پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کے حق خودارادیت اور جذبہ آزادی کو طاقت کے زور پر زیادہ دیر نہیں دبا سکتی۔ بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج چمکے گا اور بھارت کو ذلیل و رسوا ہو کر بھاگنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی نام نہاد جمہوری بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کے حق خودارادیت اور جذبہ آزادی کو طاقت کے زور پر زیادہ دیر نہیں دبا سکتی۔ بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج چمکے گا اور بھارت کو ذلیل و رسوا ہو کر بھاگنا پڑے گا۔ بے پناہ مظالم اور جبر و تشدد کے باوجود قوت ایمانی اور جذبہ آزادی سے سرشار بہادر کشمیری عوام کے پائے استقلال میں ذرہ برابر بھی لغزش نہیں آئی جبکہ بھارتی افواج بوکھلاہٹ کا شکار ہونے لگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کاز کے لئے سب سے زیادہ کام پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا ہے۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس حوالے سے تاریخی الفاظ کہے تھے کہ اگر کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال لڑنا پڑا تو بھی لڑیں گے اور میں بھی انسان ہوں، انسان سے خطا ہوتی ہے لیکن کشمیر کے مزاکرات میں، میں اپنی نیند میں بھی غلطی نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کشمیری مسلمان کی آزادی کی جنگ ہمیشہ لڑاتے رہیں گے۔ بھارت بندوق اور طاقت کے زور پر کشمیری عوام کی آزادی کی جنگ کو روکنا چاہتا ہے مگر کشمیر کے بہادر مسلمان بھی اس آزادی کی جنگ سے پیچھے سے نہیں ہٹیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام بھارت کے وحشیانہ اور مجرمانہ کردار کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روک لیں اور کشمیری عوام کو آزادی کا حق دلانے کے لئے کردار ادا کریں۔ گلگت بلتستان کے عوام کشمیر کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ فروری کا دن کشمیر کی آزادی اور جدو جہد کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی اور ظلم و ناانصافی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے کشمیر کے کی آزادی آزادی کی کے عوام کے لئے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ

برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا