2025-07-04@20:54:22 GMT
تلاش کی گنتی: 402

«برقرار رہے گا»:

(نئی خبر)
    فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، میاں طاہرایوب،یاسرکھاراایڈووکیٹ نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر300 فیصد اضافہ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور تباہ کن بم گرا دیا۔مہنگائی کی شرح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر لے آنے کے دعوے کرنے والی حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ادویات کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دورگئے ہیں۔رہنمائوں نے کہاکہ قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باوجود ادویات مارکیٹ سے غائب کی جارہی ہیں۔ ٹی بی، بلڈپریشر ،شوگر، دل کے امراض،انسولین سمیت 55 فیصد سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہیں...
    فوٹو: فائل ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کل دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک کراچی میں ایوان صدر روڈ عارضی طور پر بند رہے گا، ایوان صدر روڈ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہے گا۔شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ آنے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں، گاڑیاں ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتی ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  آئی آئی چندریگر روڈ سے شاہراہ فیصل اور صدر جانے والے شاہین کمپلکس، ایم آر کیانی چوک، فوارہ چوک سے لکی اسٹار جاسکتے ہیں۔ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدرروڈ پر کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔