2026-07-24@16:06:35 GMT
تلاش کی گنتی: 8955

«سے ا لو»:

(نئی خبر)
    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، رائٹر اور ہدایت کار یاسر حسین نے بالی ووڈ فلم بارڈر 2 کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلم کے مرکزی اداکار سنی دیول کو والد دھرمیندر کے نقش قدم پر چلنے کا چیلنج دے دیا۔ حال ہی میں فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی اداکار نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے فلم بارڈر 2 کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ باکس آفس پر 22 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے پر سنی دیول نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’آواز کہاں تک گئی؟‘ اور پھر خود ہی جواب بھی دیا کہ ’آپ کے دلوں تک۔‘ اسی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ...
    لکی مروت:ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں بھانہ منجیوالا کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے مین گیس پائپ لائن کے ٹی بی ایس کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ٹی بی ایس اور گیس ترسیلی لائن مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گیس کا مسلسل اخراج جاری ہے۔ دھماکے کے اثر سے لگنے والی آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ گیس کے اخراج اور دھماکے کی آواز نے پورے علاقے میں ہنگامہ پیدا کر دیا۔ اس واقعے کے بعد ہزاروں گھروں کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی حکام کی تحقیقات میں بھارت میں بڑے پیمانے پر منظم سائبر فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس میں متعدد بھارتی کال سینٹرز کے ملوث ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ نیٹ ورک امریکا میں شہریوں کو مالی نقصان پہنچانے کے لیے منظم طریقے سے سرگرم تھا۔امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ریاست میری لینڈ میں کروڑوں ڈالر کے مالی فراڈ کی تفتیش کے دوران ایسے منظم نیٹ ورک کا سراغ ملا جو بھارت سے آپریٹ ہو رہا تھا۔ تحقیقات میں بتایا گیا کہ تین بھارتی کال سینٹرز نے 650 سے زائد امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا، جن سے مجموعی طور پر 48 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم ہتھیائی گئی۔رپورٹ...
    ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں کالعدم بی ایل اے پر عالمی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر بحث کے دوران کیا گیا۔ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص کو عمر قید سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی...
    اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 24 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں دو نومولود بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق حملوں میں خواتین، بچوں اور ایک ڈیوٹی پر موجود طبی اہلکار کی بھی جان گئی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں تین عسکری رہنماؤں کو ہدف بنایا گیا اور بعض کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب غزہ میں موجود اس کے فوجیوں پر فائرنگ کی گئی، جس میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی شدید زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے فوری ردعمل کے طور پر کیے گئے۔ غزہ کے شفا اسپتال کے حکام کے مطابق شمالی غزہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد استعمال کرتے ہوئے مین گیس پائپ لائن کے ایک اہم حصے کو نشانہ بنایا۔واقعہ بھانہ منجیوالا کے قریب پیش آیا، جہاں گیس کی ترسیل کے نظام میں نصب ٹی بی ایس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے فوراً بعد گیس کے اخراج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس نے شہریوں میں شدید بے چینی اور خوف پیدا کر دیا۔دھماکے کے...
    بارسلونا قونصلیٹ میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم قونصل جنرل مراد وزیر علی کی مخلص قیادت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے امید کی کرن WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز بارسلونا:جدہ (خالد نواز چیمہ)امیگریشن سے متعلق خبر بریک ہونے کے بعد پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا شدید عوامی دباؤ کی زد میں آ گیا، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز سید قمر رضا شاہ کی خصوصی ہدایت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے قونصل جنرل مراد وزیر علی کی کوششوں کو سراہا اورکہا سپین بارسلونا میں منعقد اوورسیز پاکستانیز کے کامیاب کنونشن افواج پاکستان زندہ پروگرام سپین میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی حب الوطنی کی اعلیٰ مثال ہے ایسے...
    یومِ یکجہتی کشمیر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے لیے غیر متزلزل عزم اور بھرپور یکجہتی کے اظہار کے طور پر منایا گیا۔ یہ دن ہر سال پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا بھر میں قومی یکجہتی اور اصولی مؤقف کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کا بنیادی مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی جاتی ہے۔ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ...
    —فائل فوٹو لکی مروت کے علاقے منجیوالا میں نامعلوم افراد نے گیس ٹی بی ایس کو دھماکے سے اڑا دیا۔محکمۂ گیس حکام کے مطابق دھماکے سے گیس ٹی بی ایس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔حکام نے کہا کہ دھماکے کے باعث لکی مروت شہر اور سرائے نورنگ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔
    فائل فوٹو پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کر نے کا مطالبہ کردیا۔عاصم افتخار نے یہ بات سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر اپنے خطاب میں کہی۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ فغانستان میں طالبان کے اقتدار سے ٹی ٹی پی اور فتنۃ الہندوستان کالعدم بی ایل اے نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے۔  بلوچستان، دہشتگرد حملوں کی غیر ملکی سہولت کاری بے نقاببلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے تقریباً...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے ایک اہم پریس کانفرنس میں کہاکہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مستعدی اور جرائم کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے مین ایک بین الصوبائی بدنامِ زمانہ عون محمد جٹ گینگ گرفتار بھاری تعداد میں چوری و ڈکیتی شدہ موبائل فونز برآمد، پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔ گاڑی، غیر قانونی اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد ھونے کی تفصیل بتائیں۔ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ تھانہ نوشہروفیروز سٹی کی حدود میں دورانِ پیٹرولنگ، نیئر سوچی پھاٹک، پولیس پارٹی کا جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پنجاب سے تعلق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان، بگا، راشد، صیف، عجاز، فیصل، بلاول، خرم اور زاہد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 70 کلو سے زائد کاپر وائرز برآمد کیے گئے جبکہ چوری میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان چوری شدہ سامان مختلف اسکریپ ڈیلرز اور کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان خرم، فیصل اور اعجاز عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی...
    پشاور: پشاور کے علاقے حیات آباد میں ناکہ بندی کے دوران رکنے کے اشارے پر نہ رکنے والی گاڑی پر پولیس فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ناکے پر موٹر کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ فرار ہونے لگے، جس پر تعاقب کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران طلحہٰ ولد منظور سکنہ سفید ڈھیری گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مزید پڑھیں پشاور: سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک پشاور میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک واقعے کے بعد کارروائی کرتے...
    راولپنڈی گلستان کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان اسلحہ اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
    قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آلو کی پیداوار: پاکستان 10 بڑے ممالک میں شامل ہوگیا وزارتِ تجارت کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر کے درمیان حالیہ گفتگو کے بعد سامنے آئی ہے۔ وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ آلو کی برآمد کے لیے اپریل سے جون 2026 تک کی ٹائم لائن طے کر لی گئی ہے جس کے تحت پاکستانی برآمد کنندگان قازقستانی درآمد کنندگان کو معیاری آلو کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ بیان کے مطابق اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان تکنیکی اور تجارتی امور پر مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ برآمدی...
    پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کے حق خودارادیت اور جذبہ آزادی کو طاقت کے زور پر زیادہ دیر نہیں دبا سکتی۔ بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج چمکے گا اور بھارت کو ذلیل و رسوا ہو کر بھاگنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی نام نہاد جمہوری بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کے حق خودارادیت اور جذبہ آزادی کو طاقت...
    آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای محض کسی ایک ملک کے سربراہ نہیں، بلکہ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد، جرأت اور فکری بیداری کی ایک توانا اور زندہ علامت ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مقبوضہ کشمیر میں عظیم الشان جلوس میلاد ولی العصر (عج) مقبوضہ کشمیر میں عظیم الشان جلوس میلاد ولی العصر (عج) مقبوضہ کشمیر میں عظیم الشان جلوس میلاد ولی العصر (عج) مقبوضہ کشمیر میں عظیم الشان جلوس میلاد ولی العصر (عج) مقبوضہ کشمیر میں عظیم الشان جلوس میلاد ولی العصر (عج) مقبوضہ کشمیر میں عظیم الشان جلوس میلاد ولی العصر (عج) مقبوضہ کشمیر میں عظیم الشان...
    19ملکی انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا افتتاح اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں 2026 کی نویں بین الاقوامی مشق کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں منعقد ہوئی۔ مشق میں جسمانی فٹنس، ذہنی مضبوطی اور فیصلہ سازی پرخصوصی توجہ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی پبی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 19 دوست ممالک کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ امریکا، ترکیہ، سعودی عرب، مصر، عراق اور قطر سمیت متعدد ممالک مقابلوں میں شریک ہیں، جبکہ انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ مبصرین کی حیثیت سے شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور نیوی کی سولہ...
    ایک سال میں حکومتی 35بلز کے مقابلے میں 43نجی بلوں کو منظور کیا گیا،پرائیوٹ ممبرز حاوی رہے parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایک سال میں حکومتی قانون سازی کے مقابلے میں نجی بلز کی اکثریت رہی۔ذرائع کے مطابق حکومتی 35بلز کے مقابلے میں سالانہ 43نجی بل منظور کیے گئے، ایوان سے گزشتہ ایک سال میں 35 قوانین کی منظور لی گئی۔ حکومت کے مقابلے میں نجی ارکان کے 43بلز ایوان سے منظور ہوئے ، پہلی بار حکومتی قانون سازی پر پرائیوٹ ممبرز حاوی رہے، نجی ارکان کے بیشتر بلز حکومتی حمایت سے پاس ہوئے۔دوسری جانب نجی ارکان کے بیشتر بلز بنیادی حقوق اور تعلیمی اداروں کے قیام سے...
      پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (پیٹس) مقابلوں 2026 کی نویں بین الاقوامی مشق کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد دوست ممالک کی افواج کے درمیان باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف نے ایوارڈز تقسیم کیے راولپنڈی، 4 فروری 2026 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں 9ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (پیٹس) مقابلوں 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں ایک سینیئر فوجی افسر نے شرکت کی، جس کے ساتھ ہی 60 گھنٹے پر مشتمل پیٹرولنگ ایکسرسائز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اس بین...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں “سنگین اور بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائیاں” قرار دیا ہے۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں سلامتی کونسل نے کہا کہ 31 جنوری 2026 کو بلوچستان بھر میں ہونے والے یہ حملے انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ یو این ایس سی نے حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین، صوبے کے گورنر اور پاکستان کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی اپنی تمام...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز بلوچستان میں 31 جنوری کو مختلف مقامات پر ہونے والے ’بزدلانہ اور گھناؤنے دہشت گرد حملوں‘ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جن میں 48 افراد جان سے گئے، جن میں 31 شہری شامل تھے۔ یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہی گئی، جسے وزارتِ خارجہ نے بھی شیئر کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے ان حملوں کو ’انتہائی قابلِ مذمت‘ قرار دیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کی بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کی شدید...
    کراچی: شہر قائد میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گلشن حدید میں  تیز رفتار 10 ویلر ٹریلر نے بائیک سوار میاں بیوی کو روند دیا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور مرد زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، حادثے کا شکار ہونے والے میاں بیوی ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں۔ سرجانی ٹاؤن لیاری پچاس سی برکی گراؤنڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق اور2  بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ غیر آباد علاقے کی سڑک پر پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپ کی بلند ترین عمارت کسی بڑے شہر میں واقع فلک بوس ٹاور نہیں بلکہ ایک چھوٹی سی جھونپڑی نما کیبن ہے، جو اٹلی کے برف پوش الپس پہاڑوں میں انتہائی دشوار گزار مقام پر موجود ہے۔یہ عمارت، جسے مارگریٹا ہٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، سطح سمندر سے تقریباً 15 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور دنیا کی سب سے منفرد پہاڑی تعمیرات میں شمار ہوتی ہے۔مارگریٹا ہٹ اٹلی کے مونٹے روزا ماسف میں واقع پونتا گنیفیٹی کی چوٹی پر تعمیر کی گئی ہے، جو سوئٹزر لینڈ کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس کیبن کا نام اٹلی کی ملکہ مارگریٹا آف ساوائے کے نام پر رکھا گیا، جنہوں نے 1893 میں اس...
    یوکرین کے دارالحکومت کیف نے کہا ہے کہ روس نے رواں سال اب تک یوکرین کے توانائی کے شعبے پر سب سے شدید حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں شدید سرد موسم میں لاکھوں افراد حرارت سے محروم ہو گئے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق رات گئے روسی میزائلوں اور ڈرون حملوں نے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے ایک ہزار سے زائد عمارتوں میں ہیٹنگ سسٹم بند ہو گیا۔ ان حملوں کے وقت درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی میں شہریوں کو نشانہ بنانا روس کی جانب سے سفارتی کوششوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف...
    لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 4 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ ماہرین کے مطابق دن 10 بجے کے بعد ہوا کا رخ اور رفتار تبدیل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ہوا کی رفتار 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے پر اے کیو آئی میں کمی متوقع ہے۔ حکام کے مطابق جدید ڈیٹا، سائنسی ماڈلز اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے اسموگ پر قابو پانے میں نمایاں پیش رفت جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صاف فضا کے لیے اقدامات میں مزید تیزی لائی گئی ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور پھر...
    گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور ایک طالبہ کے درمیان ایک مکالمے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جب طالبہ نے وزیرِاعلیٰ سے سوال کیا کہ جن کو آپ جعلی حکومت کہتے ہیں وہاں ترقی ہو رہی ہے لیکن ہمارے صوبے میں اصلی حکومت ہے پھر بھی ترقی نہیں ہو پا رہی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اور طالبہ کا دلچسپ مکالمہ، سوال کرپشن جواب جماعتی وابستگی و دیگر صوبے پاکستان میں اس وقت سیاسی جماعتیں مختلف طرز کے بیانیوں کے ساتھ عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس میں سب سے زیادہ اور سب سے مضبوط کشمکش پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان نظر آتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز جہاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ابن آدم کراچی کو لاوارث بنانے والے اللہ کے عذاب سے تم بھی نہیں بچو گے، کراچی والوں کا کام کیا لاشیں اُٹھانا رہ گیا، کبھی بھتا نہ دینے پر گولی مار دی جاتی ہے تو کبھی ظالم ٹرالر مار دیتا ہے، کوئی پرسان حال نہیں، اتنے بڑے بڑے حادثات ہونے کے باوجود ہم نے سبق نہیں سیکھا اور ایک اور حادثہ رونما ہوگیا۔ گل پلازہ کی ظالم آگ نے 86 لوگوں کی زندگی کے چراغوں کو گل کردیا۔ درجنوں افراد ابھی بھی لاپتا ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کے منتظر ہیں۔ ایک دکاندار جو پلازہ میں پھنسا ہوا تھا اُس نے آخری پیغام یہ دیا کہ غلطی ہوگئی ہو تو معاف کردینا، اس بیچارے کی کیا...
    پاکستان نیوی نے ایکس سی گارڈز مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو  9 فروری تک جاری رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل امین افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی ہیں۔ ایکس سی گارڈز مشقوں کےدوران مکالمہ،عملی سمندری مشقیں بھی ہوں گی۔ پاکستان نیوی کے تحت ایکس سی گارڈز 2026کےدوران میرین سیکٹر کو درپیش مشکلات پر بات ہوگی۔ وائس ایڈمرل فیصل امین کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری و نجی شعبوں کےاداروں کا جے ایم آئی سی سی پر اعتماد بڑھا ہے۔ محفوظ سمندر مستحکم پاکستان سی گارڈز مشقوں کا موضوع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فشنگ انڈسٹری سےسالانہ اربوں ڈالر کاحصول ممکن ہے۔ گزشتہ ایک سال میں وزارت بحری امور نے بہتری کےلیےخاطرخواہ کام کیا ہے۔ بدقسمتی سےہمارا سمندر زہر آلود...
    کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ ریڈ زون کے راستے سیل کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں میں کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے۔ امن وامان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ہائی الرٹ ہے، شہر بھر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ دوسری جانب، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حافی برادری انٹرنیٹ...
    بیجنگ: چین نے بلوچستان میں حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم دہرایا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران  بلوچستان میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ چین حال ہی میں بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ لین جیان نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے، یک جہتی...
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور دیگر ساز و سامان غیر ملکی ساختہ ہے، جن کی مالیت لاکھوں میں ہے۔ شواہد سے ظاہر ہے کہ ہر دہشت گرد کو 20 سے 25 لاکھ کے اسلحے اور ساز و سامان سے لیس کیا گیا۔ برآمد ہونے والے بیرونی ساختہ اسلحے میں M16 اور M4 جیسی رائفلز، راکٹ لانچرز، ایمنگ لیزر اور نائٹ ویژن گوگلز شامل ہیں۔ دہشت گرد بیرونی ساختہ بلٹ پروف جیکٹس اور وائرلیس سیٹس سے بھی لیس تھے۔ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گردوں سے بے حس کرنے والی نشہ آوار ادویات اور انجکشن بھی برآمد ہوئے۔ سیکیورٹی حکام...
    حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ چھیپا کے رضا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر عالمی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، جہاں امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک نے ان واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ عالمی برادری نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور اس کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رہے گی۔امریکا کی چارج ڈی افیئرز ناتالی بیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نہ صرف بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے بلکہ پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی...
    سٹی 42: آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کادارالعلوم جامعہ نعیمیہ کادورہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔  ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا پاک آسٹریلیا سفارتی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے ادارے کی دینی وتعلیمی اور فلاحی خدمات کوسراہا۔
    بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی ہے۔حالیہ دہشت گردی بلوچستان کے استحکام کے خلاف ایک بیرونی منظم سازش کی کڑی ہے، شواہد سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ ان حملوں کے پس پردہ بھارت اورغیرملکی عناصر کا گٹھ جوڑ اور سہولت کاری شامل ہے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور دیگر ساز و سامان غیر ملکی ساختہ ہے، جن کی مالیت لاکھوں میں ہے، ہلاک ہر دہشت گرد کو 20 سے 25 لاکھ روپے کے اسلحے اور ساز و سامان سے لیس کیا گیا۔اس کے علاوہ برآمد ہونے والے بیرونی ساختہ اسلحے میں M16 اور M4 جیسی رائفلز، راکٹ لانچرز، ایمنگ لیزر اور نائٹ ویژن گوگلز...
    وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھارتی فنانس سے چلنے والے ٹریننگ کیمپس کی معلومات دنیا کو دی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں انٹرنیشنلی شواہد دیے گئے، اسی لیے بی ایل اے دہشت گرد قرار دی گئی، بلوچستان میں انٹرنیٹ نہیں مگر اس کی فوٹیج بھارتی ٹی وی چینلز پر چل رہی ہوتی ہے۔وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہر بار کہہ دینا کہ ایجنسی اٹھاتی ہے، آپ خود پہاڑوں پر چڑھ جائیں، روپوش ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسن ڈھائی ہزار سے بھی کم ہیں، یورپ اور مغرب کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری کے شواہد سامنے آنے لگے ہیں، جس سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ یہ کارروائیاں صوبے کے استحکام کے خلاف ایک منظم بیرونی سازش کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان حملوں کے پس پردہ بھارت اور غیر ملکی عناصر کا گٹھ جوڑ اور سہولت کاری شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور دیگر سازوسامان غیر ملکی ساختہ ہے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر دہشت گرد کو بیس سے پچیس لاکھ روپے مالیت کے اسلحے...
    بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے اس واقعہ کی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔ امریکہ کی چارج ڈی افیئرز ناتالی بیکر نے کہا کہ امریکا نہ صرف بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے بلکہ پاکستان کی حفاظت اور امن کے لیے بھی اس کے ساتھ ہے۔ چین نے بھی دہشت گرد حملوں پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ چین دہشت گردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتا ہے اور پاکستان کے امن، استحکام اور عوام کی حفاظت کے لیے...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان کی طرف سے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے، اور خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کے عالمی کرکٹ پر وسیع اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس میں بنگلہ دیش کے لیے مالی نقصانات بھی شامل ہیں۔ ڈھاکا کی روزنامہ پروتھوم الو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ابھی تک بائیکاٹ کے پیچھے وجوہات کی باضابطہ وضاحت نہیں کی ہے۔ تاہم، بنگلہ دیشی حکام کا ماننا ہے کہ اس کا اثر صرف دونوں حریفوں تک محدود نہیں رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان فیصلے سے یوٹرن نہیں لے گا، وزیراطلاعات عطا تارڑ کا انڈیا سے میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر...
    —فائل فوٹو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ، یو اے ای سمیت دیگر ممالک نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔امریکی ناظم الامور نیٹیلی بیکر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ یکجہتی میں شریک ہے۔چین کی جانب سے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بلوچستان، 9 شہروں میں حملے ناکام، 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشت گرد ہلاک، 15 سیکورٹی اہلکار اور 18 شہری شہیدراولپنڈی، کوئٹہ، مستونگ،...
    عالیہ کامران---فائل فوٹو رکنِ اسمبلی عالیہ کامران نے بلوچستان کے مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بتایا گیا کہ 177 دہشت گرد مارے گئے، یہ بھی بتایا جائے کہ کیا 12 یا 14 اضلاع ان کے کنٹرول میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خدا کے لیے بلوچستان کے بچوں کو بچائیں، بات چیت سے مسائل حل کیجیے۔صوفیہ سعید کی پاکستان میں حملوں کی مذمت رکنِ اسمبلی ایم کیو ایم صوفیہ سعید نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتی ہوں، سوال کیا گیا کہ ہمارے ادارے دیر سے کیوں پہنچتے ہیں؟ کیا یہ دیکھ...
    لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں دو دیہات کے رہائشی علاقے نشانہ بنائے گئے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے جنوبی قصبوں کفر تبنیت اور عین قانا میں کیے گئے، جہاں عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عین قانا میں حملے کے بعد اٹھنے والے دھویں کے مناظر بھی سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے ان دونوں قصبوں کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کا مقصد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کیخلاف ٹرولنگ اور توہین آمیز مہم میں ملوث افراد اور سوشل میڈیا اکائونٹس سے واضح اور دوٹوک انداز میں لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی میں کوئی ابہام نہیں اور دہشت گردی سے متعلق واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے شہداء پر تنقید کرنے والوں سے واضح طور پر لاتعلقی اختیار کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پی ٹی آئی کا موقف مضبوط اور غیر مبہم ہے اور کسی بھی صورت میں سیکیورٹی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے کو بہترین قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات کو یقین رکھا ہے کہ جب سیاست کے دروازے بند ہوتے ہیں تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا افسوسناک ضرور ہے مگر وہ اس فیصلے میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ وقت  آئی سی سی  کے لیے  ایک امتحان ہے کہ...
    عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور پشاور سے 6 دہائیوں تک عملی طور پر سیاست میں سرگرم رہنے والے معروف سیاسی خاندان کے سربراہ حاجی غلام احمد بلور نے پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی کے بعد آبائی شہر پشاور کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر اسلام آباد منتقل ہو گئے۔ پیر کے روز غلام احمد بلور نے پشاور کینٹ کے علاقے میں گورنر ہاؤس کے قریب واقع اپنا گھر ’بلور ہاؤس‘نئے مالک کے حوالے کرنے کے بعد اسلام آباد منتقل ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟ پشاور کے بلور خاندان کے سربراہ غلام احمد بلور نے پشاور میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کے مرکز ’بلور ہاؤس‘ کو کچھ...
    کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہزاد خان کی 10 سالہ بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ بڑی ہو کر پولیس میں جائیں گی اور دہشتگردوں سے اپنے بابا کا بدلہ لیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت سریاب روڈ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہزاد خان کی 10 سالہ بیٹی کے یہ الفاظ ہر سننے والے کی آنکھ نم کر دیتے ہیں۔ کم عمر بچی کا یہ عزم ایک طرف باپ کی جدائی کا کرب بیان کرتا ہے تو دوسری جانب دہشتگردی کے خلاف ایک ناقابل شکست حوصلہ بھی۔ شہید شہزاد خان نے 2009 میں پولیس فورس جوائن کی تھی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی +خبر نگار) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ 3 روز کے دوران 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا۔دہشت گرد حملوں کے بعد کوئٹہ میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ ہے۔صوبے کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل رہی۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر ریل سروس تیسرے روز بھی معطل رہی۔  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے مزید 22 دہشتگردوں کو جہنم...
    کراچی کے علاقے پاک کالونی میں فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت امیر اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کے قبضے سے پستول اور زمان ٹاؤن سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امیر اللّٰہ پر ڈکیتی، چوری، اسلحے اور پولیس پر فائرنگ کے مقدمات درج ہیں۔دوسری جانب لیاری اور سپرہائی وے سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ چھیپا کے رضا کاروں نے جاں بحق نوجوان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔ مزید پڑھیں کراچی، ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، نئے سال کے پہلے ماہ تعداد...
    عازمین حج ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب کے حج ویزا کے لیے اپنی بائیو میٹرک معلومات جلد از جلد مکمل کریں۔ ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ حج ویزا کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے اور بائیو میٹرک مکمل نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ عازمین موبائل ایپ ’سعودی ویزہ بائیو‘ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں اور اس کے لیے ضرورت پڑنے پر متعلقہ بینک برانچ سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ اگر ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل نہ ہو سکے تو عازمین 8 فروری سے قبل قریبی سعودی تاشیر سینٹر میں بائیو میٹرک کروا سکتے ہیں۔ سعودی تاشیر سینٹرز...
    زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر شدید زخمیوں کو تیمرگرہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں پیش آئے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے منڈہ ٹاکورہ میں پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر شدید زخمیوں کو تیمرگرہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں اور فسادات کے سلسلے میں چار غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی اور انہیں تہران صوبے میں ان کے رہائشی ٹھکانے پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد کے قبضے سے 4 دیسی ساختہ اسٹن گرنیڈ بھی برآمد ہوئے، جن کا تعلق ہنگاموں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں استعمال سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم ایرانی حکام نے گرفتاریوں کی تاریخ یا اس سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ ہونے والے مظاہرے پرتشدد رخ اختیار...
     وائس ایڈمرل فیصل امین افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی ہیں، ایکس سی گارڈز مشقوں کےدوران مکالمہ، عملی سمندری مشقیں بھی ہوں گی، پاکستان نیوی کے تحت ایکس سی گارڈز 2026کےدوران میرین سیکٹر کو درپیش مشکلات پر بات ہوگی۔ وائس ایڈمرل فیصل امین کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری و نجی شعبوں کےاداروں کا جے ایم آئی سی سی پر اعتماد بڑھا ہے، محفوظ سمندر مستحکم پاکستان سی گارڈز مشقوں کا موضوع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فشنگ انڈسٹری سےسالانہ اربوں ڈالر کا حصول ممکن ہے، گزشتہ ایک سال میں وزارت بحری امور نے بہتری کےلیے خاطرخواہ کام کیا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارا سمندر زہر آلود ہورہا ہے۔ انہوں کہا کہ آج سے 25 سال پہلے سمندر زیادہ صاف تھا۔ سندھ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کے اعلان کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پیغام میں کہا کہ سیاست دروازے بند کرتی ہے تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے، یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان بھارت سے نہیں کھیلے گا، میں اپنی حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ وہ وقت ہے جب آئی سی سی کوقیادت کامظاہرہ کرنا چاہیے ، بیانات سے نہیں ،فیصلوں سے غیرجانبداری ثابت کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹی ٹوینٹی...
    بارسلونا: اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کے لیے قونصلیٹ کے غیر معمولی اقدامات، ہفتہ وار تعطیلات ختم، طویل اوقات میں خدمات جاری — چوہدری سالک حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزارتِ اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ان کے حل کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات...
    بچے اور خواتین شامل،رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں ، پولیس اسٹیشن نشانہ بن گیا خواتین پولیس اہلکار بھی شامل،اسرائیل اور حماس میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ،ذرائع اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی بتائی جا رہی ہے۔فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق یہ حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ صبح کے وقت سے جاری حملوں کے بعد ہوا۔ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں اور ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے موقع پر شہریوں کے لیے بڑا ریلیف پیکیج متعارف کراتے ہوئے 6، 7 اور 8 فروری کو مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس دوران بسیں، میٹرو بس، اورنج لائن میٹرو ٹرین اور یانگو رکشہ تینوں دن بلا معاوضہ دستیاب ہوں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بسنت کو ذمہ داری اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ منائیں اور موٹر سائیکل اور ذاتی گاڑیاں گھروں میں رکھیں. تاکہ سڑکوں پر ٹریفک دباؤ کم ہو اور فضائی آلودگی میں کمی آئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت، آسان سفر اور بہتر ماحول حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔حکومت پنجاب نے بسنت کے...
     (ویب ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی تربت یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی معلوماتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔  ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف تربت میں قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔  اس موقع پر یونیورسٹی آف تربت کے اساتذہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کافی معلوماتی رہی۔ بسنت میں تین روز باقی، پتنگ اور ڈور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں  نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانیے کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
    تربت(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی تربت یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی معلوماتی نشست کا انعقاد ہوا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے پرتباک خیرمقدم کیا، طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر مفصل گفتگو ہوئی۔ اس نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے مسلح افواج کے ساتھ قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کافی معلوماتی...
    انھوں نے کہا کہ محمد یاسین ملک کو محض حقِ خودارادیت کی حمایت اور کشمیری عوام کی آواز بننے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر ماحولیات و ممبر قانون ساز اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر عامر عبدالغفار لون نے اقوامِ عالم، اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض بھارتی افواج کی غیر قانونی حراست میں قید چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور ممتاز حریت رہنما محمد یاسین ملک کی فوری اور بلا شرط رہائی کو یقینی بنائیں۔ عامر عبدالغفار لون نے کہا کہ محمد یاسین ملک کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260202-01-28 غزہ /اتل بیب /قاہرہ /لندن /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اتوار کے روز اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں2 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جو کہ مسلسل 113 ویں روز بھی سیز فائر کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ فلسطینی میڈیا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے وسطی غزہ میں وادی غزہ کے گردونواح میں شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کی عسکری گاڑیوں نے وسطی قطاع غزہ میں ہی واقع البریج کیمپ کے مشرقی علاقوں کی جانب اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ اسرائیل نے تقریباً 2 برس بعد غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح سرحدی گزرگاہ کو محدود سطح پر دوبارہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب الریاض میں فعال صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے وفد کے اعزاز میں سیالکوٹ کے ( لو سٹی ) ریسٹورنٹ کی اونر میڈم صائمہ نوید کی جانب سے شاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی عہدیداران سمیت مقامی صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی معروف سماجی ادبی علمی اور مذہبی شخصیت انجینئر ارشد محمود تبسّم نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم میڈیا اور معاشرے کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے یہ فورم صحافتی پیشہ وارانہ مہارت ، شفافیت اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دے کر معلومات کی درست ترسیل اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260202-01-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت و بے حسی ، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کی حق تلفی ، سنگین مسائل اور شہر کی ابتر حالت کے خلاف اتوار کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کے شرکا شہر بھر سے جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں بسوں،ویگنوں، سوزوکیوں،ٹرکوں،کاروں اور موٹر سائیکلوں پرؤشاہراہ فیصل پہنچے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان ہے جبکہ ہر پاکستانی بلوچستان اور اس کے عوام سے محبت کرتا ہے۔ بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشتگرد حملوں کو بروقت ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور قوم اپنے بہادر محافظوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلی فورنیا: جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے تحقیق کرنے والے سائنسی ماہرین نے بتایا ہےکہ انہوں نے کائنات کے ابتدائی مراحل کی معلومات فراہم کرنے والا گلیکسی دریافت کرلیا۔سائنسدانوں کی جانب سے جاری کی گئیں نئی معلومات ایک روشن گلیکسی کے بارے میں ہے جس کو ایم او ایم-زیڈ14 (MoM-z14) کا نام دیا گیا ہے، ٹیم کے مطابق یہ گلیکسی بگ بینگ کے 280 ملین سال بعد موجود تھا۔یہ عرصہ طویل عرصہ لگتا ہے لیکن کائنات کی تقریباً 13.8 ارب سال سے موجودگی کے تناظر میں دیکھا جائے تو ماہرین فلکیات نے بگ بینگ کی پیدائش سے پائے جانے والے قریب ترین شواہد ہیں، جس کے نتیجے میں ایم او ایم-زیڈ 14 کائنات کے ابتدائی مراحل سے...
    آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اسپین کے کارلوس الکاراز گارفیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نواک جوکووچ کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن لوٹ لیا، 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل ملک کے نام  میچ کے آغاز میں دونوں کھلاڑیوں نے محتاط کھیل پیش کیا، تاہم ابتدائی بریک پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد جوکووچ نے پہلے سیٹ میں واضح برتری حاصل کر لی اور 33 منٹ میں سیٹ اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں الکاراز نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے کھیل کا رخ بدل دیا، رفتار تیز کی اور دباؤ جوکووچ پر منتقل کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں دونوں کے...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں مصالحتی پالیسی کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد جب بھی شہروں میں کارروائی کرتے ہیں تو انسانوں کو ڈھال بنالیتے ہیں۔ حملوں کے پیچھے بھارت ہے، اُسے پھر شکست دیں گے، محسن نقویوزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حملوں کی پیچھے بھارت ہے، پہلے کی طرح اس بار بھی شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 200 بھی نہیں تھی، شعبان اور پنجگور میں حملوں سے متعلق خفیہ معلومات تھیں، عالمی میڈیا سے درخواست ہے کہ دہشت گردوں کو دہشت...
    نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں 'فتنہ الہندوستان' کے ایجنٹوں کی طرف سے کی گئی حالیہ بزدلانہ دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ دشمن کی ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں 'فتنہ الہندوستان' کے ایجنٹوں کی طرف سے کی گئی حالیہ بزدلانہ دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ دشمن کی ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ وہ پاکستان کی فوج اور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے پورے طور پر کھڑے ہیں۔ ہم...
    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکلیں، 3 موبائل فونز، ایک پاسپورٹ اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکلیں، 3 موبائل فونز، ایک پاسپورٹ اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
    پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں حصہ لینے کا اعلان تو کیا ہے لیکن بھارت کے خلاف شیڈول 15 فروری کا میچ  نہ کھیلنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، نیدر لینڈز، امریکا اور نمیبیا کے ساتھ شامل کیا گیا ہے اور پاکستان نے بھارت کے خلاف شیڈول 15 فروری کے میچ کا بائیکاٹ کر دیا جس کی کئی وجوہات ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیش کے حوالے سے آئی سی سی کے جانبدارانہ فیصلوں پر تشویش ظاہر کی ہے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتا ہے۔...
    رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ اور ڈکیتی مزاحمت پر طالبہ اور پولیس اہلکار سمیت 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک اور شہری کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیو کراچی صبا سینما کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پرآن لائن رکشہ چلانے والے شہری کو قتل کر دیا۔ مقتول ایک کمسن بیٹی کا باپ تھا اور آبائی تعلق نواب شاہ سے تھا، رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ اور ڈکیتی مزاحمت پر طالبہ اور پولیس اہلکار سمیت 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت...
    ترجمان نے کہا کہ حملوں میں متعدد معصوم شہریوں اور بہادر سیکورٹی اہلکاروں اور سپاہیوں کی شہادت ہوئی ہے، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام تائمز۔ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حملوں میں متعدد معصوم شہریوں اور بہادر سیکورٹی اہلکاروں اور سپاہیوں کی شہادت ہوئی ہے، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارتخانے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اصولی...
    جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 32 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس ) اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی بتائی جا رہی ہے۔فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق یہ حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ صبح کے وقت سے جاری حملوں کے بعد ہوا۔ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں اور ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں انسانی...
    بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حملوں میں متعدد معصوم شہریوں اور بہادر سیکورٹی اہلکاروں اور سپاہیوں کی شہادت ہوئی ہے، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارتخانے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اصولی طور پر ہر قسم کی دہشت گردی کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، دہشت گردی عالمی برادری کے لیے ایک سنگین خطرہ اور تشویش کا باعث ہے۔ بیرونی عناصر کی حمایت سے ایسی گھناوٴنی حرکتوں کا مقابلہ علاقائی اور بین الاقوامی...
    سٹی 42 : پاکستان میں ترکیہ سفارت خانہ کی جانب سے بلوچستان دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی ہے ۔  مذمت ترکیہ سفارت خانہ نے اپنے ایکس پیغام میں جاری کی، جس کے مطابق ہم پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم جان بحق ہونے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی دعا کرتے ہیں۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ ہم دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف جدوجہد میں برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔  چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے
    ہمارے شواہد پر دنیا نے یقین کیا، بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دیا گیا، طلال چوہدری - فوٹو: اسکرین گریب وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی پراکسی سرحد کی دوسری جانب ٹریننگ لیتی ہیں اور کارروائی کرتی ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو دیے، ہمارے شواہد پر دنیا نے یقین کیا، بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے عام آدمی کے پیچھے چھپ کر انہیں ڈھال بنایا ہوا تھا، یہ کہتے ہیں کہ وہ بلوچوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، ان دہشت گردوں نے...
    سٹی 42 : فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی ہے ۔  ترجمان فرانسیسی سفارت خانہ کے مطابق ہم بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہم متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور تمام متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔  چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے
    کراچی میں ایک اورشہری کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیو کراچی صبا سینما کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پرآن لائن رکشہ چلانے والے شہری کو قتل کردیا۔ مقتول ایک کمسن بیٹی کا باپ تھا اورمقتول کا آبائی تعلق نواب شاہ سے تھا، رواں سال شہرقائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ اور ڈکیتی مزاحمت پرطالبہ اور پولیس اہلکار سمیت 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اتوارکونیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے نیو کراچی ساڑھے 6 نمبرصبا سینما کے قریب  نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرچھیپا ایمبولنس کے ذریعے پہلے عباسی شہید اسپتال اوربعدازاں سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ شدید زخمی...
    بلوچستان میں دہشت گردی،سعودی عرب اور قطر سمیت دیگر ممالک کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی پر دیگر ممالک کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے۔فتتنہ الہندوستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں امن خراب کرنے کی کوشش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان حملوں کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنا کرصوبے میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی...
    انور عباس : سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔  سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مذمتی بیان جاری کر دیا، جس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں علیحدگی پسندوں کے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت اور بھرپور مذمت کرتی ہے ۔سعودی عرب دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی تمام سرگرمیوں کو مسترد کرنے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ سعودی عرب پاکستان اور اس کی سیکیورٹی فورسز کی اپنی علاقائی سالمیت کے تحفط کی تمام کوششوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے  سعودی وزارت خارجہ...
    فرانس کے سفارتخانے کی بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت، متاثرین سے اظہار یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )فرانس کے سفارتخانے نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور تمام متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ہم دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    ایرانی سفارتخانے کی پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ایران کے اسلامی جمہوریہ کے سفارت خانے نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں بے گناہ افراد اور بہادر سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے، ہم پاکستان کی حکومت اور عوام، خاص طور پر دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ایران کا اسلامی جمہوریہ، اصولا، تمام اشکال کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، جو بین الاقوامی سماج کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ ایسے شنیع اعمال، جو اکثر بیرونی عوامل کی حمایت سے...
    اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ غزہ و مغربی کنارے میں صیہونی جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ، فلسطین میں اُس 80 سالہ استعماری نسل کُش پالیسی کی واضح علامت ہے جسکی امریکہ، جرمنی و برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک حمایت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ واضح رہے كہ اسرائیل نے غزہ كی پٹی میں فلسطینی مہاجر کیمپوں، رہائشی علاقوں اور پولیس کے مراکز کو نشانہ بنایا، جس میں 6 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے صیہونی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں اکتوبر 2025ء میں جنگ بندی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں، یہ حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد صبح کے وقت سے جاری حملوں کے بعد بڑھ گئی۔ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ حملوں میں رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں اور ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں انسانی المیہ پیدا ہوا، غزہ شہر کے رمال علاقے میں ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جہاں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ایک متاثرہ خاندان کے رکن نے بتایا کہ تین بچیاں نیند کی...