حکومت کا مہاجرینِ جموں و کشمیر کیلئے فی کس گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتِ پاکستان نے مہاجرینِ جموں و کشمیر کے لیے فی کس ماہانہ گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا کہ گزارہ الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 3 ارب روپے کی لاگت سے 750 گھروں کی تعمیر کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام جاری ہے، مہاجرین کی بحالی اور باعزت آبادکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
میری طرف سے چالان مکمل کرکے حکام کے سپرد کردیاگیا،تفتیشی افسر کا فارن فنڈنگ کیس میں عدالت میں بیان
وفاقی وزیر امورِ کشمیر امیر مقام نے مزید کہا کہ رہائشی منصوبے کے لیے حکومتِ آزاد جموں وکشمیر نے سرکاری زمین مہیا کی، حکومت کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔