراہ کرکے ضمانت لی گئی، عدالت کے فیصلے سے افسران بالا بہت ناراض ہیں۔ عدالت نے اظہار حیرت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اچھا تو آپ کے افسران بالا ہم سے ناراض ہیں؟ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ میں نے افسران بالا...
    اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری بیجنگ حکومت کی دعوت پر چین کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اپنے قیام کے دوران چنگدو، شنگھائی اور شِنجیانگ میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعاون سمیت سی پیک اور مستقبل کے رابطہ کاری منصوبے زیر غور آئیں گے۔ صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔ صدر مملکت کا دورہ خطے میں امن، ترقی اور...
    وانا: ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں تاریخی یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ یوتھ کنونشن میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں، اساتذہ، خواتین اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ شرکاء نے تعلیم، مثبت سرگرمیوں اور علاقے کی سماجی ترقی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ نوجوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں تعلیمی میدان، کھیلوں اور فلاحی کاموں میں صرف کریں گے تاکہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اس کنونشن کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ انسپکٹر جنرل ایف...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، ترجمان صدرِ پاکستان کے مطابق صدر زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں اور وہ 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔ How does????????Chinese President Xi Jinping hold a welcoming ceremony for????????#Pakistan President Asif Ali Zardari @AAliZardari on his state visit to China? Chin-Pak Dosti Zindabad! pic.twitter.com/9hABJlE7Iu — Shen Shiwei 沈诗伟 (@shen_shiwei) February 5, 2025 دورے کے دوران صدرِ پاکستان چنگدو، شنگھائی اور شِنجیانگ میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک چین تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔ President Asif Ali Zardari on Friday...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کا تہلکہ خیز اعترافی بیان سامنے آگیا، گل بہادر گروپ کے دہشت گرد عبدالصمد نے فتنہ الخوارج کے بارے میں ہوش ربا انکشافات کیے۔ عبدالصمد نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریباً ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے اور وہاں میں نے کلاشنکوف چلانے کی ٹریننگ حاصل کی اور اس کے بعد منظر ہیل پہنچا جہاں گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملا اور تین ماہ گزارے۔ خارجی نے انکشاف کیا کہ بعد ازاں زنگوٹی خرسین آیا جہاں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد سے ملا اور گروپ میں شامل ہوا، زنگوٹی کی مینار والی مسجد میں اسد ملا فوج...
    لاہور ( نیوزڈیسک) 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا آج 60 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، قوم کے بہادر سپوت نے جرات و شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، بزدل دشمن نے حملہ کیا تو اس کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ جنگ ستمبر کے ہیرو میجر عزیز بھٹی 16 اگست 1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آ کر گجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پذیر ہوا، میجر عزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ 17 پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965ء کی جنگ میں لاہور کا محاذ بھی خاصا گرم رہا، بھارت نے ارضِ پاک پر جب شب خون مارا تو میجر...
    پاک فوج کے آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کا تہلکہ خیز اعترافی بیان سامنے آگیا، گل بہادر گروپ کے دہشت گرد عبدالصمد نے فتنۃ الخوارج کے بارے میں ہوش ربا انکشافات کیے۔ خارجی عبدالصمد نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے تقریباً ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے اور وہاں میں نے کلاشنکوف چلانے کی ٹریننگ حاصل کی اور اس کے بعد منظر ہیل پہنچا جہاں گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملا اور تین ماہ گزارے۔‘‘ ہتھیار ڈالنے والے خارجی نے انکشاف کیا کہ بعد ازاں...
    سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس پر پاکستان کا کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس)سلامتی کونسل کے قطر پر ہونے والے اجلاس کے دوران اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جوابی بیان دے دیا۔ شکریہ جناب صدر مجھے کچھ تبصروں کا جواب دینے کے لیے بات کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ اسرائیل کے نمائندے نے شاید آج کی بحث میں تمام کونسل اراکین اور دیگر مقررین کی بات توجہ سے نہیں سنی۔ ہماری رائے میں یہ ناقابلِ قبول بلکہ مضحکہ خیز ہے کہ ایک جارح، ایک قابض، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی...
    امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی افراد جو قدامت پسند رہنما چارلی کرک کے قتل پر خوشی مناتے ہیں، جواز پیش کرتے ہیں یا اس کو ہلکا لیتے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کے قاتل کی تلاش ، اطلاع دینے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ لینڈاؤ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ہمارے ملک میں ایسے غیر ملکیوں کی کوئی جگہ نہیں جو تشدد اور نفرت کو بڑھاوا دیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے قونصلر حکام کو ہدایت دی ہے کہ ایسے افراد کے خلاف ’مناسب اقدامات‘ کیے جائیں، تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ...
    اوکاڑہ میں طلبہ کے تعلیمی سفر کو آسان بنانے اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اسٹڈی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ سے بیت اللہ کا پیدل سفر، عثمان ارشد نے کمال کر دکھایا ایکسپو میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ جدید تعلیم اور بین الاقوامی مہارتیں حاصل کرنے کے بعد وہ وطن واپس آ کر اپنی صلاحیتیں پاکستان کی ترقی اور عوام کی بہتری کے لیے وقف کریں گے۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسٹڈی ایکسپو اوکاڑہ اوکاڑہ ایکسپو اوکاڑہ...
    اسلام آباد: دہشتگردی کیخلاف کامیابی اور موثر حکمتِ عملی کیلیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے، انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاترہو کرقومی اتحادمیں مضمر ہے۔  عالمی جریدے نے خیبرپختونخواہ حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی کودہشتگردی کے خاتمے میں بڑاچیلنج قرار دے دیا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افواج پاکسان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنزکیے ،گزشتہ دورحکومت میں فتنہ الخوارج سے مذاکرات اورواپسی کی غلط پالیسی نے دہشگردوں کوحوصلہ دیا۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کیخلاف کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں خیبر پختونخوا حکومت وفاقی پالیسیوں سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کیے ہوئے ہے ،وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کی متضاد حکمت عملی نے صورتحال کو...
    امریکی یونیورسٹی میں صدر ٹرمپ کے قریبی دوست، اسرائیل نواز اور قدامت پسند چارلی کرک کو قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی ہے۔ اگرچہ ایف بی آئی آر نے تصویر میں موجود شخص کو چارلی کرک کا مشتبہ قاتل قرار نہیں دیا ہے تاہم عوام سے اس کی شناخت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ خیال رہے کہ چارلیہ کرک پر یونی ورسٹی میں اس وقت فائرنگ کی گئی تھی جب وہ ٹرانس جینڈر سے متعلق ایک سیمینار میں لیکچر دے رہے تھے۔ https://x.com/FBISaltLakeCity/status/1966169520403525760 جس پر پولیس نے مجمع...
    میٹا نے اپنے کراؤڈ سورسڈ فیکٹ چیکنگ پروگرام کمیونٹی نوٹس کے لیے نئی خصوصیات متعارف کرادی ہیں، جو رواں سال کے آغاز میں امریکا میں لانچ کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق صارفین کو اب نوٹیفکیشن موصول ہوں گے اگر وہ فیس بک، انسٹاگرام یا تھریڈز پر کسی ایسی پوسٹ کے ساتھ انٹریکٹ کریں جس پر بعد میں کمیونٹی نوٹ شامل کیا جائے۔ فی الحال ان فیچرز کو ٹیسٹنگ مرحلے میں قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا میں 100 ملین ڈالر سے زائد معاوضے پر اے آئی ماہرین کی بھرتی میٹا کے چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر گائے روزن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ اب تک 70 ہزار سے زائد کنٹریبیوٹرز نے 15 ہزار نوٹس لکھے ہیں، جن...
    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان دہائیوں بعد ہفتے میں ایک براہ راست پرواز بحالی کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایران اور پاکستان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر شرکا بھی موجود تھے۔ پاکستان میں تعینات ایران کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن نبی شیرازی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو بردار اسلامی ممالک ہیں، صدیوں سے ہمارے رشتے ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ائیر ٹورز کے آغاز...
    بلوچستان میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے ضلع پشین میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد بلوچستان میں متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے، ان میں چمن روڈ پر فرنٹیئر کور کے ٹرک پر حملہ، پشین میں لیویز افسر کے قتل اور...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسرائیل پاکستان پی ٹی آئی جوابی وار قطر نئی چال
    ایپل نے منگل کے روز اپنی نئی آئی فون 17 سیریز لانچ کی، جس میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا ماڈل آئی فون 17 ایئر ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ صرف 5.6 ملی میٹر موٹا ہے اور اب تک کا سب سے پتلا آئی فون قرار دیا گیا ہے۔ لانچ ایونٹ کے فوراً بعد سام سنگ نے ایپل پر طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے #iCant ہیش ٹیگ کے ساتھ کئی پوسٹس شیئر کیں اور ایپل کو اختراع کے بجائے صرف ہائپ پر انحصار کرنے پر نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے جدید اے آئی فیچرز سے مزین گلیکسی ایس 25 ایف ای متعارف کرادیا، اہم خصوصیات کیا ہیں؟ سام سنگ موبائل یو ایس نے ایک پرانی ٹویٹ کا...
    پاکستان اور یو اے ای کا منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے ملاقات کی، وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، انسداد منشیات کیلئے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب...
    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارجی ہلاک، 2 زخمی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔...
    اسلام آباد : پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور‎ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، انسداد منشیات کیلئے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بریگیڈیئر طاہر غریب نمائندہ خصوصی مقرر کر دیئے گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
    لندن میں پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پر 2 نوجوانوں نے اچانک انڈوں سے حملہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار ایک مقام پر کھڑے تھے کہ ایک لڑکے نے ان کے سر پر انڈہ مارا، جبکہ دوسرے نے ان کے سینے پر انڈہ پھینکا اور دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔ لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ pic.twitter.com/uQYDNhAHN6 — Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) September 11, 2025 واقعے کے دوران چاہت فتح علی خان نے غصے میں انگریزی اور پنجابی میں برہمی کا اظہار بھی کیا۔ تان سین زماں کہ ساتھ یہ زیادتی ہے — syed zaada © (@syedzaada14) September 11, 2025...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر، وکیل میاں داد ایڈوکیٹ کی آئینی درخواست بطور اعتراض 16ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان سماعت کرینگے ،اس سے قبل سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چک لالیکا کے قریب سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ واقعے میں دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے جن کی جلد از جلد تلاش کے لیے وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ انہوں نے ریسکیو حکام کو آپریشن کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے...
    بھارتی فوج کو ابتدائی حملوں میں شکست دینے کے بعد پاک افواج کے حوصلے اور عزم مزید بلند ہوگئے جس کی بدولت وہ منظم ہوتے ہوئے ڈٹ کر جوابی کارروائیوں اور حملے کے لیے تیار ہوگئے۔ پاکستانی افواج کے یکے بعد دیگرے کامیاب حملوں سے بھارتی افواج کے سینیئر افسران کے قدم ڈگمگا گئے۔ بھارتی سینیئر افسران پست حوصلوں کے ساتھ اس کشمش میں مبتلا ہوگئے کہ محض کشمیر کو جواز بنا کر اتنی بڑی جنگ کا مقصد کیا ہے۔ بھارتی فوج کے nd Independent, 4th Mountain Division2 آرمڈ بریگیڈ گروپ اور ایک اضافی ٹینک رجمنٹ نے کھیم کرن کے علاقے سے پاکستان کے شہر قصور پر حملہ کیا، اس حملے کا پاکستانی افواج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے...
    اسلام آباد: صدر آصف زرداری چینی حکومت کی دعوت پر 12 تا 21 ستمبر (10 روزہ) دورے پر کل روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری  چین کے شہروں چنگدو، شنگھائی اور سنکیانگ کے خودمختار علاقہ کا دورہ کریں گے۔اس دوران صدر مملکت صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں   پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ آصف زرداری خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔ اہم دورے کے دوران  دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر بھی رائے کا تبادلہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق...
    تیونس کے ساحل پر بڑی تعداد میں عوام جمع ہوئے اور غزہ کے لیے روانہ ہونے والے عالمی صمود فلوٹیلا کو الوداع کہا۔ رپورٹس کے مطابق شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلوٹیلا کے رضا کاروں کو نعرے اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔  اس فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک انسانی ہمدردی اور مزاحمتی یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے۔ On the shores of Tunisia, crowds gathered to bid a heartfelt farewell to the Global Sumud Flotilla for Gaza. pic.twitter.com/Aa9oE3Da8O — Global Sumud Flotilla (@GlobalSumudFlot) September 11, 2025 فلوٹیلا میں شریک کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ سفر صرف سمندری راستے کا نہیں بلکہ فلسطین کی آزادی کے لیے دنیا بھر کے ضمیر کو جھنجھوڑنے...
     اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری چین کی حکومت کی دعوت پر کل 10 روزہ( 12 تا 21 ستمبر 2025 ) سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے۔ صدرِ پاکستان اس دوران چینگدو، شنگھائی اور سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کا دورہ کریں گے اور وہاں کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اہم ایجنڈا  اس دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی جبکہ  اقتصادی و تجارتی تعاون پر بھی خاص توجہ مرکوز رہے گی۔ علاوہ ازیں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور مزید کنیکٹیویٹی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوگا۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان...
    9 مئی واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ مراسلہ 12 اگست 2025 کو ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔
    محکمہ موسمیات اور فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے سندھ، ستلج اور چناب سمیت مختلف دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں کا حالیہ اور آئندہ امکان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 15 ستمبر تک کوئی نمایاں بارشی سسٹم متوقع نہیں، تاہم ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 15 ستمبر کی شب سے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ فورکاسٹ بولیٹنز:11 ستمبر 2025???? ????وارننگ: گڈوو اور سکھر بیراج????دریاؤں کے اہم مقامات پر متوقع پانی کی آمد و سیلابی سطح کے ساتھ کیچمنٹ اور مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی۔ pic.twitter.com/KtI37iaLlf — FFDLahore (@ffdlhr) September 11, 2025 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی، اورنگی، گلشن، سرجانی ٹاؤن اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں...
    خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 9 اور 10 ستمبر کو 3 مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانا تھا۔ پہلا اور سب سے بڑا آپریشن مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور مقامی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف ہنگامی طور پر قطر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر بھی دوحہ پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے کی کشیدہ صورتحال پر خلیجی ممالک کی سنجیدہ مشاورت کا عندیہ ملتا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حماس کے 5 ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ قطری قیادت کا دوٹوک اعلان قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے حملے کو ’خطے کے لیے فیصلہ کن موڑ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق...
    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع مشہور سفاری ورلڈ اوپن ایئر زو میں بدھ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب 58 سالہ تجربہ کار ملازم  جیان رنگکھاراسی شیروں کے جھُرمٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رنگکھاراسی، جو 20 برس سے زائد عرصے سے چڑیا گھر میں خدمات انجام دے رہے تھے، مبینہ طور پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران شیروں نے ان پر حملہ کر دیا، جو تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: بپھرے ہوئے ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک عینی شاہدین کے مطابق بعض سیاحوں نے گاڑی کے ہارن بجا کر اور شور مچا...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) 35 لاکھ روپے کے کیلے خریدنے پر مشکل میں آگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش ہائیکورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو 35 لاکھ کے مبینہ فنڈ کے غلط استعمال پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی اے یو کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ غیرمعمولی رقم کھلاڑیوں کو پھل فراہم کرنے میں خرچ ہوئی، جن میں کیلے شامل ہیں۔ جسٹس منوج کمار تیوری اس معاملے کی سماعت کر رہے ہیں۔ درخواست گزار سنجے راوت و دیگر کے کیس پر آئندہ سماعت اگلے جمعہ 19 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ کھانے کے نام پر کروڑوں روپے...
    اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان  نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان ک ا خیرمقدم کیا۔ اہم ملاقات میں  انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا اور ‎‎ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے  حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔  انسداد منشیات کے  لیے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر  جنرل  عبدالمعید  اور متحدہ عرب امارات...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کے لیے مذاکرات  رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات رواں ماہ(ستمبر)کے آخری عشرے شروع ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر آئے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کی تیاری کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی اقتصادی اعدادشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے جو جلد آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی مشیر صحت احتشام علی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 24 اسپتال نجی شعبے کے انتظامی کنٹرول میں دیے جائیں گے جن میں کٹیگری بی، سی اور ڈی کے اسپتال شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال پرائیویٹ نہیں کیے جارہے بلکہ صرف انتظامی امور نجی شعبے کے حوالے ہوں گے تاکہ عوام کو سرکاری خرچ پر بہتر علاج کی سہولت مل سکے۔ مشیر صحت نے کہا کہ سرکاری ملازمین معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے جبکہ نجی کمپنیاں طبی عملے کی کمی، آلات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔ اس اقدام سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی، شاہی خاندان اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔ وزیراعظم دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات کریں گے، جس میں قطر پر اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش کیا جائے گا۔ ملاقات میں خطے میں...
    وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے یکجہتی کیلئے دوحہ روانہ ہوئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دوحہ میں قطری امیر عزت مآب...
    9 اور 10 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد  ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے متعلق اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا  اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا۔ اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا،  جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 خوارج ہلاک کر دیے...
    اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو فون کرکے نرمی سے دریافت کیا کہ ’کیا کارروائی کامیاب رہی؟‘ تاہم نیتن یاہو نے اس سوال کا کوئی دوٹوک جواب نہیں دیا، جس سے معاملہ مزید مبہم ہو گیا۔ ناراضگی اور سخت لہجہ اس سے پہلے پہلی ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ نے سخت لہجے میں نیتن یاہو پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ان کا کہنا تھا کہ قطر جیسے اہم اتحادی اور ثالثی ملک میں یہ کارروائی ’نامناسب‘ تھی اور اس سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ’موقع ملا...
    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے وابستہ سینیئر صحافی محمد عاطف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نیا تعلق کثیر الجہتی ہے جس میں پاکستان کے لیے نئے امکانات پیدا ہورہے ہیں، نئی راہیں کھل رہی ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ وہ اب اِس نئے تعلق کو بہتر سے بہترین بنائے۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کبھی کمزور نہیں ہوا۔دونوں ملکوں کے تعلق کے درمیان سیکیورٹی، خطے کی صورتحال اور فوجی تعاون کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ’ایسے وقت میں بھی جب...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیپا واٹر ہائیڈرنٹس سے مسلسل پانی کی فراہمی جاری رہی جس سے ریسکیو آپریشن میں سہولت ملی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں آئندہ تین سال میں    20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے  وزیراعظم یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام  انگیجمنٹ امپلائمنٹ، انوائرنمنٹ اور ایجوکیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اسکالرشپس اور اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کےلیے پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں، نوجوانوں کے لیے نیشنل انوویشن ایوارڈز کا آغاز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑاچیلنج ہے، نوجوانوں میں...
    UTAH: امریکا میں قدامت پسند نظریات کے مؤثر ترجمان، صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ’ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے ‘ کے بانی چارلی کرک کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بدھ کے روز طلباء سے خطاب کر رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرک کو 200 یارڈ کے فاصلے پر واقع ایک عمارت سے نشانہ بنایا گیا اور گولی ان کی گردن میں لگی۔ واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ????⚡️BREAKING AND UNUSUAL Charlie Kirk, 31, has died from his...
    نیپال میں حالیہ دنوں میں شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے بڑے پیمانے پر بدامنی اور تشویشناک حالات کا سبب بن گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہروں کے دوران ملک بھر کی مختلف جیلوں سے تقریباً 13 ہزار 500 قیدی فرار ہوگئے ہیں، جس سے سکیورٹی ادارے گہری مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ پولیس ترجمان بینود گھمائرے نے تصدیق کی ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کٹھمنڈو کی سب سے بڑی جیل دلی بازار سے قیدی بڑی تعداد میں نکل رہے ہیں اور فوجی اہلکار انہیں قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کامیاب نہیں...
    ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کلپرٹ اسٹڈیزکی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے مہینے میں خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں تیزی آئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں دہشت گردی کی ریکارڈ وارداتیں ہوئیں۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردی کے 147 حملوں میں 194 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس مہینے دہشت گردی کا واقعہ کوئٹہ میں ہونے والا خوف ناک دھماکا ہے۔ یہ دھماکا بلوچستان کے حالات کو مزید سنگین بنانے کے رجحان کا مظہر ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے قوم پرست رہنما کی...
    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں  اوئے توئے اور گالم گلوچ کا کلچر لانے والے واحد لیڈر ہیں، اور ان کی جماعت کا موجودہ طرزِ عمل سیاسی نہیں بلکہ انتشار پھیلانے والا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ دراصل راہِ فرار ہے کیونکہ ایک طرف وہ الیکشن کمیشن سے کاغذات وصول کرکے تمام پراسیس مکمل کرتے ہیں اور دوسری طرف عدالتوں میں جا پہنچتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ہی ممبران پر اعتماد نہیں، ان کے کئی اراکین ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے تھے مگر میں...
    بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست (PIL) دائر کی گئی ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی 20 میچ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، ایونٹ کے بارے میں ٹیم کپتان کیا کہہ رہے ہیں؟ یہ درخواست 4 لا اسٹوڈنٹس کی جانب سے داخل کی گئی ہے جن کی قیادت ارویشی جین کررہی ہیں۔ درخواست گزاروں کے مطابق حالیہ پہلگام حملے اور آپریشن سندور میں بھارتی شہریوں اور فوجیوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا قومی وقار اور عوامی جذبات کے منافی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کرکٹ کو قومی مفاد، شہریوں...
    ’جو ذبح کرے وہی الٹا ثواب بھی لے‘ کے مصداق خیبر پختونخوا اسمبلی نے جو قانون منظور کیا، اسی قانون کے خلاف اسی اسمبلی سے قرار داد بھی منظور کرلی۔ سابق فاٹا اور سابق پاٹا میں منظور شدہ قوانین ہیں کیا، اور ان قوانین کے خلاف قرارداد کیوں منظور کی گئی۔ سنیے وی نیوز کے نمائندہ لحاظ علی آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی دلچسپ کہانی علی امین گنڈاپور قانون منظور قرارداد لحاظ علی وی نیوز
    گریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،گریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ۔نبیل احمد اعوان کا تعلق ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے جبکہ وہ اس وقت پنجاب میں خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس...
    قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ فحش مواد میں ان کی شناخت، تصویر اور نام کے غیر مجاز استعمال کو روکا جا سکے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے یہ قدم اپنی شہرت اور وقار کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف اٹھایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل درخواست پر ابتدائی سماعت کے دوران عدالت نے عندیہ دیا کہ وہ ممکنہ طور پر ایک عبوری حکم جاری کرے گی جس کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز اور افراد کو اداکارہ کی شناخت کے کسی بھی قسم کے غیر قانونی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے مالی استحصال کے حوالے سے نجی کشتی مالکان کی شکایات پر فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو نجی کشتیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان اور ڈی سی کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ نجی کشتی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نجی کشتیوں کو سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت...
    کئی مہینوں کے انتظار کے بعد ساؤتھ افریقہ سے 15 زرافے لاہور پہنچ گئے ہیں، پنجاب وائلڈلائف نے 9 زرافے لاہور سفاری زو جب کہ 3 لاہور چڑیا گھر کے لئے درآمد کیے ہیں، نئے مہمانوں کو ایک ماہ تک کورنٹائن میں رکھا جائیگا۔ زرافوں کی کھیپ ساؤتھ افریقہ سے کراچی پہنچی تھی جہاں سے بعذریعہ سڑک لاہور لایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور ٹرانسپوٹیشن کے دوران ایک زرافہ دم توڑ گیا جبکہ ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ پنجاب وائلڈلائف نے 12 زرافے درآمد کئے ہیں جبکہ کنٹریکٹر نے تین زرافے اضافی درآمد کئے ہیں، وائلڈلائف اور ویٹرنری ماہرین کی کمیٹی ہفتے کے دن زرافوں کا معائنہ کرے گی۔ انسپکشن کمیٹی کی منظوری کے بعد کنٹریکٹر کو زرافوں کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ عوام اور علاقوں کی بحالی کے جامع فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں 14 رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جاری نوٹیفیکیشن  کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو کمیٹی کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔    نوٹیفیکیشن کے مطبق کمیٹی سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی میکانزم اور بحالی کا جامع فریم ورک تیار کرے گی، خصوصی صحت، میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ایمرجنسی سروسز، آبپاشی، زراعت کے صوبائی وزرا کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں۔  چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین بھی کمیٹی کے ارکان بنائے گئے ہیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کمیٹی کے سیکرٹری...
    وفاقی کابینہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہدا اور افواجِ پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز مواد اور بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے سدباب کے لیے سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے افواجِ پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو سرحدوں کی حفاظت اور ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، جبکہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور انداز میں یاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فوج مخالف پیغام شیئر کرنے پر نادرا کی خاتون افسر گرفتار کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایسے عناصر کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی اور ان کی تضحیک آمیز مہم کا...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قانون کسی بے گناہ شخص کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس سے دہشتگردوں کے عزائم واضح ہوتے ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے خصوصی قوانین کا نفاذ ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشتگردی کے ایک واقعے کے بعد ایک ہی دن میں قانون تبدیل کیا گیا، جبکہ بلوچستان میں 8 اگست 2016 کو وکلا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہونے کے باوجود اس کا بروقت ٹرائل نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: قانون شکنی کا الزام: انسداد دہشتگردی عدالت...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا و دھمکیوں کے کیس میں ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں نامزد ملزم حسن زاہد کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے اغوا کے مقدمے میں پولیس کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ تاہم دھمکیاں دینے اور نقدی چھیننے کے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے موبائل فون، وی...
    سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا واٹس ایپ ماضی میں ہیک کر لیا گیا، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں کو کال کی گئی اور پیسوں کا تقاضا کیا گیا۔ پہلے میرا پی اے کال پر بات کرتا تھا کہ عرفان صدیقی صاحب آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور پھر آواز بدل کر میری آواز میں کہا جاتا تھا کہ میں ایک مشکل میں ہوں۔ 3 یا 5 لاکھ روپے تک میرے اکاؤنٹ میں بھیج دیں۔ عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ دو تین اور 4 لاکھ میرے نام پر کسی اکاؤنٹ میں بھیج بھی چکے ہیں، جبکہ چند نے مجھ سے...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر سے آج نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام نے ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔ ناہید اسلام کے ہمراہ علاؤالدین محمد (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری انٹرنیشنل سیل) اور ایس ایم سوزا الدین (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و رکن انٹرنیشنل سیل) بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ناہید اسلام کون ہیں؟ یاد رہے کہ  ناہید اسلام شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں طلبہ تحریک کے قائد تھے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ناہید اسلام ڈھاکا یونیورسٹی میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم ہیں۔ اور وہ انسانی...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے معزز جج جسٹس محمد علی مظہر نے سپر ٹیکس سے متعلق اہم ترین کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ  ٹیکس کا سارا بوجھ آخرکار صارف اور عوام پر آتا ہے، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تو کام چلیں گے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا انکم ٹیکس قانون کی شقیں آئین کے مطابق ہیں۔ عدالت انکم ٹیکس قانون کو آئین کے تناظر میں دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے ایف بی آر کا بغیر مہلت ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ...
    بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون، جو اس وقت اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ ہیں، نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے سابق دوست سدھارتھ مالیا (سابق صنعتکار وجے مالیا کے بیٹے) کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی۔ دپیکا پڈوکون کا مؤقف انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا نے بتایا کہ کس طرح ان کا اپنے دوست سے رشتہ ختم ہوا؟ یہ بھی پڑھیے دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں ان کا کہنا ہے’ میں نے اس تعلق کو بچانے کی بہت کوشش کی، لیکن اس کے حالیہ رویے ناقابلِ برداشت تھے۔ آخری بار جب ہم رات کے کھانے پر ملے تو...
    عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل، 1980 کے قواعد بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے سے متعلق نئے قواعد کو معطل کر دیا ہے، اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نافذ کئے گئے عدالتی فیسوں میں اضافے کے قواعد کو معطل کر دیا گیا ہے اور اب عدالتی فیسیں صرف سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی واجب الادا ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 1980 کے قواعد کے مطابق ہی عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز کے پرانے نرخ بحال کر دیئے...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف زیر سماعت اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ حکم جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو پیش کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھ سکے۔ کیس کی سماعت کے آغاز میں علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت میں کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، تاہم بعد ازاں ان کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت پہنچے اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ چونکہ عدالت نے وارنٹ جاری کر دیے ہیں اور...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف دائر کسی بھی مقدمے میں شواہد موجود نہیں، اور جب یہ کیسز ہائیکورٹ میں لگیں گے تو سب سامنے آ جائے گا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل جا رہے ہیں اور کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج کو درخواست کریں گے کہ القادر ٹرسٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے یہ کیس زیر التوا ہے اور جیسے ہی لگے گا، عدالت کو ضمانت دینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں...
    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ حماس کے ساتھ کھڑی ہے۔   جمعیت علمائے اسلام   کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  پاکستان کے عوام، جے یو آئی کی پوری قیادت اور کارکنان حماس کی قیادت پر قطر کے دارالحکومت دوحا میں کیے گئے بزدلانہ حملے کی سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ یہ حملہ دراصل مسلم اور عرب دنیا کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکی صدر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی پیشکش پر بات...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں قتل کے مقدمے میں شہادت ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت نہ آنے پر اے سی سٹی ماہین حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ اے سی نے بہت ذلیل کیا ہوا ہے، اس کی خبر چلاؤ۔
     امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منگل کی شب واشنگٹن ڈی سی میں کھانے کے دوران احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کرنے والے لڑکے، لڑکیاں تھیں جو فلسطین کے حق میں اور امریکا میں شہری آزادیوں پر پابندی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ٹرمپ جو’ز سی فوڈ، پرائم اسٹییک اینڈ اسٹون کرب ریستوران (وائٹ ہاؤس کے قریب) میں داخل ہوئے تو وہاں موجود ایک گروہ نے نعرے بازی شروع کر دی۔ مظاہرین ’فری ڈی سی‘ اور ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگا رہے تھے اور ٹرمپ کو ’وقت کا ہٹلر‘  قرار دے رہے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو باہر نکال دیا۔ Trump stares down “Free Palestine” nuts inside of a DC restaurant. Legendary. pic.twitter.com/F0bTo5NmO6 — Townhall.com (@townhallcom)...
    اسلام آباد: عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔  عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت میں ان کی جانب سے کوئی نمائندہ ابتدائی طور پر موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں سماعت کے دوران گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار...
    شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا جب کہ کراچی سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ ندی میں ہائی روف میں سوار 4 افراد ڈوب گئے۔ رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور سپر ہائی وے کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ سماعت کے آغاز میں ان کی جانب سے کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں ان کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اگر ملزم عدالت میں پیش ہو تو وارنٹ منسوخ کر دیے جائیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آپ ملزم کو پیش کریں،...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے  نتیجے میں بڑے دھماکے رونما ہوئے، جن میں فلسطین کی سب سے بڑی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی پوری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی طویل منصوبہ بندی کے بعد کی گئی اور اسے ’انتہائی درست آپریشن‘ قرار دیا۔ اسرائیلی قیادت کے بیانات کنیسٹ اسپیکر عامر اوہانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر دھماکے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا: ’یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک پیغام ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے حماس کے کن رہنماؤں کو نشانہ بنایا؟ کون شہید ہوا اور کون زندہ بچ نکلا؟ وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے کہا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت میں ان کی جانب سے کوئی نمائندہ ابتدائی طور پر موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں سماعت کے دوران گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے موقف کی مسلسل حمایت کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے لیے نقصان دہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کو اپنی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا اور تقریباً 40 ہزار ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی بحالی کی وکالت بھی کی، جس کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے عروج کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی سے مفاہمت کی تجویز دی تھی۔ مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مستقل طور پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ...
    افغان سر زمین سے دہشتگرد ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے آتے ہیں: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ میں زخمی ہو کر شہادت کا رتبہ پانے والے میجر عدنان اسلم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغان ہماری دھرتی پر روزی کما رہے ہیں اور افغان سر زمین سے دہشت گرد ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے آتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج نے پھر اپنے ایک بہادر بیٹے کو وطن پہ قربان کیا، 5 دہشت گردوں میں سے 3افغان تھے جب کہ 2 کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ انہوں نے کہا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (PRAC) کے چیئرمین محمد یونس ڈاگھا نے خبردار کیا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025–2030 بیرونی شعبے کو غیر مستحکم اور مقامی صنعتوں کے قبل از وقت زوال کا باعث بن سکتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 29 فیصد بڑھ کر 6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ صرف اگست میں برآمدات میں 12.5 فیصد کمی ہوئی۔ کونسل کے مطابق نئی پالیسی آزاد تجارت کے ایسے ماڈل پر مبنی ہے جو موجودہ عالمی حالات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی صنعتوں کو بچانے کے لیے سبسڈیز اور ٹیرف کا سہارا لیتے ہیں، لیکن پاکستان نے 2030 تک اوسط ٹیرف 10.4 فیصد سے...
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد قطر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو خطے کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ بھی قرار دیا۔ قطری وزیراعظم نے منگل کی شب پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر اس کھلے عام حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج خطہ ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گیا ہے اور اس طرح کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف پورے خطے کو مشترکہ ردعمل دینا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس رہنماؤں پر حملہ: قطر کی پیشگی امریکی اطلاع کی تردید، حماس نے امریکا کو حملے کا ذمہ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ علی امین کے وارنٹ گرفتاری شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں جاری کیے گئے، وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے جاری کیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیس کی سماعت کے دوران علی امین کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل 19 جولائی کو بھی ڈسٹرکٹ...
    قدیم ساز بینجو نہ صرف وادی کشمیر کی محفلوں کو جادوئی رنگ بخشتا ہے بلکہ کشمیری تہذیب و ثقافت کی صدیوں پرانی روایت کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ڈیجیٹل انقلاب کیسے رونما ہورہا ہے؟ بینجو کی مدھر تانیں آج بھی شادی بیاہ، میلوں ٹھیلوں اور ثقافتی تقریبات کی جان سمجھی جاتی ہیں۔ وقت نے چاہے کتنی ہی جدت اختیار کرچکا ہو مگر کشمیری عوام کا اس ساز سے لگاؤ کم نہیں ہو سکا۔ یہی وجہ ہے کہ بینجو آج بھی کشمیری ثقافت کے نمائندہ ساز کے طور پر زندہ ہے اور نئی نسل بھی اس دھن سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتی۔ مزید پڑھیے: کشمیر کی تاریخ پر 25 کتابوں کی...
    خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس اور سرکاری مہمان خانوں میں کچھ عرصے سے مہمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو پنجاب اور دیگر صوبوں میں مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے خیبر پختونخوا کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت کن 12 اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کر دی؟ سنہ2024  کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تیسری بار حکومت بننے کے بعد سے پارٹی رہنما 9 مئی اور دیگر سیاسی نوعیت کے کیسز میں گرفتاری اور پولیس کارروائی سے بچنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے مہمان بنے ہوئے ہیں اور کچھ رہنما مستقل طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں بھی قیام...
    لانڈھی مظفر آباد میں گھر کے اندر زہر خوانی کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ عالیہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ زہریلی چیز پینے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ واقعہ اتفاقیہ ہے یا خودکشی اس حوالے سے پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے افغانیوں کیلیے دو جنگیں لڑیں اپنی معیشت تباہ اور لاکھوں لوگ شہید کروائے مگر آج بھی افغان سرزمین سے ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر میجر عدنان کی شہادت پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ آج پاک فوج نے پھر اپنے ایک بہادر بیٹے کو وطن پہ قربان کیا۔ اُن کے مطابق شہید کی والدہ کا کہنا تھا میرے 10 بيٹے ھوتے تو وہ پاکستان کی ناموس قربان کردیتیں، میجر عدنان کی شہادت پر بہنیں اور اور بیوی دکھ میں ڈوبی تھیں ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’والد کو گلے لگایا تو وہ کہنے لگے میں مضبوط...