صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے۔

سری لنکا کے یومِ آزادی پر پیغام میں صدر زرداری نے سری لنکن صدر انورا کمارا دِسانایاکے، حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی آزمودہ اور وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے، سری لنکا میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کی افواج کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کولمبو میں 3 سارک سربراہی اجلاسوں کی میزبانی کا حوالہ بھی دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی تعاون میں سری لنکا کا کردار قابلِ تحسین ہے، بھارت کی جانب سے سارک اجلاسوں کی طویل معطلی افسوسناک ہے۔

صدر زرداری نے پاکستان اور سری لنکا کا جنوبی ایشیائی سلامتی اور سارک کی بحالی کے لیے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سری لنکا کا

پڑھیں:

 صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

 ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

 صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔  
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی